Aatish Lagi By Binte ShahJahaan Ali Readelle50221 Episode 23 & 24
No Download Link
Rate this Novel
Episode 23 & 24
قسطنمبر_24 & 23
الیاس نے ہال کی بکنگ کے بعد گھر کی طرف رخ کیا تاکہ سب کو شاپنگ مال لے جاۓ
حنین نے جو ناشتہ الیاس کے لیۓ بنایا تھا وہ لے کر جیسے بیڈ پر بیٹھی تو الیاس آگیا
حنی یہ کیا ہے الیاس ناشتے کی طرف دیکھتے ہوئے بولا
ناشتہ ہے اور کیا حنین بولی
تم نے ابھی تک ناشتہ نہیں کیا الیاس حیرانگی سے بولا
نہیں بس ابھی کرنے لگی ہوں آپ کیوں اتنی جلدی آگۓ
حنین پراٹھے سے ایک بائیٹ لیتے ہوئے بولی
میڈم تم ناشتہ کرو پھر مجھ سے بات کرو الیاس اپنی شرٹ کے بٹن کھولتے ہوئے صوفے پر بیٹھا
اوکے حنین نے جیسے آملیٹ کو چھکا تو ایکدم سے سیدھی کھڑی ہو گئی
ہاہاہا کیا ہوا الیاس ہنستے ہوئے بولا
یار اس کا ٹیسٹ تو بہت خراب ہے یکککک حنین پانی پینے کے لیۓ بھاگی
ہاہاہاہاہاہا تم نے مجھے یہ ناشتہ دیا تھا دیکھو میرا ظرف میں نے بنا کچھ کہے تمہارے ہاتھ سے بنا یہ ناشتہ کر لیا الیاس تیز آواز میں بولا
حنین واپس آئ تو الیاس اسے ہی دیکھ کر مسکرا رہا تھا
ہاۓ الیاس واقعی آپ کا ظرف بہت کمال کا ہے حنین داد دیتے ہوئے بولی
کیونکہ حنین سے ایک نوالہ بھی نہیں کھانے ہوا جبکے الیاس کافی زیادہ ناشتہ کر کے گیا تھا
ادھر بیٹھو الیاس اپنے پاس والی جگہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بولا
تو حنین الیاس کے پاس بیٹھی
جانتی ہو حنی تم بہت لیزی ہو میں آفس گیا پھر ہال کی بکنگ بھی کروائی اور گھر بھی آگیا اور ایک تم ہو جس نے ابھی تک ناشتہ نہیں کیا
الیاس افسردگی سے بولا
سوری حنین منہ بنا کر بولی
حنی یار اس میں ناراض ہونے کی بات نہیں ہے
الیاس سمجھاتے ہوئے بولا
میں ناراض نہیں ہوں حنین مسکراتے ہوئے بولی
اچھا جی الیاس بھی مسکرایا
حنی تمہیں میری آنکھیں کیسی لگتی ہے
الیاس حنین کو دیکھتے ہوئے بولا
آئئئئئ کیا بتاؤں جب میں نے فرسٹ ٹائیم آپ کی آئیز دیکھی تھی تو میں فدا ہوگئ تھی اتنی پیاری آئیز
پوری دنیا میں تقریباً دو پرسنٹ لوگوں کے پاس ہو گیں آپ جیسے آنکھیں اور توبہ آپ کتنے نخرے والے ہیں اپنی ایسز سے گلاسس اتارے ہی نہیں تھے حنین الیاس کی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے بولی
اور تمہاری یہ جو نیلی آنکھیں ہے نہ اللہ کرے میری بیٹی کی بھی ایسی ہو
الیاس بولا
آپ کیوں آئیں آج اتنی جلدی حنین الیاس کی بات کو اگنور کرتے ہوئے بولی
اوۓ پہلے آمین بولو الیاس آنکھیں دیکھاتے ہوئے بولا
امین اب خوش حنین مسکراتے ہوئے بولی
ثمامین الیاس بھی مسکراتا ہوا بولا
اچھا حنی امی اور بچو کو لے کر آؤ میں باہر ویٹ کر رہا ہوں
الیاس حنین کے ماتھے پر پیار کر کے باہر کی طرف بھاگ گیا
حنین مسکرانے لگی
💕💕
لائبہ بیٹا کیا سوچا تم رشتہ کے بارے میں نرگس صاحبہ پیار سے بولی
ماما میں نے ابھی شادی نہیں کرنی آپ انہیں نہ کر دیں لائبہ بول کر لیٹ گئ
آخر مئسلہ کیا ہے لائبہ اتنا اچھا رشتہ تو ہے پھر کیوں نہ نہ کر رہی ہو نرگس صاحبہ غصے سے بولی
ماما جب میں نے کہ دیا ہے تو آپ مجھ پر کیوں پریشر ڈال رہی ہیں لائبہ غصے سے بولی
ٹھیک ہے مت کرو شادی میں انکار کر رہی ہوں
ویری گڈ ماما لائبہ پھیکی سی مسکراہٹ کے ساتھ بولی
نرگس صاحبہ نے لائبہ کے سامنے کال ملائ
اسلام علیکم کیسی ہیں آپ نرگس صاحبہ بولی
وعلیکم اسلام میں ٹھیک آپ کیسی ہیں
روبینہ صاحبہ مسکراتے ہوئے بولی
الحمدللہ نرگس صاحبہ اداسی سے بولی
وہ دراصل میں یہ کہنا چاہ رہی تھی کے لائبہ ابھی شادی نہیں کرنا چاہتی
میں آپ لوگوں کو کوئ جھوٹا دلاسہ نہیں دے سکتی اس لیۓ آپ لوگوں کو بتا دیا
ارے آپ ایسے تو نہ کریں میرا بیٹا بہت پسند کرتا ہے آپ کی بیٹی کو
آپ سمجھائیں پلیز روبینہ صاحبہ پریشانی سے بولی
میں نے بہت سمجھایا ہے لائبہ کو لیکن وہ شادی کرنا ہی نہیں چاہتی آپ کو پتہ تو ہے آج کل کے بچو کا ماں باپ کی سنتے ہی کہا ہے نرگس صاحبہ لائبہ کو سناتے ہوئے بولی
جی روبینہ صاحبہ کافی ٹینشن سے بولی
اپنا خیال رکھیے گا اللہ حافظ
روبینہ صاحبہ نے اداس ہوکر کہا
اللہ حافظ دوسری طرف بھی یہی حال تھا
💕💕
الیاس اب بس بھی کرو
سترا جوڑے لے دیۓ ہیں تم نے زوبیہ غصے سے بولی
کیونکہ الیاس بس ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا تھا
بس ابھی تک سترہ الیاس خفگی سے بولا
الیاس تم اسے بس کہ رہے ہو زوبیہ صاحبہ حیرانگی سے بولی
جی ہاں امی الیاس چلتے ہوئے بولا
الیاس تم جاؤ حنین کو شاپنگ کرواؤ
میں آذان اور آذنان کو شاپنگ کروا دیتی ہوں ۔
باقی کی شاپنگ ہم بعد میں کریں گیں زوبیہ صاحبہ پیار سے سمجھاتے ہوئے بولی
کیونکہ الیاس پیار کی زبان زیادا اچھے سے سمجھتا تھا
چلیں ٹھیک ہم بعد میں پھر آجائیں گیں الیاس بولا
حنین آجاؤ
الیاس حنین کو دیکھتے ہوئے بولا
چلو آجاؤ آذان اور آذنان زوبیہ صاحبہ دونوں کو دیکھتے ہوئے بولی
جنہوں نے الیاس کا ہاتھ پکڑا تھا اوکے آنٹی دونوں الیاس کا ہاتھ چھوڑ کر زوبیہ صاحبہ کے پاس گۓ
💕💕
الیاس حنین کو برائیڈل ڈریسز والی بوتیک میں لے گیا
الیاس وہ دیکھیں کتنی پیاری شرٹ ہے حنین ایک شرٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بولی جس پر موتیوں کا نفیس کا کام ہوا تھا
چپ کرو تم میں نے خود پسند کر کرنا ہے
الیاس حنین کو چپ کرواتے ہوئے بولا
ایسکیوز می الیاس شوپ کیپر سے بولا
یس سر
جو پیچ کلر کی لانگ ٹیل کی مکسی کو سیٹ کر رہا تھا
آپ اسے پیک کردیں الیاس شاپ کیپر سے بولا
اوکے سر وہ اندر چلاگیا
الیاس یہ آپ نے کیا پسند کیا ہے حنین حیرانگی سے بولی
میری جان کپڑے پسند کیۓ ہیں اور کیا ہے
یہ میری جیسی لڑکی تو بلکل نہیں پہن سکتی اتنا ہیوی ڈریس ہے
میں تمہارے ساتھ ہی ہونگا حنین ٹینشن نہ لو میں سب مینج کروں گا الیاس مسکراتے ہوئے بولا
الیاس آپ نے کسی اور کلر میں ڈریس دیکھا ہی نہیں حنین منہ بنا کر بولی
مجھے جب یہ پسند آگیا ہے تو کیا ضرورت ہے اور کلر دیکھ کر ٹائیم ویسٹ کرنے کی
شاپ کیپر جیسے بیگ لے کر آیا تو الیاس نے اسے وہ ڈریس پیک کرنے کو بھی کہا جو حنین کو پسند آیا تھا
الیاس اب آپ وہ کیوں پیک کروا رہے ہیں حنین غصے سے بولی
کیونکہ وہ ڈریس تمہیں پسند آیا تھا اس لیۓ
لیکن وہ مجھے ریسپشن کے لیۓ آیا تھا
اب تو آپ نے ڈریس لے لیا پھر کیا ضرورت ہے اس کی چھوڑیں اسے
اب تو پیک ہوگیا ہے سو واپس تو میں نہیں ہونے دوں گا
الیاس بول کر حنین کو دوسری بوتیک لے گیا
الیاس اب یہاں کیوں لاۓ ہیں آپ لے جو لیۓ ہیں میں نے دو دو ڈریس
حنی یار مجھے یہ بتاؤ تمہارے گھر والے کپڑے نہیں ہے نہ
الیاس حنین کی پہلے والی بات اگنور کرتے ہوئے بولا
نہیں حنین بے زاری سے بولی
تو چلو آؤ وہ بھی لے لیں بعد میں ٹائیم نہیں ہے میرے پاس الیاس بول کر حنین کو اپنے ساتھ لے گیا
💕💕
بچو آپ کی شاپنگ تو ہوگئ چلو کچھ کھا پی لیتے ہیں
زوبیہ صاحبہ بچو سے بولی
جی آنٹی چلی آذان اور آذنان زوبیہ کو مسکراتے ہوئے بولیں
💕💕
ماما ابھی تک لائبہ کے گھر سے کوئ جواب نہیں آیا
قاسم روبینہ صاحبہ سے بولا
جو کافی پریشان بیٹھی ہوئی تھی
بیٹے جواب تو آگیا ہے
تو بتائیں نہ ماما کیا جواب دیا ہے قاسم بے چینی سے بولا
لائبہ نے انکار کر دیا ہے اس کا کہنا ہے کے میں نے ابھی کوئی شادی نہیں کرنی
قاسم تو بلکل شاکڈ ہوگیا تھا روبینہ صاحبہ کے الفاظ سن کر
اور خاموشی سے گھر سے نکل گیا
اس کی آنکھوں میں آنسو روبینہ صاحبہ نے دیکھ لیۓ تھے
اس لیۓ وہ قاسم کے پیچھے باہر بھاگی
قاسم کدھر جارہے ہو ادھر آؤ روبینہ صاحبہ پریشانی سے بولی
ماما آپ ٹینشن نہ لیں میں آجاؤ گا کچھ دیر کے لیۓ مبین کے پاس جارہا ہوں قاسم نے اپنی شرٹ کے بازو سے اپنے آنسو صاف کرتے ہوئے کہا
💕💕
الیاس آپ کب سے میرے لیۓ فراکیں ہی لے رہے ہیں
بس کر دیں حنین رونے والے انداز میں بولی
اچھا تمہیں کیا چاہیۓ بتاؤ الیاس حنین کو دیکھتے ہوئے بولا
سکون حنین الیاس کو دیکھتے ہوئے بولی
او اچھا جناب کو سکون چاہیۓ الیاس مسکراتا ہو ا بولا
تو حنین بھی مسکرانے لگی
چلو لگتا ہے میری حنی تھک گئ ہے پھر آئیں گیں شاپنگ پر الیاس بس کرتے ہوئے بولا
الیاس آپ کی شاپنگ
حنین پریشانی سے بولی
وہ تو میں کرلی پہلے سے ہی الیاس ہنستے ہوئے بولا
اچھا حنین خفگی سے بولی
ناراض نہیں ہو جس کلر کا تمہارا ڈریس ہے اسی کلر کا میں میں نے اپنے ڈیزائینر کو بتا دیا ہے وہ مجھے صبح تک ریڈی کر کے دے دے گا
الیاس پیار سے بولا
اوکے حنین بھی مسکرائی
الیاس میں نے لائبہ کے گھر جاکر اسے انوائیٹ کرنا ہے اور اس کی ماما کو بھی
لیکن حنین میں نے اسے آفس میں بتا دیا تھا اپنے ریسپشن کا
نہیں نہ میں گھر جا کر انوائیٹ کرنا چاہتی ہوں
اوکے اوکے میں تمہیں گھر لے جاؤں گا
اوکے حنین خوش ہوتے ہوئے بولی
امی آپ کہا ہے الیاس فون پر زوبیہ صاحبہ سے بولا
بیٹا ہم مال کی تھرڈ فلور پر ریسٹورنٹ میں تمہارا انتظار کر رہے ہیں
کب تک فارغ ہو گے آپ دونوں
امی آپ ایسا کریں بچو کے ساتھ پارکنگ ایریا آجائیں
ہم بھی وہی آرہیں ہیں
اوکے بیٹا ہم بھی پہنچتے ہیں
اوکے
💕💕
حنین اور زوبیہ لاؤنج میں بیٹھی نرگس سے باتیں کر رہی تھی
بیٹا آپ کو بہت بہت مبارک ہو شادی کی
میں نے آنا تھا اسپیشل تم سے ملنے لیکن ٹائیم ہی نہیں ملا نرگس صاحبہ مسکراتے ہوئے بولی
بس آنٹی اب آپ نے کل میرے ریسپشن میں آنا ہے وہ بھی لازمی حنین مسکراتے ہوئے بولی
کیوں نہیں بیٹا لازمی آئیں گیں
آنٹی لائبہ کہا حنین بولی
وہ سوئی ہوئی ہے ویٹ کرو میں اسے جگا کر لاتی ہوں نرگس صاحبہ بولی
نہیں نہیں آنٹی رہنے دیں ویسے بھی بہت دیر ہوگئ ہے گھر جانا ہے مجھے
حنین اور زوبیہ کھڑے ہوتے ہوئے بولی
ارے زوبیہ صاحبہ آپ تو بیٹھیں آپ سے تو گپ شپ ہی نہیں کی
نہیں پھر کبھی آئیں گیں ابھی بہت ٹائیم ہو گیا ہے زوبیہ مسکراتے ہوۓ بولی
اچھا چلیں کل ملاقات ہوگی حنین بولی
اللہ حافظ
💕💕
الیاس کار ڈرائیور کر رہا تھا جب حنین کی نئ فرمائش آئ
الیاس میں اپنے تایا ابو کے گھر جا کر انہیں بھی انوائیٹ کرنا چاہتی ہوں حنین ڈرتے ہوئے بولی
حنین ضروت کیا ہے انہیں بلانے کی
الیاس ماتھے پر سلوٹیں لاتے ہوئے بولا
پلیز الیاس میرے لیۓ حنین پیار سے بولی
اوکے الیاس منہ بنا کر بولا
جاری ہے
