Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Qafs-E-Ana (Episode 17)

Qafs-E-Ana By Gohar Nayab

ایمن اور نمرہ.دونوں باہر کی جانب بڑھ گئیں. ..وہ جیسے ہی مین ڈور سے باہر نکلیں دور کھڑے فرحان کی نظر ان.پر پڑی…

.

وہ ہولے سے مسکرا دیا….اور انکی جانب بڑھنے کا سوچا…تالیہ بھی باہر آچکی تھی اور وہ ایک طرف کھڑی ہو گئی..نظریں ہنوز نمرہ اور فرحان پر گڑھی تھیں. …چہرے پر شیطانی مسکراہٹ ناچ رہی تھی…

نومان کی نظر نمرہ کی طرف پڑی تو وہ فوراً اس کے پاس آیا…فرحان دور تھا سو وہ ابھی نا آیا تھا…

نمرہ نے نومان کو دیکھا تو گویا ہوئی…

Thanks for inviting Nouman..We really enjoyed…

نمرہ.نے.مسکرا کر اسکا.شکریہ ادا کیا..

فنگشن بہت اچھا تھا…اللہ دونوں کپلز کے نصیب اچھے کرے…

وہ مزید گویا ہوئی…

شکریہ تو مجھے تمہارا ادا کرنا چاہیے..بہت شکریہ تم آئی میرے بلانے ہر…

نومان نے نمرہ کو پسندیدہ نظروں سے دیکھتے ہوئے کہا…

جبکہ فرحان نے اسکو مسکراتا دیکھا تو اسکے ماتھے ہر بل پڑے…

وہ فوراً انکی.طرف لپکا…

آپ لوگ جاؤ گے.کیسے؟؟

نومان.نے پوچھا…

بھائی.نے آنا تھا پر نہی آرہا اسکے دوست کی برتھ ڈے تھی وہ.لیٹ ختم.ہو گی سو ٹیکسی ہی لینی ئوگی.

نمرہ.نے اسکو بتایا…

ٹیکسی کی کیا ضرورت ہے..میں آپکو ڈراپ کر دیتا ہوں چلیں. ..

نومان.نے انکو گاڑی کی طرف اشارہ کیا…

آر یو شور؟؟

اب کی بار ایمن.نے پوچھا..

آئی.مین ادھر فنگشن.چل رہا ہے..تو

اسنے مزید بتایا…

آف کورس..نو پرابلم…آئیے پلیز…

نعمان نے تسلی دی..

وہ دونوں آگے بڑھنے.کے لیے قدم اٹھا نے ہی لگی تھیں کہ آواز آئی..

نمرہ چلو میں ڈراپ کر دیتا ہوں. ..

نمرہ کو حیرت ہوئی اپنا نام کسی کے منہ.سے سن.کر ..اسنے جیسے ہی پیچھے مڑ کر دیکھا…سامنے فرحان کھڑا تھا..اپنی تمام تر مردانہ وجاہت لیے…

فرحان.بھائی آپ….

نمرہ.کو.حیرت ہوئی…

نہی تھینک یو..نومون ڈراپ.کر رہا ہے ہمیں. .آپ کو دیر ہو جائیگی حویلی.جانا ہو گا نا…

نمرہ نے سہولت سے انکار کیا تھا..اسکو صرف یہ فکر تھی کہ اسکو ڈراپ کرنے کے چکر میں وہ لیت ہوجائے گا کیونکہ حویلی تک کا سفر خاصہ لمبا تھا..رات ہو جاتی…

اسکا جواب سن کر فرحان کی آنکھوں میں الجھن ابھری تھی…

جبکہ.دور کھڑی تالیہ کی مسکراہٹ چھپائے نہی چھپ.رہی تھیں. ..ِاب تماشہ.شروع ہو گا..اب تمہیں پتا چلے گا فرحان شاہ بے عزتی کس بلا.کا نام ہے..آج تم بھی اپنی اس حسین محبوبہ کی وجہ.سے اس جزبے سے واقف ہو جاؤ گے…

تالیہ.نے سوچا اور مزید محویت سی انکو دیکھنے لگی..فنگشن تقریباً اختتام ہر تھا اور اب کافی لوگ مارکی سے باہر انے لگے تھے…

فرحان کو اسکا جواب عجیب لگا…

ابھی اسنے کچھ بولا.نا.تھا.کہ نومان آگے بڑھا…

میں نمرہ اور ایمن کو ڈراپ کر رہا ہوں سو آپ جا سکتے ہیں. ..

اسنے فرحان کو دیکھ کر ایسے کہا تھا جیسے اسکا مزاق.اڑا رہا.ہو…

فرحان کو تو اسجے انراز ہر پتنگے ہی لگ گئے..اسکو.بہت کم.غصہ آتا تھا مگر جب آتا تھا تو سخت آتا تھا…..سب گھر والے اس بات سے واقف تھے تبھی کوشش کرتے کہ اسکے غصے کو نا ہی جگایا جائے…

اب تو وہ کسی صورت نمرہ کو اسکے ساتھ نا جانے دے سکتا تھا….کیونک نومان اسکو صاف نیچا دکھا رہا تھا اور اسکو قطعاً یہ منظور نا تھا کہ.جو.ہمیشہ اس سے شکست کھایا آیا ہے آج اس.معملے.میں اس سے بازی لے جائے…

حارث بھی باہر آچکا.تھا اور مسلسل نمرہ کو گھور رہا تھا..نمرہ کو خود پر نظریں محسوس ہوئیں تو ادھر ادھر دیکھا..سامنے.وہ.تالیہ کر ساتھ ہی کھڑا خباثت سے اسکا ایکس رے کرنے میں مصروف تھا..وہ مزید آگ بگو لا.ہو گئی…

وہ نومان.کی گاڑی کی طرف بڑھنے لگی..جبکہ اسکو ایسا کرتے دیکھ.کر فرحان اسکی جانب لپکا تھا..نمرہ.نے بامشکل تین چار قدم ہی اٹھا ئے تھے کہ ایک دم.کسی نے اسکی کلائی تھامی تھی…اسکو اپنے ہاتھ ہر کسی کے ہاتھ کے ہاتھ کا لمس محسوس ہوا… وہ اندر تک کانپ.گئی… آج دوسری بار اسے کسی غیر لڑکے نے چھوا تھا یا شاید اسی خبیث نے….ویسے بھی حارث کی شکل دیکھ کر اسے اسکی حرکت یاد دلا رہی تھی ..وہ پہلے ہی سخت کوقت اور غصے سے ملے جلے جذبات میں مبتلا تھی…اور سونے پر سہاگہ کسی کا یوں دیدہ دلیری سے سب کے سامنے اسکا ہاتھ تھام لینا…

میں کہہ رہا ہوں نا.میں چھوڑ دونگا…

فرحان نے دبے دبے غصے سے کہا.تھا…

وہ ایک دم پیچھے مڑی…فرحان اسکی کلائی تھامے بالکل اسکے پیچھے کھڑا تھا….یوں مڑنے سے وہ.سیدھا اس کے سینے سے ٹکرائی تھی دونوں کے درمیان.کوئی فاصلہ جو نا چھوڑا تھا فرحان نے….

نمرہ ایک دم پیچھے ہوئی..اسکی نظر ہاتھ پر گئی…غصے کی شدید لہر اس کے وجود میں سنسنی بکھیر گئی….

اسکو حارث کا ہاتھ پکڑنا یاد تھا…ایسا نا تھا کہ.اسکو اپنے جذبات پر قابو.نا.تھا..اس وقت وہ ذہنی بےسکونی سے دوچار تھی..

فرحان نے غلط وقت پر یہ حرکت کر ڈالی تھی….

ایک دم اسنے فرحان کے ہاتھ کو جھٹکا دیا گویا ہاتھ آزاد کروانے کی ناممکن سی.کوشش کی.ہو…

اسنے سرخ پڑتی آنکھوں سے نظریں اٹھا کر فرحان کو دیکھا…

How dare you??

ہمت کیسے ہوئی اپکی…

ہاتھ چھوڑیں میرا…

ورنہ ہاتھ توڑ کر رکھ دونگی…

نمرہ شدید طیش سے غرائی تھی…غصہ اور نا پسندیدگی صاف نمایاں تھی اسکی پھنکار میں. ….

ایک لمحہ.ضائع کیے بغیر نمرہ.نے دوسرا ہاتھ.اسکے سینے پر رکھ کر زور سے دھکا دیا اسکو….اسکے دھکیلنے میں اتنی طاقت ضرور تھی کہ اگرچہ فرحان گرا نہی.مگر لڑکھڑا کر چند قدم پیچھے ضرور ہوا تھا…

نمرہ اہنا.ہاتھ چھڑا کر مڑ گئی اور تیز قدموں سے نومان کی گاڑی کی طرف بڑھنے لگی..حامد جو کہ.اپنے کسی خاص مہمان کو سی آف کونے آیا تھا سارا منظر اپنی آنکھوں سے دیکھ چکا.تھا…

فرحان کاچہرہ غصے اور توہین سے لال بھبوکا ہو گیا تھا…

اتنی.بےعزتی…اتنی توہین وہ.بھی فرحان شاہ کی…جسکی ایک نظرِ کرم کے لیے لڑکیاں اسکے آگے بچھتی چلی جاتی تھیں. .. وہ اس طرح نا صرف اسکو انکار کر.کے گئی تھی.بلکہ.اسکا مزاق بنا.چھوڑا تھا….خود بلا.کر اسنے اسکی تزلیل کی.تھی..

اسکا بڑھا ئوا ہوتھ وہ ٹھکرا کر گئی تھی..اسنے اس پر اسکے دشمن کو فوقیت دی تھی…..اشعر جو کہ.ابھی باہر آیا تھا اور نمرہ.کو نامان.کی طرف بڑھتے دیکھا تھا وہ سب سے نا.واقف تھا…

نمرہ نومان کی.گاڑی میں بیٹھ گئی…نومان نے فرحان. کی.طرف دیکھا..کیا.کیا.نا تھا اسکی نظروں میں. ..

فتح کا.جشن..فرحان کا.مزاق.اڑاتی نظریں جیسے اسکو ٹھینگا دکھا رہا.ہو…

آج فرحان شاہ پہلی.بار زندگی.میں

پہلی بار ان.دونوں بھائیوں سے شکست کھا گیا تھا وجہ.تھی.نمرہ سیال…فرحان شاہ کی.محبت……ہاں آج وہ دونوں جیت چکے تھے وہ بھی صرف نمرہ کی وجہ سے….انکی.یہ کامیابی.نمرہ.کی ہی تو عطا کردہ.تھی….جو کام.وہ اتنے سالوں میں نا.کر.سکے آج وہ ایک چھعٹی سی لڑکی انکے.لیے کر گئی تھی…فرحان شاہ کو نیچا دکھانے میں بالآخر وہ کامیاب ٹھہرے تھے…

نومان نے تمسخر بھری بھرپور نگاہ فرحان.ہر ڈالی اور گاڑی.میں بیٹھ جر گاڑی زن سے آگے بڑھا دی…

تالیہ اور حارث کے چہرے چمک رہے تھے جیسے گہری طمانیت ملی.ئو…

اشعر اس سب سے انجان اپنی ہی دھن میں فرحان.تک آیا تھا…چہرے پر ہمیشہ کی طرح شرارت سجائے…

کیا ئوا باس؟؟لگتا ہے بھابھی نی “نو لفٹ” کا بورڈ دکھا دیا.پھر سے؟؟

وہ شرارت سے دانت نکالے بولا تھا…

فرحان کے چہرے.ہر نظرِغلط ڈالنے کی اسنے زحمت نا کی تھی تبھی اسکے تاثرات سے انجان اپنی کہہ گیا تھا…ِجبکہ.اسکی بات سنتے ہی فرحان کے اندر ابھرتے جزبات اور اندر کے ابلتے لاوے کو باہر کا راستہ ملا تھا…فرحان نے دایاں ئاتھ اٹھایا.اور….

چھن….

اسنے اپنے ہاتھ کا مکا پورے زور سے اپنے ساتھ کھڑی اپنی کار کی ونڈ سکرین.پر دے.مارا…مکا اتنا طاقت ور تھا کہ ایک ہی وار میں سارا شیشہ چھن سے ٹوٹ کر چکنا چور ہو گیا تھا…

اشعر ایک دم بوکھلا کر. حیرت سےچند قدم پیچھے ہٹا تھا….

Nimra Siyaal …you will have to pay for this…

فرحان دھاڑا تھا…اگر اسکو.جانا ہی.نہی.تھا.تو آخر بلایا.ہی.کیوں. ..توہین کرنے.نیچا دکھانے؟؟مگر کیوں. .اسنے اسکا.کیا.بگاڑا تھا جو اسنے اس طرح کیا…

کیا وہ بھی.نومان اور حامد کے ساتھ تھی…؟؟؟؟؟

فرحان کا دماغ غصے سے کھولنے لگا تھا…

اشعر نے گاڑی کی چکنا چور ونڈ سکرین کو دیکھا.تھا..یہ کار کوئی دو تین ماہ.پہلے ہی فرحان نے لی.تھی جب انکا پہلا پراجیکٹ کامیاب رہا تھا…دادا جان.نے خوشی سی ان سب کو کوئی کا.کوئی تحفہ مانگنے.کا.کہا.تھا..آخر کو.پہلی کامیابی.تھی.انکے.پوتوں کی…وہ جانتے تھے فرحان نت نئے ماڈلز کی.کادز کا.دیوانہ.تھا..سو انھوں نے اسکو برینڈ نیو لیٹسٹ ماڈل.کی گاڑی دی تھی جبکہ اشعر اور برہان.نے.بھی اپنے لیے کچھ نا.کچھ لیا.تھا اپنی مرضی سے..

اسنے افسوس سے ٹھنڈی آہ بھری تھی…

کیا ہوا ہے فرحان ؟؟وٹس رانگ؟؟

اشعر کو ایک.دم اسکے انتہائی رویے سے ہریشانی لاہک.ہوئی..

کام.ڈاؤن…بیٹھو ادھر..

اسنے فرحان کو پر سکون ہونے کا.کہا.اور کھینچ کر اپنی کار کر جانب لے آیا..کار کا دروازہ کھول کر اسکو بٹھانا.چاہا پر وہ.نا.بیٹھا…

کیا.ہوا.ہے فرحانے ؟؟کچھ پھوٹے گا.بھی کہ.نہی؟؟؟

اسنے.اب کی.بار بے چینی.سے پوچھا.تھا…

کچھ نہی ئوا..تو جا..

فرحان نے.جیسے.پیچھا چھڑایا…

کیا.مطلب جا.؟؟کیوں جاؤن؟؟اب.مجھ سے بھی چھپائے گا تو؟؟؟

اشعر نے.تیوری چڑھا.کر کہا.تھا..

اشعر پلیز..ابھی.نہی..جسٹ گو…لیو می…

فرحان نے. بے زاری سے کہا.تھا..جبکہ.اشعر سمجھ چکا تھا وہ.ابھی بات نہی.کرنا چاہتا..سو اسنے.مزید اسکو تنگ کرنا اور کریدنا مناسب نا.سمجھا…

آر یو شور؟؟آجائے گا تو.خود؟؟

اشعر نے آخری بار کوشش کی…

گیٹ لاسٹ..جسٹ گیٹ لاسٹ…لیومی..سمجھ.نہی آرہا تجھے..

فرحان نے.اسکا کالر پکڑ کر مکا سیدھا.اسکے منہ پر دے.مارا…

ہائے ظالم..نک تو ڑ دی.میری…اب.مجھ.سے شادی کون.کر ے گی…

جا رہاہوں…مر تو…

اشعر منہ.بناتا.گاڑی.میں.بیٹھ گیا..ہاتھ ابھی بھی ناک پر ہی تھا جہاں فرحان کا مکا لگا تھا..

گاڑی سٹارٹ کر کے وہ نکا گیا جبکہ.فرحان اپنی کار کی جانب.آگیا…

نومان بظاہر ڈرائیونگ کر رہا تھا جبکہ.زہن کچھ دیر قبل پیش آنے والے واقعے پر خوشی سے ناچ رہا تھا…اسکا بس نہی چل رہا تھا نمرہ کو چوم لے…آج اسکی وجہ.سے ہی تو اسنے برسوں کا حساب چُکتا کر دیا تھا اپنے بھائی کا….

وہ سب کے سامنے فرحان شاہ جیسے بندے کا بڑھا.ہوا ہاتھ جھٹک آئی تھی اور اس کو فرحان پر ترجیح دی تھی…

محبت کے معاملے میں ہی سہی…زندگی کے کسی میدان میں تو فرحان سے فتح حاصل کر لی تھی..یہ خیال ہی اسکو اندر تک شاداب کر رہا تھا…

جبکہ.نمرہ کھچے ہوئے نقوش کے ساتھ ہنوز.خاموش بیٹھی تھی..ایمن نے بھی اسکا موڈ دیکھتے ہوئے مزید کوئی بات نا کی تھی…

پہلے نومان.نے ایمن کو ڈراپ کیا..ایمن کو چھوڑنے کے بعد نمرہ کے گھر کے راستے پر گاڑی ڈال دی…

اسنے.موقع دیکھ کر بات شروع کی….

نمرہ ریلیکس…کام ڈاؤن…

نومان اسکو دیکھ کر گویا ہوا…

یہ تو جانتا.تھا میں کہ وہ فرحان کچھ زیادہ.ہی بگڑا ہوا ہے اور خود کو پتا نہی کیا سمجھتا ہے مگر اس طرح سب کے سامنے تم سے بدتمیزی کرنا…

اسکا اشارہ ہاتھ پکڑنے پر تھا…

جبکہ.نمرہ اسکی بات سن.کر جیسے حیران ہوئی…

تنے ہوئے اعصاب اب قردے ڈھیلے پڑنے لگے تھے تبھی وہ کچھ سوچنے سمجھنے.کے قابل.ہونے.لگی تھی..

گرا ہوا؟ بدتمیز؟؟نہی توِ.ایسا تو کبھی نا.لگا تھا نمرہ کو وہ…وہ چند ایک بار ہی سرسری سا ملی تھی اسکو..مگر ان چند ملاقاتوں میں اسنے ایسی کوئی حرکت تو نا.کی تھی جن.کی.بنا پر وہ اسکو ایسے القابات سے نوازتی…. کسی کو پرکھنے کے.لئے محض چند ملاقاتیں بھی کافی.ہوتی ہیں اکثر..اور اسنے اس طرح تو کبھی نا دیکھا تھا فرحان کو..وہ ایک سوبر لڑکا تھا…

نومون کے منہ سے ایسی بات اسکو پسند نا آئی تھی…

نومان پلیز… میں اس ٹوپک پہ بات نہی.کرنا چاہتی…

اسنے.جیسے اسکو خاموشی اختیار کرنے کو کہا ہو…

اوکے سوری….

نومان نے فورامعزرت کر لی…کچھ دیر میں نمرہ کا گھر آگیا…

شکریہ بہت بہت…

نمرہ نے اترتے.ہوئے فارمیلٹی پوری کی…

نو پرابلم…my pleasure lady

نومان نے سینے.پر ہاتھ رلھ کر کہا..جبکہ.نمرہ آگے کو بڑھ گئی…