61.1K
27

Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Episode 1

کمپنی میں بیٹھے لگ بھگ تیس سے پینتیس لوگ اپنی باری کا انتظار کر رہے تھے
کے کب کوئ بلاوہ آئے اور ہم انٹرویو دینے اندر جائیں
کیوں کے کمپنی میں بیٹھا ہر شخص انٹرویو دینے کے لیۓ بےتاب تھا اور بےتاب ہونا بھی بنتا تھا کیوں دوبیئ کی سب سے بڑی کمپنی تھی جو تین سال پہلے بنی تھی اور آج بلندیوں پر تھی
اس کمپنی میں سلیکشن بھی نہ ہونے کے برابر ہوتی اکسپیرینس فل بندہ بھی یہاں سے ریجکٹ ہو کر جاتا
لگتا ہے آپ نروس ہورہےہیں اسی لیۓ یہ ٹک ٹک کر رہے ہیں پاس چیئر پر بیٹھی لڑکی بولی
یس لڑکا پین کی ٹک ٹک روکتے ہوۓ بولا
نروس نہ ہوں آپ سے اسی کمپنی کے بارے میں سوال ہوگا
اور کچھ آپ کے اپنے بارے میں ہوگا
وہی تو آپ نے کونفیڈینٹلی بتانا ہے اور تو کچھ بھی نہیں لڑکی مسکرا کر بولی
تھینکیو لڑکا اب تھوڑا ایزی ہوتے ہوئے بولا
پتہ نہیں یہ انٹرویو کب سٹارٹ ہوگا ایک خوبرو نوجوان بولا
ہو جاۓ گا اتنی ٹینشن کس چیز کی ہے
پاس بیٹھا چشماٹو بولا
لگتا ہے تمہیں پتہ نہیں ہے یہاں کی سیلری کتنی زیادہ ہے اگر پتہ ہوتی تو تم بھی میری طرح ٹینشن میں ہوتے لڑکا اپنی ٹائی ٹھیک کرتے ہوئے بولا
سیلری تو ہر جگہ ملتی ہے مجھے تو بس اس کمپنی کو اور اوپر تک لے کر جانا ہے چشماٹو مسکراتا ہوا بولا۔
اوۓ شکل دیکھی بھی ہے تو نے اپنی تو لے کر جاۓ گا اس کمپنی کو اوپر دوسرا بیٹھا نوجوان ہنسنے لگا
💞💞
اکسکیوز می سسٹر ایک ینگ مین اسسٹنٹ سے بولا
یس
اسسٹنٹ مسکرا کر بولی
انٹرویو کب سٹارٹ ہوگا ینگ مین بولا
انٹرویو ہوگیا ہے اسسٹنٹ بولی
وٹ سب ایک ساتھ بولے
جی بلکل
ایک لڑکا چیئر سے کھڑا ہوتا ہوا بولا
جو انٹرویو دینے والوں کے ساتھ ہی بیٹھا تھا
اسسٹنٹ سامنے کھڑے باس کو جیکٹ پہنانے لگی
حنین آپ کی سلیکشن ہوگئ ہے کل سے آپ اپنی جاب سٹارٹ کر سکتی ہیں الیاس انگلش میں بولا
اوکے تھینکو سر لڑکی خوش ہوتے ہوۓ بولی
اور سلیمان آپ کی بھی سلیکشن ہوگئ ہے
یہ کیسا انٹرویو تھا پاس بیٹھے لوگ اب کھڑے ہوچکے تھے
اور کافی غصے میں بھی تھے
صرف انہی دونوں کو سلیکٹ کیا اور ہم سب کا کیا
اور تم ہو کون لڑکے اپنے سر کو بلاؤ ایسے ہی بچو کو لا کر رکھ دیا ہے بائیس تئیس سال کے کیا ہوگۓ ہم جیسے ایکسپرینس فل بندوں کو ریجکٹ کر رہے ہیں
ایک بزرگ آدمی غصے سے بولا
ایل بی کمپنی یعنی کے اس کمپنی کا اونر میں ہوں
اوکے
الیاس اپنی چیتے جیسی آنکھوں میں غصہ سمائیں بولا
اور جانے کے لیۓ مڑا
اس چھوٹی سے عمر میں یہاں تک پہنچنا کسی بھی لڑکے کی بس کی بات نہیں تھی
اور سب کا یہی ماننا تھا کے کوئی ادھیڑ شخص عمر کا آدمی اس کمپنی کا اونر ہوگا
لیکن یہاں بات اور حالات دونوں ہی کچھ اور تھے
اور سارے کے سارے لوگ اب اپنی آنکھیں پھاڑے الیاس کو گھور رہے تھے
لیکن بیٹا ان ہی دونوں کو کیوں سلیکٹ کیا اس کا کیا ریزن ہوسکتا ہے بتادو سامنے کھڑا بوڑھا اب اپنی اکڑ ایک کونے میں پھینکتے ہوۓ عزت سے بولا
حنین کو اس کمپنی میں سلیکٹ کرنے کی وجہ یہ ہے کے اس میں بہت زیادہ کونفیڈنٹ ہے
لیکن یہ کونفیڈنٹ ہم بھی ہیں بوڑھا آدمی پھر سے اکڑ دکھاتے ہوۓ بولا
میں آپ سب کے درمیان یہی بیٹھا ہوا تھا
اور یہی دیکھ رہا تھا کے کس میں کتنا کونفیڈنٹ ہے
سب نروس تھے انٹرویو دینے کے لیۓ
کونفیڈنٹ کسی میں بھی نظر نہیں آرہا تھا
سواۓ حنین کے مجھے
اپنی کمپنی میں ایسے ہی لوگ چاہیۓ
انٹیلجنٹ اور کونفیڈنٹ الیاس سنجیدگی سے بولا
اور سلیمان کو سیلری نہیں بلکے اس کمپنی کو اور بھی اوپر پہنچانا ہے یہی بات اس کی مجھے پسند آئی
الیاس سلیمان کو دیکھتے ہوۓ بولا
سلیمان ہکا بکا الیاس کو دیکھتا رہا
یعنی جس لڑکے سے میں بات کر رہا تھا وہ اس کمپنی کا اونر ہے ہاۓ الللللللہ سلیمان اپنا چشمہ ٹھیک کرتا ہوا دل میں بولا
💞💞
آج کتنی میٹینگس ہیں
الیاس چلتے ہوۓ اپنی اسسٹنٹ سے بولا
سر ابھی تو صبح کے دس بج رہے ہیں
میں نے میٹینگس کا بولا ہے
سر دس منٹ بعد آپکی اومان سے ایک کمپنی کے کچھ لوگ آۓ ہیں ان کے ساتھ آپ کی میٹنگ ہے
جو ایک بجے تک رہے گی
دن دو بجے سے شام پانچ تک آپ کی میٹنگ ہے
اور تیسری میٹنگ آپ کی رات نو بجے سے دس بجے تک کی ہے اسسٹنٹ بغیر سانس لیۓ
اور الیاس کے ساتھ دوڑتی ہوئی اپنی بات مکمل کر کے تیز تیز سانس لینے لگی
اوکے دو بجے والی میٹنگ کینسل کر دو
اسے پرسوں تک کا ٹائیم دے دو اور نو بجے کی میٹنگ سات بجے رکھوا لو
بٹ سر وہ میٹنگ سب سے زیادہ امپورٹنٹ ہے زارہ بولی
یو نو وٹ تمہیں ابھی تک عقل نہیں آئ نہ الیاس اپنی ایک آئیبرو اٹھاتے ہوۓ بولا
واۓ سر زارہ پریشانی سے بولی
وہ میرا ٹائیم ہوتا ہے جو میں کسی کے ساتھ بھی صرف نہی کرتا سمجھیں
الیاس تیز تیز قدموں کے ساتھ چلنے لگا
زارہ تو اب باقائدہ الیاس کے پیچھے بھاگنے لگی
💞💞
آپی ماما بابا ابھی تک کیوں نہیں آۓ
دو چھوٹے بھائ جو اپنی انیس سالہ بہن سے روتی ہوئی شکل بناتے ہوۓ بول رہے تھے
آپی ماما بابا کہاں گۓ ہیں اور کب آۓ گیں
آجاۓ گیں ماما بابا آج کسی کی
اینی ورسری پارٹی میں گئے ہیں
چندہ اپنے دونوں بھائیوں کو دیکھتے ہوۓ بولی
جو شکل میں بلکل ایک جیسے شرارتی دکھتے تھے جڑوا جو تھے اسی لیۓ عادتیں حرکتیں اور شرارتیں سب ایک جیسی تھی
آپی آپ کال پر بات کرواۓ ہماری دونوں ایک ساتھ بولے
آذان اور آذنان تم دونوں بہت تنگ کرتے ہو مجھے سمجھے چندہ غصے سے اپنا فون اٹھاتے ہوۓ بولی
اور دونوں بھائی ایک دوسرے کو دانت دکھانے لگے
کیا ہوا چندہ
چندہ کی ماں کال اٹھاتے ہی بولی
ماما آپ کے دونوں بچے آپ کو یاد کر رہے ہیں اور مجھے تنگ
چندہ غصے سے بولی
فون دینا زرا میں بات کروں
جی ماما
چندہ آذان کو غصے سے فون پکڑانے لگی
ماما جی آذان بولا
کیا ہوا آذنان
ماما میں آذان ہوں
او اچھا بولو بچے کیا ہوا
ماما اتنی بھوک لگ رہی ہے آپی کھانا ہی نہیں دے رہیں آذان ایک بار پھر سے اپنی آپی کے پیچھے پڑگیا
اوۓ اسٹوپٹ تم نے کھانا کب مانگا
اور اگر بھوک لگی بھی ہے تو میڈ سے جاکر مانگو
ایسے بول رہے ہو جیسے پہلے بھی میں ہی دیتی تھی
چندہ اپنی نیلی آنکھیں کھولے غصے سے بولی
جس سے اس کے بھائیوں پر کافی اثر ہوا
جاری ہے