Dill Sambhal Ja Zara by Khanzadi NovelR50498 Last updated: 1 February 2026
No Download Link
Rate this Novel
Dill Sambhal Ja Zara by Khanzadi
Novel Code : NovelR50498
صبح جب منال کی آنکھ کھلی تو اس نے خود کو بستر پر لیٹے پایا۔۔۔لیکن اسے اپنی گردن پر کوئی بھاری چیز محسوس ہوئی۔۔جب اس نے ہاتھ لگایا تو وہ بازو تھا۔۔۔!! پھر اس کی نظر اپنے قریب لیٹے حنان پر پڑی تو اس کے ہوش اڑ گئے۔۔۔منال نے چیخ ماری تو حنان نے جلدی سے آگے بڑھ کر اس کے منہ پر ہاتھ رکھ دیا۔۔۔حنان کا چہرہ منال کے چہرے کے بلکل قریب تھا۔۔!! حنان کی سانسیں منال کو اپنے چہرے پر پڑتی ہوئیں محسوس ہوئیں۔۔۔حنان کی اتنی قربت پر منال پسینے سے شرابور ہو گئی اور تیزی سے ہاتھ پیر مارنے لگ پڑی۔۔۔!! منال کی اس حرکت پر حنان کے چہرے کی ہوائیاں اڑ گئی۔۔۔اسے سمجھ نہی آیا اب کیا کرے۔۔۔دیکھو۔۔۔جیسا تم سمجھ رہی ہو ویسا کچھ نہی ہے۔۔میں ہاتھ ہٹانے لگا ہوں چلانا مت۔۔۔حنان غصے سے بولا تو منال پر سکون ہو گئی۔۔۔!! حنان نے آرام سے اس کے منہ سے ہاتھ ہٹھا لیا۔۔۔اور سائیڈ پر ہو کر بیٹھ گیا۔۔۔منال جلدی سے اٹھ کر اپنا ڈوپٹہ ٹھیک کرنے لگ پڑی۔۔۔حنان بیڈ سے اتر کر منال کی سائیڈ پر گیا اور اسے بازو سے کھینچ کر اپنے سامنے کھڑا کیا۔۔۔!! کیا سمجھی تھی تم۔۔۔کہ میں کچھ غلط کرنے لگا ہوں تمہارے ساتھ؟؟۔۔بہت ہی گھٹیا سوچ ہے تمہاری اتنا گرا ہوا نہی ہوں میں۔۔۔حنان کی آنکھیں غصے سے لال ہو رہی تھیں۔۔۔!! منال کو اس سے خوف محسوس ہونے لگ پڑا۔۔۔وہ کسی چھوٹے بچے کی طرح نہ میں سر ہلائی جا رہی تھی۔۔۔حنان اسے بازو سے کھینچتے ہوئے واپس اسی کمرے میں بند کر کے اپنے کمرے میں جا کر سو گیا۔۔۔!! منال حیران تھی اس دھوپ چھاوں کی طرح بدلتے انسان کو دیکھ کر۔۔۔منال کو سمجھ نہی آ رہی تھی کہ وہ وہاں کمرے میں پہنچی کیسے وہ تو یہاں سوئی تھی رات کو فرش پر۔۔۔!!
