Raah E Mohabat (Season 2) By Abdul Ahad Butt NovelR50487 Raah E Mohabat (Season 2) Episode - 3
Rate this Novel
Raah E Mohabat (Season 2) Episode - 3
Raah E Mohabat (Season 2) By Abdul Ahad Butt
وہ غصے سے پاغل ہورہا تھا،،،، جب ہی اس کے باپ نے فون چلایا تھا،،،، اور جو پھر اس نے موبائل پر دیکھا تھا،،،، اس کی آںکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئی تھی،،،،،،
شہزاد یہ دیکھ یہ ویڈیو وائرل ہوگئی ہے،،،،، اس کے باپ نے پر سوچ کہا،،،، اور چہرے پر شیطانی مسکراہٹ لائی،،،،،
کونسی ویڈیو،،،، ہممم اس نے ماتھے پر بل لاتے ہوئے کہا تھا،،،،،، یہ دیکھ تو سہی،،،، باپ کے اسرار کرنے پر اس نے دیکھا تو وہ بھی حیران رہ گیا،،،،،
یہ ان دونوں کی،،،،، لیکن آپ !! خوش ہورہے ہیں،،،، دیکھ نہیں رہے کہ اس میں وہ لڑکا آپ کی بیٹے کو مار رہا ہے،،،، اس نے غصے سے کہا تھا،،،،،
خوشی ہی تو ہے نہ میرے بچے اس نے تجھے مارا تھا،،،،، اور دیکھ اب وہ دونوں کس طرح بدنام ہو نگے،،،، اس ویڈیو میں صاف نظر آرہا ہے کہ اس لڑکے نے اس لڑکی کا ہاتھ تھاما ہوا ہے،،،،،،
اس نے نہایت ہی آفاقی سے کہا تھا،،،، جو سن کر شہزاد بھی مسکرا گیا تھا،،،،،
بابا آپ نے بالکل ٹھیک کہا یہ تو میں نے سوچا ہی نہیں تھا کہ میرا تو جو ہوگا وہ ہوگا لیکن اب ان دونوں کا کیا ہوگا ؟؟!
یہ کہتے ہوئے ان دونوں ۔ے ایک شیطانی قہقہہ لگایا تھا،،،،
°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°
شانزے بیٹھی موبائل دیکھ رہی تھی،،،،، شانزے دانیال کی چھوٹی بیٹی تھی،،،،، اس کا ایک بیٹا بھی تھا،،،، جس کا نام حسن تھا،،،،، شانزے اور حسن دونوں ہی الگ الگ قسم کے تھے،،،،،
شانزے کو جو چاہئیے ہوتا تھا،،،، اگر وہ اسے کسی سے بھی کھینچ کر بھی پانا پڑے تو وہ لے لیتی تھی،،،،، جبکہ حسن کے پاس کچھ ہو اور وہ کسی بھی چاہئیے ہو تو اس کی خوشی کے لیے اسے دے دیتا تھا،،،،
یہ ان دونوں کی بچپن سے ہی عادت تھی،،،،، اور جو عادت بچپن میں ایک دفعہ بن جائے کبھی ختم نہیں ہوتی،،،،،،
وہ لوگ ایلف اور واسم کے ساتھ ہی حویلی میں رہتے تھے،،،،،
وہ یوں ہی موبائل استعمال کر رہی تھی،،،، جب وہ ویڈیو اس کی نظروں کے سامنے سے گزری تھی،،،،،،
اس کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئی تھی،،،،، یہ کیا زاکوان اور یہ میڈل کلاس لڑکی کون ہے؟؟ اس کے ساتھ،،،،، اس نے زاکوان کا نام نرمی سے لیتے ہوئے اور دعا کو نہایت ہی چھبن سے پکارا تھا،،،،،
یہ نہیں ہوسکتا،، زاکوان نے ویسے ہی اس لڑکی کی مدد کی ہوگی اس کا کوئی تعلق نہیں ہوگا اس کے ساتھ،،، میڈل کلاس کے ساتھ،،،، وہ صرف اور صرف میرا ہے،،،، شانزے کا،،،،
اس نے خوف سے کہا تھا،،،،،،
لیکن یہ ویڈیو,,, یہ وائرل کیسے ہوئی ؟؟ کس نے کیا یہ گھٹیا کام ؟؟ جس نے بھی کیا ہو مجھے اس کا پتہ لگانا ہی ہوگا،،،، لیکن پہلے مجھے یہ ویڈیو تایا ابو یا تائی امی کو دکھانی ہوگی،،،،،
یہ کہتے ہوئے وہ وہاں سے اٹھی تھی،،، اور اندر کی طرف بڑھی تھی،،،،،
تایا ابو،،، تائی امی،،،، اس نے انھیں آواز لگائی،،،، جس پر اس جگہ پر سارے گھر والے آگئے تھے،،،،،
کیا ہوا بیٹا،،، واسم نے آتے ہی کہا تھا،،،، ہاں شانزے بیٹا کیا ہوا ہے؟؟ سوہم نے اس کے سر پر ہاتھ رکھتے ہوئے کہا تھا،،،، جبکہ زاکوان وہاں موجود نہیں تھا،،،،،،
تایا ابو بھائی یہ دیکھیں،،،، اس نے انھیں وہ ویڈیو دکھائی تھی،،، جس سے ان کے ہوش اڑ گئے تھے،،،،
یہ دیکھتے ہی واسم کو تو جیسے کچھ سمجھ ہی نہیں آیا تھا،،،،، یہ کیا ہے،،،، اور یہ زاکوان اس ویڈیو میں اس لڑکی کا ہاتھ تھامے ہوئے،،، کیوں ؟؟ اس نے سوچ میں پڑتے ہوئے کہا تھا،،،،
سوہم نے بھی وہ ویڈیو دیکھی تھی،،،، زاکوان کدھر ہے؟؟ اس نے بھاری آواز میں کہاں تھا،،،، جب ہی واسم نے اس کی طرف دیکھا تھا،،،،،
سوہم یہ معاملہ میں خود دیکھو گا،،،،،، انھوں نے کہا تو سوہم نے اسے سوالیہ نظروں سے دیکھا،،،،، لیکن بابا،،، اس نے اتنا ہی کہا تھا جب واسم نے اسے چپ رہنے کا اشارہ کیا تھا،،،،،
زاکوان کدھر ہے،،،، اس نے نہایت ہی سرد لہجے میں کہا تھا،،،،، تایا ابو مجھے نہیں پتہ ہے کہ وہ کہا ہیں،،،، شانزے نے کہا تو واسم نے سوہم کو اسے فون کرنے کا کہا جب ہی وہ گھر میں داخل ہوا،،،،،
ارے آپ لوگ ہوں اکھٹے کھڑے ہوئے ؟ حیریت ہے نہ،،، اس نے حیرانگی ے پوچھا تھا کہ سب اکٹھے اور ایک ساتھ ؟
زاکوان میرے ساتھ آؤ مجھے تم سے بات کرنی ہے،،،،، واسم اسے کہتے ہوئے کمرے کی طرف بڑھ گیا تھا،،، جبکہ زاکوان بھی اس کے پیچھے گیا تھا،،،،
°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°
یہ سب کیا ہے؟؟ ویڈیو کی طرف اشارہ کرتے ہوئے۔۔۔۔ زاکوان نے کہا تھا،،،،، جبکہ وہ ویڈیو زاکوان پہلے ہی دیکھ چکا تھا،،،،،
میں تم سے کچھ پوچھ رہا ہوں نہ زاکوان یہ کیا ہے تو بتاؤ مجھے یہ لڑکی کون ہے ؟؟ واسم نے کہا تھا،،،،، بابا وہ،،،،وہ ،،، اس نے اتنا ہی کہا تھا کہ وہ بولا تھا،،،،
کیا وہ،،اس نے کہا تو وہ بولا،،،، بابا میں اس سے شادی کرنا چاہتا ہوں پسند کرتا ہوں اسے،،، یہ کہتے ہوئے وہ کھڑا ہوا تھا،،،،
جب ہی واسم بھی اس کے ساتھ ہی کھڑا ہوا تھا،،،،، بیٹا اگر پسند کرتے ہو تو یہ بہت ہی اچھی بات ہے،،،، لیکن یہ ویڈیو کیسے،،، ہم تو اسے فیس کر لیں گے پر اس لڑکی کے گھر والوں کا کیا؟؟
واسم نے اسے سمجھانے کی کوشش کی تھی،،،،۔بابا مجھے معلوم ہے کہ یہ کام کس کا ہے اور اسے تو میں چھوڑو گا نہیں ؟؟ یہ کہتے ہوئے غصے سے وہ وہاں سے نکل کر گاڑی میں بیٹھتا گھر سے نکلا تھا،،،،،
جب کہ اب گھر والے اسے دیکھتے رہ گئے تھے،،،،،
°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°
بابا،،،، یہ لیں کھانا،،،،اس نے نہایت ہی پیار سے کہا تھا،،،، ارے دعا بیٹا۔۔۔!! کتنے کام کرتی ہو تم کبھی میرے پاس بھی بیٹھ جایا کرو،،،، اور تھکتی نہیں تم اتنے کام کر کر کے،،،،
انھوں نے یہ جملہ نہایت ہی پیار سے ادا کیا تھا،،،، جس پر وہ ان کے پاس بیٹھی،،،، بالکل بھی نہیں میں اپنے بابا کا کام کرتے ہوئے بالکل بھی نہیں تھکتی،،،،
اس نے اتنا ہی کہا تھا،،،، جب اس چوڑیل نما پھوپھو گھر میں داخل ہوئی تھی،،،، شائید انھوں نے وہ ویڈیو دیکھ لی تھی،،،، اور اب اس کے گھر اس کا تماشہ بنانے آئی تھی،،،،،
ہائے بھائی صاحب ہم کہیں کہ نا رہے،،،، ہماری عزت سب ختم,,,اس نے کہا تو دعا کے پاپا نے کھڑے ہوتے ہوئے اسے غصے سے دیکھا،،،،
اس نے اس نے ہماری عزت برباد کی ہے،،،، اس کو بازو سے زور سے پکڑتے ہوئے انھوں نے کہا تھا،،،،
کیا بکواس کر رہی ہو تم راشدہ،،، اپنی بیٹی پر یہ الزام سنتے ہی ان کا خوں کھولا تھا،،،، میں بکواس نہیں کر رہی ہوں،،، یہ دیکھیں یہ ویڈیو،،،، راشدہ نے انھیں وہ ویڈیو دیکھائی تھی،،،، جس میں یہ صاف نظر آرہا تھا کہ زاکوان نے دعا کا ہاتھ تھاما ہوا ہے،،،،
یہ دیکھتے ہی انھیں یقین نہ آیا کہ ان کی پھولوں جیسی بچی اور یہ سب،،، دعا یہ سب کیا ہے ؟؟ ان کا لہجہ نہایت سرد تھا،،، دعا اس سب کے سہم سی گئی تھی س میں تو بولنے کی ہمت ہی نہیں تھی،،،
