Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Qafs-E-Ana (Episode 6)

Qafs-E-Ana By Gohar Nayab

میں تمہاری زندگی بھی اجیرن کر کے رکھ دونگی فرحان شاہ…..

سکون تمہیں بھی نصیب نا ہوگا نا تمہارے خاندان کو…… تم بھگتو گے اور یہ سب بھی…..

کوئی مجھے رسوا کرتا ہے تو کوئی ٹھکراتا ہے…دھوکہ دیتا ہے…

یہ تمہاری خصلت ہے !!!!!

تمہارا کیا دھرا کیا کم تھا جو یہ دوسرا منحوس.بھی آگیا میری زندگی برباد.کرنے…..

میں بھی کسی کو سکون کا سانس نہی لینے دونگی….جہنم بنا دونگی تمہاری زندگی…..

تمہارا یہ ہمدردی کا ڈھونگ بہت مہنگا پڑے گا.تمہیں. ….. لوہے کے چنے نا چبوا دیے تو نام بدل دینا…

اب بس ہوا..مزید اپنی زندگی کا مذاق نہی بننے دونگی تمہارے ہاتھوں. …..تمہیں تباہی تک لے کر.جاؤنگی میں. ..یہ وعدہ.ہے میرا. …وعدہ.یے نمرہ سیال کا.تم سے…….

واش بیسن پر اسکے ہاتھوں کی گرفت مضبوط ہوئی……

اسکو بیڈ پر سونا یاد آیا…یقیناً اسنے اسکو اٹھا کر ہی بیڈ پہ ڈالا تھا…

اسنے چھوا تھا اسکو…یہ سوچتے ہی اسکو لگا کسی نے دھکتے ہوئے انگارے اسکے جسم پر رکھ دیئے ہیں. … وہ فوراً بلا سوچے سمجھے کپڑوں سمیت شاور کے نیچے کھڑی ہوگئی اور شاور فل کھول دیا…وہ بھیگتی گئی ..کافی دیر وہ اسی طرح رہی..خود کو رگڑتی رہی جیسے کسی اچھوت نے ہاتھ لگا لیا.ہو…

.اتنے میں روم میں کوئی آیا تھا …. إانے والے نے باتھروم کا دروازہ ناک کیا…

کون ہوسکتا ہے؟؟اسنے ایک نظر اپنے بھیگے کپڑوں کو دیکھا جو گیلے ہونے کی وجہ سے جسم سے چپک چکے تھے اور اسکے جسم کے خدوخال بہت واضح ہورہے تھے…

اسے خود پر غصہ آیا..وہ کیسے بھول گئی کہ اس کے پاس تو کوئے اور کپڑے تھے ہی نہی اور یہ جوڑا بھی عریبہ کا تھا جو وہ رات کو اسکو دے کر گئی تھی….اسنے.ادھر ادھر نظر دوڑائی کہ شاید کچھ مل جائے اسکو اپنے آپ کو ڈھانپنے کے لئے…سامنے ٹاول کھڑا تھا…اسنے سکون کا سانس.لیا…

فوراً تولیہ پکڑ کے اپنے گرد اچھے سے اوڑھا ..اسکی نازک کمر تولیے کے نیچے چھپ گئی تھی…..

اس بات کا یقین ہونے کے بعد وہ دروازے کی طرف بڑھی جہاں دوبارہ دستک ہوئی تھی …ساتھ اسکو آمنہ بیگم کی آواز بھی سنائی دی…

نمرہ بیٹا؟؟اندر ہو؟؟ وہ پوچھ رہی تھیں. …

اسنے دروازہ کھولا اور باہر آئی…

جی انٹی ..اواز رونے کی وجہ سے بھاری اور بھیگی ہوئی تھی…

انکی نظر اسکے کپڑوں پر پڑی….

یہ کیا.کیا بیٹا!!!!تمہارے کپڑے تو پورے گیلے ہیں. …ٹھنڈ لگ جائے گی پہکے ہی فرحان بتا رہا.تھا تمہیں تیز بخار ہے….

وہ فکرمندی سے گویا ہوئیں. …

ہوں بڑی ہمدردی جھاڑ رہا.ہے…سب کی نظروں میں عظیم بننے کو….

جیسے میں جانتی نہی اس کے ابدر کے گھٹیا انسان کو…..

وہ کُڑ کر رہ گئی….

بیٹا تم چینج کر لو…میں عریبہ کا کوئی ڈریس لا.کر دیتی ہوں. …

اس سے پہلے وہ کچھ کہتی آمنہ بیگم جا چکی تھیں. ..

تو یہ وقت بھی خدا نے میری قسمت میں لکھ چھوڑا ہے..اب میں لوگوں کے کپڑے پہنوں! !! نمرہ آج کسی کی اترن بھی پہن لے!!!!!

یہ سب صرف تمہاری وجہ سے ہورہا ہے فرحان…اور تمہارے اس کمینے کزن کی وجہ سے….

بخشوں گی میں بھی نہی! !!!!!!

نفرت ایک بار پھر حاوی ہونے لگی تھی….

وہ معصوم اور ہمیشہ چہکنے والی لڑکی آج اس حال کو تھی..وہ تو کسی کے بارے میں چاہ کر بھی منفی نا سوچ پاتی تھی…پر آج اسکا ہر خیال ہر سوچ منفی تھی…دوسروں کو خلوص بھی اسکو دکھاوا اور ڈھونگ لگ رہا.تھا….

کیونکہ اسنے لوگوں کو ایک پل میں بدلتے دیکھا.تھا….کیسے پل میں تولہ پل میں ماشہ…..

اسکے اعتبار کو کرچی کرچی کیا.گیا تھا….

اسنے تو سچی محبت نہی اسنے عشق کیا.تھا انتہاؤں جو چھونے والا عشق !!!!… پر شاید اسکو خوشی راس نا آئی تھی …یا وہ کوگوں کی نیتوں میں وجود کھوٹ کو دیکھ نا پائی تھی….پہچان نا کر پائی تھی…💔💔

فرحان مہندی والے دن لاہور کے لیے روانہ ہو گیا.وجہ اسکا میچ تھا…

جمعے کو مہندی تھی…ہفتے کو بارات اور اتوار جو ولیمہ…

اور اسکی واپسی اتوار شام تک تھی یعنی شادی کے بعد…..

پر وہ خوش تھا کیونکہ فٹ بال اسکا پیشن تھی….ویسے بھی اسکے بقول شادیاں تو اور بھی ہوتی رہیں گی…

وہ اس بات سے انجان تھا کہ جس کی تگودو میں وہ ہلکان ہوئے جا رہا تھا جسکی ایک جھلک دیکھنے کو وہ بے تاب تھا وہ دشمنِ جاں بھی وہاں تھی اسکے بے حد قریب! !❤️

شام کو مہندی کا فنکشن تھا…پورا گھر لائٹوں سے جگ مگ کر رہا تھا..

گھر میں گہما گہمی مچی ہوئی تھی..سبکو اپنی تیاری کی پڑی تھی…کسی کا سوپٹہ استری نا تھا تو.کسی کا سوٹ….

ایسے میں وہ بڑے سکون سے ایک طر ف بیٹھی چیونگم چبائے سب کا جائزہ لینے میں مگن تھی…

وہ تیار ہوچکی تھی..کیونکہ اسکی تیاری ہی اتنی سی تھی…

پرپل کلر کی پیروں تک آتی نیٹ میکسی پہنے جو پوری کام والی نیٹ کی تھی..بالوں کوبرش کر کے ادھے کیچر میں مقید کر لیے…باقی اسکی کمر پر گرے ہوئے تھے….میک اپ کے نام پر شاکنگ پنک لپسٹک اور آنکھوں پر مسکارا…..

پاؤں کو ہیلز میں مقید کیے وہ پری لگ رہی تھی…

اتنے میں امروزیہ بیگم اسکے پاس آئیں….

تم ادھر ہو ..تیار نہی ہونا نمرہ؟؟

انھوں نے بیٹی سے پوچھا. ..

ہو تو گئی ہوں…وہ ایک دم سیدھی ہوئی تھی….

بس؟؟ پیٹا تھوڑا میک اپ.کرو زرا.ِبھائی کی شادی ہے…یہ کیا صرف لپسٹک لگا.کے بیٹھ گئی ہو!!!

انھوں نے بیٹی کو ڈپٹا…

ہیں اچھا.اور بھی کروں؟؟؟ وہ حیران ہوئی…

ظاہر ہے…نائٹ فنگشن ہے…وہ بولیں. ..

چلو.میرے ساتھ..وہ بیٹی کو ساتھ لیے چل دیں…

کدھر؟؟اسنے پوچھا…

وہ اسے ایک کمرے میں لے گئیں جہاں اور بھی عورتیں تھیں. .سامنے دو بیوٹیشنز بڑی مہارت سے اپنے کام میں مصروف تھیں. ..

ان میں سے ایک اسماء کا میک اپ کر رہی تھی…

دوسری اسی وقت فارغ ہوئی تو امروزیہ بیگم نے نمرہ کو اسکے آگے بٹھا دیا….

ما ما یہ زیادہ ہیوی ئو جائے گا….

وہ سکول یا کالج کائف میں کبھی پارلر سے تیار نا.ہوئی تھی…پارٹیز وغیرہ پر. نا صرف خود ہی ہو جاتی بلکہ ایمن اور مقی کا بھی کافی حد تک وہی کرتی تھی.. اتنا.میک اپ آتا تھا اسکو.کرنا…

پارکر صرف بال کٹوانے لے جاتیں تھیں امروزیہ بیگم اسکو… اور اب نال کٹائے بھی سال ہو چکا تھا اسکو….

چپ کر کے بیٹھو تم..امروزیہ بیگم نے ڈپٹا….

پاس بیٹھی اسماء نے اسکی آواز.پر چونک کے آنکھیں کھولی تھیں. ….

نمرہ کو سیکھ کر اسکی شکل بن گئی…جو.کہ.نمرہ کو بری طرح محسوس ہوا تھا…اسکو ایک شرارت سوجھی…

چڑانا تو اسکو.خوب آتا.تھا…

صبر کر بچی مجھے دیکھ کر شکلیں بنا رہی ہے نا….اب دیکھنا میں بتاتی ہوں جیلس کرنا کسے کہتے ہیں. …

وہ بیو ٹیشن کو دیکھ کر بولی…

آہ پلیز میرا میک اپ بالکل ان.جیسا کر دیں..بالکل سیم…..

اوکے میم..بیوٹیشن خوشدلی سے بولی…

اسکے مہر ہاتھ چلنے لگے اور آدھے گھنٹے بعد اسنے.نمرہ.کو آنکھیں کھولنے.کا.کہا…

اسنے آنکھیں کھول کر سامنے شیشے میں اپنا.عکس دیکھا

وہ بلا کی حسین لگ رہی تھی…ڈارک میک اپ سے اسکے پر کشش نقوش مزید نمایاں ہوگئی تھے…..

یو آر لوکنگ بیٹیفل…آپ پر یہ میک اپ انسے بھی زیادہ جچ رہا.ہے…

بیوٹیشن نے اسکی تعریف کی تھی ساتھ اسماء کے بارے میں وہ بول گئی…اسماء نے کھا.جانے والی نظروں سے دونوں کو.دیکھا….

اسنے نمرہ پر بے حد غصہ آیا…

چیٹر…وہ بڑبڑائی…

جبکہ نمرہ نے انتہائی معصوم شکل بنائی تھی…

کیا.ہوا اسماء ؟؟؟ اسنے جان.کر جلتی پر تیل ڈالا…

کچھ نہی..وہ کھانے کے سے انداز.میں بولی..نمرہ.نے بامشکل ہنسی ضبط کی اور شکریہ کرتے اٹھ.گئی…

وہ جو چاہتی تھی وہ کر چکی تھی…اسکی شرارتی آنکھیں چنک رہی تھیں…

انج نہیں تے فر اِنج سہی…😁😁

امروزیہ بیگم نے دل میں بیٹی کی نظر اتاری تھی….

میچ شروع ہو چکا.تھا مقابلہ دونوں طرف سے سخت تھا….دونوں یونیورسٹیوں کی ٹیمز ایک.سے بڑھ کر ایک تھیں. …

سالار اپنی یونی کی طرف سے ایونٹ کی کمپئرنگ کر رہا تھا…..

ایک بھرہور میچ کے بعد بالآخر جیت نے اسکے قدم چوم ہی لیے….

ظاہر ہے شادی چھوڑ کر آیا تھا…اتنے اہم میچ میں ناکامی مول نہیں لے سکتا تھا….

ریفریش ہو کر دونوں ٹیموں کے کھلاڑی گراؤنڈ میں آئے تھے….

سب جیتنے والی ٹیم.کو.مبارک باد.دینے لگے…دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے آپس.میں مصاحفہ.کیا….

سالار بھی فرحان کی ٹیم کی طرف بڑھا….

فرحان اکیلا کھڑا تھا. ..اسنے آگے بڑھ کر ہاتھ ملایا تھا…

Congratulations!!well played captain!!!

اسنے کھلے دل.سے تعریف کی…

Thank you !!!

فرحان نے بھی خوشدلی سے مصاحفہ کر کے جواب.دیا…

You have also done good job!! Nice comparing!!

فرحان نے بھی فوراً تعریف کی تھی…

ہاہاہا..یہ.تو آپ تعریف واپس کر رہے ہیں. …

سالار ہنسا.تھا…

ہاہاہا بالکل نہی..میں صرف سچ بتا رہا ہوں. ..ویل یور گڈ نیم؟؟؟

فرحان نے پوچھ لیا…

سالار …سالار.ملک….

اینڈ یو؟؟؟

سالار نے بھی پوچھا…

ملک فرحان شاہ آفندی. ….

فرحان نے بتایا…

گڈ نیم. ..سالار مسکرایا تھا اسکے نام پر…

شکریہ…فرحان بھی مسکرا یا…

اس کے بعد ریزلٹ افیشل.طور ہر اناؤنس کیا گیا اور سب کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا.گیا تھا….

شام ہو چکی تھی اور اگلے دن انکی واپسی تھی سو ساری ٹیم شام کو لاہور کی رونقیں دیکھنے نکل.پڑی …انکا.ارادہ کچھ مشہور.مقامات گھومنے کا.تھا…

آج بارات تھی …اور نمرہ.کی انیسویں سالگرہ بھی….

پورے گھر میں گہما گہمی تھی…سب تیا ریوں میں مگن.تھے…اگر گھر ہوتی تو ضرور سلیبریٹ کی جاتی پر اب موقعہ ہی ایسا تھا…

ہر سال وہ گھر میں ہی کیک کاٹتی تھیِ.بھائی اور ماما بابا کے ساتھ….

اور کالج میں مقی اور ایمن اسے کچھ نا کچھ سرپرائز دیتی تھیں ہر سال…

پر اس بار وہ.دونوں نا تھیں. ..

رات وہ جلدی سو گئی تھی..صبح انکے مسیج دیکھے جو دونوں نے رات بارہ بجے کے کیے تھے..

بہت خوبصورت وشز اور دعائیں. ..وہ.مسکرا دی…

آج وہ خود ہی بیوٹیشن کے پاس چکی گئی تھی چینج کر کے…

اسنے فیروزی کلر کی گھٹنوں سے تھوڑی اوپر تک.آتی باریک اور خوبصورت کام والی قمیض پینی تھی..ساتھ.گھیردار شلوار..نیچے خوبصورت سے کھسے….

بیوٹیشن نے اسکی بالوں کی ایک طرف ڈھیلی سی میسی بریڑ بنائی تھی….

ساتھ اسنے جیولری کے نام پر لمبے لمبے جھمکے پہنے تھے..لائٹ مگر سلیقے سے کیے گئے میک اپ میں وہ چمک اٹھی تھی…

بارات آنے والے تھی…

کل رات مہندی میں. صرف زیادہ قریبی لوگ تھے …جبکے بارات اور ولینے پر باہر کے بھی کافی لوگ انوائیٹ تھے…

اور تقریباً گاؤں کے بھی سب…

عریبہ نے.نمرہ کو.سیکھا تو وہ.اس کے پاس آگئی…

دونوں ادھر ادھر کی باتیں کرنے لگیں. ..

بارات کی تقریباً 18 سے 20 گاڑیاں روانہ ہوئی تھیں. ..جن میں 2 کوسٹر تھیں. ..

رخصتی کے بعد دلہن کو لے کر آئے تھے…

شام کے ساہے ڈھل چکے تھے…مغرب. کی اذانیں ہو چکی تھیں گھر پہنچنے تک…

دلہن کو کمرے میں آرام کے لیے بھیجا گیا…

سب لوگ اب واپسی کی راہ پکڑ رہے تھے…نمرہ بھی آرام سے صوفے پر بیٹھ گئی…اتنے میں عریبہ آئی تھی…وہ بھی بیٹھ گئی…

نمرہ نے فیس بک چیک کی..اسے سب فرینڈ ز اسکو وش کر رہے تھے..ٹائم لائن پر پوسٹس کر کےوہ مسکرا اٹھی…وہ سبکو رپلائی دینے لگی..

اکیلے اکیلے کیوں مسکرایا جا رہا ہے؟؟؟

عریبہ نے شرارت سے پوچھا…

ہاہا ویسے ہی… وہ بولی..بس اچھا لگتا ہے کبھی کبھی کہ لوگ آپکو اہمیت دہتے ہیں. .یاد رکھتے ہیں. .اپکے لیے نیک خواہشات رکھتے ہیں. .

یہ سب جان کر… وہ.بولی گئی..

یہ تو ہے…اج کسنے اظہار کر دیا؟؟

عریبہ نے پوچھا

یار بس پرانے دوست سب برتھ ڈے وش کر رہے ہیں. .انہی.کی پوسٹس دیکھ رہی تھی…

اسنے بتایا…

ہیں کس کی برتھ.ڈے ہے آج؟؟؟😮

عریبہ حیران ہوئی…

میری!! نمرہ نے سرسری سا بتایا…

واٹ!!!!!!!!!!!

عریبہ تقریباً چیخ پڑی تھی…اس پاس بیٹھے لوگ انکی طرف متوجہ.ہوئے….

نمرہ نے فوراً اسکے منہ پر ہا تھ رکھا تھاِ…

کیا ہو گیا ہے. ؟؟؟؟😑😑😳

وہ حیران.ہوئی….

تمہاری سالگرہ ہے آج. اور تم.مجھے اب بتا رہی ئو اور اوراو پر سے پوچھ رہی ہو ہوا.کیا ہے؟؟؟

تم تو بات ہی مت کرو مجھ سے….

عریبہ ناراض ہوئی. …

افف ہو کیا ہو گیا ہے یار….اچھا سوری نا.مجھے.تھوڑی پتا تھا تمہیں بتانا بھی ہے…شولی…😁😗

نمرہ نے کان پکڑ کر رونے والا منہ بنایا…جس پر عریبہ ہنس پڑی….

اچھا ایک شرط پر سوری قبول ہو گا تمہارا…….بولو.منظور ہے؟؟

عریبہ نے انگلی اسکی طرف کر کے پوچھا. ..

کیسی شرط ؟؟؟ نمرہ حیران ہوئی…

گھر چلو میرے ساتھ…مل کر سیلیبریٹ کریں گے..داداجان وغیرہ بھی ہونگے….پلیز بہت مزا آئیگا….

عریبہ نے منت کی تھی…

یار ابھی؟؟اس وقت…😳

نمرہ نے حیرت سے آنکھیں کھولیں. …

نہی اور آپ اپنی برتھ ڈے الارم لگا.کر صبح آٹھ بجے مناتی ہیں ؟

اور اس وقت کا کیا مطلب…ابھی صرف سات بجے ہیں. ..مغرب ہی ہوئی ہے نا…

اسنے آنکھیں دکھائیں. ….

اچھا پھرررر….. رکو تو….

نمرہ سوچ میں پڑ گئی…

یار ما.

ماما سے پوچھنا پڑےگا.. نمرہ نے پریشانی بتائی…

تو.میں پوچھ لونگی..بلکہ رکیں. ..

عریبہ ایک دم رکی …اوع مسکرا کر ایک طرف چل دی..نمرہ کی نظروں نے اسکا تعاقب کیا…تو سامنے وجاہت آفندی جو آتے پایا..عریبہ سیدھا ان.کے پاس گئی…

اففف عریبہ. ..اب یہ بڑے نا نا سے کہہ دے گی…

نمرہ نے سر پر ہاتھ رکھ لیا کیونکہ عریبہ نے ایسا ہی کیا تھا…

دادا جان…آج نمرہ کی سالگرہ ہے…

اسنے ایک پل لگائے بغیر انکوبتایا….

واہ بھئی. ..ماشاءاللہ! !!

وہ نمرہ کے پاس آئے…

مبرک ہو بیٹا…

نمرہ نے دوپٹہ فوراً سر ہر لیا …

شکریہ نانا جان…

وہ مسکرائی…

داداجان.میں تو کہہ رہی ہوں اسکو کہ گھر چلے سیلیبریٹ کرینگے..

عریبہ فوراً بولی…

بالکل ٹھیک کہا. .. انہوں نے عریبہ کی تائید کی…

پر نا نا جان ابھی..نمرہ بولی…

کیا.ہوا ابھی..ابھی.ہی تو.مزا آئیگا چلیں نا.فرحان بھائی بھی میچ جیتے گئے ہیں شام کو..سب کتنے خوش ہونگے…یو ول انجوائے….

امروزیہ آنٹی کو دادا جان بتا دیں دئنگے…

عریبہ اتاولی ہوئی…

اچھا اچھا.ٹھیک ہے پر رات کو واپسی؟؟؟

ا

نمرہ کونیا.مسئلہ دکھائی دیاتھا..

واپسی کیوں میرے پاس ہی رہ.جانا…

اسنے مشورہ دیا…

نہی یار.ِ.نمرہ نے منع کیا وہ جانتی تھی اسکے بابا.کو پسند نا تھا اسکا کسی کے گھر رہنا….

عریبہ سمجھ گئی…

تو سامنے حویلی چلی جائیگا…ویسے بھی رات.جو سب واپس آجائیگے حویلی ہی….

ہاں گڈ آئیڈیا….

نمرہ فوراً بولی…

اوکے.میں ما ما کو بتا دوں پھر…

میں بھی چلتی.ہوں…

عریبہ نے.کہا..ابھی وہ.اٹھی ہی تھیں کہ سامنے سے امروزیہ بیگم آگئیں…

ملک.وجاہت.نے انکو بتا دیا…پھر نمرہ.اور عریبہ انہی کے ساتھ عریبہ کے گھر چلی گئیں. .

لڑکے پہلے ہی.جا.چکے تھے…سو انکو ڈرائیور. کے ساتھ بھیجنے.کے بجائے وجاہت آفندی اپنے ساتھ لائے تھے…

افف کہاں لے آئی ہیں مام؟؟.جنگل.میں. …کل.سے بند.ہوں. میں. ..

تالیہ نے چڑ کر کہا.تھا…

بھاہی پر تو چلتی نہی بس.مجھے قید.کر.کر.رکھ دیا.ہے…اسنے منہ.بنایا…

وہ لوگ دو دن پہلے اسلام آباد.سےگاؤں.آئے تھے…گاؤں کا.فاصلہ کافی کم.تھا…مگر وہ.جب سے لندن.سے آئے تھے اپنے ننھیال میں ہی مقیم.تھے جو کہ السلام آباد میں تھا…اب گاؤں میں بہت قریبی رشتہ داروں کی شادی پر.وہ.آئے تھے…مگر صرف ولیمہ اٹینڈ کرنے..دو دن.سے وہ.گھر میں تھیِ.شہر سے دور مطلب اپنی عیاشیوں سے دور…

وہ.مغربی معاشرے میں پروان چڑھے تھے اور یہ بات.انکا ہر.عمل ظاہر.کرتا.تھا…

لیٹ نائٹ پارٹیوں میں

ناچنا,.ڈرنک کرنا,سموکنگ اور باقی بہت کچھ ان.کے لیے روز کا.معمول تھا…

اب اسے سخت.کوفت.ہوہی تھی کیونکہ اسکی عیاشیاں بند.کر دی گئی تھیں. .وجہ اسکی امی.تھیں. ..وہ.نہی چاہتی تھیں انکے بگڑے بچوں کی اصلیت رشتہ دار دیکھیں. ..بچوں کو بگاڑنے میں اہم.کردار بھی انہی کا.تھا..نا.کوئی روک ٹوک نا ہی سہی غلط کی تمیز. ..بچے تو بچے ہوتے ہیں جو دیکھیں گے وہی اپنانے کی کوشش.کرینگے…تربیت کرنا,.اچھائی برائی کا فرق سمجھانا, حلال حرام کی تمیز, دین و دنیا.کے متعلق بتانا..یہ سب والدین کی ذمہ داریوں میں ہوتا ہے اور. رضیہ بیگم وہ ان.زمہ داریوں سے غافل.ہی رہیں اور اب جب اولاد.جوان.ہوچکی تھی برائی کے رستے پر.نکل.چکی تھی تو وہ

تلملا کر رہ.جاتیں. ..

اس سب کے باوجود.حارث نکلا.ہوا.تھا..وہ.رات سے.گھر.نا.آیا تھا..جبکہ بیٹی کا انہوں نے کسی طرح قابو.کر رکھا تھا…..

بالآخر کوئی چارا.نا.بچا.تو وہ اٹھی اور ایک.سگریٹ نکالا…

کمرے کا.دروازہ.وہ لاک کر چکی تھی…

وہ دونوں اور ملک وجاہت انکے گھر پہنچےِ.. گاڑی پورچ میں پارک کر کے وہ اترے…پورچ میں دو گاڑیاں پہلے سے کھڑی تھیں. … ایک برہان.کی اور دوسری گھر کے استعمال کے.لیے جبکہ فرحان اپنی کار ساتھ لے.کر.گیا تھا جو کچھ ماہ پہلے ہی اسنت وجاہت آفندی سے فرمائش کر کے لیٹیسٹ ماڈل لیا.تھا..

پورچ کے ساتھ وسیع اور کشادہ.لان تھا ..لان میں سرسبز گھس کی قالین بچھی تھی ایک طرف قطار میں رنگ برنگے پھول کھلے تھے…دوسری طرف بہت سے پھلوں کے درختوں کی قطار تھی……ساری لائٹس آن ہونے کی.وجہ سے پورا بنگلہ روشنیوں میں نہایا ہوا.تھا…نمرہ نے ایک نظر اس خوبصورت لان پر ڈالی تھی اور تازہ سانس کو.اندر کھینچا. ..

عریبہ اسے.لے کر اندر بڑھی….

لاؤنج میں داخل ہو کر اسکو بٹھایا تھا…اور خود کچن.میں بڑھ گئی…

تھوڑی دیر بعد.وہ کولڈ.ڈرنک.اور.دیگر لوازمات ٹرے میں سجائے واپس آئی…

اف عریبہ اس.تکلف.کی.کیا ضرورت.تھی….بالکل.دل.نہی.ہے..تن.بس.سادہ.پانی.پلا.دو…

عریبہ نے پامی.اسکو.تھمایا تھا..

اتنے میں ثوبان اور رایان بھی لاؤنج میں آئے تھے…

نمعہ.انکو جانتی.تھی..کیونکہ وہ دونوں چھوٹے تھے اور گھر.ہی ہوتے سو وہ جب بھی حویلی آتی تھی ان.سے.ملاقات ہوتی رہتی.تھی…اکثر وہ حویلی میں ہی کھیلتے پائے جاتے تھے….

دونوں نمرہ سے.ملے..ِ

ہیلو.پریٹی…رایان.بولا…

او ہائے…ہا.و.آر.ہو؟؟

ہم.بالکل.ٹھیک آپی…

دونوں کو خوشی ہوئی تھی.نمرہ.کو دیکھ کر..عریبہ نے انکو بتایا کہ نمرہ.کی سالگرہ ہے اور.وہ سیلیبریٹ کرنے اسکو ساتھ لاہی ہے..

واو.

ثوبان.بولا…

پر.یار اب کیک کہاں سے آرڈر.کریں. .ڈلیوری میں تو.کافی ٹائم لگ جائے گا….

تو نہی کرتے آرڈدِ…

نمرہ بولی….

پھر برتھ ڈے کیسے ہوگی…؟؟ ریان نی معصومیت سے پوچھا. ..

ہم.خود.بنا لیں گے….

نمرہ.بولی…سامان.تو ہو گا.نا؟؟اسنے عریبہ سے.پوچھا.

ہاں سب ہے… عریبہ بھی پر جوش.ہوئی…

نمرہ آپی آپ کو پیزہ بنانا.آتا ہے؟؟.

ثوبان نے سوال.کیا…

بلکل..آتا ہے..نمرہ.نے.بتایا..

تو کیوں نا تھوڑا چینج ہو جائے..اسنے.نیا آئیڈیا دیا..

کیسا.چینج ؟؟عریبہ نے پوچھا…

اگر.ہم کیک کے بجائے پیزا بنا لیں تو؟؟؟

ریان.بولا…

ہممم گڈ آئیڈیا. ..😍😍

نمرہ کو.اسکا آئیڑیا پسند.آیا..

برہان بھائی کہاں ہیں ؟

عریبہ کو.خیال آیا…

وہ اندر تھے شاید اشعر بھائی بھی.آئے ہوئے ہیں. .فرحان بھائی کی ٹیم.جیت گئی…کال آئی تھی.بھائی کی…

ریان خوشی سے چہکا.ِِ

یعنی کل فرحان بھائی ٹریٹ دینگے…

ثوبان بھی خوش.ہوا…

اتنے میں برہان روم.سے.نکلا تھا..عریبہ!!!.اسنے آواز دی.تھی..

جی بھائی…

عریبہ اونچا سا بولی…

تب تک وہ لاؤنج میں آ چکا.تھا..

وہ پانی…..

ابھی.بال.ہی.رہا.تھا.کہ اسکی.نظر نمرہ.پر پڑی…

وہ ایک.دم رکا…

اانے سوالیہ نظروں سے عریبہ کو دیکھا…

اتنے میں پیچھے پیچھے اشعر بھی آچکا.تھا…

نمرہ.نے دوپٹہ ٹھیک.کیا

بھائی یہ نمرہ.ہے امروزیہ پھپھو کی بیٹی…

چھوٹے دادا کی بیٹی ہیں جو…

عریبہ نے تعارف کرایا…

اور نمرہ یہ برہان.بھائی اور یہ اشعر…..

علی چاچو کے بیٹے….

اوہ..اسلام علیکم. برہان.بھائی!!

نمرہ نے فوراً سلام کیاِِ

اسلام علیکم اشعر بھائی!!!

وعلیکم اسلام. .دونوں نے جواب.دیا…

اشعر کی.کوئی بہن.نا.تھی ..اسکو نمرہ.کا.یوں خود کو.بھائی بلانا بہت اچھا لگا تھا جبکہ برہان.کو بھی سامنے کھڑی خوبصورت سی گڑیا کی طرح کھڑی نمرہ بہت اچھی لگی تھی…بالکل چھوٹی بہنوں جیسی….

ان دونوں نے نمرہ کا ذکر ضرور سن.رکھا تھا ..وجہ اسکا.بورڈ ٹاپ کرنا اور ڈاکڑ بننا تھا…

تو آپ ہیں ہماری چھوٹی سی فیملی ڈاکڑ…

اشعر نے مسکرا کر پوچھا…

وہ دونوں وہیں صوفے پر برجمان ہو چکے تھے….

بلکل یہی.ہیں. ..عریبہ خوشی سے بولی…اور آج انکی 19th birthday

ہے…سو میں لے آئی….

اسنے ان.دونوں کو بتایا..

ارے واہ..

Happy Birthday Nimra!!

ان دونوں نے وش کیا تھا

Thanks alot!!

نمرہ کو واقعی خوشی ہوئی تھی…اسکے بعد وہ سب ادھر ادھر کی باتیں کرنے لگے..ساتھ نمرہ اور عریبہ نے مل کر پیزا ڈو.بنائی..پھر ٹاپنگ..اور پھر اون میں رکھ دیا…

فرحان بھائی.بھی ہوتے تو.کتنا.مزہ آتا نا….

ثوبان بولا..

آجائے گا کل شام تک…

برہان نے بتایا…

پر تب نمرہ آپی چلی جائنگی…😒

اسنے منہ بنایا جس پر سب ہنس دیئے. ..

میں پھر آجاؤنگی ڈونٹ وری…

نمرہ نے پیار سے اسکے بال.بکھرے…

سچی….؟؟؟

مچی!!!!

نمرہ بھی اسی انداز میں بولی..اتنے میں آمنہ بیگم بھی گھر آچکی تھیں. ..پیزا بھی بن چکا تھا…

انہو نے مل کر ڈرائینگ روم.کو تھوڑا سا سجایا تھا…

ٹینل.سیٹ کر کے سب آگئے…

سب نے.مل.کر وش کیا.ِِنمرہ.نے پیزا کاٹا…

پوبان نے سب پر سپرے کر دیاِِجبکہ ریان کیمرے اور موبائل.میں فوٹوگراف. اور ویڈیو بنا رہا.تھا…

اتنے میں آمنہ بیگم کا موبائل بجا…

انہوں نے نمبر دیکھا تو.فرحان کا تھا..انہوں نے.کال ریسیو کی…

اسلام علیکم امی!کیسی ہیں ؟؟؟

فرحان نے پوچھا…

اللہ کا شکر. .میرا بیٹا کیسا.ہے؟؟

بہت مبارک ہو بیٹا…

انہون نے میچ جیتنے کی خوشی میں مبارک دی.

شکریہ…

اسے فون میں پیچھے سے شور سنائی دی..

ثوبان.نے پٹاخ سے ایک غبارہ پھاڑا تھا…

یہ شور کیوں آرہا ہے؟؟شادی والے گھر ہی ہیں ابھی؟؟

اسنے پوچھا تھا

نہی نہی..یہ ثوبان.لوگ ہیں. ..

نمرہ آئی ہوئی ہے..اسکی 19th birthday

تھی آج ..اسنے اور.عریبہ نے اتنے مزے.کا.پیزا.بنایا.ہے..

بس وہی.سب.ہنسی.مزاق.میں لگے ہیں. ..

انہوں نے فرحان کو بتایا…

نمرہ؟؟نمرہ.کون؟؟

وہ انجان.تھا…

نمرہ امروزیہ أنٹی کی بیٹی. .. تمہارے چھوٹے دادا کی بیٹی ہی جو..

ملے ہو نا تم دو.تین.بارِ..

لاسٹ ٹائم دادی کی ڈیتھ پر آئی تھیں. ..

انہوں نے یاد دلایا..

اوہہ.ہاں.اچھا.اچھا.وہِ..

انکی.بیٹی کی. کاشان.کی بہن کی…صحیح. .وہ.جو.ٹاپر ہے؟؟

اسنے.پوچھا..

ہاہاہا ہاں وہی..اب تو ماشاءاللہ ڈاکٹر بن رہی ہے…

انہوں نے بتایا

فرحان امروزیہ سے مل.چکا.تھا بچپن.میں دو تین بار..اور دو سال پہلے اسکی دادی کی ڈیتھ ہوئی تھی تب اسکی ملاقات ہوئی تھی…امروزیہ اور کاشان.سے..

نمرہ چھوٹی تھی سو وہ.نا.لے کر.گئی.تھیں کہ بچوں کا وفات پر کیا.کام….

فرحان کو یاد آیا تھا…

پر وہ پھر بھی انجان.تھا…کہ.وہ جس کا خیال اسکی نیندیں اڑا چکا.تھا وہ اسکے اتنے قریب تھی…

یا اتنے قریب ہو کر بھی دور تھی؟؟؟