Qafs-E-Ana By Gohar Nayab Readelle50306 Qafs-E-Ana (Episode 38) Part - 1
No Download Link
Rate this Novel
Qafs-E-Ana (Episode 38) Part - 1
Qafs-E-Ana By Gohar Nayab
وہ دو دن. سے مسلسل نائٹ ڈیوٹی کر رہی تھی….
رات دیر سے تھکی ہاری ہسپتال سے .آئی تو گہری نیند سو گئی….
ہر طرف اندھیرا تھا.گہرا سیاہ خوفناک اندھیرا اور روح کو کانپنے پر مجبور کر دینے والی خاموشی…. وہ دیوانہ وار بھاگ رہی تھی…. اسکے پاؤں ننگے تھے… پیروں میں کوئی چیز چھبتی تودرد سےاسکی سسکی نکلتی …مگر وہ بھاگتی رہی..سمت کا تعین کیے بغیر . مگر یہ اندھیر ا ختم ہی نہی ہو رہا تھا…. بالآخر وہ تھک گئی تھی…. اتنے میں رک کر ادھر ادھر دیکھا تو
و دور ایک پیلی روشنی دکھائی دی…
وہ اسکی سمت بڑھنے لگی تو حرارت بھی بڑھنے لگی…
قریب پہنچ کر اسے اندازہ ہوا وہ آگ تھی….
دیکھتے ہی دیکھتے آگ بلند ہونے لگی تھی….
اسمان سے باتیں کرتے شعلے….. وہ بے اختیار پیچھے ہوئی تھی….آگ کی تپش جھلسا دینے والی تھی…
اسے لگا وہ جل جائے گی…یہ آگ اسکو اپنی لپیٹ میں لے.لے گی…سب راکھ کر دے گی….
وہ واپس مڑ کر ایک بار پھر بھاگنے لگی تھی….
دوبارہ اسکو ایک روشنی دکھائی دی
دوراک سفید روشنی نظر آئی تھی…ایک امید کی کرن جیسے چاند کی ٹھنڈی چاندنی…
اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے وہ روشنی بڑھنے لگی….اور ہر طرف پھیلنے لگی…. جیسے سماں میں نور پھیل گیا ہو….
ابھی وہ سہی سے دیکھ بھی نا پائی تھی کہ ایک دم.اسکی آنکھ کھلی تھی….
وہ پسینے میں شرابور تھی…بال چہرے پر چپک رہے تھے…
کچھ لمحوں بعد جب حواس قدرے بحال ہوئے تو اسے اندازہ ہوا وہ محض ایک خواب تھا…
اسنے گہرا سانس اندر.کو کھینچا اور اٹھ بیٹھی ..
بال پیچھے کیے اور دوپٹہ اٹھا کر منہ صاف کیا تھا
..یہ کیسا.خواب تھا؟؟
اس سے پہلے وہ سوچتی کمرے کا دروازہ کھلا تھا اور وہ لیپ ٹاپ تھامے اندر.داخل ہوا تھا…
اسے جاگا ہوا پا.کر وہ اس کے پاس ہی آیا تھا..
گڈ مارننگ!
اسنے پہل کی تھی…
گڈ مادننگ…
نمرہ.نے سستی سے پھیکے سے انداز جواب دیا تھا…دل عجیب سا ہونے لگا تھا
آپ.آفس.نہی.گئے؟؟ وقت دیکھا تو بارہ بجنے والے تھے…
جانے.کیوں.اسنے پوچھ لیا
آج تھوڑا لیٹ جانا ہے وائفی…
فرحان.نے.جواب.دیا تھا…
اوکے…
وہ.محض سر.ہی.ہلا.سکی…دماغ ابھی بھی اسی خواب کے زیرِاثر تھا
فرحان نے اسکی کھوئی سی شکل دیکھی
کیا ہوا.؟؟ آر یو آل.رائٹ؟؟
فرحان نے فکر مندی سے پوچھا تھا…ِساتھ اس کے.ماتھے پر ہاتھ رکھا تھا
میں ٹھیک ہوں…نجانے کیوں.اسنے چڑ کر اسکا
ہاتھ جھٹکا تھاِِ…
فرحان نے اسکو کمر سے پکڑ کر ایک جھٹکے سے قریب کیا اور اسکی دھیرے سے اسکی صراحی دار لمبی گردن.پر جھکا تھا….
نمرہ نے ایک دم بوکھلا کر اسکو دیکھا…وہ قطعی کچھ بھی ایسا اس وقت اس سے ایکسپیکٹ نہی کر رہی تھی اور اگلے لمحے
اسکے سینے پر زور دے پر پر زور مزاحمت کر ڈالی تھی….
فرحان نے فوراً گرفت مزید سخت کی تھی اور چہرہ اٹھا کر اسے دیکھا تھا…
فرحان کے چہرے پر ناگواری اور بر ہمی صاف نمایاں تھی…
مسئلہ کیا ہے آخر تمہارا؟؟
اسے آزاد کئے بغیر اسنے پوچھ تھا…
آپ.دور ہٹیں…
نمرہ نے دوبارہ اسکا ہاتھ جھٹکنا چاہا…
آخر کب تک چلے گا ایسے؟؟؟
اسنے طیش سے پوچھا تھا….
نمرہ کے پاس. کوئی جواب نا تھا…
تم اب اس شادی کو مینٹلی ایکسیپٹ کر ہی.چکی ہو تو اب اس گریز کی کیا تک بنتی ہے آخر؟؟
آج جیسے وہ ساری بات صاف کرنے کے موڈ میں.تھا….
میں.نے اپکو ابھی معاف نہی کیا…
اسنے نگاہ چرا کر جواب.دیا تھا…
کیوں؟؟ معافی مانگ تو چکا ہوں ہر چیز کی…
کب کروگی تم معاف؟؟
سوال آیا تھا…
اتنا آسان.نہی ہے
اسنے. فوراً جواب.دیا تھا..
اتنا مشکل بھی نہی.ہے..جب میں.سب بھلا کر معاف کر سکتا ہوں.اور معافی مانگ سکتا ہوں..تو تم.کیوں.نہی؟؟
فرحان کا دماغ واقعی سوا.نیزے پر جانے جانے لگا تھا… انتظار تھا کہ ختم ہونے پر آ ہی نہی رہا تھا…
نمرہ نے ایک.دم چونک کر اسے دیکھا تھا…
آپ نے کس.چیز .کے لیے معاف کیا؟؟ میں.نے ایسی کوئی.غلطی نہی.کی تھی کہ اپ.سے.معافی کی.طلب گار ہوتی…
نمرہ نے.جتا کر کہا.تھا…
فرحان.نے.اسکی.کلائی.سختی سے.تھامی تھی…
کیوں؟؟ تم.نے.اپنی.مرضی.سے.نہی.بلایا تھا.مجھے اس.منگنی والے دن کہ.مجھے ڈارپ کر.دیں… خود.کیا.تھا.نا.میسج…اور
پھر.سب کے.سامنے. انسلٹ کر دی میری جیسے.میں.تمہارے ساتھ زبردستی کر رہا ئوں..
کس چیز.کا.بدلہ لیا تھا اخر.تم.نے؟؟ کیا.تم.بھی.میرے حریفوں سے.ملی ہوئی.تھی…
یا میرے جذبات تمہارے لیے محض مذاق.تھے…
وہ غرا اٹھا تھا..
جبکہ.نمرہ.نے پھٹی پھٹی آنکھوں سے اسے دیکھا تھا..
کونسا.میسج؟؟ میں.نے.کب.میسج.کر.کے بلایا آپکو..وہ بھی شادی سے پہلے؟؟
اسے شدید الجھن آن گھیرا تھس
میرا.دماغ نہی.خراب جو.بیٹھے.بٹھائے اپکو.ایسے میسج ٹھوک دوں.کہ.پک.کر لو…
ہوش.سے کام لیں.ذرا..خود سوچیں میں کیوں میسج کرنے لگی آپکو…
جواباً وہ.بھی آگ بگولا ہوئی.تھی..ساتھ کلائی چھڑوانے کی.تگو دو.جاری تھی…
واٹ دا.ہیل؟؟ تم.اس.قدر جھوٹ بھی.بول.سکتی ہو…
وہ تمسخر سے ہنسا تھا
جبکہ.نمرہ.کو.اسکے.لفظ نتشر.کی.طرح چبھے تھے..
میں.کوئی.جھوٹ.نہی.بو.رہی…
اسنے.غصے سے احتجاج کیا.تھا..
اچھا تو کیا میں.جھوٹ بول رہا ہوں؟؟
اسنے.بے دردی سے.دوبارہ اسے قریب کیا تھا…
مجھے.نہی.پتا کس میسج کی.بات کر رہے ہیں.آپ بٹ میں.صرف اتنا جانتی ئوں.میں.نے.اپکو.کبھی ایسا.کوئی.میسج.نہی.کیا… اور اس.دن.تو.بالکل بھی نہی…آپکو.کوئی.مس.انڈر سٹینڈنگ ہوئی.ہو.گی…
نمرہ نے.جیسے بات ختم.کرنا.چاہی…
مس.انڈرسٹینڈنگ ؟؟ یہ.ہمیشہ.مجھے ہی کیوں.غلط فہمیاں.ہوتی.ہیں…
انداز.طنزیا تھا
یہ تو آپ بہتر.جانتے ہوں.گے..
کمال.بے.نیازی سے کندھے اچکا.کر.اسنے.جواب.دیا.تھا
ہاتھ چھوڑٰیں میرا …درد ہو رہی ہے.مجھے…
جسٹ لیو.می…
وہ دبی دبی آؤاز.میں.چینخی تھی…
اور.ذرا.سی.گرفت ہلکی.ہونے.پر.جھٹکے.دے.کلائی.آزاد کرواہی تھی…
اور فوراً بیڈ سے اتر کر باتھ روم.کی طرف چل.دی
تم میری نرمی کا.بے.جا.فائدہ اٹھا رہی ہو..
وہ سختی سےبولا تھا…
جبکہ اسکی بات سن.کر.نمرہ کے.واش.روم.کی.طرف بڑھتے قدم.ایک پل.کو.تھمے تھے…
کہیں نا.کہیں اسے شرمندگی نے.آن.گھیرا.تھا.جسے اسنے.جلدی سے دبایا تھا..
اور. بغیر کوئی جواب دئیے واش.روم گھس گئی….
جبکہ.فرحان.نے.کھلے.ہوئے.لیپ ٹاپ.کو.پرے پٹخا.تھا جو.وہ کام.کی غرض سے اندر.لایا تھا…
ڈیم!!!!!
Damn she is getting upon my nerves!!
وہ غرا اٹھا تھا
اس بات سے انجان کہ.کمرے.کے.کھلے.دروازے کے باہر کھڑا.کوئی انکی.گفتگو.نا.صرف.سن.چکا ہے.بلکہ اسے اپنے شیطانی.ارادوں کی.کامیابی کے لیے پہلی سیڑھی کا.راستہ بھی مل چکا.ہے…
وہ فریش ہو.کر.روم.میں.آئی تو.کمرہ خالی تھا یعنی.وہ غصے.میں.جا.چکا.تھا…
اسنے.گہری.سانس کھینچ.کر.خود.کو.کمپوز.کیا اور.نیچے.آگئی….
اسکا.دل بہت.عجیب.ہو.رہا.تھا….
جیسے کچھ ہو.جانے.کا.خدشہ ہو…
بامشکل چند.نوالے.زہر.مار.کرتی وہ لان.میں.چل.دی تھی.جہان.بادل تھے…
وہ اس.خواب.کے.بارے میں.سوچنے لگی..
پہلا اتنا.برا.خواب پھر اٹھتے ہی.فرحان.سے لڑائیِ
اسکا دل اداس ہونے لگا تھا….
دل اسکی.ناراضگی برداشت نہی کر.پا رہا
کچھ دیر بعد.اندر آکر وہ کچن میں.گھس گئی تھی أمنہ.بیگم.کی.مدد.کرنے کے غرض سےِِ.
اور واقعی اسکا.دل.بہل گیا تھا…
اسنے.اپنی.مرضی سے کچھ سپیشل.بنانے.کا.سوچا.تھا…
نجانے کیوں.اسکا.دل.چاہا وہ.فرحان.کے لیے.کچھ.بنائے… وہ جانتی تھی اسکو.حلوہ پسند.تھا…
موسم.بھی بادلوں والا.تھا…
اسنے حلوہ.بنانے.کا.سوچا..سارا.سامان منگوا کر وہ کام میں.لگ چکی تھی…
آدھے گھنٹے بعد
فارغ ہو.کر وہ روم.میں.جا رہی تھی.جب ایک.دم.رضیہ بیگم اس.کے.سامنے.آگئیں…
نمرہ میری.پیاری.بیٹی..میرا.ایک کام.کر دو آج…تالیہ بھی.نہی.ہے.نا.کوئی.اور.جس.سے کہہ.سکوں.ورنہ زحمت.نا.دیتی تمہیں. ..
انھوں.نے.انتہائی.شیرین لہجے میں.کہا تھا…
امنہ بیگم.کچھ دیر ارام کرنے کی غرض سے کمرے میں .گئی تھیں
آنٹی.آپ.بلا.جھجک کہیں..آپ.شرمندہ کر رہی ہیں. ..
اسنے.مسکرا.کر.جواب دیا…
بیٹا اصل میں میں.نے.آج.شام اپنی ایک پرانی.دوست کے ہاں.جانا.ہے ٹی.پارٹی ہے…
کوئئ خاص.جوڑا.نہی.تھا تو.تالیہ.نے کہا.وہ بھجوا.دے گی.مگر.اب.لائے کون… مجھے.دیر.ہو.جائے.گی… بہت.عرصے.بعد.ملوں.گی.اپنی.دوست.سے تو.جانا.ضروری ہے ورنہ وہ.ناراض ہو.جائے.گی…
برا.نا.مانو تو.تم.تالیہ کی.بوتیک.سے میرا.جوڑا.لے آؤ.میری پیاری بیٹی…
انھوں.نے اسے.پچکار کر کہا تھا ..
انٹی.یہ تو کوئی.پریشانی.والی بات.نہی..میں.لے آتی ہوں.ابھی…بس.چینج.کر.لوں …
نمرہ نے انھیں تسلی.دی..
جیتی رہو خوش.رہوِل..خدا.تم.جیسی.فرماں.بردار.بیٹیاں.سب کو دے…
انھوں.نے.تعریف کا.پل.باندھا تھا…
جبکہ.نمرہ مسکرا کر چینج.کرنے.چل.دی…
اس بات سے قطعی انجان.کے.مقابل اسے کتنے.گہرے گڑھے.میں.دھکیل.رہا.تھا
وہ غصے سے لیپ ٹاپ کھلا.چھوڑتا باہر.نکل.آیا تھا…
آفس.میں.اسکا رتی برابر دل.نا.لگا تھا…
اسکا.موڈ سخت خراب.ہو.رہا تھا…
اب جب اس اسے لگا تھا حالات بہتری کی طرف جارہے ہیں ایسے میں نمرہ سے بحث ہو جانا اسکو سخت ڈسٹرب کر گیا تھا
اسے قطعی اندازہ نا تھا وہ ایسے جھوٹ بول کر مکر جائے گی….
اسے سب ایک بار پھر یاد آنے لگا تھا. .
انسلٹ,توہین, تزلیل جو اس نے اتنے لوگوں
کی موجودگی میں اسکی کر ڈاکی تھی
پر وہ اسے معاف کر چکا تھا سب بھلا کر تو وہ کیوں مکر رہی تھی اپنے کیئے سے…
کسی کو.بغیر.بتائے.وہ آفس سے .باہر.نکل.آیا…وقت دیکھا تو شام.ہونے والی تھی… اسنے بوجھل دل.کے ساتھ گاڑی گھر کے راستے پر ڈال.دی..
وہ کمرے میں.آئی تو ایک.جوڑا.نکال.کر چینج.کیا ِِِ
بال وغیرہ بنا کر
بیگ اٹھا کر.موبائل ڈالا اور.گاڑی کی.چابی.لیے.وہ.نکل.آئی…
لاؤنج میں.اسکا سامنا رضیہ بیگم سے ہوا تھا..
ماشاءاللہ کتنی پیاری لگ رہی ہو..
جلدی سے جاؤ اور آجاؤ میری بیٹی..
انھوں نے.اس سے کہا تھا..
نمرہ امنہ.بیگم.کے کمرے کی.طرف بارھی تو.وہ ایک.دم.سامنے آئی تھیں
بیٹا زرا.جلدی.کر.لو
انھوں.نے.کہا.تھا
جی آنٹی.بس.امی.کو.بتا.دوں.نا..وہ پریشان.نا.ئو.جائیں… پھر.گھر میں.اور بھی کوہئ.نہی.ہے…فرحان.بھی.آجائیں.گے…
اسنے.جواب.دیا..
یہ تو تم.نے پرائیوں.والی بات کر دی ِ..میں.کیا تمہاری اپنی نہی ہوں..میں.بتا دوں.گی آمنہ..کو. جب وہ اٹھے گی.
اب کیا.نیند کراب کروگی اسکی بھی..
.تم.بے.فکر ہو.کر جاؤ..
انھوں.نے.گویا اسے ملنے سے.اور.اطلاع دینے سے روکا تھا..
اوکے..تھینکس..
وہ انکی.مشکور.ہوتی باہر چل.دی.
وہ باہر آکر گاڑی کی.طرف بڑھی اور کار نکال لی ایک.دم.اسکو.خیال چھو کر گزرا تھا..
اسنے.ایڈریس.نکال.کر.دیکھا اور گاڑی مین.گیٹ سے.باہر.نکالی…
“تالیہ کی بوتیک…یعنی وہاں.حارث بھی ہو.سکتا ہے… نہی.کنفرم.وہ ادھر ہی ہو”
اسنے اسوچا تھا…
“اوہ نو.ِ.اب.کیا.کروں..ِفرحان.کو پتا چلا.تو.کتنا غصہ کریں.گے وہ…”
اسے ایک.دم.فکر.ہوئی تھی
اور اسی پل اس دن کی.لڑائی کا.منظر یاد کر کے وہ کانپ کر رہ گئی…
“اففف..دماغ کہاں.ہے آج میرا .پہلے کیوں.. نہی.سوچا…میں نے.یہ”
اسنے.غصے میں. سر پر.ہاتھ مارا تھا..
وہ ھویلی سے کچھ دور آچکی تھی…
ایک.طرف کر کے گاڑی کو بریک لگائی تھی..
“اب. عین وقت پر انکار کروں.تو انٹی کو برا لگے کا…اور جاتی ئوں.تو فرحان.کو برا.لگے گا..”
وہ اس وقت کنفیوژن کا شکار تھی…
نہی فرحان.کو.ناراض نہی کر سکتی میں
دل نے ایک.دم.کہا.تھا…
اللہ میاں.کوئی.ائیڈیا دے دیں…کوئی ہیلپ.پلیز…
اسنے اوپر دیکھ کر کہا.تھا..
اتنے.میں.سامنے بلیک سیوک جو کہ ادھر سے گزر رہی تھی اسکی.کار کے پاس آکر رکی تھی…
“برہان.بھائی.”
.وہ گاڑی دیکھتے ہی پہچان.گئی تھی…
برہان.گاڑی ایک.طرف روک کر اس.تک آیا تھا…
خیریت؟ یہاں.کیوں.کھڑی ہیں؟؟ گاڑی خراب تو.نہی ہو گئی
اسنے.فکر مندی.سے پوچھا تھا…
وہ بھی نیچے اتر آئی..
نہی.نہی ایسے.بات.نہی..ایکچولی برہان.بھائی.آئی.نیڈ.آ.فیور
I need a favor
اسنے.برہان.سے کہا.تھا..
شور… کیا.کام.ہے؟ برہان.نے مسکرا.کر جواب دئا تھا..
نمرہ نے اسے ایڈریس.والا.کارڈ.
یہ تالیہ کی بوتیک کا ایڈریس.ہے… رضیہ آنٹی نے.کسی فرینڈ کے پاس جانا ہے.تو.انکو ارجنٹ ڈریس.چاہیے…جو تالیہ.نے.بھجوانا.تھا پر لانے والا کوئی نہی. گھر میں.بھی کوئی.نا..سو. انھوں.نے.مجھ سے ریکوئیسٹ کی تو میں.جا رہی تھی ..
پر وہاں.حارث بھی ہو.سکتا ہے. اینڈ یو.نو.فرحان.کا غصہ…
وہ ناراض ہو ں.گے سخت.. لاسٹ ٹائم.بھی ہائپر ہو گئے تھے … میں.نہی.چاہتی انکو.برا. لگے کہ میں..انکی.بات.نہی..مانی….اور نا میں.چاہتی ہوں.کہ.کوئی. لڑائی ہو میری وجہ سے..
تو پلیز آپ جا کر. جلدی سےلادیں.یہ ڈریس آنٹی.کو..”
نمرہ نے اپنائیت سے کہا تھا..
بس.اتنی سی بات..
ابھی لے آتے ہیں بھئی… اٹس ناٹ آ بِگ ڈیل…
ویسے بھی اپکا جانا سہی.بھی نہی ہے..بھائی الگ غصہ کریں.گے…آپ.گھر جائیں.میں.لے آتا ئوں..
برہان.نے مسکرا کر کہا تھا..
تھینکیو سو مچ..
نمرہ.خوش ہوئی تھی ..
یور ویلکم ..
برہان.نے.مسکرا کر کہا.اور چل.دیا.
وہ گھر داخل.ہوا.تو.گھر خالی تھا…سیدھا کمرے میں.چل.دیا.
کمرے میں.آیا تو وہ بھی خالی..
اسکا.دماغ پہلے ہی خاصا.گرم.تھا..
نمرہ …نمرہ…
اسنے آؤاز.دی…واش روم.کھول.کر دیکھا اور پھر ٹیرس پر وہ کہیں نا.تھی نا تھی..
ادھر ادھر دیکھتا
وہ نیچے لاؤنج.میں.آیا تھا..
نمرہ..نمرہ… وہ اونچا اونچا پکارنے لگا…
اتنے میں.آمنہ.بیگم کمرے سے نکلی تھیں
کیا.ہو.گیا.ہے فرحان ؟؟ کیوں چیخ.رہے.ہو..
آمنہ بیگم. نے حیرت سے
اپنے ٹھنڈے مزاج.کے.سپوت کو دیکھ.کر پوچھا تھا..
وہ.تو.کبھی ایسے.نا.چیخا.تھا…
نمرہ کہاں.ہے امی؟؟
اسنے پوچھا تھا..
روم.میں.ہو.گی نا..
انھوں.نے.بتایا تھا..
نہی ہے..انفیکٹ میں.نے پورا.گھر دیکھا وہ.نہی.ہے..
اسنے دانت.پیس.کر.بتایا تھا..
اتنے.میں.رضیہ. بھی بیگم گیسٹ روم.سے نکلی.تھیں
ابھی تو.بیچاری کچن سے.فارغ ہوئی تھی..کب سے لگی تھی.تمہارے لیے.حلوہ بنانے..شاید عریبہ کے پاس.چلی.گئی.ہو..
انھوں.نے.بیٹے.کو.بتایا تھا
اس سے پہلے وہ.عریبہ.کے گھر جاتا رضیہ.بیگم.بول پڑی تھیں. .
وہ میرے کام سے گئی.ہے بیٹا..
انھوں.نے جھکے سر کے ساتھ.شرمندگی سے .بتایا تھا
دونوں نفوس.نے.کچھ چونک.کر انھیں دیکھا,انکا نمرہ سے ایسا.کونسا.کام. پڑ گیاتھا
کس کام.سے؟؟
فرحان.نے ماتھے پر.بل ڈالے پوچھا تھا
اصل میں مجھے کہیں جانا.تھا….تالیہ نے ڈریس.بھجوانا.تھا تو.نمرہ.نے.کہا.وہ لے آئے.گی ساتھ بوتیک کا.چکر بھی لگا آئے گی..میں.نے.منع بھی کیا.پر.بچی کا.دل.تھا جانے.کا.سو.جانے.دیا..میں نے.کہا.بھی.فرحان.سے.پوچھ لو
شاید اسے پسند.نا.آئے مگر اسنے.کہا.کہ.میں.آمنہ اور تمہیں بتا دوں کہ وہ شام تک آجائے گی..
انھوں.نے سر.گرائے.مسنوئی.شرمندگی سے جیسے اقبالِ جرم.کیا.تھا..
فرحان.کو.شدید.دھچکا لگا تھا…
یعنی اس.کے منع.کرنے کے باوجود وہ وہاں.گئی تھی.جہاں.حارث تھا…یعنی اسکی.بات.کو.اسنے رتی برابر.اہمیت.دینا.گوارہ نا.کی.تھی…اسنے.جب خود.اسے صاف لفظوں میں.ایک.بار منع کیا تھا تو وہ کیوں.اتنی.ضد.کر.رہی تھی
ایک دم.اسکے دماغ کی.نسیں.خوفناک.حد.تک.ابھرین.تھیں. ..
How dare she??
وہ دھاڑ اٹھا تھاِِ.
اور اگلے پل
خوفناک.تیور لیے وہ باہر.کو.لپکا.تھا..
فرحان…فرحان… بچی.ہے..آجائے.گی..بات.سنو.فرحان..
آمنہ.بیگم.اسکا.جارحانہ رویہ دیکھ کر.کانپ اٹھی تھیں. …
وہ.اسے آوازیں.دیتی رہ گئیں مگر وہ نا.رکا.تھا..
جبکہ.رضیہ.بیگم.چنگاری لگا چکی تھیں
تالیہ اندر داخل.ہوئی تو فوراً رضیہ بیگم.اسے پکڑ.کر.کمرے میں.لے آئی.تھیں. .
کیا.ہوا.ہے.مام,…. بڑی فریش لگ رہی ہیں..
اسنے.بغور انکا چمکتا.چہرہ.دیکھ.کر.پوچھا.تھا
فریش تو.ہوں…. ایسا کمزوری ہاتھ لگی ہے.آج……….ِِیہ خاموشی دیکھی.ہے…ِ.
انھوں.نے.لاؤنج میں موجود سناٹے کی.طرف اشارہ کر کے.پوچھا تھا
ہاں.اتنی.خاموشی کیوں.ہے؟؟ سب.کہاں.گئے؟؟ باہر تو.موسم.بھی خراب ہو.رہا.ہے
اسنے. آسمان ہر گاہے بگاہے چمکتی.بجلی.دیکھ کر پوچھا تھا…پوچھا تھا
یہ طوفان.سے پہلے کی خاموشی ہے…
انھوں.نے شیطانی مسکراہٹ سے کہا تھا..
مطلب؟؟
اسنے..نا.سمجھی.سےسوال کیا تھا
انھوں.نے.روم.کا.دروازہ لاک.کیا.تتھا.جا.کر اور پلٹ کر اس کے پاس ائی تھیں. ..
میں.آج اوپر گئی تھی. چھت پر..
انھوں نے مدہم آواز میں بتایا.
تو؟؟
تالیہ ایک.دم.بے زار ہوئی تھی
تو میرے کانوں جو.خبر لگی …. وہ سن.کر تو.بھی کھل اٹھے گی..
انھوں.نے.جواب دیا..
مام پہلیاں.کیوں.بجوا.رہی ہیں..بات بتائیں.نا..
تالیہ سے صبر.نا.ہوا تھا..
میں.نیچے آرہی تھی تو.فرحان.کے.کمرے کا.دروازہ.کھلا تھا اور بولنے کی آواز.ارہی تھی..
اسکی اپنی.بیوی سے.بحث ہو رہی تھی…
انھوں.نے.بتایا تھا…
ہوں.اچھا پھر…اس.میں.ایسا.کیا.ہے…پیار بھی تو.اتنا.کرتا ہے اس کلموہی سے…
تالیہ.نے.منہ.بنا.کر.کہا تھا
یہی تو بات ہے… پیار ویار چھوڑ …ہننہ…
ان.دونوں.کے درمیان.ابھی تک.کوئی ایسا. میاں.بیوی والا.تعلق.تک نہی.ہے…
انھوں.نے جیسے.بم پھوڑا تھا..
کیا.مطلب؟؟ تالیہ.نے ایک.دم.چونک.کر.انکو.دیکھا تھا
مطلب یہ.کہ.دنیا.کی اور گھر والوں کی.آنکھوں میں.دھول.جھونک.رہے ہیں. یہ دونوں پیار کے پنچھی… وہ صرف کاغذ کی حد تک اسکی.بیوی ہے…اس سے آگے اور کچھ.نہی.. وہ تو اسے قریب.بھی.نہی.آنے دے رہی.تھی… مجھے تو.پہلے.ہی اس لڑکی.کی.چال ڈھال.دیکھ.کر.شک ہوا تھا.مگر آج تو اپنے کانوں سے سن.کر.آرہی ہوں…
انھوں.نے. چمکتی آنکھوں سےتالیہ کو.بتایا تھا..
واٹ؟؟ سچ.میں…آپ.نے سہی.سے سنا.تھا.نا؟؟
تالیہ.کی.آنکھوں میں امید اور.خوشی کے .دیئے.ٹمٹمانے لگے.تھے…
سو.فیصد.سچِِِ.ارے وہ تو.کچھ.بھی.نہی.دے سکی.اسکوِ… یہ پیار بھی پھیکا پڑ جاتا ہے جب.مرد.کی*.ضرورت *نا.پوری ہو…
زبانی.کلامی.پیار کب.تک.کرے.بندہ… جو.کشش عورت.کے.وجود.میں.ہوتی ہے.نا.وہ مضبوط سے.مضبوط .اعصاب کے مرد.کو.بھی بہکا.دیتی ہے… جتنا.بھی روک لو مرد.نفس.کا.غلام ہی ہوتا پے….عورت کا پر کشش وجود اور مہکتا سراپا اسے اپنی جانب کھینچ ہی لیتا ہے…
انھوں نے.تالیہ.کو.جیسے .اشارہ.دیا تھا. جسے وہ اچھے سے سمجھ چکی تھی…
..
ہاہاہاہا…یہ.ہوئی.نا.بات… اب دیکھتی ہوں.کیسے بجتے ہو.تم.فرحان.شاہ… ہو تو تم.بھی آخر کو.مرد ہی.نا…
اسنے شاطرانہ.میں.کہا.تھا…
تو.اس کو ایک.بار ہاتھ میں.کر لے..ابھی.بھی.رستہ صاف ہے…پھر یہ پیسہ.دولت سب ہمارا…
اچھا خاصہ وڈیروں کا.خاندان.ہے..جدی پشتی.امیر.ہیں… سالوں.سے چلی آرہی ہیں.ان.کی.جائیدادیں اور.زمینیں. …
یہ.بڑا والا.قابو.آگیا تو.دن.پھر.جانے.ہمارے..دیکھا.نہی.کیسے سب بچھتے ہیں.اس.کے آگے… جی حضوری کرتے ہیں.اسکی.. وہ.بڈھا.بھی.جان.دیتا ہے اس.پر…نت.نئی.گاڑیاں.اور.بیوی.دیکھ.زیور
.میں.لدی.ئوئیِِِ ِ.. کس چیز کی کمی ہے… شہزادہ نہی.بادشاہ ہے.اس.سلطنت کا … چھین.لے.سب…میرے بیٹے.کاجو حشر.کروایا.ہے نا اس منہوس نے اب اسکا.اس.سے برا.حشر.کر.دوں.گی.میں..
انھوں.نے جلتی آنکھوں.سے کہا.تھا…
ڈونٹ وری مامِ..بہت جلد.یہ.سب.ہمارا.ہو.گا..
یہ بادشاہ بھی اور اس کی سلطنت کے خزانے.بھی…
تالیہ.نے پر.سوچ انداز.میں.کہا.تھا…
ویسے.ہیں.کہاں.یہ.سب؟ ِاس.نے سوال.کیا…
میں.نے ایسی آگی لگائی.کہ.اب اس.نمرہ.کو.بخشے گا.نہی وہ..میں.نے اسے تیری بوتیک.پر.بھیجا.تھا..
اور پھر .ساتھ انھوں.نے ساری بات اس.کے گوش گزار کر.دی.. فرحان کا اسمان کو چھوتا غصہ.
آہاں..ناٹ.بیڈ…. یعنی آج.دنگل مچنے والا.ہے…
تالیہ.نے.مکروہ ہنسی ہنسی تھی
