Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Sambhal Ja Zara (Episode 32)

Sambhal Ja Zara by Khanzadi

حنان تیزی سے سیڑھیاں پھلانگتے ہوئے نیچے کی طرف بڑھا۔۔۔حنان کو عجلت میں باہر کی طرف جاتے دیکھا تو مسز ملک اس کے پیچھے دوڑیں۔۔۔حنان کہاں جا رہے ہو اتنی جلدی میں۔۔۔۔!!!!

اور منال کہاں ہے۔۔کچھ بول کیوں نہی ہے تم حنان۔۔وہ پریشان ہو چکی تھیں۔۔۔۔لیکن حنان نہی رکا وہ باہر کی طرف بڑھ گیا۔۔۔۔۔!!!!!!!!!

حنان گیٹ کیپر پر تپ گیا۔۔۔وہ قسمیں کھا کر کہ رہا تھا۔۔۔صاحب جی میں صبح سے یہیں پر ہوں۔۔۔میں نے نہی دیکھا میڈم کو گھر سے باہر جاتے ہوئے۔۔!!!!!!!

اگر وہ یہاں سے نہی گئی تو کیسے نکل گئی گھر سے باہر۔۔۔مجھے جواب دو اس بات کا۔۔کس کام کے لیے رکھا ہے تم لوگوں کو۔۔۔!!!!!!!!

حنان کیا ہو گیا ہے تمہیں۔۔۔کیوں اس پر چلا رہے ہو۔۔۔مجھے کچھ بتاو گے بھی یا نہی۔۔۔۔مسز ملک غصے سے بولیں۔۔۔لیکن حنان نے ان کی کسی بات کا جواب نہی دیا۔۔۔۔!!!!!!

حنان کو کچھ سمجھ نہی آ رہا تھا کیا کرے۔۔۔منال کو اگر کسی نے جاتے نہی دیکھا تو کہاں گئی منال گھر سے۔۔۔۔اوہ شٹ۔۔۔۔اس کا مطلب منال گھر کے پچھلے دروازے سے باہر نکلی گھر سے۔۔۔۔!!!!!!!!!!!!!!!!!!!

گیٹ کھولو جلدی سے حنان گاڑی کی چابی نکالتے ہوئے بولا۔۔اور جلدی سے گاڑی میں بیٹھ گیا۔۔۔ !!!!!!!!!!

حنان کیا ہوا ہے کچھ بتا کیوں نہی رہے۔۔۔کہاں جا رہے ہو۔۔۔مسز ملک اسے آوازیں دیتی رہ گئیں۔۔۔ گئیں۔۔۔۔!!!!!!!

حنان نہی رکا جلدی سے گاڑی میں بیٹھ کر گاڑی سٹارٹ کر دی۔۔۔!!!!

مام منال گھر چھوڑ کر چلی گئی ہے۔۔میں اس وقت بہت جلدی میں ہوں۔۔۔اسے ڈھونے جا رہا ہوں۔۔۔بس اتنا کہ کر حنان گاڑی گیٹ سے باہر نکال کر تیزی سے گاڑی بھگا کر لے گیا۔۔۔!!!!!!!

مسز ملک وہیں دل تھام کر رہ گئیں۔۔۔یا اللہ یہ کیا ہو گیا۔۔۔منال گھر چھوڑ کر چلی گئی۔۔۔لیکن کیوں۔۔؟؟؟سب لوگ باہر آ چکے تھے۔۔۔۔!!!!!!!

کیا ہوا چچی جان۔۔۔ماہم نے ان کو پریشان کھڑے دیکھا تو بول پڑی۔۔۔۔!!!!!!!

وہ منال گھر چھوڑ کر چلی گئی ہے۔۔حنان اسے ڈھونڈنے گیا ہے۔۔۔۔مسز ملک بہت مشکل سے ہمت کرتے ہوئے بولیں۔۔۔۔!!!!!!!

کِیا۔۔۔چھوٹی ماما یہ کیا کہ رہی ہیں آپ۔۔حیدر گھبراتے ہوئے بولا۔۔۔!!!!!!

ہاں مجھے بھی یقین نہی آ رہا۔۔۔حنان کو پریشان حال اندر سے جاتے دیکھا تو میں اس کے پیچھے باہر آ گئی۔۔۔۔باہر آ کر دیکھا تو حنان گیٹ کیپر سے جھگڑ رہا تھا۔۔۔پوچھا تو کہتا ہے کہ منال گھر چھوڑ کر چلی گئی ہے۔۔۔اور گاڑی بھگا کر لے گیا۔۔۔۔!!!!!!!!!!!!!!!!!

لیکن بھابی ایسا کیوں کیا منال نے وہ تو بہت سمجھدار بچی ہے۔۔کوئی جھگڑا ہوا تھا کیا دونوں کے درمیان۔۔۔بڑے ملک صاحب حیران ہوتے ہوئے بولے۔۔۔!!!!!!

پتہ نہی بھائی صاحب مجھے کچھ نہی پتہ کیا ہوا ہے دونوں کے درمیان۔۔۔مجھے تو خود سمجھ نہی آ رہا کیا ہوا منال کو۔۔۔۔کل تک تو دونوں بہت خوش تھے۔۔۔!!!!!!!!

آوٹنگ پر گئے ہوئے تھے کل دونوں۔۔۔پھر پتہ نہی کیا ہوا ایسا دونوں کے درمیان کہ منال گھر چھوڑ کر چلی گئی۔۔۔۔اور ہم سب میں سے کسی نے دیکھا بھی نہی اسے جاتے ہوئے۔۔۔!!!!!!!

اور گیٹ کیپر بھی کہ رہا ہے کہ اس نے بھی نہی جاتے دیکھا منال کو۔۔۔!!!!!

وہ پچھلےدروازے سے نکلی ہو گی گھر سے بھاپی۔۔۔میرا خیال ہے کیونکہ دو ہی تو راستے ہیں گھر سے باہر جانے کے اگر یہاں سے نہی گئی تو پھر وہاں سے ہی گئی ہو گی۔۔۔۔ماہم کی ماما بولیں۔۔۔!!!!!!

اور ہانی بھی نظر نہی آ رہی گھر میں وہ کہاں ہے۔۔کہیں وہ منال کے ساتھ تو نہی گئی گھر سے باہر۔ہم غلط سمجھ رہے ہو۔۔مسز ملک بولیں۔۔۔!!!!!

نہی چھوٹی ماما۔۔ہانی اپنے گھر واپس چلی گئی ہے صبح اچانک۔۔۔اس کی ماما کی طبیعت خراب ہو گئی ہے تو اسے ایمرجنسی واپس جانا پڑ گیا۔۔۔!!!!

مجھ سے مل کر گئی تھی وہ۔۔۔ماہم نے اپنے پاس سے بہانہ بنا لیا۔۔۔۔۔حیدر کی طرف کچھ بھی نا بتانے کا اشارہ کرتے ہوئے بولی۔۔۔۔!!!!!!

آپ سب اندر چلیں۔۔میں بھی چلتا ہوں بھابی کو ڈھونڈنے۔۔۔حیدر نے کہا تو سب اندر کی طرف بڑھ گئے۔۔۔اور حنان اپنی گاڑی سٹارٹ کرتے ہوئے گھر سے نکل گیا۔۔۔۔!!!!!!!!!

حنان تیز ڈرائیونگ کرتے ہوئے منال کے گھر پہنچا۔۔۔سب سے پہلا خیال اسے یہاں کا ہی آیا۔۔مگر ہمیشہ وہی نہی ہوتا جو ہم سوچتے ہیں۔۔۔۔!!!!!!

سامنے گیٹ پر تالا لگا ہوا تھا۔۔۔جس کا مطلب یہ تھا کہ یہاں کوئی نہی ہے۔۔۔حنان کچھ دیر وہیں کھڑا رہا۔۔پریشانی کی حالت میں۔۔۔اپنے بالوں میں ہاتھ پھیرتے ہوئے آگے بڑھا۔۔۔!!!!!!

ساتھ والے گھر کی بیل دبائی۔۔۔تو اندر سے ایک آدمی باہر آیا۔۔۔جی کس سے ملنا ہے آپ کو۔۔۔وہ آدمی باہر آ کر بولا۔۔!!!!!!

وہ مجھے یہ پوچھنا تھا کہ یہ ساتھ والے گھر کی فیملی کہاں گئی ہے۔۔۔میرا مطلب کہیں گئے ہوئے ہیں یہ لوگ۔۔۔۔؟؟؟؟

ہاں جی یہ لوگ ایک ہفتہ پہلے یہ گھر چھوڑ کر کہی اور شفٹ ہو چکے ہیں۔۔۔!!!!!!

لیکن کیوں۔۔۔؟؟؟؟ حنان ایک دم حیرانگی سے بولا۔۔۔؟؟؟؟؟

کِیا بتاوں بھاِئی۔۔۔پہلے تو ان کے بیٹے نے کسی لڑکی کو بھگا کر شادی کر لی پھر کچھ عرصے بعد ان کی بیٹی کسی کے ساتھ بھاگ گئی۔۔کالج سے پہلے ہی دن۔۔۔۔۔بس اسی لیے لوگوں کی باتوں سے بچنے کے لیے وہ لوگ یہاں سے چلے گئے۔۔۔۔۔!!!!!!!

شٹ اپ۔۔۔۔خبردار جو اور کچھ بولا آپ نے منال کے بارے میں۔۔۔۔۔بیوی ہے وہ میری۔۔۔اور وہ نہی بھاگی تھی۔۔۔میں نے اسے کالج سے اغوا کر کے زبردستی نکاح کیا تھا اس کے ساتھ۔۔۔حنان غصے سے بولا۔۔۔۔!!!!!

اس کا کوئی قصور نہی تھا اس میں۔۔۔یہ سب کچھ میں نے فہیم سے بدلہ لینے کہ لیا کیا تھا کیونکہ اس نے میری بہن کو گھر سے بھگا کر نکاح کیا تھا۔۔۔۔!!!!!!!!

امید ہے میری بات سمجھ آ گئی ہو گی آپ کو۔۔۔چلتا ہوں۔۔۔حنان کو بولتے دیکھا تو گلی میں ہجوم لگ گیا لوگوں کا۔۔۔حنان گاڑی میں بیٹھا ایک نظر سب پر ڈالتے ہوئے گاڑی بھگا کر لے گیا۔۔۔۔!!!!!!

لوگوں میں چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں۔۔۔دیکھو کیا زمانہ آ گیا ہے۔۔۔۔غلطی بھائی نے کی ہے۔۔۔اور بھگت بہن رہی ہے۔۔۔جو لوگ پہلے منال کے خلاف بولتے رہے ۔۔۔اب سب فہیم کو برا بھلا بول رہے تھے۔۔۔۔!!!!!!!!!!!!!!

حنان نے گاڑی پولیس سٹیشن کی طرف بڑھا دی۔۔۔اسے لگا کہیں یہ سب ہانی کا کیا دھرا تو نہی ہے۔۔کہیں اس نے تو نہی منال کو اغوا کروا دیا۔۔۔اور مجھے گمراہ کرنے کے لیے وہ پیج اور فون وہیں چھوڑ دیا ہو۔۔۔۔۔!!!!!!!!!!!

حنان نے وہاں پہنچ کر ہانی سے ایک بار ملنے کی اپیل کی۔۔۔۔اسے اجازت مل گئی۔۔!!!!!!!!!

ہانِی مسکراتے ہوئے اٹھ کھڑی ہوئی جیل کی سلاخوں کے پیچھے سے۔۔۔۔ہممم میں جانتی تھی تم یہاں واپس ضرور آو گے۔۔۔تو کیسا لگا سرپرائز ملک حنان۔۔۔ہانی آنکھ دبا کر قہقہ لگاتے ہوئے بولی۔۔۔۔۔!!!!!!!

ہانِی میں تہماری جان لے لوں گا۔۔۔اگر منال کو کچھ ہوا تو۔۔۔بتاو مجھے منال کہاں ہے۔۔حنان غصے سے آگے بڑھا۔۔۔اگر درمیان میں جیل کی سلاخوں کی دیوار نا ہوتی تو حنان سچ میں ہانی کا گلا دبا دیتا۔۔۔۔!!!!!!

او ہو ہو۔۔۔کیا حال ہو گیا مجنوں کا ایک ہی دن میں۔۔۔اب وہ واپس نہی آنے والی ملک صاحب۔۔۔میں نے اس کے دل میں شک کا ایسا بیج بویا ہے کہ تا عمر وہ واپس نہی آنے والی۔۔ہانی قہقہ لگاتے ہوئے بولی۔۔۔!!!!!!!!!!!!

بہتر ہو گا کہ اب تم بھول جاو اپنی پیاری بیوی کو اور شادی کر لو ماہم سے۔۔۔چچچچی۔۔۔بہت محبت کرتی ہے بیچاری تم سے۔۔۔۔یہ سب اسی کے کہنے پر ہی تو دکھایا میں نے منال کو۔۔۔۔!!!!!!!!!!

ہانِی نے سارا الزام ماہم پر ڈال دیا۔۔۔۔اور خود سائیڈ پر ہٹ گئی۔۔۔!!!!!!!!!

تم دونوں نے مل کر میری زندگی برباد کر دی۔۔۔اگر منال کو کچھ ہوا۔۔۔تو دونوں کی جان نکالوں گا میں ایک ساتھ یاد رکھنا میری بات کہتے ہوئے حنان وہاں سے نکل آیا۔۔۔۔!!!!!!!!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *