Log Kia Kahe Gy by Umme Hani NovelR50418
Last updated: 8 December 2025
Log Kia Kahe Gy Episode 1Log Kia Kahe Gy Episode 2Log Kia Kahe Gy Episode 3Log Kia Kahe Gy Episode 4Log Kia Kahe Gy Episode 5Log Kia Kahe Gy Episode 6Log Kia Kahe Gy Episode 7Log Kia Kahe Gy Episode 8Log Kia Kahe Gy Episode 9Log Kia Kahe Gy Episode 10Log Kia Kahe Gy Episode 11Log Kia Kahe Gy Episode 12Log Kia Kahe Gy Episode 13Log Kia Kahe Gy Episode 14Log Kia Kahe Gy Episode 15
Log Kia Kahe Gy by Umme Hani
” جی نہیں تم سیدھا ہال چلو۔۔۔ مجھے کہیں رکنا ” مائرہ نے صاف منع کیا تھا نوفل کا موبائل بجنے لگا تھا موبائل اٹھا کر اسکی مسکراہٹ گہری ہوئی تھی فون اس نے اسپیکر پر کیا
” جی بھائی بولیں “
” کتنی دیر ہے یار ۔۔۔ کب سے انتظار کر رہا ہوں تم لوگوں کا “
” میرا تو یہاں آنے کا کوئی موڈ نہیں بھائی ۔۔۔ بھابھی جتنی حسین لگ رہیں ہیں جی چاہ رہا لے کر بھاگ جاؤں ۔۔۔ کیوں بھابھی ۔۔۔ لے کر بھاگ جاؤں آپ کو ” مائرہ رخ موڑے بیٹھی تھی اسے خشمگین نظروں سے دیکھنے لگی ۔۔ زریاب کا قہقہ گونجا تھا
” کیوں اسے پریشان کر رہے ہو نوفل ۔۔۔ بیچاری کارنگ ہی اڑ گیا ہو گا تمہاری بات سن کر ۔۔۔ ” زریاب کو بیوی کا خیال آیا تھا
” نہیں رنگ تو نہیں اڑا بڑی خطرناک نظروں سے مجھے ڈرانے کی کوشش کر رہیں ہیں ۔۔۔ ہائے میں ڈر گیا بھائی ۔۔۔ بڑی ظالم بھابھی ہے میری ۔۔۔ خیر آپ پریشان نا ہوں ہم بس آئسکریم کھا کر دس منٹ میں پہنچ رہے ۔۔۔ ” نوفل اب بھی اپنے موقف پر قائم تھا
” مجھے کوئی آئسکریم نہیں کھانی ہے ۔۔ زریاب اسے بولیں مجھے سیدھا ہال لیکر آئے ” مائرہ زچ کی حد سے گزر رہی تھی اس سے پہلے کے زریاب کچھ کہتا نوفل نے فون بند کر دیا تھا
” سیدھا ہال لیکر چلو مجھے ” مائرہ نے سختی سے کہا
” نو اینڈ نیور پہلے آئسکریم کھائیں گئے پھر ہال جائیں گئے ۔۔۔۔ ” نوفل نے میسنی ہنسی ہنس کر کہا تھا
” بہت ہی بد تمیز قسم کے انسان ہو تم ۔۔۔ ” نا چاہتے ہوئے بھی مائرہ کو کہنا پڑا تھا نوفل کاقہقہ گاڑی میں گونجا تھا ۔۔۔
” شکریہ ۔۔ تھنک یو ۔۔۔ سسسسو مچ ” یہ کہہ نوفل نے گاڑی آئسکریم پارلر کے سنے کھڑی کی تھی ۔۔۔
