Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Qafs-E-Ana (Episode 39) Part - 1

Qafs-E-Ana By Gohar Nayab

صبح نماز کے بعد وہ دوبارہ سو چکی تھی…

آنکھ کھلی تو کمرے میں اندھیرا سا تھا کیونکہ کھڑکیوں پر بھاری پردے.گرے ہوئے تھے….

وہ ایک انگڑائی لے کر اٹھی…. اسے اپنا آپ بالکل فریش لگا تھا… نا کوئی درد, نا کمزوری اور.نا.ہی سستی…..

اس نے سائیڈ ٹیبل سے موبائل اٹھا کر ٹائم دیکھا تو دس بجنے والے تھے….

فرحان کمرے میں کہیں نا.تھا…

اسنے بال سمیٹ کر باندھے… بیڈ سے اٹھ کر بلینکٹ طہ کیا..چادر درست کی…

واش.روم میں جا کر فریش ہوئی. ….

اور کمرے سے.نکل.کر نیچے چل.دی….

پورا گھر صاف ستھرا تھا یعنی کام.والی صفائی کر چکی تھی….اسے لگا اب شاید کچن میں ہو …وہ کچن میں گئی پر وہاں کوئی نا تھا…

وہ باہر.نکلی تو.اسی وقت وہ لاؤنج میں داخل.ہوا.تھا…

اسے دیکھ کر.مسکرا.دیا….

گڈ مارننگ ڈارلنگ…

فرحان.نے.شرارت سے ایک آنکھ.دبائی تو.نمرہ نے اسے.گھوری سے.نوازا.تھا….

نادیہ(کام.والی) نہی آئی.آج؟؟؟

اسنے ادھر ادھر دیکھ.کر.بات.بدلتے.ہوئے پوچھا تھا…

تمہارا.کیا.خیال.ہے یہ اتنا.بڑا.گھر میں.نے جھاڑ پونچھ کر.صاف کیا.ہے ؟؟

فرحان.نے آس پاس.دیکھ کر.کہا تھا…

تو کدھر.ہے.اب؟؟ کچن میں بھی.نہی…

اسنے.سوال کیا.تھا…

چلی گئی…

فرحان.نے کندھے اچکا.کر.جواب.دیا..ساتھ اسکا.ہاتھ تھام کر.کچن میں لے آیا…

چلی.بھی گئی؟؟ پر ابھی؟ وہ.تو.رات کو.جاتی ہے….

نمرہ نے.حیرت سے پوچھا…

ہاں جاتی تو ہے پر آج میں نے.چھٹی دے دی اسکو…

فرحان.نے.بڑے.مزے سے.جواب دیا تھا…

چھٹی دے.دی؟ وہ.بھی اتنی جلدی؟ کیوں؟

اب میں پورا دن.اکیلے کیا ادھر کنچے کھیلوں.گی؟؟

اسنے خفگی سے کہا.تھا…

جی چھٹی.دے دی اسلئے.کیونکہ میں.اپنی.وائف.کے.ساتھ اکیلے ٹائم سپینڈ.کرنے والا.ہوں اور.اگر وہ.ہوتی تو یو.نو…

کباب میں ہڈی گوارا.بالکل.نہی.مجھے…

اسنے اسے قریب کرتے ہوئے کہا تھا…

جبکہ اسکی بات مقابل کو.تھوڑا جھجکنے پر مجبور کر.گئی.تھی….

اور جہاں.تک.تمہارے کنچے کھیلنے کا.سوال ہے تو وہ.ہم دونوں مل.کر.کھیلیں گے…. جو گیم.میں کھیلوں.گا تم اس.سے ہرگز.بور.نہی.ہو.گی…

اسنے.شرارت سے اسکی کمر پر انگلیاں چلاتے ہوئے خاصی معنی.خیزی سے کہا.تھا….

مجھے ناشتہ.بنانا.ہے…

نمرہ.نے ایک.دم.اسکے.ہاتھ کمر سے.ہٹا.کر.کہا.اور شیلف کی جانب.چل.دی….

کوئی ضرورت نہی بالکل…. ویسے بھی ہم آج کارن.فلیکس پر گزارا.کریں گے…

فرحان نے اسکا.بہانہ.نا چلنے.دیا تھا…

کارن.فلیکس…کیوں ؟؟ میرا.کوئی.موڈ.نہی.اور.نا.میں مریض ہوں.جو سیریلز.کھاؤں…

نمرہ نے چھوٹی سی.ناک.سکیڑ کر.کہا.تھا….

آپ جا کر اپنا کام.کریں.میں بناتی ہوں.ناشتہ. ..

اسنے اسے کچن.سے.نکالنا.چاہا.تھا….

ساتھ ہی فریج سے آٹا نکالا اور پیڑے بنانے.لگی….

جو کام.مجھے.کرنا.ہے اس کے.لیے تمہارا ہونا ضروری ہے…..

وہ دھیرے سے اسکے.قریب چل.دیا تھا….جو اب.املیٹ کے.لیے پیاز.کاٹ رہی تھی….

فرحان.کی.باتیں اسکی ریڑھ کی.ہڈی میں سنسنی.دوڑا رہی تھی….

وہ شیلف کے قریب آیا اور اسکے.دونوں جانب پیچھے سے ہاتھ.رکھ.دیے جیسے اسے.مکمل قید.کر.لیا ہو….

نمرہ نے شیلف پر دونوں جانب اسکے ہاتھ ٹکے دیکھے تو ایک.دم.اسکا.دل زور.سے.دھڑکا.تھا….

وہ اسکے.بہت.قریب.ہو.گیا.تھا….

اسکی.سانسیں وہ اپنے سر.پر.محسوس کر سکتئ تھی…. اگر وہ.ذرا بھی ہلتی تو اسکی پشت فرحان کے.سینے سے.ٹکراتی….

ایک.دم.پیاز کاٹتے ہاتھ کانپنے لگے تھے…..

چاہ کر بھی وہ خود.پر.طاری کپکپاہٹ نا روک.پا.رہی تھی اور.نا.ہی چھپا سک رہی تھی…..

اسے پتا ہی.نا.چلا ایک دم.وہ بوکھلاہٹ میں چھری سے انگلی کاٹ ہی دیتی جب.فرحان.نے اپنے مضبوط ہاتھ میں اسکا کپکپاتا ہاتھ ایک دم.تھام لیا تھا….

دھیان سے..ابھی کٹ.جاتا تو…….

وہ تھوڑا آگے ہو.کر اسکے.کندھے پر جھک کر بولا.تھا….

وہ ایک دم.جیسے ہوش میں آئی تھی….

آپ…آپ پیچھے…..بیٹھ جائیں. ….میں………. بنا لونگی…

اسنے ہکلاتے ہوئے بات مکمل.کی تھی…..

فرحان.کی.قربت اور اس.انداز.نے اسکے پیسنے چھوٹنے پر.مجبور.کر.دیا.تھا…

اور پھر اس پر ترس کھانا ہی پڑا تھا اسکو….

کب تک بیٹھنا.ہو.گا پیچھے؟؟؟

وہ اسکے. دائیں کان سے.بال ایک طرف کرتا بولا تھا….

نا..ناشتہ بننے تک….

وہ.فوراً بولی تھی. …..

اس کے بعد تو نہی نا؟؟

اب کی.بار وہ دائیں کان کے

Ear helix

کی بالی کو چھوتا ہوا.سوال کر رہا تھا….

جبکہ اسکی گرم.سانسیں اور اسکا.لمس مقابل کی.جان.نکال رہا تھا ….

نن..نہی….

نمرہ نے جلدی سے جواب دیا تھا…

اس.بات سے انجان کہ جان.چھڑانے کے.چکر.میں.وہ خود.خطرے کو.دعوت دے گئی….

فرحان.اسکی.جھجک.سے جی بھر.کر.محضوظ ہوتا دلکشی سے.مسکرا.دیا تھا

Ok…Do remember this…

وہ آرام.سے.کہتا اسکے.کندھے پر.لب.رکھ.گیا.تھا….

وہ ایک دم اچھلی تھی….

اس سے پہلے وہ کچھ کہتی.فرحان پیچھے ہٹا تھا…..اور.اسکی.جان.جیسے.بحال ہوئی تھی…

وہ لاؤنج میں چل.دیا تھا…

نمرہ.نے شکر کا.سانس لیا اور.جلدی سے دو تین پراٹھے بنائے, ساتھ آملیٹ اور.چائے رکھی,

فریج.سے.مکھن.نکال کر ٹرے میں.رکھا… اور بریڈ.کے ساتھ جیم.وغیرہ بھی.رکھ.لیے…

اسے آمنہ.بیگم.نے.بتایا.تھا کہ.وہ.سب.صبح ہیوی ناشتہ کرتے تھے….

ناشتہ بننے.کے.بعد.دوپٹہ صحیح سے.کیا اور.ٹرے لے.کر.ائیننگ پر چل دی….

ساتھ.فرحان کو.بھی بلا لیا….

دو دن سے سوائے.سوپ کے اسنے کچھ نا کھایا تھا….

سو وہ مزے سے ناشتہ کرنے.لگی…ِ فرحان کی نظریں اسنے خود.پر ایک.دوبار.محسوس کیں مگر کچھ نا کہا….

اب.دوبارہ اسے خود.کو.دیکھتے پایا تو ایک.دم.چڑ گئی تھی وہ…

نوالہ منہ میں ڈالے اسنے پلیٹ پرے کھسکائی اور خونخوار نظروں سے اسے دیکھا…..

کیا مسئلہ ہے آخر؟؟

وہ غصے سے بولی.تھی

کیا.ہوا؟؟

کمال لا تعلقی سے سوال آیا تھا…

اگر اب آپ نے اس طرح دیکھا مجھے تو میں آپ کا سر پھاڑ دونگی…..

انگلی اٹھا کر وارن.کرتی وہ بولی تھی…

کس.طرح؟؟

وہ ذرا.قریب ہو کر پوچھ رہا تھا…

جو آپ مسلسل کتنی دیر سے مجھے ٹھوکیوں کی.طرح تاڑ رہے ہیں. …

وہ بھی بغیر لحاظ کیے بولی تھی…جبکہ اسکی بات پر فرحان کا جاندار قہقہہ بلند ہوا تھا…..

مجھ شریف بندے پر الزام.تو.مت لگاؤ یار….

وہ معصوم شکل.بنا. کر بولا تھا….

ننرہ نے منہ.کھول اسے دیکھا تھا…..

ابھی وہ کچھ بولنے ہی.لگی تھی کہ باہر گیٹ ہر گاڑی کا.ہارن.سنائی دیا تھا……

ہائے آگئے ظالم.سماج….

فرحان.نے.دکھ بھری سانس.خارج کی …جبکہ.نمرہ کو.اسکی.شکل.دیکھ کر ہنسی بھی آئی تھی اور.مزہ.بھی….

جائیں جائیں گیٹ کھولیں. ….

وہ.دانت دکھاتی اٹھی اور.برتن.سمیٹنے لگی….

جبکہ.فرحان گیٹ کی.طرف بڑھ گیا….

وہ برتن کچن میں.رکھ کر.نکلی تو لاؤنج میں آمنہ.بیگم اور.ثوبان داخل ہوئے تھے…

امی…. وہ خوشی سے بولی اور انسے لپٹ گئی تھی…

امنہ.بیگم.نے اسے صحیح سلامت دیکھا تو اندر.تک مطمئن ہو گئی تھیں. ..

مگر ساتھ فرحان پر ایک غصیلی نگاہ ڈالی …

فرحان.نے انکو.دیکھا تو. بے چاری سی شکل بنا کر ایک ہاتھ اٹھا کر اپنا کان پکڑا تھا جیسے سوری کر رہا ہو…

وہ نا چاہتے ہوئے بھی مسکرا.دیں….

میری بیٹی تو.بالکل. ٹھیک ہے اب.ماشاءاللہ

انھوں نے اسے ساتھ صوفے پر.بٹھاتے ہوئے کہا تھا….

نمرہ نے انکو پانی.پلایا….

ناشتے کا پوچھا تو انھوں نے.بتایا وہ.ناشتہ.کر کے آئے تھے…

ساتھ کام والی کو چھٹی

دینے کا.بھی بتا گہی تھی وہ…جو.سن کر امنہ بیگم.مسکرا.دیں….

اس کے بعد انھوں.نے.اور.نمرہ نے مل.کر.دن.کا.کھانا بنایا …تب تک ملک.وجاہت, عالیان اور برہان بھی لاہور سے واپس آچکے تھے…

اور خوشگوار ماحول میں کھانا کھایا گیا.

وہ کچن میں کھڑی تھی. فروٹس کاٹ رہی تھی جب اس نے آکر اس کے گرد حصار باندھ.کر اسکے.بالوں.میں منہ چھپایا تھا… ایمن ایک.دم سرخ ہوئی تھی..

سالار کام کرنے دیں…. چچی آگئیں تو؟؟؟

اس نے ایک دم خود کو.آزاد کروانا.چاہا…

نہی آنے والیں…

جواب آیا تھا…

اور تم یہاں.کام.کیوں.کر.رہی ہو..منع نہی.کیا میں.نے تمہیں. ..

سالار نے سنجیدگی سے پوچھا تھا…

بس.فروٹس.کاٹ رہی تھی…

اسنے.جواب.دیا…

ایمن کی.شادی کے.بعد.سالار نے.اسکی.جاب کی.وجہ.سے اسلام آباد.میں ہی گھر.لے لیا تھاِِِ

اجس پر سالار کی امی خوصی خفا.بھی.ہوئیں کیونکہ وہ بیٹے اور بہو کو.اپنے پاس رکھنا.چاہتی تھیں اپنی نظروں.کے.سامنے….

مگر پھر وہ ان.کے ہاس دوڑی چلی آئیں…

وجہ تھی ایمن.کا امید.سے ہونا…

جب اسے شادی کے پہلے ماہ میں ہی یہ خبر.ملی تو جہاں.وہ.بے تحاشا خجل اور خوش.بھی ہوئی وہیں سالار کی خوشی دیدنی تھی…..

اسکی امی.کو.پتا.چلا تو.وہ.بہو کے صدقے واری جاتیں بھاگی چلی آئی تھیں اور اب ایمن.کی مکمل دیکھ بھال انکے ذمہ.تھی….

سالار کی شوخیاں.اور معنی خیز.باتیں بڑھتی ہی جا رہی تھیں جبکہ ایمن کا.چہرہ مزید کھل اٹھا تھا…..

عریبہ بھی امید.سے.تھی اور پوری حویلی میں.جیسے عید سی ہو.گئی تھیِ…

اشعر.کی امی نے.کالے.بکروں.کاصدقہ.دیا تھا ساتھ مٹھائی.بانٹی گئی….

اشعر کی خوشی کا تو ٹھکانہ.نا.تھا….

شوخیاں مزید.بڑھ گئی.تھیں. ِ..

آمنہ.بیگم.کے.پاس آس پاس کی.کچھ عورتیں آئی ہوئی تھیں. ..

عریبہ بھی ادھر.ہی.تھی…

نمرہ. ہوسپٹل سے جلدی آگئی تو ملازمہ کے ساتھ چائے وغیرہ دینے چلی آئی اور.سب سے خوش اخلاقی سے ملی تھی….

ماشاءاللہ بہو.تو چاند.جیسی ہے…

ایک عورت.نے.نمرہ.کو.دیکھ کر ستائشی امداز.میں کہا تھاِ…

آمنہ بیگم.مسکرا.دیں….

ہاں.تو بیٹا کونسا.کم.ہے….

ایک.اور.عورت.بولی تھی…

میرے دونوں بچے ہی.بہت پیارے ہیں ماشاءاللہ ِ…

امنہ.بیگم.نے.کہا.تھا….

عریبہ کی تو.بہت خوشی ہوئی بہن…

بہو.کا.کچھ.نہی ابھی تک؟؟

ایک اور.عورت نمرہ کو بغور دیکھ کر.بولی تھی جبکہ اسکی آواز.نمرہ کے کانوں.میں پڑی تو.نجانے.کیوں.اسکا.دل.ایک.دم.جیسے کسی.نے مٹھی.میں قید.کر لیا تھا..ِ

ہاں.بیٹے کی شادی تو پہلے ہوئی.تھی.نا…

ایک اور.عورت بولی…

چلو.کوئی نہی اللہ.جب دے..نا.امید.نہی ہونا چاہیے…

پہلے والی عورت تاسف سے بولی.تھی….

جبہ.نمرہ کے چہرے.کا.رنگ.زرد.پڑنے.لگا تھا…

آمنہ بیگم.نے اسکا چہرہ دیکھا تو ہاتھ پکڑ کر اپنے.پاس بٹھایا تھا….

ارے میری بیٹی ابھی چھوٹی ہے…عریبہ تو.پڑھ چکی مگر نمرہ ابھی پڑھ.رہی ہے..ہاؤس جاب ابھی تو شروع ہوئی.ہے…ڈاکٹر بننا.آسان تھوڑی ہے… اس لیے ابھی فرحان.کا.ایسا کوئی.ارادہ.نہی….

انھوں.نے نرمی سے اسکا.ہاتھ دبا کر اطمینان.دلایا تھا….

نمرہ کو.اندر.تک.سکون.اترتا محسوس.ہوا.تھا..اسکی.آنکھیں نم سی ہو.گئی تھیں. … دل.بے اختیار اس پر وردگار کا.شکر.بجا لایا تھا اتنی اچھے لوگ ملنے ہر…

ورنہ کہنے کو.آمنہ بیگم.بھی ساس تھیں. وہ.چاہتیں تو ان.عورتوں کے سامنے انکا. ساتھ دے سکتی تھیں مگر وہ واقعی ماں.بن کر دکھا رہی تھیں ِِ…

کچھ دیر بعد وہ بہت سی سوچوں کے ساتھ اپنے کمرے میں چل.دی..

مقدس کے.سسرال والوں نے.شادی کی ڈیٹ مانگی.تھی…..

اور اس بات نے اسکے ہوش اڑا دیئے تھے….

سونے.پے سہاگہ یہ کہ اسکے ابو.بھی اب حامی.بھرتے نظر آتے تھے…

برہان اسے روزانہ.کال کرتا تھا….

اسنے اسکا.نمبر بلیک لسٹ میں.ڈال.دیا تھا اور.فیس بک, انسٹا ,وٹس ایپ اور تمام.سوشل ایپس سے وہ اسے بلاک کر چکی تھیِِ…

کئی نار اسنے.نمرہ سے بات کرنے کا.سوچا.مگر.پھر برہان کی.دھمکی یاد آجاتی….

مگر آج جب اسے پتا.چلا.کہ تاریخ رلھی جا رہی.ہے اور وہ لوگ کچھ دن.میں فائنل.ڈیٹ.لینے آ رہے ہیں.تو.واقعی اسے ہاتھ پیر پھول گئے تھے….

اسے سمجھ.نا.آیا تھا کیا.کرے, کدھر سر.مارے …..

اسے بہن.نے واضح طور.پر اسکی چپ نوٹ کی تھی مگر اسکے.پوچھنے پر بھی وہ کچھ نا بتا سکی تھی.ِ.

شام کے سات بج رہے تھے…..

مغرب کی اذان ہو چلی.تھی….دن اپنے اختتام پر تھا….چرند.پرند بھی تھکے ہارے اپنے گھونسلوں کو لوٹ رہے تھے..

ہر طرف ایک خاموشی سی تھی…

وہی شام کی فسوں.خیز اور غمگین سی خاموشی….

وہ صبح آٹھ بجے کی آن.ڈیوٹی تھی….

.اور اب تھک چلی تھی…

تھوڑی.دیر چیئر کی بیک پر سر رلھ کر آنکھیں موند.لیں..

مریض کوئی باقی نا.تھا فلحال….

ساڈھے سات بجے وہ ہاسپٹل سے.نکلی تو.سامنے عریبہ اور اشعر کھڑے تھے

انھیں وہاں.پا.کر.اسکو حیرت بھی ہوئی اور خوشی بھی…

أپ لوگ؟

وہ ان.تک آئی تو.سلام.دعا کے.بعد.پوچھا

جی بالکل…ہم.نے س

وچا ہماری پیاری سی بہن.تھک.گئی.ئو.گی صبح سے مریضوں.کے ساتھ…یہاں.سے.نکل.کر.دوسرا.مریض بھی تمہارے.متھے.لگ.جاتا ہے..(اسکا اشارہ فرحان.کی.جانب تھا)

اشعر نے شوخی سے کہا تھا…

جبکہ.نمرہ.کو.اسکی.بات.پر.ہنسی ائی..اور.عریبہ نے اسکے.کندھے ہر.مکا رسید.کیا.تھا اپنے.بھائی.کی.ایسی تعریف.کرنے پر…

ہائے اللہ.عریبہ کتنا.بھاری ہاتھ.مارتی ہو.ِِمیرا.بچہ.بھی.بیچارہ باپ پہ ظلم.ئوتا دیکھ کر آنسو.بہا رہا ہو.گا…

اسنے چوخی سے کہا.تھا.جبکہ عریبہ کا.چہرہ سرخ سا ہوا.تھا….

اسے بھی باپ ک.پتا.جلد.ہی.چل.جائے گا..

عریبہ.نے منہ بنا.کر.کہا.تھا…

جبکہ.اسکی بات پر.اشعر.ہنس.دیا تھا

ہاں.تو.بھئی ہم.نے سوچا کیوں.نا.تمہیں تھوڑا ری فریچ.کروا.دیا جائے….

اشعر.نے.نمرہ کو.دیکھ کر.کہا.تھا.جو.اشعر.اور عریبہ کی باتوں.پر مسکرا رہی تھیِ.

ری فریش؟ مطلب؟

نمرہ مے سوال کیا..

یہ تو عریبہ بتا دے گی.چلو بھئی میں.چلا.پر زیادہ دیر بالکل.مت.لگانا ورنہ.فرحان.میرا گلا دبا دے گا اور ابھی میں.ایسا.کوئی خطرہ.مول نہی.لے سکتا…

وجہ جانتی ہو.نا.میری جان..

اشعر.نے آنکھ دبا.کر.عریبہ.کو چھیڑا.تو.وہ.اسے گھور کر تنبیہہ کرنے.لگی…

وہ.چل.دیا تو.عریبہ.اور نمرہ,

نمرپ کی گاڑی میں.آئے تھے…

عریبہ.کے.پاس.ایک.شاپنگ بیگ.تھا…

یہ.کیا.ہے؟؟

ا

نمرہ.نے پوچھا تھا..

یہ سرپرائز.ہے تمہارے.لیے… چلو.اب جلدی سے سیلون.چلو….پھر.بتاتی.ہوں..

اسنے.نمرہ سے کہا تو.وہ سیلون.کی.طرف گاڑی لے.گئی….

وہ امدر.آئیں تو عریبہ.نے.بیوٹیشن سے اسکا پارٹی میک اپ.کرنے.کا.کہا.تھا..

نمرہ تو.اچھل.ہی پڑی.تھی..

میرا میک اپ ہر کیوں؟؟ دیکھو انسانوں کی طرح بتاؤ.کیا.کھچڑی پک.رہی.ہے…اور.یہ.ڈریس؟؟

بم

نمرہ.نے اس.ڈریس.کو.تھام.کر.دیکھا جو.عریبہ.نے.شاپنگ بیگ سی نکال.کر اسے دیا تھا…

افف بتا تو رہی ہوں.سر پرائیز.ہے..جلدی.سے چینج.کرو.اور.تیار ہو.جاؤ…..

عریبہ نے اسے چینجنگ روم میں.دھکیلا.تھا…

مرتی کیا.نا.کرتی.ڈریس پہن.کر باہر آئی….

اور.بیوٹیشن ماہرانہ انداز.میں.اسے تیار کرنے لگی…

آئیز ذرا ڈارک رکھیے گا

عریبہ نے.بیوٹیسن.سے کہا.تھا…

تقریباً چالیس.منٹ بعد.وہ. تیار.تھی….

دوبارہ اسنے کوئی سوال.نا.کیا تھا…

اور.پھر وہ دونوں.حویلی کی.جانب چل.دیں..