Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Episode 16

عنزہ خاموشی سے بیڈ پر بیٹھی تھی جبکہ بوا اس کے برابر آنکھوں پر بازو رکھے سو رہیں تھیں.
اگر بلی کو دیکھ کر کبوتر آنکھیں بند کر لے تو اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہوتا کہ بلی کبوتر کو کبھی نہیں کھائے گی…؟ عنزہ کی بات پر بوا نے آنکھوں سے بازو ہٹا کر اسے دیکھا.
کبوتر اگر بہادری دکھانے کی کوشش کرے گا تب بھی مارا ہی جائے گا. اس لیے بہادری دکھا کر مرنے سے بہتر ہے کہ وہ کچھ پل آرام کر لے…… بوا جواب دیتیں ہوئیں دوبارہ سونے لگیں.
مجھے یہ بات سمجھ نہیں آ رہی کہ آپ نے جہاں آرا بیگم کو جواب کیوں نہیں دیا…. یہ کیوں کہا کہ سوچ کر بتاتی ہوں….؟ اب کی بار عنزہ نے بوا کی طرف غصے سے دیکھا
ویسے تو میں بھی بےوقوف ہوں مگر شکر ہے کہ تمہارے جتنی نہیں….. بوا کے جواب پر عنزہ ہنسی
بوا آپ تو بڑے لوگوں جیسی باتیں کرنے لگیں ہیں. سیدھی طرح کیوں نہیں کہتی کہ اب آپ کوئی نیا پلان سوچ رہیں ہیں….. عنزہ کی بات پر بوا آٹھ کر بیٹھ گی.
میں نے تمہیں ان لوگوں سے دور رہنے کا کہا تھا مگر تم نے تو میری بات ماننا سیکھی ہی نہیں…… اللہ بخشے تمہارے والدین کو بوا نے ابھی اتنا ہی کہا تھا کہ عنزہ نے ٹوک دیا.
اللہ نے تو بخش دیا ہو گا اب آپ بھی مہربانی فرما کر بخش دیں. ہر بات میں ان کا ذکر کرنا ضروری نہیں اور یہ بتائیں کہ اب کیا کرنا ہے…. عنزہ کی بات پر بوا نے منہ بنایا
بی بی تم ماشاءاللہ خود بہت سمجھدار ہو تم ہی بتا دو کیا کرنا چاہیے…. بوا نے طنز کیا
ہاں یہ تو ہے کہ میں بہت سمجھدار ہوث. اب اگر آپ نے مجھ سے مشورہ مانگ ہی لیا ہے تو میں آپ کو مایوس نہیں کروں گی.
بات کچھ یوں ہے کہ آپ جہاں آرا بیگم کو “ہاں ” کر دیں…….. عنزہ کی بات پر بوا اچھل پڑیں
ارے بٹیا…..! کیا بکواس کر رہی ہو…… بوا کا غصہ سے چہرہ سرخ ہو گیا.
بوا زیادہ جذباتی ہونے کی ضرورت نہیں ہے اور ٹھنڈے دل سے میری بات سنیں…… نہ میں سندس ہوں اور نہ تراب پاگل….؟؟ ؟
ہم کچھ بھی کہہ لیں مگر سچ یہ ہے کہ تراب جہاں آرا بیگم کا اکلوتا وارث ہے. یہ سب کچھ جلد یا بدیر اس کو ہی ملنا ہے. دوسرے الفاظ میں وہ “مالک”ہے.
فلحال تو وہ غصے میں یہ سب کر رہا ہے مگر وقت کے ساتھ ساتھ سب ٹھیک ہو جائے گا. اور سچ پوچھو تو میرا یہاں سے جانے کو بلکل دل نہیں کر رہا. کتنا سکون ہے عنزہ نے اپنی بات کے آخر میں گہرا سانس خارج کیا جبکہ بوا سکتہ کی حالت میں اسے دیکھ رہی تھیں. عنزہ میری بچی….! تو جہاں آرا بیگم کو جانتی نہیں ہے وہ تیرا جینا حرام کر دیں گی……… بوا کو سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ کیسے اسے سمجھائیں…..؟ جانتی تو وہ بھی مجھے نہیں ہیں بلکہ حقیقت کچھ یوں ہے کہ ہم میں سے کوئی بھی کسی کو نہیں جانتا. رہی بات جینا حرام کرنے کی…….. تو پیاری بوا یہ وقت بتائے گا کہ کون کس کا جینا حرام کرتا ہے…..؟ بس مجھے نہیں پتہ آپ اس رشتے کے لیے فوراً “ہاں” کر دیں. اس سے پہلے کے ان کو ارادہ بدل جائے. اب اتنا خوبصورت لڑکا رشتہ وہ بھی پیسے والا کوئی پاگل ہی ہو گا جو نہ کرے گا…….. عنزہ نے لجاجت سے بوا کی طرف دیکھا. بڑی ہی بےشرم لڑکی ہو. ہمارے زمانے میں ایسی باتوں پر لڑکیاں سر جھکا لیتیں تھیں اور اب….. بوا نے افسوس سے سر ہلایا. اچھا آپ ناراض مت ہوں. میں سر جھکا لیتی ہوں………. عنزہ نے شرارت سے بوا کے آگے سے جھکا لیا جبکہ دانت صاف دکھائی دے رہے تھے. 🍃🍂🍃🍂🍃🍂 کب سے لیپ ٹاپ پر مصروف ہو. میں بھی تو دیکھو کہ تم اتنے انہماک کے ساتھ کیا دیکھ رہی ہو…..؟ احمر نے زویا کے پاس بیٹھتے ہوئے پوچھا میں اس وقت اِس خاص ویب سائٹ پر اپنا بائیو ڈیٹا upload کر رہی ہوں یہ ایک مشہور سوشل ویب سائٹ ہے جس پر آپ اپنی تمام معلومات کے ساتھ اپنے پاٹنر کی خوبیاں بھی لکھ دیتے ہیں. پھر وہ ویب سائٹ ڈیٹا چک کر کے آپ کو بتا دیتی ہے کہ آپ کے mach کا آدمی اس وقت کون اور کہاں ہے…..؟ اسے کہتے ہیں ٹیکنالوجی کا درست استعمال….. زویا نے فخر سے احمر کو دیکھا. اس ویب سائٹ کے بارے میں تمہیں کس نے بتایا….؟ احمر حیران ہوتے ہوئے دلچسپی سے پوچھا وہ جو ہماری یونیورسٹی میں پروفیسر اعجاز تھے انھوں نے اسی ویب سائٹ کی مدد سے اپنی بیوی کو تلاش کیا تھا. ان کو تو اپنا mach خوش قسمتی سے “پشاور” میں ہی مل گیا تھا. اب دیکھو میرا mach کہاں کا نکلتا ہے…. ؟ ویسے میں نے لکھ دیا ہے اگر پاکستان کا ہو تو “چلے” گا لیکن اگر یورپ کا ہو تو “دوڑے” گا…….. ؟ زویا نے اپنی بات مکمل کرتے ہی اپنا فارم submit کر دیا. اچھا پھر میرا بائیو ڈیٹا بھی upload کر دو. میں بھی تو دیکھو میرے mach کی لڑکی کہاں کی نکلتی ہے……. ؟ احمر کی بات پر زویا شرارت سے مسکرائی. یہ کونسی سی مشکل بات ہے تم مجھ سے پوچھ لو…….. ؟ تمہارے mach کی بےشمار لڑکیاں افریقہ اور سری لنکا کے جنگلوں میں بھٹک رہی ہیں
زویا کی بات پر احمر منہ میں بڑبڑاتا اٹھ کھڑا ہوا.
اچھا رکو میں تمہارا فارم بھی پُر کر کے submit کر دیتی ہوں. ناراض مت ہو کیا پتہ کوئی رائل گھرانے کی princess ہی مل جائے……. ؟ زویا نے احمر کو جاتا دیکھ کر مکھن لگایا.
تم دیکھ لینا میرا mach یقیناً برطانیہ کے شاہی خاندان میں ہی نکلے گا آخر میں ایک شہزادہ ہوں احمر فخر سے کہتا ہوا زویا کے ساتھ واپس بیٹھ گیا اور زویا کے ساتھ مل کر فارم پر کرنے لگا.
🍂🍃🍂🍃🍂🍃
تراپ کافی دیر سے سونے کی کوشش کر رہا تھا مگر نیند آنکھوں سے کوسوں دور تھی. جب کافی دیر بستر پر کروٹیں بدل بدل کر تھک گیا تو تیزی ہوا کھانے لان میں آگیا.
مارچ کے مہینے میں دن گرم اور راتیں اسلام آباد کی ٹھنڈی ہوتیں ہیں. بلیک شال کندھوں پر ڈالے وہ نرم نرم گھاس پر ننگے پاؤں چل رہا تھا.
چھوٹے میر جی…! اگر بات بری نہ لگے تو آپ کمرے میں چلے جائیں سردی لگ جائے گی..؟ کرمو بابا نے ڈرتے ڈرتے کہا
اب اتنی سردی بھی نہیں ہے
اور نہ ہی میں بچہ ہوں تراب نے خلافِ معمول ناراض ہوئے بغیر جواب دیا. اگر کافی پینے کا دل کر رہا ہے تو میں بنا دوں…… کرموبابا نے جاتے جاتے رک کر پوچھا بابا ویسے ہی نیند نہیں آ رہی اوپر سے اگر اس وقت کافی پی لی تو صبح تک جاگوں گا… تراب نے منع کیا. جیسے آپ کی مرضی….. میں تو اب اپنے کوارٹر میں جا رہا تھا آپ کو یہاں دیکھ کر رک گیا. اب چلتا ہوں. شب بخیر…….. کرموبابا کہتے ساتھ مڑ گئے. بوا کے کوارٹر کا نمبر کیا ہے…..؟ تراب کے پوچھنے پر کرموبابا نے رک کر حیرت سے دیکھا چھوٹے میر صاحب….! آخری ہے. مگر بوا تو کافی جلدی کوارٹر میں چلی جاتیں ہیں اب تک تو سو بھی گئیں ہونگی. کوئی کام ہے تو بلا لاتا ہوں……. ؟ کرموبابا نے جان بجھ کر پوچھا نہیں ٹھیک ہے آپ جائیں…… تراب نے کہتے ہوئے آسمان کی طرف دیکھا اور آئندہ کا لائحہ عمل ذہن میں تیار کرنے لگا. 🍃🍂🍃🍂🍃🍂 بوا پھر آپ نے کیا سوچا ہے……. ؟ جہاں آرا بیگم نے اپنے ہاتھوں میں پہنی سونے کی چوڑیوں کو گھماتے ہوئے پوچھا مجھے تو کوئی اعتراض نہیں ہے مگر………. بوا کے منہ سے نکلنے والے الفاظ کمرے میں داخل ہوتے تراب کو دیکھ کر رکے. مگر آپ کی بھتیجی کو اعتراض ہے….. ؟ تراب کے جملے پر بوا کے ساتھ ساتھ جہاں آرا بیگم کے تاثرات بھی بدلے. اسے کیا تکلیف ہے…… جہاں آرا بیگم کو شدید غصہ آیا. نہیں بیگم صاحبہ ایسی کوئی بات نہیں ہے وہ بیچاری تو کچھ نہیں کہتی (اب آپ کو کیا بتاؤں اسے تو آپ سے بھی زیادہ جلدی ہے.) _ بوا نے دل میں سوچا. پھر کیا مسئلہ ہے…..؟ تراب اب اپنی ماں کے برابر بیٹھا بوا سے پوچھ گچھ کر رہا تھا. اصل میں یتیم بچی ہے. ابھی چھوٹی بھی ہے. میرے خیال سے شادی جیسی ذمہ داری نہیں اٹھا سکتی……. بوا کو اس وقت کوئی بہانہ نہیں سوجھ رہا تھا. ٹھیک ہے. ابھی نکاح کر لیتے ہیں رخصتی دو سال بعد اس سے پہلے جہاں آرا بیگم کچھ کہیں تراب نے کہہ کر بات ختم کی جبکہ بوا اور جہاں آرا ہکا بکا اسے دیکھ رہیں تھیں.
نکاح آج شام کو ہو گا. ہمدانی سارے انتظامات کر لے گا آپ میں سے کسی کو بھی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے. تراب سہولت سے اپنی بات کہتا ہوا کمرے سے باہر چلا گیا جبکہ جہاں آرا بیگم الجھن سے دروازے کی طرف دیکھنے لگیں.
🍃🍂🍃🍂🍃🍂
جی فرمائیں کیسے یاد کیا ہے…….. ؟ احمر ابھی ابھی گاڑی لے کر باہر نکلا تھا کہ تراب کی کال آنے پر حیران ہوا.
تُو جدھر بھی ہے اور جس حال میں بھی ہے آج کی تاریخ میں جلد از جلد زویا کو لے کر ” میر لاج ” پہنچ………. تراب نے سنجیدگی سے حکم دیا.
سوری…… اس وقت آفس ٹائمنگ ختم ہو گئی ہے میں اب آپ کا حکم نہ ماننے میں آذاد ہوں. احمر نے گاڑی سڑک کنارے روکتے ہوئے کہا
چل مرضی ہے تیری
پھر مجھ سے گلہ مت کرنا _ میں آغا جان کو فون کر کے کہہ دیتا ہوں. تراب کے جواب پر احمر حیران ہوا. میرے خیال سے آج کی تاریخ میں “میر لاج” میں نہ کوئی پیدا ہوا ہے اور نہ ہی فوت پھر ایسا کیا خاص ہے……. ؟ احمر رکا. پھر آج کی تاریخ کو شادی کر کے خاص بنایا جا سکتا ہے. مگر تیرے نصیب میں ہرن کے گوشت کے مزیدار کھانے کھانا نہیں تو میں کیا کر سکتا ہوں……؟ تراب نے جان بجھ کر کہا رک ایک منٹ _ فون بند مت کرنا احمر نے جلدی سے تراب جو فون بند کرنے سے روکا جس پر تراب مسکرا دیا. کس کی شادی ہے کہیں…… ؟ احمر نے منہ پر ہاتھ پھیرتے ہوتے ہمت اکٹھی کی. میں نے اپنی زندگی میں پہلا انسان دیکھا ہے جو اپنی ماں کی شادی دھوم دھام سے کر رہا ہے. ویسے آنٹی ہیں ہی بہت پیاری احمر کی بات سن کر تراب چیخ پڑا.
شٹ اپ _ ایک لفظ اور نہیں تراب نے بمشکل غصہ کنٹرول کیا.
تو پھر کس کی شادی ہے. میر لاج میں آنٹی کے علاوہ کون ہے…..؟ احمر نے سوچنے کی ایکٹنگ کی.
میں انسان نہیں ہوں میں میر لاج میں نہیں رہتا مجھے ڈاکٹروں نے شادی سے منع کر رکھا ہے تراب نے انتہائی غصے سے ایک ایک سوال پوچھا.
تُو شادی کر رہا ہے یعنی شادی پر اب اتنا “برا” وقت آ گیا ہے…….. اب کی بار احمر نے قہقہہ لگایا.
دفع ہو جا
خیردار جو اب تو نے میر لاج میں قدم رکھا تو………… ؟ تراب نے غصے سے فون بند کر دیا.
احمر شرم سے ڈوب مر. اس جلاد کی بھی شادی ہو رہی ہے. یعنی کیسے کیسوں کی ہو رہی ہے…… ؟؟؟
چل بچے احمر آج آغا جان کی غیرت کو للکارنے کا وقت آن پہنچا ہے _ احمر خود کلامی کرتا ہوا گاڑی سٹارٹ کرنے لگا.
🍃🍂🍃🍂🍃🍂
جاری ہے.