Raah E Mohabat (Season 2) By Abdul Ahad Butt NovelR50487
Last updated: 30 January 2026
Raah E Mohabat (Season 2)
Author: Abdul Ahad Butt
Novel code: NovelR50487
" بیٹا !! اب اس حویلی کی عزت تمھیں ہی رکھنی ہوگی۔۔۔ سفینہ یہ حویلی چھوڑ کر چلی گئی ہے۔۔۔ اب اگر تم نے بھی نہ کیا یہ نکاح تو اس حویلی کی عزت کو کوئی بھی نہیں بچا سکتا۔۔۔۔" رخسار بیگم اس کے سامنے ہاتھ باندھے کھڑی تھی۔۔۔ لیکن وہ ساکت رہی۔۔۔۔ " ایلف !! میری بچی کچھ تو جواب دو۔۔ تمھیں یہ کرنا ہی ہوگا۔۔۔ ورنہ تمھاری بی جان مر جائیں گی۔۔۔۔ " ایلف کو یوں ساکت دیکھ وہ پھر سے بولی تو وہ ہوش میں واپس آئی۔۔۔۔ " بی جان یہ کیا کہہ رہی ہیں آپ میں اس شخص سے کبھی بھی نکاح نہیں کروں گی۔۔۔ آپ جانتی ہیں کہ وہ مجھے چھوڑ کر چلا گیا تھا اور میں اسی سے نکاح کر لوں۔۔۔ " ایلف آنکھیں بھینجتی ہوئی ہوئی بولی کیونکہ کہ وہ واسم شاہ سے کبھی بھی شادی نہیں کرنا چاہتی تھی۔۔۔ وہ منھ بنا کر کھڑی تھی۔۔۔ پر بی جان بھی اسے منا کر ہی رہیں گی۔۔۔
