Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Qafs-E-Ana (Episode 37) Part - 2

Qafs-E-Ana By Gohar Nayab

صبح اسکی آنکھ کھلی تو بیڈ پر خود کو.اکیلا پایا تھا…. باتھ روم.سے پانی کی آواز آرہی تھی یعنی وہ جاگ چکا تھا…..

وہ لیٹے لیٹے کل شام کے بارے میں سوچنے لگی ….

میں تم سے محبت کرتا.ہوں…

I love you dammit..why cant u understand?!!

فرحان.کے الفاظ اسکے کان میں.گونجے تھے…

اسکے.چہرے پر ایک جاندار سرشار سی شرمگیں مسکراہٹ رینگ گئی تھی….

ابھی وہ مسکرا ہی رہی تھی کہ باتھ کا.دروازہ کھلا اور وہ بالوں.کو تولیے سے رگڑتا نکلا تھا…..

ہشاش بشاش بلکل فریش سا…..

نگاہ بیڈ پر گئی تو وہ خلافِ توقع آج. نا صرف جاگ رہی تھی بلکہ چہرہ نیند کی.خماری میں ڈوبا.ہونے کے.برعکس.بالکل فریش لگ رہا تھا….

فرحان کو دیکھتے ہی وہ جھٹ نظروں کا زاویہ بدل.گئی تھی…

وہ ڈریسنگ روم میں.چل.دیا…

سکائے بلیو رنگ کی پریس ہوئی وی شرٹ نکالی , اور پہنتا ہوا روم میں.آگیا…

نمرہ اٹھ کر فریش.ہونے جا چکی تھی…

وہ فریش.ہو کر نکلی تھی….

ڈریسنگ میں.جا.کر.کپڑے.بدلے..تب تک.فرحان.ریڈی ہو چکا تھا….

دونوں میں کوئی بات نا.ہوئی تھی.مگر.نگاہیں.ایک دوسرے پر ہی مرکوز تھیں اور خاموشیاں بھی بہت بھلی.لگ رہی تھیں

وہ کپڑے چینج کر جے نکلی تو فرحان.اس سے مخاطب ئوا…

چلو بریک فاسٹ کرتے ہیں…

نمرہ نے سر.ہلا.کر ئاں.میں.جواب دیا اور اس کے ساتھ چل دی…

وہ.دونوں.مل.کر.نیچے.اتر.رہے.تھے..آمنہ.بیگم.جو.کہ.ٹیبل.پر.ناشتہ لگوانے.کا.کہنے کچن.جا رہی تھیں ایک.دم.نگاہ اوہر اٹھی تو انکے.منہ.سے بے اختیار ماشاءاللہ نکلا تھا….

نمرہ.اور.فرحان.نے.سبکو.سلا.م کیا..

اور آمنہ.بیگم.کے ساتھ.کچن.میں.چل.دے گی….

اف … ایک تو.اس نادیہ.کو.آج.ہی چھٹی کرنی.تھی….

انھوں.نے.سر.پر.ہاتھ رکھ کر خفگی سے.کام.والی.کا.ذکر کیا.تھا..

کیا.ہوا امی..پریشان.کیوں ہو رہی ہیں؟؟

نمرہ.نے.فکر مندی سے پوچھا تھا

بیٹا اسنے چھٹی کر لی.ہے اب فرحان.اور.برہان پراٹھے.کھاتے ہیں.ثوبان عالیان نے بھی اٹھ جانا.ہے ابھی….مجھ سے تو.اب بنتے نہی ..

اب انکا ناشتہ… آفس جانا ہوگا

سوچ رہی.ہوں دن کا کھانا ہی اب گھر پر کھا لیں ہلکا سا ناشتہ کر کے جائیں.تو..

انھوں.نے.پریشانی بتائی تھی

تو یہ کونسی.پریشانی.کی.بات ہے …ابھی.مسئلہ حل ئو.جائے.گا…

نمرہ نے انکے گرد باہیں.پھیلا.کر چٹکی.بجا.کر.کہا.تھا…

انھوں.نے سوالیہ.نگاہوں.سے.بہو.کو.دیکھا.تھا.جسے وہ بیٹیوں کی طرح رکھتی تھیں…

آپ آٹا لائیں…میں.بناتی ہوں..

نمرہ.نے مسکرا.کر.کہا.تھا…

تم کیسے؟؟ تمہیں.آتے ہیں.بنانے.پراٹھے ؟؟

انھوں.نے.پوچھا.تھا

ہاہائا اتنی حیران.ہو.نگی تو.مجھے.شرمندگی ئو گی.. آتے ہیں.مجھے بالکل…

نمرہ نے.ہنستے ہوئے جواب دیا تھا اور فوراً بال اٹھا کر جوڑے کی شکل میں.اوہر باندھے..دوپٹہ اچھے.سے سنبھال کر پیڑے بنانے.لگی…

امنہ.بیگم.تو اسکے تیزی اور.نفاست سے چلتے ہاتھ دیکھ.کر.ایک پل حیران.ہی رہ.گئی.تھیں…

انھیں.ہر.گز اندازہ نا.تھا.وہ واقعی سگھڑ ہو گی…

نمرہ.انکا ہاتھ اکثر بٹا.دیتی تھی.مگر زیادہ کام ملازموں کے سر ہی ہوتا تھا…

اور دیکھتے ہی دیکھتے اسنے پندرہ بیس منٹ میں بہت مزیدار سے.پراٹھے بنا.دہے تھے…

ساتھ اسنے چائے کا پانی رکھ دیا ا ور.ہری مرچوں کے ساتھ آملیٹ بنانی لگی

ناشتہ لگایا گیا تو فرحان.اور برہان.کے علاوہ ثوبان.اور عالیان.بھی آچکے تھے….

ملک وجاہت فرحان سے ابھی تک خفا تھے….

فرحان اپنی جگہ سے اٹھا اور ملک.وجاہت کے.سامنے ان کے قدموں میں.بیٹھ کر انکے ہاتھوں. پر اپنے ہاتھ رکھے تھے….

دادا جان.بس.کریں نا اب…معاف کر دیں پلیز….

اسنے کان.پکڑ پر.مزاحیہ انداز میں.انھیں منانا.چاہا….

سب کے لبوں پر مسکراہٹ رینگ گئی تھی….

چلو معاف.کیا مگر سزا ملے.گئی…

ملک وجاہت بھی دل کے ہاتھوں.مجبور تھے….

ہر سزا قبول ہے بس آپ خفو مت رہیں مجھ سے…

فرحان نے جواب دیا تھا….

اس بار جو نئئ.گاڑئ تم نے تاڑ رکھی ہے پتا ہے مجھے…. وہ ماڈل کچھ دنون.تک پاکستان میں.بھی لانچ ہو.گا مگر اس بور وہ گاڑی آپکو نہی ملے گی…

ملک.وجاہت نے.حتمی انداز.میں.نمرہ کو.دیکھتے ہوئے کہا تھا جو سب کو.سرو.کر رہی تھی…

فرحان.کا.چہرہ ایک دم.اتراہ تھا… نت.نئی ماڈل کی.لگژری گاڑیوں کا اسکو دیوانگی کی حد تک کریز تھا اور اس.بات سے سب آگاہ تھے..

بلکہ قہ.گاڑی ہماری بیتی کو آج ناشتہ.بنانے.کے.تحفے کے طور آپ گفٹ کر دیں.گے…

نمرہ کے.حرکت کرتے ہاتھ ایک.دم.تھمے تھے…..

جبکہ فرحان.کا.منہ کھلا.کا کھلا رہ گیا تھا….

اف بھابھی اتنی اچھی.خوشبو.آرہی.ہے…..مجھ سے مزید.صبر.نہی.ہو رہا ..

یہ کہتے ہی.ثوبان.ناشتہ شروع.کر.چکا تھا اور باقی.بھی…

جبکہ.فرحان.ابھی.تک.صدمے سے.دوچار.تھا….

پر دادا جان…نمرہ کو.اس گاڑی میں.کوئی.انٹرسٹ ہی.نہی.ہے اور اسکی.دوسری گاڑی بھی.ابھی.بالکل.نئی ہے…..

فرحان.کا.اشارہ اسلی نیلی.پریئس کار کی.طرف تھا.جو.شادی کے اگلے روز.ہی اسکو.ملک.وجاہت نے.گفٹ کی تھی اور شادی کو.ابھی پانچ.ماہ ہی ہوئے تھے…

نہی.اگر نانا جان کا.یہی فیصلہ ہے تو.مجھے.کوئی.اعتراض نہی..

نمرہ نے.مسکراہٹ دبا.کر.اسکی ٹانگ کھینچنا چاہی تھی….

کہیں تو.موقع.اسے.بھی.ملا.تھا.اونٹ.کو.زیر کرنے کا…..

اسکی بات سن.کر.اور.فرحان.کے.تاثرات دیکھ

کر ٹیبل ہر سب نفوس.نے مسکراہٹ ضبط کی.تھی……

اور اس.کے ساتھ آپ اپنی بیگم کے ہاتھ کا بنا یہ لذیذ ناشتہ بھی نہی کریں.گے بلکہ ٹوسٹ اور جوس سے اپنا پیٹ.بھریں.گے…

ایک اور ظالم حکم آیا تھا….

یہ زیادتی ہے آپ.سب.مزے.لے.لے.کے میرے سامنے.کھائیں.پھر میں.کیوں.پیچھے رہوں…

ویسے بھی.میری بیوئ کے ہاتھ کا.ناشتہ ہے میں.تو.کروں.گا…سوری یہ بات بالکل.نہی.مان.سکتا میں…

اور.ساتھ.ہی.اسنے.لقمہ لے کر منہ میں.رکھا تھا…

تم.جانتے ہو.فرحان کہ.تم چھ فٹ سے اوپر.کے.گدھے ہو پر عقل تمہاری گھٹنوں.میں.ہے….

ملک.وجاہت کا.اشارہ اسکاحارث کو.پیٹنے.کی.طرف تھا….

اسی وقت اشعر داخل.ہوا.تھا…

درست فرمایا دادا.جان…. میں.تو کہتا.ہوں.گھٹنوں.میں.بھی.نہی.شاید.ٹخنوں میں.عقل کا.مادہ تھوڑا تھوڑا.مل.جائے…..

یہ کہتے ساتھ وہ چیئر گھسیٹنا ٹیبل.ہر بیٹھا تھا…

ارے واہ ایسا.ناشتہ وہ بھی اکیلے اکیلے….فرحانے.تو.شادی کے.بعد.بدل.گیا..نمرہ.تجھے.میرے خلاف.ورغلاتی ہے نا….یہ.بالکل میری سوکن.بنتی جا رہئ ہے…. میرا وقت بھی تو.اسے.دیتا.ہے…مجھ.سے پیار سے.بات.کرنا.تو دور.کی.بات , جو.میں.اتنی لپا توپی تیرے لیے.کر.کے آفس.آتا ہوں.تو.مجھے.دیکھنا.تک گوارا نہی.کرتا…

اشعر نے.بھرپور ڈرامائی انداز.میں.بالکل ایسئ بات.کہی.جیسے وہ واقعی فرحان کی.دوسری بیوی ہو….ساتھ ہے مسنوئی آنسو.صاف کئے تھے…

برہان کا.بے ساختہ قہقہہ نکلا تھا.جبکہ.نمرہ اسکی.بات.سن.کر سٹپٹا کر رہ گئی تھی…

فرحان.نے گہری.نظروں سے نمرہ کو.دیکھا تھا….

اہممممم…. اشعر نے.گلا.کھنکارا تھا….

نمرہ ایک.دم.گلابی ہوئئ تھی…

تھینک.یو.بھابھی.مزا.آگیا اج.تو…

برہان.نے.کھڑا.ہوتے ہوئے کہا.تھا جبکہ.اشعر اور فرحان.فلحال.کھانے.میں مشغول.تھے….

ہمیں.تو.بھنک.تک نا.پڑنے.دی اس فرحان.نے.کہ.نمرہ اتنا اچھا.ناشتہ بھی.بناتی.ہے..مجھے یقین ہے یہ.کمرے میں.اس.سے زبردستی.بنوا.کر.کھا.جاتا ہو گا تاکہ.ہمیں.پتہ نا.چل.جائے….ورنہ.نمرہ ہمارے لیے بنائے گی.اور اس کو.گھاس.بھی.نا.ڈالے…

اشعر نے ایک اور.چولی چھوڑی.تھی…

نمرہ.فرحان.کے.ساتھ ہی.بیٹھ چکی تھی….

کمرے میں تم.کچھ اور تو.کرنے نہی دیتی.ناشتہ ہی بنا.دیا.کرو….

فرحان.نے.ذرا.سا.اسکی.جانب جھک.کر کہا.تھا ایسے کہ.کوئی اور.نا.سنے…

جبکہ اسکی.بات.سن.کر.نمرہ نے اسے.گھور.سے نوازا.تھا…

اتنا کچھ.کر.کے بھی.انھی.اسے.شکوہ.تھا وہ کچھ کرنے.نہی.دیتی….

میں آپکا سر.نا.پھاڑ.دوں….

نمرہ.نے.دبے دبے لہجے میں.کہا تھا جو چائے کا کپ آٹھاتے اشعر کے.تیز کانوں نے سن.لیا تھا…

بلکل پھاڑ دو..ویسے.بھی اس.سر.میں نِرا بھوسا ہی بھرا ہے…کسی کام تو آنے سے رہا…

اشعر.نے ٹہوکا دیا تھا…

جبکہ اسکی.بات.نمرہ کو خجل سا کر گئی یعنی وہ سن چکا تھا

ارے بھئی بس.کرو…اور.نمرہ بیٹا دیکھنا اب ایسا نا ہو روزانہ.یہ.سب.تمہارے سر.پر.ہوں.ناشتے کے لیے…

آمنہ بیگم.نے.انکو.ٹاکا تھا اساتھ انکو بس.کرنے کا.بھی.اشارہ کیا تھا

کوئی بات نہی امی.مجھے خوشی ہو گی…جیسے ارسلان اور.کاشان بھائی کے لیے.بناتی تھی.ویسے ہی اپنے ان بھائیوں کے لیے بھی.بنا.دوں.گی…

نمرہ نے جاندار مسکراہٹ سے کہا تھا…

جیتی رہو…خوش.رہو…صدا سہاگن رہو

آمبہ بیگم نے والہانہ اندازمیں اسکو.دیکھتے ہوئے.دعا.دی.تھی….

باقی.سب تو ٹھیک ہے پر امی کئ.دعا.سے.شاید یاد آگیا ئمیمیں اپکا.بھائی نہی.ہوں.محترمہ..

فرحان.نے.دوبارہ اسے.مخاطب کیا تھا جبکہ اشعر ایک بار.پھر اسکی سرگوشئ سن چکا تھا…

بہاہاہاہاہاہا….. اسکا نے.ساختہ قہقہہ نلکا تھا..

فرحان نے فوراً اسکی.گردن.دبوچی تھی…

ہائے ظالم….چھوڑ …کچھ تو شرم.کر تیرا بہنوئی ہوں.میں…

اشعر نے.یاد دلانا ضروری سمجھا تھا…

آمنہ.بیگم کچن میں.جا.چکی تھیں. ..

فرحان نے.اسے.گھورا تھا…

اب تو اتنے.پیار.سے تو ایسے دیکھ رہا ہے کیسے تیرے ہونے والے.بچے کی اماں.ہوں.میں….

اشعر نے شرمانے.والے.انداز.میں.کہا تھا جبکہ.اسکی.بات سن.کر.نمرہ کا منہ.کھل.گیا.تھا بےباک گفتگو پر..

وہ تو ہو بھی نہی سکتا.سو.فکر نا کر…

فرحان.نے.نمرہ کو.دیکھ کر معنی.خیزی سے کہا تھا…

جبکہ.نمرہ …فرحان.کی.بات.سن.کر اسکی کان.کی.لوئیں.تک.سرخ ہو چکی.تھیں….

وہ.فوراً کچن میں.بھاگی تھی….

چل تو ذرا.تیرا.دماغ درست کرتا ہوں….

اسے گردن.سے دبوچے فرحان باہر کو لپکا تھا…

وہ گھر میں.داخل ہوئی تو سامنے ڈرائنگ سے بولنے کی آوازیں.آ رہی تھیں…

اس.سے پہلے وہ اپنی عادت کے.ہاتھوں.مجبور.ہو.کر تانکا جھانکی.کی خدمات سر انجام دیتی , اسکی.بہن.اسے کھینچ کر کمرے.میں.لائی تھی….

کیا.مصیبت ہے آئیزہ؟؟ کون.آیا ہے؟؟

مقدس.نے.پوچھا تھا

تم جلدی سے.ادجر.بیٹھو…پھر بتاتی ہوں..

اسے ڈریسنگ ٹیبل.کے.سامنے.بٹھا.کر آئیزہ نے لپ گوز.لگایا.اور مسکارا.سے آنکھیں سجائیں…

منہوس.بتا.بھی اور یہ کیا.مجھے.چمکانے.بیٹھ گئی ہے…

مقدس سے مزید صبر.نا.ہوا.تھا…

آ جا.اب..ویسے.بھی.تیرا ہی.ویٓمٹ ہو.رہا تھا…

وہ اسے لیے ڈرائینگ روم.کی.طرف چل.دی..

ہیں.میرا.انتظار.پر کیوں؟؟

اسنے.رک کر پوچھا تھا..

یہ آنٹی تجھے.دیکھنے تشریف.لائی ہیں..

آئیزہ نے.شرارت سے کہا.اور اسے جلدی سے.کچھ.سوچنے.سمجھنے کا.وقت دیئے بغیر ڈراہینگ کے دروازے سے اندر.دھکیلا تھا

وہ اندر.داخل ہوئی.تو.نگاہ سمانے.پڑی.جہاں.ایک تھوڑی.بڑی.عمر کی خاتوں.چہرے پر.مسکراہٹ سجائے بیٹھی.اسکی امی سے.محو.گفتگو تھیں..اور.ساتھ چھبیس ستائیس سال.کا خوش.شکل.لڑکا بھی بیٹھا تھا…

ارے یہ لیں مقدس.بھی آگئی..

اسکی امی اٹھ کر اسکی.جانب آئی تھیں…

اور.ساتھ.لگائے.اسے.صوفے.تک لے ائیں..

وہ خاتون.بھی اپنی جگہ سے اٹھ کھڑی ہوئی تھیں…

ماشاءاللہ. ..بہت پیاری بچی ہے… بیٹا ادھر آؤِِِمیرے پاس بیٹھو…

انھوں.نے اسے بلایا تھا…

کیوں.انٹی آپ کیا.لولی پاپ دیتی ہیں…

اسکی زبان پر زور کی.کھجلی ہوئی مگر خود.کو.روک گئی…اور چپ چاپ انکی پاس چل دی…

آج.سے یہ ہماری بیٹی ہے بھئی…

ان.خاتون نے.مقددس.کا.ماتھا چوم کر کہا.تھا…

پھر وہ ادھر ادھر.کی.باتیں.کرنے لگیں..مقدس.کے لیے.یہ.سب اچانک.تھا.مگر عادت سے.مجبور.نظریں.بچا.کر.اسنے.لڑکے کی.ایک ایک چیز.کا.بھرپور جائزہ لیا تھا…

ہممم..نائس…

اسے دیکھ.کر.اس.نے.سوچا.تبا…

مقدس نے فوراً نمرہ.کو.اطلاع.دی تھی اور.ایک ایک.بات.اسکے.گوش.گزار.کر.دی..

ارے واہ….یہ تو.بہت اچھا.ئوا..یعنی اچھے.لوگ ہیں…

نمرہ نے.خوشی ظاہر کی تھی…

ہاں.لگ تو راہ ہے…

مقدس نے جواب دیا…

اور اپ کے ہونے والے وہ..انکا کچھ بتا..

نمرہ نے.چھیڑا تھا..

یار شریف.بندہ لگ رہا تھا…

مقدس نے.جواب.دیا…

پھر تو مشکل ہو جانی مقی…

نمرہ نے.پریشانی سی کہا تھا..

وہ کیوں؟؟ مقدس الجھی تھی

اب شریف بندے کا.تیرے ساتھ گزارا.ذرا.مشکل ہی ہے.نا…

نمرہ.نے.اسے.بتایا تھا…

ویری.فنی…میں.کیا کسی پلے پلائے بدمعاشوں کے.خاندان.سے ہوں.کیا.خدانخواستہ. ..

مقدس نے.تیوری چڑھا کر کہا.تھا…

ہاہاہا.یہ.تو.تو.بہتر بتا.سکتی ہے…

نمرہ.باز نا ائی تھی…

جب فرحان.بھائی تجھ جیسی میسنی, نکچڑی, نخرے والی, غصے واکی.اور پتا.نہی.کیا.کیا.کے ساتھ.گزرا کر.سکتے ہیں.تو یہ.تو.پھر میں.ہوں..

مقدس.نے اسکی.شان.میں.وہ.قصیدے پڑھے جن.سے آج تک نمرہ تو.کیا وہ خود.بھی نا.واقف.تھی…

واٹ؟؟ میسنی., نک چڑھی …تو.ہے.یہ.سب.ِ.

اور بتاتی چلوں تیرے فرحان.بھائی.میرے ساتھ گزارا.نہی.کر.رہے.بلکہ.میں.ان.کے.ساتھ گزارا کر.رہی.ہوں.اچھا نا…

اسنے.جتانا.ضروری.سمجھا تھا…

ئاں.ہر.ظالم.بیوی.یہی کہتی ہے…

مقدس نے.ناک.ہر.سے.مکھی اڑائی تھی…

ہو.گیا…اب کام کی.بات.کر…. بات فائنل ہے پھر؟

نمرہ.نے.پوچھا تھا

ہاں.یار بس.پکی.سمجھ اب…

مقدس.نے.بتایا تھا…

چل.یہ تو.بہت اچھا ہوا…چکر لگاؤں.گی.جلدی.میں…

نمرہ.نے.بتایا ..

پھر ادھر ادھر کی.باتیں.کر.کے.کال کاٹ دی تھی..

کیا بات.ہے بھابھی آج آپ خوش لگ رہی ہیں..؟؟

برہان جو ابھی روم.سے نکلا تھا.نمرہ کو مسکراتے پا.کر پوچھا تھا…

ہمم..خوش تو ہوں..

نمرہ نے.جواب دیا..

چلیں.پھر ہم.سے بھی.شیئر کریں.اپنی خوشی..شاید ہم بھی خوش ہو.جائیں..

اسنے.مسکرا کر.کہا تھا…

ایکچولی.برہان بھائی.میری.دوست ہے.نا.مقیِ.آئی مین مقدس..آپ ملے بھی تھے اس.سے..

نمرہ.نے.اسے.یاد.دلانا چاہا اس.بات.سے انجان وہ اسے بھولا.ہی کب.تھا

جی وہی منہ پھٹ قسم.کی افلاطون ٹائپ..

برہان نے منہ.بنا.کر.کہا تھا…

ہاہاہا..ہاں.وہی..وہ ایسی ہی.ہے ہمیشہ.سے پر دل کی.بہت اچھی.ہے…

نمرہ.نے.پیار.سے مقدس کا سوچا تھا…

اسکی.بات.پکی.ہو.گئی..آج.ہی.بتایا اس.نے..

نمرہ.نے.جواب.دیا.تھا…

جبکہ.اسکی.بات مقابل.پر جیسے.ہتھوڑا بن.کر.برسی تھی…

مقدس کی بات پکی.ہو.گئی؟؟ او.مائے گاڈ اتنی.جلدی…یہ.نہی ئو.سکتا..ایسے کیسے اسکی.بات پکی.ہو.گئی وہ بھی کسی اور سے…

برہان کو.سمجھ.نا آئی وہ کیا.جواب.دے…

کیا ئوا.کوئی.بات ہے؟؟

نمرہ.نے.اسکے ہوائیاں.اڑتے چہرے کو.دیکھ کر.کہا تھا..

نہی..کوئئ.بات نہی..میرا کچھ کام.ہے شام کو ملتے ہیں..

اتنا کہہ کر. وہ رکا.نہی.چل.دیا..

جبکہ.نمرہ بھی.کندھے اچکا.کر.واپس کام کرنے.میں.مشغول ہو.گئی..

حارث کی حالت.دیکھ.کو.رضیہ.بیگم کی حالت خراب.ہونے.لگی.تھی…انکا بس نہی.فرحان.اور.نمرہ کا.کیا.کر ڈالیں..وہی تو.ذمے دار تھے اس.آفت.کے…

خاص کر.نمرہ…اسی.کی.محبت نے.فرحان.کو.اس.قدم کو.اٹھانے.پر.مجبور کیا تھا….

انھیں.نمرہ کی شکل نوچنے.کا.دل چاہ رہا تھا…

اپنے بیٹے کے.کرتوت اب بھی انکو.نظر نہی آرہے تھے….

اس نمرہ کی.زندگی.برباد.نا.کر.دی اہنے.ہاتھوں.سے تو کہنا…

وہ شدید طیش اور.حسد.میں بولی.تھیں..

پر مام ہم.کیا.کریں.گے…وہ.فرحان.اس پر آنکھ.تک.نہی اٹھانے.دیتا…دیکھا.نہی.کیسے.ہتھیلی کا.چھالا.بنا.رکھا ہے…

تالیہ سے.کب.برداشت ہوا.تھا فرحان.اور.نمرہ.کا.رشتہ…

جو.میں.کروں.گی.نا.وہ.اب.سب.دیکھیں گے…تم جانے کی تیاری.کرو..کل ہی چلنا ہے ان.کے.گھر..اور.جیسا.میں.کہوں.کرتی.جانا بس…

انکے شیطانی زہن.نے کام کیا تھا اور وہ اگلا لاحلہ عمل ترتیب دینے لگیں..