Ghar Se Bhagi Hui Larki by Wajiha Gull NovelR50831

Last updated: 31 July 2026

Ghar Se Bhagi Hui Larki by Wajiha Gull

وہ دونوں ہاتھوں سے اپنا سرخ لہنگا تھامے پتا نہیں کتنی دیر سے بنا پیچھے دیکھے بھاگ رہی تھی مطلوبہ جگہ پہ پہنچنے کے بعد وہ ایک دم رک گئی تھی اس کا سانس بری طرح پھول چکا تھا گہرے گہرے سانس لیتے ہوۓ اس نے آگے پیچھے دیکھا اور پھر ہاتھ میں پکڑے اس چھوٹے سے موبائل پہ اس نے ایک نمبر ملایا تھا " "ہیلو! ہیلو! حماد میں گھر سے بھاگ آئی بھاگ آئی ہوں میں آج اس قید خانے سے جہاں مجھے زبردستی کسی ایسے انسان کے ساتھ باندھ رہے تھے جسے میں پسند نہیں کرتی میں صرف اور صرف تم سے پیار کرتی ہوں اب میں تمہیں ایڈریس سینڈ کرتی ہوں پلیز جلدی سے آجاؤں مجھے لینے یہ نا ہو میرے گھر والے مجھے ڈھونڈتے ڈھونڈتے یہاں تک پہنچ جائے ٹھیک ہے جلدی پہنچو" دوسری طرف موجود انسان مسلسل کچھ بولنے کی کوشش کر رہا تھا جسے سنے بغیر وہ کال کاٹ چکی تھی میسج کے ذریعے اسے ایڈریس سینڈ کرنے کے بعد اب وہ اسی سنسان سڑک پر کھڑی اس کا انتظار کر رہی تھی۔
آج ایک اور لڑکی اپنے باپ, اپنے بھائی کی عزت کا جنازہ نکال چکی تھی پتہ نہیں کیوں صرف چند ماہ کی ایک نامحرم کی نام نہاد محبت کے آگے ایسی لڑکیاں اپنے ماں باپ کی محبت کو بھول جاتی ہیں۔

Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *