61.1K
27

Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Episode 4

او بھائی زرا ہوش کی دنیا میں رہ اگر اس کمپنی میں جاب کرنی ہے تو سمجھا
قاسم مبین سے بولا
اب تو رہنا بھی پڑے گا ہوش میں ویسے سر کا ظرف دیکھا ہے کتنی برائیاں کی ہے میں نے اور تو نے
مبین ہنستا ہوا بولا
کے کھڑوس ہے اوور ہے ہر وقت ناک پر غصہ سجاۓ بیٹھا ہوتا ہے
اور تو اور اتنا بھوکا بھی ہے ایک دن اگر کوئ چھوٹی کرے تو پے بھی کاٹتا ہے
ساری رات آفس میں بیٹھ کر اکیلے کام کرتے ہیں اللہ کرے کوئ بجلی ہی پکڑ کر مار دے
یہ پھر اللہ کرے کوئ لڑکی ان سے محبت کرکے دھوکا دے دے
اور یہ مجنو بن کر آگے پیچھے گھومتے رہیں اور ان کی کمپنی ٹھپ ہو جاۓ
یا پھر یا پھر ہمممم مبین سوچتے ہوۓ بولا
ان کو ایسی جگہ واشروم آۓ جہاں واشروم ہی دستیاب نہ ہو
کیونکہ اس دور سے میں گزر چکہ ہوں
مبین خفگی سے بولا
لیکن پھر بھی سر نے ہمیں کچھ نہیں کہا مبین اپنی لمبی چوڑی تکریر کرتے ہوئے بولا
ہاں جو گیم ہمیں بنانی ہے
وہ تو ہم اپنی خوشی سے بنا رہیں ہے قاسم تنظیہ بولا
بھائ جان اگر ایک بات کہوں برا تو نہیں لگے گا
مبین شریفانہ انداز میں بولا
بولیۓ
جو کارنامے میں نے اور آپ صاحب نے کمپیوٹر پر کیۓ ہیں نہ ان کی جگہ اگر کوئ اور ہوتا تو اب تک دھکے مار کر اس کمپنی سے آؤٹ کر دیتا سمجھ آئ
ہاں یار ویسے بہت غلط غلط باتیں الیاس سر کے پیچھے کی ہیں
ہمم
چلو چلتے ہیں
کہا قاسم بولا
اس لائبہ میسنی کے پاس مبین غصے سے لال پیلا ہوتے ہوۓ بولا
کیوں بھئ
اس لیۓ کے اس چوڑیل کو سب پتہ تھا اسکے باوجود بھی اس نے ہمیں نہیں بتایا تھوڑا بہت سیدھا کرتے ہیں مل کر
مبین اپنی شرٹ کے بازو فولڈ کرتے ہوئے بولا جیسے کے کوئ جہاد کرنے جارہا ہو
نہیں یار تو اسے کچھ بھی نہیں کہے گا سمجھا مبین
قاسم پریشان ہوتا ہوا بولا
تجھے کچھ زیادہ فکر نہیں ہورہی اس لائبہ بہن کی مبین آگے کلاس لے ہی رہا تھا
جب الیاس کی اسسٹنٹ آگئ
ایسکیوز می
جی مبین قاسم ایک ساتھ بولے
الیاس سر کا کہنا ہے آپ دونوں اگر پورے دو منٹ میں یہاں سے نہ نکلے تو اگلے سوال کے لیۓ تیار رہیے گا
💞💞
دیکھو چندہ میری جان
اگر ایسا ہی بیہو رہا تمہارہ تو ہم دونوں کیسے کمپرومائز کریں گیں
جعفر پیار سے سمجھاتے ہوۓ بولا
مسٹر جعفر میرا بیہو بلکل نارمل ہے لیکن آپ کا دماغ کہی اور ہی ٹون ہے جو پاگلوں جیسی باتیں کرتے ہو اگر انسان کال کاٹ دے تو اس کا یہی مطلب ہے نہ
کے وہ بیزی
لیکن آپ اللہ معافی دے آپ جیسے پاگلوں سے
چندہ بنا سوچے سمجھے بولتی چلی گئ یہ سوچے بنا دوسری طرف اگلا کیسا آگ بگولا ہو رہا ہے
چندہ اگر تم نے مجھے ایسی ہی جلی کٹی سنانی ہے تو میں کال کاٹ رہا ہوں جعفر غصے سے بولا
اچھا اب بس کرو نخرے دکھانے کی ضرورت نہیں ہے میں ایسے ہی بول رہی تھی
اچھا کل مجھ سے ملو گی جعفر بولا
نہیں جعفر میں تو نہیں مل سکتی وہ ایکچولی لیو (چندہ کا بیسٹ فرینڈ) اس کی اینگیجمنٹ ہے لارا کے ساتھ
لارا وہ کون سی وہ تو آئلا کو لائیک نہی کرتا تھا جعفر بولا
ارے نہیں یار تمہیں پتا تو ہے وہ تو بس ٹائیم پاس کرتا ہے
تو اینگیجمنٹ بھی ٹائیم پاس کے لیۓ کر رہا ہے جعفر بولا
نہیں نہیں یہ تو لیو کی فیملی نے اسپیشل لندن میں جاکر اس کی کیسی ریلیٹوو کے ساتھ بات پکی کی ہے
اچھا اچھا چلو انجواۓ کرنا جعفر اداسی سے بولا
جعفر چندہ پیار سے بولی
ہمم
یار ناراض ہو
نہیں تو میں کیوں ناراض ہوں گا
اچھا پھر ایسے کیوں بول رہے ہو
تو کیسے بولوں چندہ جعفر بولا
خوشی سے مسکرا کر چندہ مسکراتے ہوئے بولی
میرا موڈ نہیں ہے
اچھا ایک کام کرنا اینگیجمنٹ
سے واپسی پر مجھے پک کر لینا کافی پیۓ گیں ڈھیر ساری باتیں کریں گیں پھر گھر ڈراپ کر دینا مجھے چندہ اپنے ناخنوں کو دیکھتے ہوئے بولی
سچی جافر چہکتے ہوۓ بولا
مچی ہاہاہا
اچھا چاچو اور گھر میں سب کیسے ہیں
اے ون ٹھیک ٹھاک چندہ جوش سے بولی
💞💞
جومیرا بیچ پارک جو دبئی کے سب سے زیادہ خوبصورت جگہ میں شمار ہوتی ہے
جہاں لوگوں کی تعداد ہزاروں کے حساب میں ہوتی ہے
اور شام کے وقت تو اس کا ایک الگ ہی منظر ہوتا ہے
لیکن اس ٹائیم یہ الیاس خان کی جگہ تھی جس کی بکنگ کی آلریڈی پیمنٹ دے چکا تھا
اب صرف الیاس اور اس کے تین دوست تھے
الیاس وائیٹ جینز پہنے
بغیر شرٹ کے
نگے پاؤں ٹھنڈی ٹھنڈی
ریت پر چل رہا تھا پانی کی باریک سی لہر الیاس کی پاؤں کے اوپر سے جاتی اور الیاس کے پورے جسم کو سکون فراہم کرتی اور دوسری طرف الیاس کا ایک چیتا اور دوسرا شیر شیرنی کا جوڑا جو پانی میں اس وقت بھاگم بھاگی کر رہے تھے
الیاس کو تین سال ہوچکے تھے جومیرا بیچ پر آتے ہوۓ ایک دن بھی ایسا نہیں تھا جو وہ اس بیچ پر نہ آیا ہو
یہاں کے لوگوں کو لگتا تھا کے الیاس کو عشق ہی ہے اس بیچ سے ورنہ کوئ عام انسان بھی اتنا فارغ نہیں ہوسکتا روز کہی جانے کے لیۓ جتنا یہ
الیاس نے ایک زور دار سیٹی ماری جس سے وہ تینوں بھاگ کر الیاس کے آگے پیچھے منڈلانے لگے
الیاس کے چھ فٹ تین انچ قد چوڑا جسم اچھی خاصی باڈی جس سے اس کے سکس ایپس نظر آرہے تھے گورا رنگ لیکن ان سب چیزوں کو چار چاند لگانے کے لیۓ اس کی آنکھیں تھی بلکل چیتے جیسی اور الیاس اکثر گلاسس لگاۓ رکھتا تھا
کیونکہ تمام لوگوں کو اس کی آنکھیں آٹریکٹ کرتی تھی
الیاس جب انیس سال کا ہوا تو ہر کوئ اسے بری نظروں سے دیکھتے تھے دیکھنے والے کی نظر کا ہم بلکل بھی اندازہ نہیں لگا سکتے کے یہ جلن ہے حسد ہے خوشی ہے یہ خواہش جوانی کے آغاز میں پر انسان پر الگ نکھار آتا ہے
اس لیۓ الیاس بھی اس دور میں ایک الگ روپ لایا تھا
بیٹا آنکھوں پر گلاسس لگا لیا کرو نظر لگ جاۓ گی الیاس کی امی بولی
امی یہ نظر وظر کچھ نہیں ہوتا
الیاس چڑ کر بولا
لیکن ایک دن الیاس اپنے دوست کے ہمراہ بائیک پر جارہا تھا جب اس کا ایکسیڈنٹ ہوا
جس سے اس کی آئ برو پر کٹ آیا اور آنکھ کے بہت قریب چوٹ لگی
ڈاکٹر کا یہی کہنا تھا کے اللہ نے بچایا ہے اس لڑکے کو ورنہ دائیں آنکھ ضائع ہو جاتی
اس کے بعد سے الیاس نے گلاسس لگانا شروع کردی تھی تا کے زیادہ تر لوگ اس کی آنکھیں نہ دیکھ پاۓ
الیاس کافی دیر تک اپنے جانور جنہیں وہ دوست کہتا تھا ان کے ساتھ کھیلتا رہا
اور پھر گھر کی طرف روانہ ہوا
الیاس شاور لے کر نکلا تو ٹاول سے اپنے بال خشک کر کے ٹاول کو پھینکا اور دھیمی سی آواز میں سورت رحمان کی تلاوت شروع کی
یہ آواز صرف اس کے کانوں تک ہی آرہی تھی بہت ہی دھیمے اور میٹھے الفاظ میں تلاوت کر رہا تھا یہ سورتت الیاس روز پڑھتا تھا ایک ڈیوٹی یا پھر ذمےداری کی وجہ سے نہیں بلکہ شوق سے اور بہت زیادہ شوق سے پڑھتا تھا
سورت الرحمان ساری سورتوں میں سے سب سے زیادہ قریبی اور پسندیدہ سورت تھی
💞💞
ماما میں جارہی ہوں
کدھر چندہ
ماما اب کیا ہر چیز کی ڈیٹیلز دوں کے یہاں جارہی ہوں وہاں جارہی ہوں اتنے بجے آؤں گیں
لیٹ آؤں گیں جلدی آؤں گیں وٹ آور
چندہ غصہ دکھاتے ہوۓ بولی
چندہ میں نے بس یہ پوچھا تھا کے کہاں جارہی ہو آفشین صاحبہ بول ہی رہی تھی
جب چندہ بول پڑی
جارہی ہوں واپسی پر بتا دوں گیں کے کہا گئ تھی
چندہ بول کر چلی گئ
💞💞
الیاس نے اپنے روکی (کتے) کے آگے کھانا وغیرہ ڈالا
جو ایک گاۓ کے بچے جتنا موٹا اور بڑا لگ رہا تھا اور منہ سے لہریں ٹپک رہی تھی
کتا کم کوئ خوفناک جانور زیادہ لگ رہا تھا
ایک الگ قسم کا خوف اس روکی سے آتا تھا
روکی کے پاس صرف الیاس ہی جاسکتا تھا گھر کے باقی ملازمین کی تو روح کانپتی تھی اس روکی کو دیکھ کر
الیاس سات سے دس کلو کے قریب بیف دیتا تھا اس روکی کو جو وہ پورا دن اپنے پنجرے میں بیٹھ کر اکیلے کھاتا
اور رات میں الیاس کے ساتھ باہر کے سیر سپاٹے کرتا
اگر دن میں یہ روکی کو جہاں جہاں کے کر جاتا دوبئی کی وہ جگہ خالی ہوتی جاتی
💞💞
لیو اور لارا کی اینگیجمنٹ ہوگئ تھی وہ اس ٹائیم جافر کا ویٹ کر رہی تھی
کافی کالز اور میسجز بھی کیۓ چندہ نے لیکن کوئ ریپلاۓ نہ آنے پر غصے سے پارکنگ ایریا کی طرف جانے لگی
لیکن چلتے چلتے گرنے لگتی
ہیے تم ڈرائیو کرو گی اپنی حالت دیکھی بھی ہے تم نے
ایک لڑکی چندہ کو پارکنگ ایریا میں دیکھتے ہوۓ بولی
ہاں میں کروں گی ڈرائیو کوئ تکلیف ہے تمہیں چندہ نے غصے سے جواب دیا
I don’t care
But be careful ok
سامنے کھڑی لڑکی بولی
Ok now get out from here
چندہ بدتمیزی سے بولی
سامنے کھڑی لڑکی کو غصہ تو بہت آیا تھا لیکن وہ کنٹرول کر گئ
کیونکہ کے چندہ نے ڈرنک کی ہوئ تھی اس لیۓ اپنے ہوش و حواس سے بیگانہ تھی
💞💞
حنین اینڈ سلمان رائیٹ الیاس دونوں کو دیکھتے ہوۓ بولا
یس سر
اوکے حنین آپ اچھے سے جانتی ہیں کے آپ کو میں نے کیوں سلیکٹ کیا ہے
Yes sir I know
حنین بولی
گڈ تو میری کہی بھی میٹینگ ہوگی اس سب کی اریجمنٹ آپ کو کرنی ہے اور وہاں سب کچھ آپ کو بولنا ہے اگے میرا کام ہے یو نو کونفیڈنس لیول دیکھنا چہتا ہوں اگر اچھا ہوا تو بہت اچھا ہوجاۓ گا
ورنہ آپ کے لیۓ بھی جاب ہے
میرے لیۓ اور انٹرویوز بہت ہیں
الیاس بولا
امید کروں گی آپ کو میری کوشش پسند آۓ حنین مسکرا کر بولی
زارا حنین کو میری چار دن کے بعد والی میٹینگ کا سب کچھ سمجھا دو اور ساری ڈیٹیلز اسے فائیل میں بنا کر دے دو
تا کے وہ گھر جاکر بھی پریپیشن کر لے
اوکے سر زارا منہ لٹکا کر بولی
دونوں الیاس کے روم سے باہر نکل گئ
چلیں زارا ادائیں دکھاتے ہوۓ بولی
ہمم چلو حنین ناک پھولا کر بولی جیسے کسی پی ایم کی بیٹی ہو
اور تو اور نوکری کا بھی ابھی کنفرم نہیں تھااس کا یہ روپ دیکھ کر زارا بھی ہکی بکی رہ گئ
سلمان میں نے آپ کی سی وی دیکھی تھی آپ بہت اچھے ہیکر ہے الیاس سلمان کو دیکھتا ہوا بولا
جاری ہے
کیا لگتا ہے آپ سب اس ناول کے بارے میں سب اپنی سوچ بتائیں
جاری ہے