Teri Chahat Mein by Areeba Sehar NovelR50747 Teri Chahat Mein by Areeba Sehar Episode04
No Download Link
337.4K
35
Rate this Novel
Teri Chahat Mein by Areeba Sehar Episode01 Teri Chahat Mein by Areeba Sehar Episode02 Teri Chahat Mein by Areeba Sehar Episode03 Teri Chahat Mein by Areeba Sehar Episode04 (Watching)Teri Chahat Mein by Areeba Sehar Episode05 Teri Chahat Mein by Areeba Sehar Episode06 Teri Chahat Mein by Areeba Sehar Episode07 Teri Chahat Mein by Areeba Sehar Episode08 Teri Chahat Mein by Areeba Sehar Episode09 Teri Chahat Mein by Areeba Sehar Episode10 Teri Chahat Mein by Areeba Sehar Episode11 Teri Chahat Mein by Areeba Sehar Episode12 Teri Chahat Mein by Areeba Sehar Episode13 Teri Chahat Mein by Areeba Sehar Episode14 Teri Chahat Mein by Areeba Sehar Episode15 Teri Chahat Mein by Areeba Sehar Episode16 Teri Chahat Mein by Areeba Sehar Episode17 Teri Chahat Mein by Areeba Sehar Episode18 Teri Chahat Mein by Areeba Sehar Episode19 Teri Chahat Mein by Areeba Sehar Episode20 Teri Chahat Mein by Areeba Sehar Episode21 Teri Chahat Mein by Areeba Sehar Episode22 Teri Chahat Mein by Areeba Sehar Episode23 Teri Chahat Mein by Areeba Sehar Episode24 Teri Chahat Mein by Areeba Sehar Episode25 Teri Chahat Mein by Areeba Sehar Episode26 Teri Chahat Mein by Areeba Sehar Episode27 Teri Chahat Mein by Areeba Sehar Episode28 Teri Chahat Mein by Areeba Sehar Episode29 Teri Chahat Mein by Areeba Sehar Episode30 Teri Chahat Mein by Areeba Sehar Episode31 Teri Chahat Mein by Areeba Sehar Episode32 Teri Chahat Mein by Areeba Sehar Episode33 Teri Chahat Mein by Areeba Sehar Episode34 Teri Chahat Mein by Areeba Sehar Last Episode
Teri Chahat Mein by Areeba Sehar Episode04
Teri Chahat Mein by Areeba Sehar Episode04
کیا سوچا ۔۔۔۔ثنا نے اسکارف پہنتی لاروش سے پوچھا ۔۔۔
تالاب میں رہ کر مگرمچھ سے بیر رکھنا ممکن نہیں ۔۔۔۔اس لئے میں نے سوچا اگنور کرونگی ۔۔۔۔خاموش رہونگی ۔۔۔
وہ باز نہ آیا تو ۔۔۔ثنا نے سوال کھڑا کیا ۔۔۔
ہاں جانتی ہوں وہ تنگ کرے گا اس کی سرشست میں ضد ہے اسے آرام سے ہنڈیل کرنا ہوگا ۔۔۔اگر میں اسے دھتکاروں گی تو انا کے زعم میں مجھے فتح کرنے کی کوشش کرے گا ۔۔۔ہر ناممکن کو ممکن بنانے کے جتن کرےگا اور ان سب میں نقصان صرف میرے حصے میں آئیں گے ۔۔۔۔مجھے اسے ضد نہیں دلانی شاید بہلانا پڑے گا ۔۔۔
بہلانے کا نقصان ہوگا البتہ خاموش رہنا فی الوقت بہتر ہے ۔۔۔ثنا نے خاموشی کی حمایت کی۔ ۔۔
میں گھر میں بھنک بھی پڑھنے نہیں دینا چاہتی ہوں ۔۔۔خان بابا کو پتہ چلے گا تو ضرور بڑا جھگڑا رکھا ہے اور مورے وہ پھر مجھے پڑھنے سے روک دیں گی مجھے اپنے خوابوں کو پورا کرنا ہے ۔۔۔۔آنکھوں کے گوشے بھیگنے لگے ۔۔۔۔۔
میں تمہارے ساتھ ہوں تم ٹینشن نہ لو اور سب سے پہلے تبریز کو روکو ۔۔۔۔ثنا نے مشورہ دیتے ہی کال بھی ملا کر دے دی ۔۔۔
آج صبح ہی صبح اتنی پیاری آواز سننے کو ملی میرا دن یقینا اچھا گزرے گا ۔۔۔لاروش کو سلام کاجواب دیتے شوخی دکھائ ۔۔۔۔
ایک فیور چاہیے تھا ۔۔۔۔لاروش کو اپناحلق سوکھتا محسوس ہوا ۔۔۔
ہاں دل وجان سے حاضر ہوں ۔کہو ۔۔۔
وہ کل میرے لالہ کے دوست نے مجھے آپ کے ساتھ دیکھ لیا ۔۔۔میرا گھرانہ بہت سخت ہے بڑی مشکل سے مجھے آگے ایجوکیشن حاصل کرنے کی اجازت ملی ہے پلیز اب مجھ سے نہ ملیے گا پھر کسی نے دیکھ لیا تو مجھ گھر بلوالیا جائے گا پلیز ۔۔۔التجاکرتے آواز بھرا گئ ۔۔۔۔
آپ پریشان نہ ہوں ، میں آج سے آپ کو یونی میں نہیں جانتا ۔۔۔لیکن فون پر رابطہ ہوسکتا ہے چیئریٹی کے سلسلے میں ۔۔۔۔سنجیدگی سے تبریز نے یقین دلایا ۔۔۔۔تھوڑی ادھر ادھر کی بات چیت کے بعد فون رکھ دیا ۔۔۔۔
یا اللّہ معاف کرنا اتنی محبت کرنے والے گھرانےکو ظالم بنا دیا ۔۔۔۔لاروش نے اداسی سے دعا کی ۔۔۔۔
ہوگئ بات باتھروم سے باہر نکلتی ثنا بولی ۔۔۔
ہاں اب جلدی تیار ہو لیٹ ہوجائیں گے ۔۔۔
۔۔ہاں بس ریڈی ہوں، یہ رنگ اچھا نہیں لگ رہا ہے، مال میں تیرے بلیو پرس میں میرون لپ اسٹک ڈالی تھی وہ دینا ۔۔۔ثنا پنک شیڈ لگا کر مٹایا
کبڈ سے نکال لو ۔شوز اسٹریپ بند کرتی لاروش نے اسے ہی زحمت دی ۔۔۔
یہ ان ہیلر کس کاہے ۔۔۔حیرانگی سے لاروش کی طرف دیکھا ۔۔۔۔
میرا ہے ۔۔چادر کو ٹھیک سے اپنے اوپر سیٹ کرتی مصروف انداز میں بولی ۔۔۔
تم کو سانس کی ببیماری استمھا ہے تم نے مجھے بتایا نہیں ۔۔۔ثنا کو صدمہ لگا ۔۔۔۔
اللّہ نہ کرے استمھا ہو ۔۔۔
تو یہ ان ہیلر شوقیہ رکھا ہے ۔۔۔۔ثنا نے آنکھیں نکالی ۔۔۔
کیوں اپنی آنکھوں کو بھیانک بنا رہی ہو ۔۔۔بچپن سے اب تک تین بار اٹیک ہوا ہے ۔۔۔فسٹ ٹائم۔ نمونیہ کی وجہ سے سانس رک رہی تھی ان ہیلر کا استعمال ہوا ۔۔۔سینکڈ ٹائم دس کی تھی کسی شادی میں گئ تب آتش بازی کے دھوائیں سے الرجی ہوئ تب چند دن استمعال کیا پھر بی اے کا رزلٹ لینے نکلی تھی ۔۔۔سڑک کے لیے پہاڑ توڑ رہے تھے اس کی ڈسٹ سے الرجی ہوئ یوں چند دن استمعال کیا ۔۔ پھر نقاب لینا چاہا تو اس دن استعمال کیا ایسا لگا دم گھٹنے لگا تو خان بابا نے اجازت دی کہ مجبوری ہی اس لیے نقاب نہ لگاو ۔۔۔۔۔۔مورے کا حکم ہے اپنے ساتھ رکھوں ۔۔۔کبھی ابھی الرجی سے سانس رکنے کا مسئلہ ہوسکتا ہے اس لیے میرے پاس ہے مجھے مرض نہیں ہے اگر آنسہ ثنا کی تسلی تشفی ہوگئ ہے تو اب یونی کے لیے نکلیں ۔۔۔۔
یہ تونے پاس رکھا ہے یا دور، اس پرس میں رکھاجس کو شاپنگ کے لیے لے جاتے ہیں ۔۔۔ثنا نے ڈانٹا ۔۔۔۔
ہاں تو الرجی کا خدشہ باہر ہی ہوسکتا ہے ۔ اب جلدی کرو ۔۔۔لاروش نے جلدی مچائ
ہاں لپ اسٹک لگا لو ۔۔۔پھر چلتے ہیں تیرے خوابوں کو پورا کرنے ۔۔۔۔لارو ش مسکرائ۔۔۔۔
۔وقت بھی اداس ہوگیا خواب آسانی سے پورے نہیں ہوتے آزمائش کی بھٹی سے گزرنا ہوتا ہے ۔۔۔بڑے امتحان آڑے آتے ہیں ۔۔۔۔اگر ثابت قدمی سے آزمائش کے سب پرچے بغیر نقل کے کامیاب دیے تو منزل ورنہ تنزلی طے ہے ۔۔۔۔ اب یہ دیکھنا ہے کہ لاروش کامیا ب ہوتی ہے یا ناکام
___________________________________
اللّہ کا شکر ہے میرے ایگزام ختم ہوئے ۔۔میں نے ڈھیر سارا سونا ہے ۔۔۔
جب پڑھنا اتنا مشکل ہے تو کیوں پڑھ رہی ہوں ورشہ نے کہا ۔۔۔
کوئ مشکل نہیں ہے آسان ہے وہ تو امتحانوں کی وجہ سے نیندیں پوری نہیں ہوئ اس لیے کہہ رہی تہیں ۔۔۔۔
اچھا جی میں تو سمجھی عشق کر بیٹھی ۔۔۔خیر آج فون آیا تھا چاچا جی کا بڑے تایا کو بتادینا۔۔۔ورشہ کہتی ڈرائنگ روم سے نکل گئ مگر گل کو بت بنا گئ ۔۔۔۔جہاں تہی وہیں ہاتھ پہیلا لیے ۔۔گڑگڑانے لگی ۔۔۔۔
اللّہ پاک میں تیری عام سی بندی ہوں میں عشق نہیں کرسکتی میں نے سنا ہے عشق انسان کو دردر بھٹکا دیتا ہے ۔۔۔میں عام سی ہوں محبت ہی کرسکتی ہوں ۔۔۔میں شرمندہ ہوں کہ نا محرم سے محبت کر بیٹھی میری محبت پاک ہے مالک ۔۔۔۔میں تجھ سے خیر مانگتی ہوں ۔۔۔جس بندے سے مجھے محبت ہوئ وہ میرے حق میں اچھا ہو تو اسے میرا محرم بنا دے ۔۔۔اللّہ جی میری وجہ سے میرے اپنے کبھی دکھ نہ دیکھے ۔۔۔میں وعدہ نہیں کرتی مگر کوشش کرونگی کے بھول جاوں اسے ۔۔۔اللّہ جی میں تجھ سے بچپن سے خیر مانگتی آئیں ہوں تو اپنے مانگنے والے بندے کو مایوس نہیں کرتا ۔۔۔تیرا بشر آزمائش میں ناکام بھی ہوجائے تو اسے اکیلا نہیں چھوڑتا ہے ۔۔مجھے یقین ہے اگر میں ناکام بھی ہوئیں تو مجھے اکیلا نہیں چھوڑے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔اللّہ مجھے میرے دل کو سکون دے ۔۔۔صبر دے ۔۔مجھے تیری رضا میں راضی رکھ ۔۔۔۔۔آمین ۔۔۔
گل روتےمانگتے سجدے کی حا لت میں چلی گئ ۔۔۔۔
کیا ہوا گل ۔۔۔مہربانو گھبراکر گل کی طرف بڑھی ۔۔۔۔
جس کی ہچکیاں ہی ختم نہیں ہوئ ۔۔۔آنسو پونچھنے کا وقت نہ مل سکا
لے بیٹا پانی پی ۔۔۔پانی پلا کر گلے لگایا ۔۔۔۔
ممتا کی آغوش میں حواس جاگے۔۔بولنے کے قابل ہوئ ۔۔تو دل میں توبہ کرتی بولی ۔۔۔برا خواب دیکھ لیا تھا بیدار ہوئ تو سکون ملا ۔۔۔۔
عصر مغرب کے درمیان سو جاوں تو ایسی ہی برے خواب آتے ہیں ۔۔۔
آئندہ میں اس وقت جاگونگی ۔۔۔
جا میری بچی منہ دھو نماز پڑھ ۔۔۔وقت نکلا جا رہا ہے ۔۔۔
جی امو ۔۔۔میرے لیے دعا کرنا ۔۔۔ماں کی دعا عرش والا جلد قبول کرتا ہے ۔۔۔
کیوں نہیں میری بچی میری دعاوں کا ثمر ہو تم اور غزنوی میں ۔۔۔جیتے جی تک تم دونوں محور رہو گے ۔۔۔۔۔
_________________________________________
بچا لے شادان نہیں تو چڑیل مجھے مار ڈالے گی ۔۔۔
کون چڑیل ۔۔۔شادان نے اپنے پیچھے چھپتے اویس سے پوچھا ۔۔۔
ارے ٹینا چڑیل نہ جانے اسے کیسے پتہ چل گیا ۔۔۔مجھے مارنے کے درپے ہے ۔۔۔میری وصیت نوٹ کرلے خون کا بدلہ خون ہی ہوگا ۔۔۔۔چڑیل کو پھانسی کے تختے تک تو ہی پنہچانا ۔۔خبردار جو اسے معاف کیا ۔۔۔جواب میں اویس نان اسٹاپ شروع ہوگیا۔ ۔۔
ٹھیک میں تیری وصیت پر عمل کراوںگا وعدہ ہے میرا ۔۔۔مگر یہ تو پکا ہے نہ تجھے قتل کرے گی ۔۔یہ تو نہیں معزور کرکے چھوڑ دے ۔شادان نے معصومیت سےپوچھا ۔۔۔
تو دوست ہے یا دشمن میں سمجھ نہیں پا رہا ۔۔اویس سلگا
نہیں یار میں تیرا دوست ہی ہوں فکر نہ کر اگر وہ تیرے پیر کاٹے یا پاوں توڑے تو میں ہوں نہ تجھے آٹو میٹک وہیل چیئر لادوگا ۔۔۔تیرے لیے اچھی نرس نہیں یار میل ٹھیک رہے گا آخر کچھ پرسنل کام بھی تو ہوں گےاچھا ملازم رکھ دونگا ۔۔۔۔۔شادان نے جلتی آگ میں مزید پیڑول چھڑکا ۔۔۔
شاباش دوست ۔۔۔کیا دوستی نبھانے کی بات کی ۔۔۔واہ ۔۔۔تیری اس وفا کے لیے میں تیرا خون چھری سے کروں یا ابھی یہی تیرا گلہ دباوں ۔۔۔ طنز کا تیر چلایا ۔۔۔۔فورا ہی گلہ پکڑا ۔۔۔۔
مجھے بعد میں مارنا پہلے منس ٹینا سےتو بچ جاو اپنے گینگ کے ساتھ یہیں آرہی ہے ،آنے کے انداز سے لگ رہا ہے بیٹا تجھے نیست و نابود کر کے ہی دم لے گی ۔۔۔
شادان یار سوری ۔۔۔پلیز تیری سن لے گی ۔۔۔میرے بچوں کی توبہ جو کبھی فون پر تیری گرل فرینڈ سے بات کی ۔۔۔
میرے بھتیجے نیک نکلیں گے ۔۔۔ بس ان کا باپ ہی خبیث ہے ۔۔۔شادان کہتا زیرلب مسکرایا ۔۔۔ اس سے پہلے اویس کچھ کہتا ٹینا سر پر پہنچ چکی ۔
You cheated me . . . I will kill you .. Tina said angrily
Im sorry chorail means sorry sorry Tina. . اویس بولا
بات بڑھتےدیکھ کر شادان نے مداخلت کی
Accept the sorry from me please
Ok I accept Your exuse , tina Smiling and said : Will you marry me shadan
No !
But why ?
We are very different, religion country is different then everyone is different so sorry .
I will be accept your religion for you .
No Shadan said angrily
1 minute
اویس نے دونوں کو بولنے سے روکا اور شادان کو مخاطب کیا ۔۔۔۔تجھے کسی کو مسلمان کرنے کا موقع مل رہا ہے اور تو یہ سعادت حاصل کرنے سے منع کررہا ہے ۔۔
ایسا نہیں ہے وہ اگر اسلام سے یا رب سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرے تو بہترین ہے ۔۔میرے لیے کرے گی تو صرف چند روزہ یا نام کے لیے ہی مسلمان ہوگی کوئ عمل نہیں ہوگا ۔۔۔۔میں یہ فرض کربھی لوں کہ میرے ساتھ رہتے وہ اچھی مسلمان بن جائے تو یہ رسک ہوگا ۔۔۔اس دوران ٹینا خاموش کھڑی اویس اور شادان کی گفتگو ناسمجھی سے سن رہی تھی ۔۔۔
I won’t marry you but i convert you in muslim shadan said
No no When you are not marrying me, why am I muslim ? Muslim is Terrorist
Shut up muslim’s are not terrorist not terrorist understand . . .
(میں تم سے شادی نہیں کر سکتا لیکن مسلمان بنا دیتا ہو شادان نے کہا
نہیں نہیں جب تم مجھ سے شادی نہیں کر رہے تو میں کیوں مسلمان ہوں مسلمان دہشت گرد ہوتے ہیں
چپ ہوجاؤ مسلمان دہشت گرد نہیں ہے، نہیں ہے دہشت گرد سمجھی )
_______
اقرار محبت کرنے کے بعد غزنوی کی ہمت بڑھ گئ ۔۔۔آتے جاتےلاروش کو محبت بھرے جملے کہنا ، تعریف کرنا اور نظروں کے حصار میں رکھنا معمول بن گیا ۔۔۔۔
لاروش نے خاموشی کی پالیسی اپناتے ہوئے جواب میں کچھ نہیں کہتی ۔۔اندر ہی اندر غزنوی کو کوس کر خود کو پرسکون رکھتی ۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یار یہ میرا ڈرائ فروٹ حلوہ کب آئے گا ۔۔۔بلال کو کینٹین کا برگد دیکھ کر ڈرائ فروٹ کی یاد ستائ
جب بردار آفتاب تشریف کا ٹوکرا لائیں گے ۔۔۔انس باادب بولا ۔۔۔۔
یار میں بہت بور ہورہا ہوں ۔۔۔میری بوریت دور کرنے کا کچھ بندوبست کرو ۔۔۔شہروز نے دہائ دی ۔۔۔
چلو جلدی سے اٹھ کر دوسری ٹیبل پر جاو ۔۔۔غزنوی نے آرڈر پاس کیا ۔۔۔
ہیں کیا ٹیبل بدلنے سے بوریت دور ہوجاتی ہے۔۔۔۔۔۔ شہروز اور دیگر کو حیرانگی ہوئ ۔۔۔
لاروش آرہی ہے فورا سے پیشتر دفع ہو ۔۔۔۔۔
ا چھا نہ پر ایک شرط ۔۔۔
پھوٹو غزنوی نے کھا جانے والے غصے سے دیکھا ۔۔۔
مجھے ایسا کیوں لگ رہا ہے تو جیسے کہنا چاہ رہا ہے بھونکو ۔۔۔بلال نے ماہر تجزیہ نگار کی طرح رائے دی ۔۔۔۔
غزنوی ہنس دیا ۔۔۔۔تم لوگوں کی بکواس ختم نہیں ہوگی ۔۔
آج سوات چلتے ہیں کل آئیں گے ۔۔۔
ٹھیک ہے ابھی جان چھوڑو میری ۔۔۔۔سلمان ادھرآو۔۔غزنوی نے کینٹین بوائے کو آواز دے کر بلایا ۔۔۔اور لاروش کو اس ٹیبل پر بلانے کا کام دیا ۔۔۔۔
اندر آتی لاروش کو سلمان نے غزنوی کا میسیج دیا ۔۔۔مرتی نہ کرتی مصداق کے تحت ناچار لاروش کو غزنوی کے پاس جانا پڑا ۔۔۔۔
اسلام علیکم ۔۔دھیمے لہجے میں لاروش اور ثنا نے سلام کیا ۔۔۔
وعلیکم السلام ۔۔۔غزنوی نے بھی دونوں کو باری باری دیکھ کر جواب دیا
کیسی ہو لاروش۔۔۔میری محبت کے جواب میں کب اظہار ِ محبت کررہی ہو ۔۔۔۔غزنوی نے لاروش کے اوسان اڑائے اور ثنا کو تحیر میں مبتلا کیا ۔۔۔ثنا کا منہ حیرت سے کھل گیا ۔۔۔۔ دونوں کو اندازہ نہیں تھا وہ اس طرح بے دھڑک پوچھ لے گا ۔۔۔۔
غزنوی نے دونوں کےچہرے ملاحضہ کیے ۔۔۔پھر شرارتی آنکھو ں سے سنجیدگی سے بولا ۔۔۔۔منس ثنا آپ کا منہ ایسے ہی سب کی باتوں پر کھل جاتا ہے یا اسپیشل اعزاز میرے لیے ہے ۔۔۔۔
ثنا نے جھٹ منہ بند کیا شرمندگی سے رفع کرنے کی کوششش کی ۔۔۔
بادشاہ جی آپ بھی تو حیرت کے جھٹکے دیتے ہیں ۔۔۔ سوچ سمجھ کر بولا کریں ۔۔۔۔ایک نظر لاروش کو دیکھا ۔پھر بولی ۔۔۔زبردستی محبت تو نہیں کروائ جا سکتی ہے ۔۔۔۔ثنا نے روزانہ روٹین کی طرف اشارہ کیا ۔۔۔۔
زبردستی کون کافر کررہا ہے ہم تو بس ابھی تک انتظار ہی کررہے ہیں سنا ہے پتھر پر قطرہ قطرہ پانی گرےتو سوراخ ہوجاتا ہے ۔۔۔میں بھی بس یہی کررہا ہوں تاکہ ان کا جانو جلد بن جاوں ۔۔۔غزنوی نے محبت سے بھرے شرارتی لہجے میں ثنا کو جواب دیا ۔۔۔
شرم اور غصے سے لاروش کا چہرہ سرخ ہوا ۔۔۔
استغفر اللّہ یہ بندہ بہت زیادہ لوفر ہے ۔۔۔لاروش نے دل میں سوچا۔ ۔۔
لیکن اگر لاروش کو کسی اور سے محبت ہوئ تو ۔۔۔
بس آگے ایک لفظ بھی نہیں کہنا میں اچھے موڈ میں ہوں ، میرا موڈ خراب کرنے کی کوشش نہ کرو ۔۔۔ایک پل میں لہجہ بدلہ ۔۔۔لاروش کی سمت نظر ڈالی۔ ۔۔۔۔
ایک بات ذہن میں اچھے سے بیٹھا لو ۔۔۔محبت مجھ سے نہیں بھی کرو مسئلہ نہیں ،بیوی تم میری ہی بنو گی ۔
بیوی بنو گی ۔۔۔یہ زبردستی نہیں ہے تو کیا ہے اس الو کی دم کو لگتا ہے زبردستی کے معنی نہیں پتا ۔۔دوبارہ پہلی سے پڑھائ شروع کروانا پڑے گی ۔۔۔لاروش سرتاپا سلگتی سوچنے لگی ۔۔۔۔
اگر آپ دونوں دل ہی دل میں غصہ مکمل کرچکی ہیں تو یہ جوس پی کر انرجی بحال کریں ۔۔۔پھر لہجہ شرارتی ہوا ۔۔۔۔
کیسا گرگٹ کی طرح رنگ بدل رہا ہے ۔۔۔۔ثنا نے سوچتے ہوئے جوس کا گلاس اٹھایا ۔۔۔۔۔
تمہارے ہونٹ بڑے خوبصورت ہے جیسے گلاب کی پنکھڑیاں ۔۔۔۔غزنوی نے اچانک لاروش کی طرف نظریں کیں ۔۔۔
جوس پیتی لاروش ٹھٹکی اور ثنا اسے تو پھندہ ہی لگ گیا ۔۔۔۔بچاری کو غزنوی کی بے باکی کا پتہ ہی نہیں ۔۔۔۔
بات ادھوری رہ جانے پر ثناکو غصے سے گھورا۔۔میں کس دل سے کباب میں ہڈی برداشت کررہا ہوں یہ میں ہی جانتا ہوں ۔۔مسلسل تنگ کررہی ہو ۔۔۔میرے دوست میرے پاس دکھائ دے رہے ہیں ۔۔پرائیویسی بھی کوئ چیز ہوتی ہے ۔۔۔
ثنا نےتو دونوں ہاتھ منہ پر ہی رکھ لیے کہیں دوبارہ نہ کھل جائے ۔۔اور ہاں میں سر ہلایا ۔۔۔۔۔
غزنوی نے پھر لاروش کو دیکھا ۔۔۔۔جو پھر گلابی اور سرخ رنگ کا امتزاج لیے دل کو لبھارہی ہے ۔۔تمہارے ہونٹ مجھے بے خود ۔۔۔بے حال ، بے ایمان اور بےکل کررہے ہیں تو باقیوں کا کیا عالم ہوگا ۔۔
۔۔خود تو ٹھرکی ہے سب کو اپنا جیسا ہی سمجھ رہا ہے الو کا بھتیجا ۔۔۔لاروش نے غصے سے کھولتے سوچا ۔۔۔بے کی لائن لگادی ثنا نے بھی سوچا ۔۔۔ شاباش ثنا بے سے متاثر ہوئ ۔۔۔
ان کو ڈھانپ کر رکھا کرو ۔۔۔۔۔ایسا کرو رنگ برنگی کلر لگاوں تاکے ان کی اصل خوبصورتی چھپ جائے اور مصنوعی رنگ ڈھال بن جائے ۔۔۔۔ورنہ مجھ سے گستاخی سرزد ہوجائے گی سانوریا ، پھر شکوہ مت کرنا میں نے حد پار کی ۔۔۔۔۔۔محبت سے نصیحت کی ۔۔۔۔۔لاروش کو لگا اگر کچھ دیر اور رکی تو لازمی غزنوی کو جان سے نہ مار دے غصہ ضبط کرتی۔۔۔سر ہلایا ، فورا ٹیبل سے اٹھی ۔۔۔۔۔ثنا سوچ میں پڑ گئ ۔۔۔۔
چلو غصے سے بازو دبوچ کر ثنا کواٹھایا ۔۔۔۔جو نہ جانے کس سوچ میں گم تہی۔۔۔
ظالم لڑکی کتنی ضرور سے میرا بازو پکڑا تھا جیسے گوشت نکالنے کا کام دیا ہو ۔۔۔ ۔۔۔غزنوی کا غصہ اس پر اتارو مجھ پر نہیں ۔۔۔۔ثنا نے لاروش کے انگارے کی طرح دہکھتے چہرے کو دیکھ کر خفگی کا اظہار کیا ۔۔۔
میں اس پر غصہ نکال سکتی ہوں تم میری مجبوری جانتی ہو ۔۔۔۔۔اچھا بھلا چاچی نے کہا تھا کراچی سے پڑھ لو نہ جانے کون سی گھڑی تہی جب اس یونی کا خیال دل میں آیا ۔۔۔لاروش نے تڑخ کر جواب دیا ۔۔۔۔
اچھا چھوڑو ایک سوال کا جواب بتاو گی ۔۔۔ادھر سے اُدھر کمرے میں چکراتی لاروش سے سوال کیا ۔۔۔
ہاں میں تو نیلام گھر ہی کھیل رہی ہوں پوچھو ۔۔لاروش بھڑکی ۔۔۔
میں صبح سے سوچ رہی ہوں ۔۔۔میری دادی ایک بار سن رہی تہی مجھے یاد آگیا تھا ۔۔۔۔مگر سمجھ نہیں آئ ۔۔۔ڈرتے ڈرتے پوچھتے رک گئ ۔۔۔۔ لاروش پر نظر ڈالی جس کے تیور جارحانہ تھے۔۔
آپ پوچھ بھی چکو ۔۔۔۔۔
چل پھر کبھی پوچھ لونگی میں نے کون سا کہیں جانا ہے ۔۔۔۔۔
پوچھ لے ہوسکتا ہے آج کی رات ہی ملک عدم کا ٹکٹ کٹ جائے ۔۔۔لاروش نے بھڑاس نکالی۔ ۔۔۔
یار کیسا ملک ہے کیسا موسم ہوگا ۔۔۔۔سب بھول بھال ثنا پرجوش ہوئ ۔۔۔۔۔
وہاں بیٹا ہر طرح کا موسم ملے گا ۔۔۔مگر تیرے جیسے اعمال ہے نہ تو گرمی ہی ملے گی ۔۔۔۔
میرے اعمال سے اس ملک کی گرمی کا کیا تعلق حیرانگی چھاگئ ۔۔۔۔
کیوں پڑھانہیں نیک لوگ جنت میں، گناہگار دوزخ میں ۔۔۔۔
تیرا مطلب کس ٹکٹ سے تھا ۔۔۔۔
جی آپ دیر سے سہی مگر سمجھ گئ ۔۔۔یہ تالیاں آپ کے لیے ۔۔۔۔لاروش کو موڈ تھوڑا بہتر ہوا ۔۔۔۔
دفع دور ہو ابھی میں نے اس دنیا میں دیکھا ہی کیا ہے ۔۔۔۔شادی تو ہوئ نہیں ، ہنی مون پر بھی جانا ہے ۔۔۔
چلی جانا میرا دماغ خراب نہ کرو جو پوچھنا ہے ابھی پوچھ ڈالوں ۔۔۔بار بار موڈآف کرنے سے بہتر ہے ۔۔۔لاروش نے سنجیدگی سے بات ختم کرنا چاہی ۔۔۔
بات تو تم ٹھیک کہہ رہی ہو ۔۔مگر میرا دل ڈر رہا ہے ۔۔۔
لاروش نے کھا جانے والی نظروں سے دیکھا
۔۔۔۔یار تو بھی پٹھان ۔۔۔غزنوی بھی پٹھان ۔۔۔تو یہ سانوریا لفظ تو شاید پنجابی ہے تو وہ سانوریا کیوں بول رہا تھا ۔۔۔
ثنا نے بلی تھیلے سے نکالی جس کے باہر آتے ہی ثنا کے غصے کا گراف بلند ہوا اس نے تکیہ سے مارنا شروع کیا ۔۔۔الو گدھی پاگل یہاں میں اتنی پریشان ہوں، غزنوی سے جان چھڑانے کی ترکیبیں سوچنے کے بجائے صبح سے سانوریا پر غور و فکر ہورہا ۔۔۔۔
__________________________________________________
ٹینا اور اس کا گروپ شادان کی دھاڑ سے گھبراگیا ۔۔۔شادان کا مسلمانوں کو دہشت گرد کہنے پر دماغ و دل احتجاج کر اٹھے ۔۔۔اویس نے یک دم شادان کے کندھے پر ہاتھ رکھا ۔۔۔۔تحمل کا مظاہرہ کر یار ۔۔۔۔۔ہممم لمبی گہری سانس لی ۔۔۔
ٹینا کی بات کی نفی کرتے شادان اس کو دین اسلام کا بتا نےلگا ۔۔۔
Islam gives the massage and lesson of peace and love just not any kind of despotism ..
Islam is one of the religion in which last messenger peace be upon him forgave the enemies of islam at that time when he was under the custody of enemies……allah says in quran murder of any human is equal to the murder of all humanity …
I can ‘t understand ” why does it want to look at muslims with terrorist eyes ?
Enemies of islam always change their face and get up to take revenge with human and humanity….
Hitler 90 lacks , leopold 1 Crore , stalin 3 crores , haideki killed 50 Lacks ..you don’t call them Terrorist….if any Christian kill so he has Mantle issue but if muslim kill anyone so he is Terrorist is this justice ….??
Muslims also face Terrorism t, in myanmar burma breeds of Muslim Have bean killed..Kashmir & palestine has been captured..you never call india and Israel a Terrorist ….My country pakistan is at highest rick of Terrorism lots of lives have been lost in tha result of bomb blast and Firing …..Terrorist has no Religion ..who are bloodthirstiness for their benefits and money …stop calling muslims a Terrorist stop calling …
Read the history of islam then tell us that are muslims Terrorist …..????
( اسلام محبت اور امن کا پیغام دیتا ہے اسلام جبر کا درس نہیں دیتا اسلام وہ مذہب ہے جسےپھیلانے والے آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ نے اسلام کے دشمنوں کو اس وقت بھی معاف کیا جب وہ گرفت میں تھے ۔۔۔۔اللہ نے قرآن میں فرمایا جس شخص نےبلا وجہ کسی شخص کو قتل کیا اس نے سب انسانوں کو قتل کیا ۔۔۔
مجھے سمجھ نہیں آتا کیوں صرف مسلمانوں کو دہشت گردی کی نظر سے دیکھا جاتا ہے اسلام کے دشمن اسلام سے دشمنی نبھانے کے لیے بھیس بدلتے ہیں ۔۔
ہٹلر 90لاکھ، لیو پولڈ ایک کروڑ، سٹالن 3کروڑ، ہیدیکی نے 50 لاکھ قتل کیے تم انھیں دہشتگرد نہیں کہتے اگر کرسچن قتل کرے تو وہ ذہنی مریض اور مسلمان کرے تو دہشت گرد ۔۔یہ کیسا انصاف ہے ۔۔
مسلمانوں کو بھی دہشت گردی کا سامنا ہے میانمار برما میں مسلمانوں کی نسلیں ختم کی جارہی ہیں ۔۔کشمیر اور فلسطین پر قبضہ کر رکھا ہے ۔۔آپ نے کبھی انڈیا اور اسرائیل کو دہشت گرد نہیں کہا ۔۔۔میرا ملک پاکستان دہشت گردی کےسب سے بڑے نشانے پر ہے پبلک پلیس پر بم بلاسٹ اور فائرنگ کے نتیجے میں بڑی تعداد میں انسانی جانوں کا نقصان ہوا ہے ۔۔۔
دہشت گردوں کا مذہب نہیں ہوتا جو صرف پیسے یا اپنے مفادات کے لیے انسانی خون کے پیاسے ہوتے ہیں ۔۔۔مسلمانوں کو دہشت گرد کہنا بولنا بند کر دو بند کر دو ۔۔۔آپ اسلام کا اور ان کا مطالعہ کریں پھر بتائیں کیا مسلمان دہشت گرد ہیں ۔۔۔)۔۔۔۔
ٹینا اور اس کاگروپ شرمندہ ہوگیا ۔۔۔اور شادان کو سوری کہا ۔۔۔اس بات کا یقین دلایا کہ وہ ضرور اسلام کا مطالعہ کریں خود سے ریسرچ کریں گے ۔۔۔کیوں صرف مسلمانوں کو ہی دہشت گرد کہا جاتا ہے ۔۔۔۔۔
اویس نے داد دی ۔۔۔۔
چھا گیا یار ۔۔۔۔۔ان گوروں کو ٹھیک جواب دیا ۔۔۔۔
اب تو بھی باز آجا ۔۔۔۔چند دن رہ گئے ہیں سکون سے گزار ۔۔۔۔
شادان نے فون والی سرگرمی کی طرف اشارہ دے کر تنبہی کی ۔۔۔
جاری ہے
