Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Ishq Pr Zor Nahi (Episode - 12) Part - 1

Ishq Pr Zor Nahi By Abdul Ahad Butt

” یار مجھے جب جب تم سے بات نہیں کرنی تو کیا چاہتی ہو مجھ سے ٬٬٬٬____ آخری دفعہ کہہ رہا ہوں میں تم سے پیار نہیں کرتا ٬٬٬٬____ ٹائم پاس کر رہا تھا میں تمھارے ساتھ٬٬٬٬____ اب میرا پیچھا چھوڑ دو ٬٬٬٬______”

شہرام اس قدر سرد لہجے میں بولا تھا کہ شہزین کی روح کانپ اٹھی٬٬٬٬____ اس کا بولا ہوا ایک ایک لفظ شہزین کے دل پر کسی تیر سے کم نہیں لگے تھے٬٬٬٬٬_____

اپنی بات مکمل کرتے ہی وہ وہاں سے چلا گیا٬٬٬٬٬____

لیکن شہزین وہی بیٹھ گئی٬٬٬٬___ یہ وہ کیا کہہ کر گیا ہے؟؟ وہ تو اسے اپنا رکھوالا سمجھتی تھی٬٬٬٬٬__ اور یہ ؟؟ حیر کافی دیر رونے کے بعد ہمت کرکے اٹھی اور گاڑی کی طرف چل دی٬٬٬٬____

حال

جب شہزین نے یہ سب اسے یاد کروایا تو اس کا چہرہ شرمندگی سے جھک گیا٬٬٬٫____ کیونکہ یہ سب اس نے جان بوجھ کر نہیں بلکہ کسی مقصد کی خاطر کیا٬٬٬٬_____

” بولو !! شہرام خاں !! کچھ بولنے کے لیے نہیں ہے اب تمھارے پاس ؟؟؟؟٬٬٬٬٬____” شہزین نے اس کا چہرہ اوپر کیا اور سوال کیا٬٬٬٬_____

” ہے نہ جواب !! ٬٬٬٬٬_____ اس دن کو بھول جاؤ میں تم سے بے انتہا محبت کرتا ہوں٬٬٬٬_____”

شہرام کی بات سن کر شہزین نے پہلے اسے گھورا اور پھر بولی٬٬٬٬٬_____

” اتنا آسان نہیں ہے میرے لیے اس دن کو بھلانا٬٬٬٬٬______”

شہزین نے اسے فوراً جواب دیا٬٬٬٬٬_____

” میں کروں گا نا تمھارے لیے آسان٬٬٬٬٬_____ اپنی محبت سے٬٬٬٬٬______”

شہرام نے شہزین کی طرف دیکھا ٬٬٬٬٬____ اسکی نظروں میں شہرام کے لیے پیار صاف جھلک رہا تھا پھر بھی شہزین اسے تھوڑی سزا دینا چاہتی تھی٬٬٬٬٬٬_____

” دیکھتے ہیں !! لیکن پھر بھی تم صوفے پر ہی سو گے٬٬٬٬_____” شہزین نے کہا اور بیڈ کی طرف بڑھی٬٬٬٬٬_____

” اف یہ لڑکی اور اس کی ضد !! ٬٬٬٬_____”

شہرام دل ہی دل میں بولا٬٬٬٬٬_____

” شہزین !! تمھیں خالہ نے بلایا تھا٬٬٬٬______” شہرام نے آواز دے کر ساجدہ بیگم کا پیغام دیا٬٬٬٬_____

” خالہ نے لیکن کب ؟؟؟٬٬٬٬٬_____ ” شہزین نے شہرام سے کہا٬٬٬٬٬_____

” میں کہہ رہا ہوں نہ تمھیں مجھ پر یقین نہیں ہے٬٬٬٬_____” شہرام نے مسکراتے ہوئے کہا٬٬٬٬٬______

” نہیں !! ٬٬٬____” یہ کہہ کر وہ کمرے سے باہر نکل گئی٬٬٬٬______

” یار !! یہ اچھا مزاق ہے ٬٬٬___ یقین بھی نہیں ہے اور چلی پھر بھی گئی٬٬٬٬____”

اس کے جانے کے بعد شہرام نے کہا٬٬٬٬____

” اسلام علیکم !! خالہ ٬٬٬٬_____”

شہزین نے ساجدہ بیگم کے کمرے میں داخل ہوتے ہوئے ان سے سلام لیا٬٬٬٬٬_____

” وعلیکم السلام!! کیا حال ہے بیٹا ؟؟٬٬٬٬_____”

ساجدہ بیگم نے مسکراتے ہوئے پوچھا٬٬٬٬٬_____

” میں بالکل ٹھیک ہوں آپ بتائیں کیسی ہیں؟؟؟ شہرام بتا رہے تھے کے آپ نے مجھے بلایا ٬٬٬٬_____”

شہزین نے ان سے سوال کیا٬٬٬٬٬______

” میں بھی ٹھیک ہوں !! بلایا تو نہیں تھا٬٬٬٬___ اب اگر آگئی ہو تو کچھ دیر میرے پاس بیٹھ جاؤ!!”

ساجدہ بیگم نے کہا٬٬٬٫_____

” جی ٹھیک ہے خالہ !! ٬٬٬٬_____”

یہ کہہ کر وہ وہاں بیٹھ گئی اور ساجدہ بیگم سے گپے لگانے لگی٬٬٬٬____

کافی دیر بعد وہ ان کے کمرے سے نکل کر اپنے کمرے کی طرف بڑھی٬٬٬٬_____

شہزین نے کمرے کا دروازہ کھولا تو کمرے میں اندھیرا ہی اندھیرا تھا٬٬٬٬___ وہ اندر بڑھی !! ” شہرام آپ نے مجھے کہا تھا کہ خالہ نے مجھے کسی کام سے بلایا ہے پر انھوں نے مجھے نہیں بلایا٬٬٬٬_____

جب وہ کمرے کے اندر آئی تو کمرے کی لائیٹس چلی٬٬٬٬_____

اور جب اس نے کمرے کی طرف نظر دوڑائی تو وہ حیران رہ گئی٬٬٬٬_____

کمرے پھولوں سے سجا ہوا تھا بیڈ پر بھی پھول ہی پھول تھے دیواروں پر اس کی اور شہرام کی تصویریں ٬٬٬٬_____

کمرے کا نظارہ بالکل بھی ویسا نہیں تھا جیسا وہ چھوڑ کر گئی تھی٬٬٬٫____

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *