Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Qafs-E-Ana (Episode 5)

Qafs-E-Ana By Gohar Nayab

ہاں اب بتاؤ کیسی رہی تمہاری شادی؟؟؟

مُقی نے پوچھا. ….

وہ.تینوں کلاس لے کر اب کینٹین کی طرف جارہی.تھیں. ..

میری شادی تو تھی ہی نہیں! !!نمرہ نے بتیسی نکا لی…

مطلب کہ تم جس شادی پر گئی تھی….ویسے کیا بات ہے بڑا شوق ہورہا ہے ہماری شہزادی کو شادی کا…

ایمن نے آنکھ دبا کر پوچھا. ….

نا اوے میری توبا….ویسے شادی اچھی تھی پر ہم تو ہوا کے گھوڑے پر

سوار تھے جیسے…شام کو گئے نہی کہ صبح واپس….نمرہ نے.منہ.بسور کے بتایا….

لگتا ہے دل نہیں تھا میڈم کا واپس آنے کو..کیوں مُقی ؟؟ایمن شرارت سے بولی…

ہاں وہی دیکھ رہی میں بھی..دال میں کچھ کالا ہے توِ….

وہ نمرہ کا بغور جائزہ لیتے ہوئے گویا ہوئی..

بس کردو تم دونوں. …کیا کالا.ہوگا بھلا.؟؟؟؟ نمرہ بے زار ہوئی…

یعنی تو اس بار بھی کسی کو نہی پٹا سکی…تو نے تو ہماری ناک ہی کٹوا.دی…

مُقی نے صدمے سے بھری بھرپور اداکاری کی…

ادھر آ ناک کی بچی…میں تیرا ناک اونچا کر دیتی ہوں. .

نمرہ نے اسکا کان پکڑ کے مروڑا تھا جس سے وہ کراہ اٹھی…

آئی یی یی!! ظالم….کمینی…اسی.لیے تجھے ملتا.نہیں کوئی….کنواری مرنا تو…ورنہ ناک.مروڈ مروڑ کے ہی تو نے اسکا.بھرتا بنا دینا ہے…..

ہو گیا تم دونوں کا؟؟

ایمن نے انکو.خفگی سے گھورا…

ویسے نمو بتا نا کسی نے تو تاڑا ہوگا تجھے؟؟ زادی پے کوئی ہینڈسم سا لڑکا نہیں تھا.کیا…جو.آپ کو سیکھ کر بس دےیکھتا ہی رہ گیا.ہو؟؟

ایمن نے بھرپور اشتیاق بھرے لہجے میں سوال کیا..

ہاں تھا ایک ریا ست کا شہزادہ…مجھے دیکھا.تو پلک جھپلنا.بھول گیا…..وہ میری طرف بڑھنے لگا…اینڈ بلا.بلا بلا…اگر تم دونوں ایسا کچھ ایکسپیکٹ کر رہے تو سن لو ایسا کچھ نہی ہوا…بلکہ مرد تھے ہی نہیں اور جب بارات آئی تو میں سائیڈ پر ہوگئی…

اسنے انکے ارمانوں پر گویا پانی پھیرا…

حد ہے کوئی اچھا کام تو کربا ہی نا تو کبھی..ایک جیجو تک کی خوشی نہی دے سکتی..گھسی رہ بس کتابوں میں. .اب ایم بی بی ایس میں بھی ٹاپ کرنا ہوگا میڈم نے…اور تو کچھ کرنے سے رہی…

مقی صدمے سے دوچارتھی…

انشاءاللہ. .اللہ تیری زبان مبارک کرے…ٹاپ تو کرنا ہے..

نمرہ نے خوشی سے اسکا گال چوم لیا…

ویسے اس بار کیوں ایسے سوال کر رہی ہو تم لوگ..میں پہلے بھی تو شادیوں پر جاتی تھی..تب تو کبھی نہیں پوچھا…

نمرہ ذرا.مشکوک ہوئی…

وہ اسلئے کہ اب ہم جوان ہوگئے ہیں نا🙈🙈🙈..یونی آگئے ہیں!

ایمن نے شرمانے کی بھرپور اداکاری کی…

ہاہاہا…یس…یہ تو ہے..نمرہ محضوظ ہوئی….

پر کوئی گھاس بھی ڈالے توِ…….

مُقی نے منہ بنایا تو وہ تینوں ہنس پڑیں. .

صبر رکھ منحوس! !

نمرہ شرارت سے بولی….اس بات سے انجان کہ اسکا معصوم.حسن دو.لوگوں کی نظروں میں آچکا ہے…

البتہ ان دونوں نیتوں میں زمین آسمان کا فرق.تھا..ایک اگر اسکو بیچ چوراہے میں رسوا کرنے کا.ارادہ کیے بیٹھا تھا تو کیا دوسرا اسکو اپنی نام کی چادر.میں ڈھانپنے کا خواہش مند تھا؟؟؟

اسکا فیصلہ تو آنے والے وقت نے ہی کرنا تھا…….

تم نے ابھی تک چینج کیوں نہیں کیا ایمن؟؟؟

ایمن کی امی نے خفگی سے پوچھا…

جی کر رہی ہوں. …وہ کسی گہرے خیال سے نکلی تھی…

کر بھی لو..ابھی کام بھی پڑا ہے اتنا بیٹا..اور.تمہارے چاچو لوگ پہنچ جاہیں گے ایک گھنٹے تک….

وہ یونی سے واپس آئی تو اسے مہمانوں کی آمد.کا.پتا چلا… اسکے چاچو اور.انکا.بیٹا آرہے تھے…

ایمن کی بات بچپن سے تہ تھی چاچو کے گھر….انکے چھوٹے بیٹے سالار سے….ایمن بھی کم کم.ہی گاؤں جاتی تھی پر انجان نا تھی….

سو آج اسکے آنے جا سن کر اسکی دھڑکنیں بےترتیب ہونے لگیں تھیں. ..

وہ کپڑے بدل کر کچن میں چل دی…

بریانی وغیرہ تیار تھی …

بیٹا.بس سلاد بنا کر رکھ دو اور رائتہ بھی…

اسکی امی نے کہا. ..

جی!!وہ.ڈائینگ پر بیٹھ کر سلاد کاٹنے لگی …مختلف خیالات اسکی سوچ پر چھانے لگے….

آج یونی میں سپورٹس گالا.تھا …. ہر طرف مختلف رنگ بکھرے ہوئے…یونی کو بہت خوبصورت طریقے سے سجایا گیا تھا….سب کے چہروں پر خوشی تھی…کھلاڑی اپنی اپنی گیمز کی پریکٹس میں مگن تھے…

فٹبال ٹیم کا کیپٹن اپنی پوری ٹیم کو ہدایات دے رہا تھا..انکا میچ دوسری یونی کی ٹیم سے تھا….جسے ایک بار پہلے بھی انکے ہاتھوں شکست کھانا پڑی تھی….سو اس بار مقابل بھی ڈٹ کر تیاری کرکے آنے والا تھا…

انڈر سٹینڈ بوائز! !!!

فرحان نے ہدایات دے کر سب سے ہ

پوچھا….

یس کیپٹن! !سب ہم آواز ہو کر بولے…..

گڈ….وہ ابھی کہہ کر مڑا ہی تھا کہ اچانک سامنے سے ردا اور اسکے ڈپارٹمنٹ کی کچھ اور لڑکیاں متھے لگ گئیں. …

گڈلک فرحان!!ِِِِ

ردا نے سب سے پہلے جھپٹ کر کہا…

ہنہ تھینکس! !ِِِ

اسنے سرسری سا.سر ہلا.کر جواب دیا…

باقیوں نے بھی وش کیا..وہ.آگے بڑھنے لگا کہ اسکے ہاتھوں پر اسے نرم سی گرفت محسوس ہوئی..وہ چونک کر مڑا…… اور سامنے کا.منظر اسے طیش میں مبتلا کر گیا…

ردا نے اسکا ہاتھ تھام رکھا تھا…

تمہارے ہوئے ہوئے ہماری ٹیم ہار ہی نہیں سکتی..یو ول وِن!!

وہ گویا ہوئی….

جبکہ فرحان نے اپنا ہاتھ ایک جھٹکے سے آزاد.کروایا. …

دوبارہ ایسی حرلت نا ہو مائنڈ اٹ!!!

اسنے وارن کیا ….. جبکہ پاس کھڑی لڑکیاں ردا پر طنزیہ مسکرائی تھیں. …اسے شدید بے عزتی نے آ گھیرا تھا……

جبکہ وہ اکھڑ.مزاج شہزادہ کسی بات.کی پرواہ کیے بغیر آگے بڑھ گیاتھا…

تھوڑی دیر میں میچ.شروع ہوگیا…دونوں ٹیمز کافی دیر تک برابر رہیں. …محسوس ہونے.لگا میچ ٹائی ہی ہوگا….

پر اسے تو جیت کی عادت تھی..نشا تھا…وہ کیسے برداشت کرتا کوئی اور اس کے مقابل آئے یا وہ کسی سے شکست کھائے…اسے تو یہ بھی منظور نا تھا کہ اسے جیت بانٹنی پڑے یا دونوں ٹیمز کو داد وصول ہو…..

اسپے جنون سا تاری ہونے لگا..جیت کو.حاصل کرنے کا…

آخری تین منٹ تھے…اور وہ بال پر ایسا جھپٹا کہ کسی اور.کو موقعہ نا دیا…اور بالآخر جیت اسکا مقدرٹھری…

وہ ریفریش ہونے کے بعد باہر آیا….سب اسے مبارک باد دینے لگے…جو اسنے خوشدلی سے وصول کی…

اچانک اسکی نظر سامنے اٹھی…اور ایک انجانا سا خیال اسکی ذہن ہر چھایا…

سامنے ایک.لڑکی کھڑی تھی..اسکی کمر کا.رخ فرحان کی طرف تھا. …فرحان اسکو دیکھے گیا..وجہ تھی اسکے سیاہ سیدھے اور لمبے بال…جو فرحان کو بری طرح کسی کی یاد دلا چکے.تھے…اسنے جو کافی تگو دو.کے بعد خود کو سمجھایا تھا…دل کو ڈپٹدیا تھا…

اس.لڑکی کے بالوں نے اسکی ساری محنت پر بری طرح پانی پھیر دیا تھا..ایک سیکنڈ لگا.تھا اور وہ پھر سے اپنی خوبصورت مسکراہٹ اور شرارتی آنکھوں سمیت اسکے ذہن پر چھا چکی تھی…

وہ ایکسکیوز کرتا اندر کی طرف بڑھ گیا…..

زندہ ہے؟؟؟

نمرہ نے ایمن کو.میسج کیا.تھا…اور رپلائی کا.انتظار کرنے لگی…

اسنے.مقی کو میسج کیا…. اسکا بھی رپلائی.نا آیا…

بلآخر وہ ان.تینوں کے مشترکہ گریپ میں آئی….

کدھر.مر گئی ہو.دونوں ؟؟؟؟؟بتا.کر تو.مرتی…خیر اب مر.ہی گئی ہو تو بریانی تو بھجوا دو…پلیز.رائتہ اور سلاد.زرا ذیادہ.دینا..آخر کو بیسٹ فرینڈ ہونے کی کرٹسی بھی.ملے….😁😁😁😁😁

مقدس جو.کہ ابھی کمرے میں گھسی.تھی مسیج کی آواز.پر موبائل کی طرف بڑھی…

بمرہ.کا.مسیج کھول کر دیکھا تو اپنی موت کا.پڑھ کر اسے جھٹکا.لگا….

چل نکل…مریں میرے دشمن…

اسے تو صدمے نے ہی آگھیرا تھا…

او مُقی تو زندہ ہے…😃😂

جی اللہ کے حکم سے….اور اتنی جلدی مرنے بھی نہیں لگی…

مقدس نے رہلائی کیا…

ہاں ہاں.جانتی تجھ جیسے ناسور اتنی جلدی تھوڑی جان چھوڑتے ہیں. ..معاشرے کو تباہ کر کے …اپنی نحوست پھیلا.کر ہی مرتے ہو…

نمرہ.نے اسکو.چڑایا…

بندے کی بوتھی اچھی نا ہو.نا تو بندہ کم از.کم بات ہی اچھی کر لے…مراسن نا ہو.تو-!!!!!!

وہ.کونسا کم تھی…فوراً جواب دیا..

اوے وہ تیسری مراسن کہاں ہے؟؟؟

اچانک اسکو ایمن کا خیال ایا …..

اتنے میں ایمن بھی آنلائن آگئی….

ادھر ہی ہوں….اسنے رپلائی دیا…

بوتھی کیوں بنی ہوئی ہے تیری؟؟انٹی نے عزت کی ہے کیا؟؟😁

مقدس نے شوخی سے پوچھا…

نہی اوے…ایمن نے جواب دیا..

پھر؟؟ اب کی بار نمرہ نے استفسار کیا…

یار مہمان آرہے ہیں. ….

اسنے بتایا….

تو اس میں کیا ہے؟؟شیطان کی اماں نا بن…مہمان تو اللہ کی حمت ہوتے….

مقدس.فوراً بولی…

مینے کب کہا کہ مہمانوں سے پریشان ہوں…

وہ چڑی تھی…

اففففففففففف!!……..پھر پھوٹ نا کیا کیڑاہے؟؟؟

آکون رہا ہے؟؟؟اب کی بار.نمرہ نے پوچھا….

چاچو اور انکا چھوٹا بیٹا سالار!!!!

اہہہممممم!!یہ تو وہی.نہیں اپنے جیجو ٹو بی!!😉

نمرہ نے شرارت سے ہوچھا…..

ہاں…..اہمن نے بس اتنا لکھا…

تو پریشان کیوں ہو رہی؟؟مقی نے میسج لکھا….

یار ویسے عجیب سا لگ رہا…کافی ٹائم ہوگیاِِلاسٹ ٹائم دو تین سال پہلے ملی تھی.تب تو چھوٹے تھے اتنا پتا نہی تھا پر.اب ذرا ……

مطلب سمجھ جاؤ نا….وہ الجھی سی تھی…

او ہو کیا ہوا یار…تو ایسا سوچ ہی مت نا کہ وہ تیرا منگیتر ہے یا یہ وہ…جسٹ تھنک ہم ایز اے کزن!!!

جیسے پہلے کزن.تھا اب بھی کزن.ہے..ویسے ہی ملنا…نارمل…..

بعد کی بعد میں دیکھی جائیگی…

نمرہ نے مشورہ دیا…

ہاں نا ایمن بس ریلیکس رہ…اتنا کیا سوچنا….اتنی سمجھدار ہے تو اور اب کیوں پینک ہو رہی…اتنا ڈیپ نا سوچ! !!!!

مقی نے سمجھایا….

ہاں سہی!! وہ کافی حد تک پہتر ہو گئی…

مہمان آرہے ہیں تو کھنا نھی سپیشل.ہوگانا😁 کیا کیا بنایا آپ نے اپنے خوبصورت ہاتھوں سے…مقی اصلیت پر اتری…

سلاد!!😛😁😬

ایمن نے فوراً رپلائی دیا…

ہاہاہاہا…نمرہ کی ہنسی چھوٹی…..

دفا.ہو!!😒😒میں بھی کس سے پوچھ رہی!!

مقی نے منہ بنایا…

آنٹی نے کیا بنایا ہے؟😍😁

اب کی بار اسنے پوچھا…

امی نے بہت کچھ.بنایا یے..بریانی,کوفتے,پاستا,ساتھ قورمہ….

ہائے!!کل چھٹی نا کرنا.دونوں اور ایمن تو بریانی ساتھ پاستا اور کچھ کوفتے ذرا پلیز لیتی آئیو😁

ہاہاہا…ہاں ہاں لاؤنگی….ایمن نے مسکرا کر رپلائی دیا

Hey buddy,,,congrats!!!

اشعر اسکی طرف بڑھا اور گلے لگ گیا…

Thanks yr!!

فرحان مسکرایا تھا…

آج تو کمال.کردیا…دھوم مچ گئ ہے..مان.گئے آپکو!!!اشعر نے تعریف کی

ہاہاہابس دیکھ لے…فرحان نے کالر جھاڑے…

تھبی ساری لڑکیاں فلیٹ ہیں….

ہم معصوموں کو تو کوئی لفٹ ہی نہی آج..😒😔

اسنے برا سا منہ بنایا….جسے دیکھتے ہی فرحان کی ہنسی چھوٹی. ..

اچھا بس بس…چل گھر دادا جاب کو بھی تو بتانا ہے..

فرحان نے کہا…

آج تو پارٹی بنتی ہے…فل بکرا ڈن کر….

اشعر نے کہا…

ہاہا چل ٹھیک. … وہ بھی خوشدلی سے بولا….

کیا ہوا تو کچھ سوچ رہا ہے کیا؟؟اشعر نے بغور اسکی.شکل دیکھی…

ہنہ…نہی تو!!!

اسنے فوراً جواب دیا…

دل نے.ایک بار کہا بتا دے اسکو …پر پھر یہی سوچا..نا.نام کا پتا نا کچھ اور کیا بتائے گا….

سو وہ خاموشی سے ڈرائونگ کرنے لگا..جبکہ اشعر مطمئن نا ہوا.تھا…

اسلام علیکم! !

وہ ڈرائینگ روم میں داخل ہوئی…

وعلیکم اسلام! !!…..

اسکے چاچو نے کھڑے ہو کر سر پر ہاتھ رکھا…

ایمن نے چائے اور باقی لوازمات ٹیبل پر عکھنا شروع کیے…

ڑرائنگ روم میں صرف اسکے امی ابو ,چاچو اور چھوٹا بھائی تھے…

تو کیا چاچو اکیلے آئے ہیں ؟؟؟اسکے.ذہن میں سوال آیا…

اسنے چائے دی سبکو…

اتنے میں لاؤنج میں پڑے فون کی گھنٹی بجی..

میں دیکھتی ہوں. .وہ اٹھ کر لاونج میں آئے پر تب تک فون بجنا بند ہوگیا.تھا..وہ لان کی طرف بڑھ گئی…ابھی دروازے میں ہی تھی کہ اچانک آگے سے کوئی نمودار ہوا اور وہ سیدھا سامنے والے سے دھڑام سے ٹکرا گئی!!!!

ہائی امی!!!اسکی تو آنکھوں کے آگے تارے ناچنے لگے جیسے کسی فولادی دیوار سے ٹکرائی ہو!!…….

آر یو اوکے؟؟ اسے بہت قریب سے بھاری مگر مانوس.سی آواز آئی!!

اسنے فوراً آنکھیں کھولیں. ..وہ کسی کے مضبوط حصار میں تھی..اسنے چہرہ اوپر کیا….

اور سالار کو دیکھ کر گڑبڑا گئی….

وہ فوراً پیچے ہوئی..اور اسی گڑبڑاہٹ میں اسکا پاؤں مڑ گیا….

اب کی بار تو پکا گئی!! وہ بڑبڑاہی….اور گرنے کو مقدر سمجھ کر آنکھیں پھر سے مینچ لیں….

پر یہ کیا؟؟وہ گری نہی تھی….

بلکہ ایک بار پھر کسی نے اسے تھام لیا تھا!!!!!

آپکو گرنے کا کوئی خاص شوق ہے یا صرف آج ہی ایسا.ہورہا.ہے؟؟

وہ ہلکا.سا جھک کر بولا…

اسنے فٹ آنکھیں کھولیں! !

جی؟؟؟؟ حیرانگی سے اسکی موٹی آنکھیں مزید موٹی ہو گئی تھیں! !

سالار نے بغور اسکی آنکھوں میں جھانکا.تھا…اسکا ڈوپٹہ سر سے سرک چکا تھا.اور کچھ آوارہ لٹیں اسکے پیارے سے چہرے کو نزید خوبصورت بنا رہے تھیں

ایمن کو ہوش آیا.تو فوراً خود کو اسکے حصار سے آزاد کروایا….

سو سوری!! وہ پیچھے ہو کر بولی….

اور رکی نہیں! !! اسکے جواب کا انتظار پھی نا کیا اور بھگ نکلی…

سالار مسکرا دیا…وہ کال سننے باہر نکلا تھا…وہ اندر کی طرف بڑھ گیا…

ایمن نے کمرے میں آتے ہی دروازہ لاک.کیا…اور اپنی اتھل پتھل سانسوں کو بحال کرنے لگی..

اففف یہ کیاحرکت کی مینے؟؟؟

اسے خود پر غصہ آیا…

ایک تو ٹکرا گئی اوپر سے بھگ نکلی…

کیا سوچ رہے ہونگے وہ…کیسی ام مچور لڑکی ہوں ؟؟؟اللہ کیا.کردیا میں. ..کہاں گیا میرا سارا اعتماد! !

اففففففف!!!

وہ سر تھام کر بیٹھ گئی…اس بات سے انجان.کہ ایسی صورتحال میں اکثر لڑکیاں کا کانفیڈینس ہی تو سب سے پہلے چھو ہوتا ہے…

تھوڑی دیر میں اسکا بھئی بلانے آیا…

آپی کھانا.لگاؤ امی کہہ رہی ہیں. …

مرتی کیا نا کرتی اٹھنا ہی پڑا..وہ کچن کی طرف بڑھ گئی….

ایک ہی خیال کھئے جا رہا تھا کہ اب سامنا کیسے کرے دوبارہ اسکا؟؟؟😶😶

اسنے کھنا ڈال کر سلیقے سے ٹیبل سیٹ کی…اتنے میں اسکی امی بھی آگئیں….

ہوگیا بیٹا؟؟کوئی کام.ہے اور؟؟

انہوں نے پوچھا…

جی سب ہوگیا امی!!

وہ بولی…

اچھا چلو پگر بلاتی ہوں میں سبکو….وہ جانے کے لیے مڑیں. ..

میں جاؤں امی؟؟اسنے جھٹ سے پوچھا…

کرھر؟؟اسکی امی نے.حیرانگی سے پوچھا

کمرے میں !!جواب حاضر تھا…

نہی! !پہلے بھی تم اٹھ آئی..برا.لگتا.ہے وہ.کیا.سوچیں گے…سب.کے.ساتھ.کھانا.کھاؤ…بھائی صاحب اور سالار ہئ تو ہیں. …اور تو کوئی نہی…

وہ کہہ کر رکی نہیں. .اور ایمن کو.رکنا پڑا..

وہ پہلے سے سیٹ برتنوں کو پھا.سیٹ کرنے.لگی…

آپی!! اسی سعد(چھوٹا بھائی) کی.آواز.آئی..

ہنہ کیا؟؟

یہ سب ٹھیک تو.پڑے ہیں. کیوں بےچاروں کا بیڑا غرق.کرنے پر تلی ہو؟؟؟

اسنے بہن کو چڑایا…

چپ.کرو.تم موٹے…اسنے فوراً اسکو.ڈپٹا…

اتنے میں سب آگئے..سالار نے اسکا ایک بھرپور.جائزہ لیا پھر بڑوں کی موجودگی کا احساس کرتے ہوئے ایسے نظریں جھکا لی گویا اس سے شریف تو کوئی ئو ہی نا…

ایمن بھی بیٹھ چکی تھی…سب کھانا کھانے لگے ساتھ باتیں بھی جاری رہیں. ..

جبکہ ایمن نے دوبارہ.نظر اٹھانے کی غلطی نا.کی تھی…

سالار یہ لو.نا…ایمن یہ دو اسکو.

ایمن کی امی نے حکم صادر کیا…

جی …اسنے کانپتے ہاتھوں سے ڈش.تھامی..

ارے تم دونوں تو.ملے ہی نہی!!

اچانک اسکے چاچو.کو.پتا نہی کہاں سے خیال آیا…

سالار بھی چونکا…

اہ

ایمن یہ سالار ….اور سالا ر یہ ایمن..بڑی ہوگئی.ہے کافی..وہ مسکرا دیے…

اسلام علیکم! !ایمن.نے سلام کیا..اب کی بار وہ.کوئی غلطی نا.کرنے کا تہیہ کیے بولی..

سالار چونکا تھا اس.ادائے بانیازی پہ…

یعنی میڈم کی ایکٹنگ تو دیکھو..شو وت ایسے کر رہی ہیں جیسے پہلی بار دیکھا ہو…

وعلیکم اسلام! !کیسی ہیں. “اب” آپ؟؟ اسنے ذرا ہلکی آواز میں “اب” پہ ذور دیا…

جی الحمدللہ. ..ایمن دانت چبا کر بولی…

سالار محضوظ ہوا…

لگتا ہے یاداشت واپس

آگئی ہے آپکی….

وہ بعض نا آیا…جبکہ.ایمن کچھ دیر پہلے پیش.آنے والے واقعے کو.سوچ کر پانی پانی.ہوگئی…

وہ خاموشی سے کھانا کھنے کی اداکاری کرنے لگی کیونکہ اسکے سامنے کھانا اسکی لیے محال ہو رہا تھا…

کھنے کے بعد چائے کا.دور.چلا..پھر وہ کمرے میں چلی گئی…

اور لیٹ کر سب سوچنے لگی…لیٹے لیٹے کب وہ سو.گئ اسے پتا.نا چلا…

چاچو.اور سالار واپسی.کے لیے تیار.رھے..

جاؤ سعد آپی کو.بلا.کر لاؤ!!اسکی امی نے بیٹے کو.بھیجا…

کچھ دیر بعد وہ اکیلا لوٹا..

امی آپی سو گئی ہیں! !اسنے.بتایا…

تو اٹھا دو نا.بیٹا…انہوں نے بیٹے سے کہا…

ارے نہی نہی رہنے دوِ…ہماری بیٹی کو سونے.دیں بھئی!! چاچا نے اسکو.روکا…

پھر مل لیں.گے..اب تو آنا.ہے ہے دوبارہ…

جی بھائی!! اسکے ابو بھی.مسکرا.دیے…

اور پھر.وہ.لوگ جلدی ہی دوبارہ آنے کا.کہہ کر چل.دیے!!!

فرسٹ ائیر کے پیپر سر پر تھے..سب پڑھائی میں مصروف تھے…

جلدی سے اگزامز ختم ہوں…..نمرہ بولی..

ہاں پھر کہیں باہر کا.پلان کریں گے…کافی ٹائم ہوگیا اب تو اؤٹنگ جو بھی…

مقی بولی…

میری تو إوٹنگ پہلے سے ہلین.ہے..نمرہ نے.دانت دکھئے…

دونوں اسکی طرف متوجہ ہوئیں. ..

ہیں کب.کی؟؟کدھر؟؟ہمارے بغیر.ہی…

یار کل کال أئی تھی ہما خالہ کی..حسن بھئی کی شادی ہے نیکسٹ.منتھ کی ڈیٹ فکسکر دی ہے……

اسنے ان.دونوں کو.بتایا…

حسن.کی.منگنی پہلے ہی ئو چکی.تھی….

او اچھا..تم تو ادھر چلی جاؤگی..ہم ادھر ہی سڑیں گے….

ایمن بولی…

تو آپ بھی گاؤں کا ایک پھیرا لگا آئیں. .کسی کا.بھلا ہی ہو جائگا..موقع دیکھ کر ٹکر شکر مار لینا دوبارہ!!😜😉

مقی نے اسکے سالار سے ٹکرانے پر چوٹ کی..ایمن نے پورا واقعہ ان.دونوں کو سنایا تھا…

چپ کر !!😒😕 مجھے بتانا ہی نہی چاہیے تھا ….

وہ چڑی تھی کیونکہ مقدس اکثر اس.بات سے اسکو تنگ کرتی…

شاپنگ پر چلینگے پھر نمی کے ساتھ!!وہ پر جوش ئوئی…

ہاہاہا ہاں پلیز! !

نمرہ.نے شکر کیا کیونکہ ان دونوں کا ساتھ کافی مددگار ریتا تھا اسکے.لیے خصوصی طور پر شاپنگ میں. …

شادی کی تیاریاں عروج پر تھیں. ..اسماء بھائی.کئ شادی پر سارے ارمان ہورے کرنا چاہتی تھی…اسنے ایک سی بڑھ کر ایک مہنگا ڈریس خریدا.تھا..

پورا گھر لائٹوں اور شامیانوں سے چمچما رہا تھا…

ابھی ایک.ہفتہ باقی تھا شادی میں. ……

روزانہ رات کو ڈھولکی ہوتی…نمرہ.لوگ ابھی تک نا ا پائے تھے کیونکہ نمرہ کے دو پیپر باقی تھے…

حویلی سے بھی.سب.آجاتے تھے رات کو….

لڑکے باہر والی بیٹھک میں جبکہ عورتیں اندر ہوتیں. ……

شکر ہے جان.چھوٹی! !!

ایمن نے سکھ کا سانس.لیا…

آج انکا آخری پیپر تھا…

ہاں. .اب.چلو شاپنگ کل نکلنا.ہے ہمیں. .میدے پیچے سب رکے ہیں. .ورنہ امی سے تو صبر نہی ہو رہا انکے بھانجے کی شادی ہے اور وہ.ادھر ہیں. …

نمرہ نے بتایا…

وہ تینوں شاپنگ پہ چل دیں….

مغرب کے بعد تھک ئار کر وہ لوٹی تھی….

رات کو امروزیہ اس.کے کمرے میں آئیں. …

پیکنگ ئوگئی بیٹا؟؟

انہوں نے نمرہ سے پوچھا..جو بول اوپر باندھے چہرے کا مسج کر رہی تھی…

جی ہوگئی!!کب نکلنا ہے کل؟؟

پرسوں مہندی ہے تو.کل دن.تک نکلیں گی تاکہ ٹائم سے پہنچ جاہیں….

انہوں نے بیٹی کو بتایا…

چلو سو جاؤ کل سفر.کرنا ہے…

وہ کہہ کر جانے.لگیں. ….

اگلے دن وہ لوگ رات کو حویلی پہنچے….اس کے بعد ڈھولکی…

وہ سخت تھک گئی اور لنبی تان کر سوئی…

صبح اسکی آنکھ کافی دیر سے کھلی…ابھی وہ لیٹی ہی تھی کہ باہر سے اسکوملک وجاہت کی آواز آئی…وہ فون پر کسی سے بات کر رہے تھے…

اچھا رکو.میں آتا ہوں گھر.پھر بات.ہوگی..

انہوں نے فون.بند کیا..بمرہ.جلدی سے اٹھ کر فریش ہوئی…اور باہر آئی…

اسلام علیکم بڑے نانا جان!! اسنے سلام کیا….

وعلیکم اسلام اٹھ گئ بیٹا نیند سہی آئی.رات کو؟؟

انہوں نے اسکو پیار سے ساتھ لگایا..

جی نانا.جان!! وہ آرام سے بولی…

اپنے.میں احمد آفندی آئے….

کیا.ہوا بھئی کس کا فون تھا؟؟

انہوں نے پوچھا…

فرحان کا…وہ خفگی سے بولے. .

کیا بات ہے؟خفا لگ رہے ہیں. …

انہوں بھائی.کے چہرےسے جھلکتی پریشانی نے بے چین کیا..

کہہ رہا تھا کہ انکا لاہور والافٹ بال میچ جو اگلے ہفتے تھا کچھ وجوہات کی بنا پر کل ہورہا.ہے..اچانک ہی فیصلہ کیا ہے یونیورسٹی نے…اب وہ کیپٹن ہے..اور جانا.لازمی…

انہوں نے ہریشانی.بتائی…

تو جانے دیں نا….

ملک.احمد.نے کہا..جانتے تھے وہ اپنے لاڈلے پوتے کی کوئی بات رد نہی کر سکتے….

پر یہاں شادی ہے گھر میں. .سو.کام.ہوتے ہیں. ..ایسے کیسے…

وہ الجھے…

لو.یہ.کونسی پریشانی.ہے..ساری تیاریاں مکمل ہیں ویسے ہی. ..اتنا سب تو سنبھالا.ہے اسنے….اور یہی دن.ہیں بھائی..بچے ہیں ابھی..باقی ساری زندگی کام ہی تو کرنے ہیں. ..

احمد آفندی فرحان کے حق.میں بولے….

جبکہ.نمرہ خاموشی سے سب سنتی رہی..نا وہ.کبھی.ملی تھی اس.سے نا جانتی تھی….

ہممم ٹھیک کہتے ہو!!

وجاہت آفندی بھی مان گئے…

چلو جاتا.ہوں…وہ اٹھ کھڑے ہوئے…

نمرہ بچے ناشتا.وغیرہ کرو.ِ..شام کو ملاقات ہو.گی…

وہ شفقت سے اسکے سر.پر ہاتج رکھ کر بولے….

جی!!! وہ.ادب سے نال.کر اٹھ گئ…

فرحان! !اسنے ذیرِلب نام دہرایا…

اسے اشتیاق.اور رشک ہوا کہ کون.ہے جس.کی بڑے نا نا جان اتنی مانتے ہیں ؟؟؟

پھر سر جھٹک کر چل.دی…

صبح اسکی آنکھ کھلی.تو خود.کو بیڈپر پایا….

وہ اٹھ بیٹھی…بخار ٹوٹ چکا تھا…

رات کی باتیں یاد آنے لگیں. ..اسے یاد آیا وہ تو سوفے پر سوئی تھی پھر.بیڈ ؟؟؟؟؟؟

اگلے لمحے سب سمجھ آنے لگا…غصے اور نفرت سے اسکا.وجود کانپنے لگا.!!!!!!

گھٹیا انسان…وہ بڑبڑاہی. …

پھر اٹھ.کر واشروم.گئی…آئینے میں اپنا.عکس.دیکھ کر.وہ.چونکئ.تھی…..

بے انتہا سوجی ہوئی آنکھیں. .بکھرے بال…خشک ویران ہونٹ…پیلا چہرہ..اسے خود.ہر ہی ترس آیا تھا..یہ وہ.تو.نا.تھی….

کل شام.تک.کتنی خوش.تھی.وہ…اور آج!!!!!!!

ایک.لمحالگا تھا.اور اسکی.تو.کائنات.ہی الٹ.گئی.تھی…

اسکا.دل خون.کے آنسو.رونے.لگا..

انکھیں پھا سے اشکبار ہوئیں. .اسنے.بےدردی.سے انسو.رگڑے….

میں تمہاری زندگی بھی.اجیرن.کر.دونگی فرحان شاہ…..

سکون تمہیں بھی.نصیب.نا.ئوگا نا.تمہارے خاندان.کو.ِ….تم.بھی.بھگتو.گے.اور.یہ.سب.بھی!!!.

کوئی مجھے رسوا.کرتا ہے تو.کوئے ٹھکراتا ہے…دھوکہ.دینا.تمہاری خصلت ہے ….. تمہارا.کیا.دھرا.کم.تھا.کیا.جو دوسرا بھی آگیا میری زندگی.اجیرن کرنے…

میں کسی.کو.سکون کا سانس نہی لینے دونگی..جہنم بنا.دونگی.تمہاری زندگی….تمہارا.یہ ہمدردی کا.ڈھونگ بیت مہنگا.پڑے گا.تمہیں. …یہ.وعدہ ہے میرا..وعدہ ہے نمرہ سیال کا.تم سے….