No Download Link
Rate this Novel
Episode 12
چندہ ہوسپٹل کے باہر کھڑی دعائیں کر رہی تھی
یا اللہ میرے ڈیڈ کو ایک بار ٹھیک کر دیں میں انہیں کبھی بھی تنگ نہیں کروں گی
بس ایک دفعہ چندہ نے اب رونا شروع کردیا تھا
آفشین صاحبہ چندہ کے پاس آئیں
اب کیوں رو رہی ہو تم
بند کرو اپنا رونا دھونا
بند کرو اپنی ایکٹنگ آفشین صاحبہ روتے ہوۓ بولی
ماما آپ تو ایسے نہ بولیں چندہ روتے ہوۓ بولی
کتنا بولتی تھی میں
کے چندہ اللہ کے لیۓ اپنے باپ کو تنگ نہ کرو وہ بہت پریشان ہیں
لیکن تمہیں تو اپنے آوارہ دوستوں کے پاس ہی جانا تھا نہ
چندہ میری ایک بات ہمیشہ یاد رکھنا اگر انہیں کچھ ہوگیا تو میرا اور تمہارا رشتہ ختم
آفشین صاحبہ بول کر مڑ گئ
ماما جی آپ تو ایسے نہ بولیں
چندہ آفشین صاحبہ کے پیچھے جاتے ہوئے بولی
آئ سی یو سے ڈاکٹر باہر آیا
ڈاکٹر صاحب کیسے ہیں میرے ڈیڈی
چندہ ایک دم ڈاکٹر کو دیکھ کر بولی
(انظر ، لقد أصيب بنوبة قلبية ونبذل قصارى جهدنا لإعادته في أسرع وقت ممكن)
دیکھیں آنہیں ہارٹ اٹیک آیا ہے اور ہم اپنی پوری کوشش کر رہیں ہیں وہ جلد از جلد صحت یاب ہو جائیں
(يمكنني رؤيتهم عند الطبيب)
ڈاکٹر میں ان سے مل سکتی ہوں
چندہ عربی میں بولی
(لا ، إنهم فاقدون للوعي الآن ، وبمجرد أن يستعيدوا وعيهم ، سوف تقابلهم)
نہیں ابھی وہ بے ہوش ہیں
جیسے ہی وہ ہوش میں آۓ تو آپ ان سے مل لیجیۓ گا ڈاکٹر بول کر چلا گیا
جبکے چندہ واپس چئیر پر بیٹھ گئ
💞💞
الیاس اور مبین کچن میں کھڑے تھے
اور رات کے گیارہ بج چکے تھے
مبین آپ آج کا لاسٹ ڈے ہے میرے ساتھ الیاس آپنی شرٹ کے بازو فولڈ کرتے ہوۓ بولا
جی سر بلکل مبین خوشی سے بولا
تو آپ کی لاسٹ پنشمنٹ رہ گئ ہے
سر وہ کونسی مبین پریشانی سے بولا
ابھی جو کام آپ کو میں دونگا
وہ کام آپ کو ساری زندگی نہیں بھولے گا
انفیکٹ آپ مجھے بھی نہیں بھولو گے الیاس مسکرا کر بولا
سر آپ کو تو ویسے بھی میں کبھی بھول نہیں سکتا مبین ڈرتا ہوا بولا
اچھا جی
الیاس مسکراتا ہوا بولا
اچھا کچن کا کوئ کام کیا کبھی وائف کے ساتھ الیاس بولا
نہیں سر( وائف کے ساتھ بھی کوئ کام کرے گا وائف کے ساتھ تو پیار محبت کی باتیں کرنی چاہیۓ) مبین دل ہی دل میں بولا
وائف کے ساتھ پیار محبت کی باتیں میں نہیں سمجھ سکتا سو اپنا موبائل نکالو اور اس میں آٹا گوندھنے کی ریسیپی نکالو الیاس نے اپنی بات مکمل کر کے مبین کے سر پر نیا بم پھوڑا
ہاہا سر اس کا کیا کرنا ہے ہم نے مبین قہقہ لگاتا ہوا بولا
آپ آٹا گوندھے گیں میں سالن بناؤں گا
اس کے بعد روٹیاں مل کر بنا لیں گیں الیاس بولا
سر آپ نے شیف جو رکھے ہیں ہمیں کیا ضرورت ہے یہ سب کرنے کی
مبین بے چارگی سے بولا
وہ شیف تو میرے ہیں بٹ اس ٹائیم ان کی چھوٹی ہوگئ ہے
سو ہم گھر سے جاتے ہوئے ڈنر کا بھی نہیں بتا کر گۓ تو انہوں نے نہیں بنایا
سو بھوکے تو سو نہیں سکتے اس لیۓ کھانا تو بنانا پڑے گا
الیاس مبین کو دیکھتا ہوا بولا
جو کافی حد تک پریشان تھا
کیونکہ اس نے کبھی بھی گھر کوئ کام نہیں کیا تھا
چلو مبین اپنا کام سٹارٹ کر لو وہاں آٹا پڑا ہے اس ڈبے میں نمک ہے اور وہاں سامنے دیکھو پانی بھی ہے
اور میں کڑھائی بناتا ہوں
الیاس مبین کو سبق سیکھانے کے چکر میں یہ بھول ہی گیا کے اسے خود بھی کچھ نہیں بنانا آتا
الیاس ٹماٹر کاٹ چکا تھا
اور اب پیاز کاٹ رہا تھا آنکھیں لال ہوگئ تھی اتنے آنسوں نکل رہے تھے
جبکے مبین نے آٹے کی لیوی بنا دی تھی
مبین اس کی ہم روٹیاں کیسے بنائیں گیں آپ نے تو اتنا پتلا کردیا الیاس غصہ ہوتے ہوۓ بولا
سر مجھے نہیں آتا میں کیا کروں مبین عجیب سا منہ بناتے ہوئے بولا
اچھا آپ آکر کڑھائی بناؤ میں آٹا گوندھتا ہوں
مبین نے الیاس کی بات سنتے ہی نل کی طرف دوڑ لگائ اور اپنے ہاتھ دھوۓ
الیاس نے بھی اپنے ہاتھوں کو دھو کر صاف برتن میں آٹا نکالا اور گوندھنا سٹارٹ کیا
💞💞
(عاد والدك إلى رشده ، فاذهب وقابله ، لكن اذهب واحدًا تلو الآخر)
آپ کے ابو ہوش میں آگۓ ہیں جا کر مل لی جیۓ لیکن ایک ایک کر کے جائیں
(شكرًا لك على التبرع)
جی جی شکریہ چندہ جاتے ہوۓ بولی
(ونعم من فضلك لا تعطهم أي توتر تحدث معهم بلطف حتى لا يتوتر المريض بشكل جيد)
اور ہاں پلیز انہیں کوئ ٹینشن نہ دیں ان کے ساتھ اچھی اچھی باتیں کریں تاکہ پیشینٹ سٹیریس نہ لیں اوکے
ہممم چندہ بول کر اندر چلی گئ
ڈیڈی چندہ آفاق صاحب کے پاس بیٹھتے ہوۓ بولی
جبکے آفاق صاحب کی آنکھ سے ایک آنسو نکلا
ڈیڈی پلیز نہ روئیں میں آپ کو بلکل تنگ نہیں کروں گی میں بدتمیزی بھی نہیں کروں گی
میں سموکنگ اور ڈرینکنگ بھی چھوڑ دوں گی
اور جہاں آپ چاہیں گیں وہی پر شادی بھی کروں گی
بس آپ مجھ سے راضی ہوجائیں
مجھے معاف کردیں چندہ روتے ہوئے بول رہی تھی
آفاق صاحب نے اپنا کینولا والا ہاتھ چندہ کے ہاتھ پر رکھ کر دباؤ ڈالا
اور چندہ کو رونے سے منع کیا
میں روؤں گی بھی نہیں یہ دیکھیں چندہ اپنے آنسو صاف کرتے ہوۓ بولی
بس آپ مجھے معاف کر دیں
تو آفاق صاحب نے اسے اشارے سے معاف کردیا
ڈیڈی آپ کے لیۓ میں باہر سے کچھ لاتی ہوں
تب تک ماما آپ کے پاس آئیں گی
آفاق صاحب ہلکا سا سر ہلاتے ہوئے بولیں
چندہ باہر کی طرف آئ
ماما میں باہر سے کچھ کھانے کو لاتی ہوں
اور آذان اور آذنان کو بھی لے آؤں گی
تب تک آپ ڈیڈی کے پاس جائیں
آفشین صاحبہ بنا کچھ کہے چلی گئ
💞💞
الیاس نے بہت مشکل سے آٹا گوندھا تھا
لیکن اتنا سخت گوندھا تھا کے پیڑے بہت مشکل سے بنے
مبین نے کڑھائی بنا تو لی تھی بس ہلکی آنچ پر رکھنا بھول گیا تھا
دونوں مل کر ٹھپ ٹھپ کر رہے تھے روٹیوں کے ساتھ
💞💞
چندہ نے فروٹس جوسش سینڈویچ وغیرہ لے کر کار میں رکھا
اور پھر کار کو گھر کی طرف بھگایا
آذان اور آذنان دونوں لاؤنج میں پریشان بیٹھے تھے
اور میڈ کا دماغ چاٹ گۓ تھے
کے ماما ڈیڈ اور آپی کدھر ہیں
بتا بھی دیں آنٹی کب آئیں گیں سب
آذان چلتا ہوا میڈ کے پیچھے کچن میں گیا
آجائیں گیں آذان آپ پلیز ٹینشن نہ لیں
آپ جائیں میں آپ کے لیۓ نوڈلز بنا دیتی ہوں میڈ آذان کو باہر بھیجتے ہوئے بولی
نہیں میں نوڈلز نہیں کھاؤں گا جب تک سب نہیں آجاتے
آذان بول کر غصے سے باہر چلا گیا
آذان اور آذنان کدھر ہو چندہ تیز آواز میں بولی
آذان اور آذنان دونوں اپنے روم سے دوڑ کر باہر نکلے
آپی دونوں خوشی سے چندہ کے ساتھ لپک گۓ
چلو چلو جلدی کرو جوتے پہن لو ڈیڈی کے پاس جانا ہے
بس آپی چینج کرنے دیں آذنان بولا
نہیں ٹائم نہیں ہے بس نکلو میں ویٹ کر رہی ہوں کار میں
چندہ واپس باہر نکل گئ
💞💞
کھانا وغیرہ ٹیبل پر رکھ دیا تھا
الیاس نے جیسے ہی نوالا لیا
تو مبین کو آنکھیں نکال کر دیکھنے لگا
مبین یہ کڑھائی ہے یہ جلا ہوا کوئلہ کتنا کڑوا ہے ٹیسٹ کرو زرا الیاس غصے سے بولا
سر میں تو آپ کے ساتھ روٹیاں بنانے میں مصروف ہوگیا تھا اس لیۓ یاد ہی نہیں رہا
مبین ہنستے ہوۓ بولا
کیونکہ الیاس کو بھوک لگی تھی لیکن کھانا کھا کر اس کے چہرے کے ایکسپریشن ہی چینج ہوگۓ تھے
سر آپ کی روٹیوں میں نمک تو ہے ہی نہیں مبین روٹی کو اٹھا کر معصومیت سے بولا
اووووو میں تو نمک ڈالنا ہی بھول گیا
اب کی بار مبین نے قہقہہ مارا
چلو اس کو چھوڑو
کافی بنا لیتے ہیں الیاس کھڑا ہوتے ہوۓ بولا
میرا تو مشورہ پہلے بھی یہی تھا مبین ٹوٹنڈ مارتے ہوۓ بولا
تو آپ دے دیتے اپنا مشورہ الیاس بول کر کچن میں چلا گیا
اگر مشورہ پہلے دے دیتا تو پنشمنٹ ملتی
جس کو برداشت کرنے کی مجھ میں ہمت بلکل ختم ہوگئی ہے
مبین بولا
اووو اچھا جی الیاس کپس اٹھاتے ہوئے بولا
💞💞
قاسم نے ساری ڈیکوریشن کروا دی تھی
الیاس اور مبین بھی آفس پہنچ چکے تھے
پارٹی سٹارٹ ہونے میں پانچ منٹ رہ گۓ تھے لیکن حنین کا کوئ آتا پتہ نہیں تھا
جبکے لائبہ کالز پے کالز کر کر کے تھک گئ تھی
قاسم
لائبہ نے قاسم کو آواز دی
قاسم نے مڑ کر لائبہ کی طرف دیکھا تو دیکھتا ہی رہ گیا تھا
یلو کلر کی شارٹ فراک اور نیچے یلو کلر کی کیپری کندھوں پر بلیک کلر کا دوپٹہ جس پر ییلو کلر کی کڑھائی کا کام ہوا تھا اور ہلکہ سا میکپ کئے ہوئے وہ پوری پرنسس لگ رہی تھی
جی بولیں قاسم اپنی نظریں جھکا کر بولا
وہ حنین کو کال کرنا میرا فون پتہ نہیں کیوں نہیں ریسیو کر رہی لائبہ پریشانی سے بولی
اوکے میں کرتا ہوں کال ٹینشن نہ لو
لائبہ کو بہت ٹینشن ہورہی تھی کیونکہ الیاس نے کہا تھا کے پارٹی کا ٹائم جیسے سٹارٹ ہوجاۓ تو گیٹ لوک کردیا جاۓ گا
اندر کوئ ورکر بھی نہیں آۓ گا
قاسم نے جیسے ہی کال ملائ تو حنین اندر آئی
حنین شکر ہے تم آگئ
لائبہ دوڑتے ہوۓ حنین کے پاس گئ
جو کافی حد تک الجھن میں لگ رہی تھی
کال کیوں نہیں ریسیو کر رہی تھی لائبہ غصے سے بولی
لگتا ہے میرا فون سائیلینٹ پر تھا
حنین اپنا بیگ چئیر پر رکھتے ہوۓ بولی
بہت پیاری لگ رہی ہو لائبہ حنین کی تعریف کرتے ہوئے بولی
حنین نے ڈارک بلیو کلر کی جینز اوپر شارٹ ڈارک بلیو کلر کی کمیز پہنی تھی
💞💞
یار لائبہ میں پارٹی میں نہیں آنا چاہتی تھی
لیکن تم اتنی ضدی ہو کے مجھے چھوڑا ہی نہیں حنین منہ بنا کر بولی
ہاں تو یار اس آفس میں ایک سال سے کام کر رہی ہوں کوئ دوست ہی نہیں بنی انفیکٹ اس پورے دوبئ میں کوئ دوست نہیں ہے میری لائبہ افسوس سے بولی
اچھا اچھا اب پارٹی انجواۓ کرتے ہیں منہ نہیں بناتے حنین لائبہ کو دیکھتے ہوۓ مسکرا کربولی
اچھا جناب لائبہ ہنستے ہوئے بولی
یار سر کدھر ہے ابھی تک نہیں پہنچے کیا حنین گھڑی کو دیکھتے ہوئے بولی
ایسا کبھی ہوا ہی نہیں کے سر ٹائم پر نہ آئیں
وہ اوپر ہے ابھی نیچے آجائیں گیں ویسے آج سر بہت زیادہ پیارے لگ رہے ہیں لائبہ خوشی سے بولی
اچھا جی لگ رہے ہوں گیں حنین بولی
ویسے تم بھی آج بہت پیاری لگ رہی ہو حنین سچے دل سے لائبہ کی تعریف کرتے ہوئے بولی
اچھا تھینکیو میری ماما نے پسند کیا تھا لائبہ خوشی سے بولی
اچھی چوائس ہے آنٹی کی حنین خفگی سے بولی
حنین تمہارے گھر میں کون کون ہے ویسے
میرے گھر میں اور میرے بھائ ہیں
اور تمہارے گھر میں حنین اب لائبہ سے بولی
میرے گھر میں ماما ہیں بھائ ہے جو کبھی کبھار گھر آتا ہے بس
اچھا حنین اور لائبہ باتیں کر رہی تھی جب الیاس آیا
جس نے آج وائیٹ کلر کی قمیض شلوار پہنی تھی
الیاس کو شلوار قمیض بہت پسند تھی وہ صرف آفس اور میٹینگس کے وقت ہی پینٹ کوٹ پہنتا تھا
ویسے صرف قمیض شلوار پہنتا تھا
💞💞
آفاق صاحب کی طبیعت اب کافی بہتر ہوگئی تھی
اور چندہ بھی سدھر گئ تھی اپنے ڈیڈ کا کافی خیال بھی رکھ رہی تھی
ڈیڈی آپ کو میں بلکل بھی ڈسچارج نہیں کرواؤں گی چندہ غصے سے بولی
کیوں نہیں کرواؤ گی آپ آفاق صاحب پریشانی سے بولے
اس لیۓ کیونکہ آپ بلکل بھی کھانے پینے کا خیال نہیں رکھ رہے
میں کچھ بھی کھانے کو دیتی ہوں تو آپ یہی کہتے ہیں بعد میں کھاؤں ابھی میرا دل خراب ہو رہا ہے
ابھی تو میں نے اتنا کھایا وغیرہ وغیرہ بولتے ہیں
یہاں ڈاکٹرز کے ڈر سے تھوڑا بہت کھالیتے ہیں گھر میں تو آپ میری اور ماما کی بلکل نہیں سنیں گیں
چندہ غصے سے بولی
بیٹا آپ بس مجھے یہاں سے گھر لے جائیں پکا پرومس میں آپ کی ساری باتیں مانوں گا
ہوسپٹل کی سمیل اتنی گندی ہے کے کچھ کھانے کو جی نہیں کرتا آفاق صاحب معصومانہ انداز میں بولے
اوکے ڈیڈی میں جارہی ہوں ڈاکٹرز کے پاس ڈسچارج کروانے بٹ آپ یاد رکھیۓ گا آپ نے پرومس کیا ہے چندہ دوبارہ یاد دلاتے ہوۓ بولی
ہاں ہاں بیٹا یاد ہے آپ ڈاکٹر کے پاس جاؤ آفاق صاحب واپس باہر کی طرف دھکیلتے ہوۓ بولے
اوکے چندہ نے خوشی سے باہر کی طرف دوڑ لگائ
💞💞
(أعط المريض في الغرفة رقم 11 لترًا من دقائق التفريغ)
ڈاکٹر روم نمبر گیارہ میں جو پیشنٹ ہے اسے ڈسچارج منٹ کا لیٹر دے دیں چندہ عربی میں بولی
(آسف ، لا يمكننا التفريغ على الإطلاق الآن)
سوری ٹو سے ابھی ہم بلکل ڈسچارج نہیں کرسکتے ڈاکٹر نے صاف الفاظ میں منع کردیا
(يرجى تفريغهم وسأعتني بنظامهم الغذائي وسأقوم بالفحص في الوقت المحدد)
پلیزززززززززززززز ڈاکٹر انہیں ڈسچارج کردیں میں ان کی ڈائیٹ کا بہت اچھے سے خیال رکھوں گی اور چیکپ بھی ٹائم پر کرواؤں گی
چندہ منت والے انداز میں بولی
(حسنًا ، لقد قمنا فقط بوضع قطرة من الطاقة وسنقوم بإجراء فحص كل يومين)
اوکے ہم ابھی طاقت کی ڈرپ لگا دیتے ہیں
اور ہر دو دن بعد چیک اپ کے لیۓ لازمی لائیے گا
(طيب شكرا جزيلا لك دكتور)
اوکے تھینکو سو مچ ڈاکٹر
چندہ شکریہ ادا کرتے ہوئے بولی
ڈاکٹر سر ہلا کر چلا گیا
💞💞
مبین اور قاسم ایک ساتھ کونے میں کھڑے تھے
قاسم کا ہنس ہنس کر برا حال ہوگیا تھا
کیونکہ مبین اسے رات والی صورتحال کا بتا رہا تھا
اوۓ چپ ہوجا قاسم سر آگیا ہے نیچے مبین کونی مارتے ہوۓ بولا
آفس میں سب اپنی اپنی باتوں میں مگن تھے
الیاس کو دیکھتے ہی سب کے طوطے اڑ گۓ
ایک دم سے سب خاموش ہوگۓ تھے
اور اس حد تک خاموشی تھی کے جیسے آفس میں کوئ بندہ ہی نہ ہو
الیاس ان سب کو دیکھ کر حیران ہوگیا
ان سب کو کیا ہوگیا
آج کے دن پارٹی ہے اس لیۓ مجھ سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے میں کچھ بھی نہیں کہوں گا الیاس اونچی آواز میں سب سے مخاطب ہوا
لیکن پھر بھی خاموشی تھی
اگر آپ سب ایسے ہی خاموش رہے تو میں نے سب کو پنیشمنٹ دینی ہے
الیاس کو کچھ سمجھ نہ آیا تو اس نے پھر سے دھمکی دے دی
لیکن اب سب نے ایسی پارٹی انجواۓ کرنا سٹارٹ کی
الیاس کے سر میں درد ہونا شروع ہوگیا
اکیفہ رحمان
فیکری رجال
ابدللہ فانی
ان تینوں کے ساتھ سب مل کر کھڑے باتوں میں مصروف تھے
الیاس نے تین کیک بھی آرڈر کروائےتھے
کیک پر تینوں کی تصویریں بھی بنی تھی
آپ سب سے ایک ریکویسٹ کرنا چاہتا ہوں
الیاس اونچی آواز میں سب سے بولا
تو سب خاموش ہوگۓ
سوری آپ سب کو خاموش کروایا
بٹ بات یہ ہے میں اپنی گیم بنا رہا تھا
جو کے بن گئ ہے
انشاللہ یورپ والی میٹنگ سے واپس آکر اس گیم کورییلیز کرنے کی اناوسمنٹ کروں گا
الیاس نے اپنی بات اس لئے بتائ کیونکہ وہ اس گیم پر کافی مہینوں سے کام کر رہا تھا
الیاس اپنی بات مکمل کر کے مڑ گیا جبکے سب پھر سے خاموش ہوگۓ
میوزک الیاس اونچی آواز میں بولا
تو ایکدم سے میوزک سٹارٹ ہوگیا
الیاس نے بوتل کو ہلا ہلا کر کھولا تو وہ جھاگ بن گئ اور فوارے کی شکل میں باہر آئ
سب کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی
رہ گئ تھی الیاس کو دیکھ کر
یہ بھی انجوائے منٹ کرتا ہے
الیاس کو اتنا فری دیکھ کر سارے ورکرز بھی فری ہوگۓ
💞💞
چندہ اور آفشین صاحبہ نے آفاق صاحب کو بیڈ پر لٹایا
ماما آپ ڈیڈی کی دوائیاں اس ٹیبل پر سیٹ کر کے رکھیں
تب تک میں فروٹ کٹ کر کے لاتی ہوں
چندہ کی یہ بات سن کر آفشین صاحبہ حقی بقی رہ گئ تھی
تم فروٹ کٹ کرو گی آفشین صاحبہ حیرانگی سے بولی
جی ماما میں ہی کٹ کروں گیں فروٹس چندہ مسکراتے ہوئے بولی
نہیں نہیں بیٹا آپ اپنے ڈیڈی کے پاس بیٹھو میں کاٹ کر لاتی ہوں فروٹس آفشین صاحبہ چندہ کو بیٹھاتے ہوئے بولی
اوہو ماما مجھے تنگ نہ کیا کریں
میں کر سکتی ہوں فروٹس کٹ
آپ بیٹھیں چندہ آفشین صاحبہ کو بیٹھا کر کچن میں چلی گئ
دیکھا آفشین ہماری بچی اب سدھر گئ ہے آفاق صاحب خوشی سے بولے
جی شکر ہے آفشین صاحبہ بھی خوش ہوتے ہوۓ بولی
اب جہاں مرضی میری بیٹی شادی کرنا چاہے
میں اس کی شادی کرواؤں گا
چاہے وہ جافر ہی کیوں نہ ہو
آفاق صاحب خوشی سے بولے
صیح بول رہے ہیں آپ آفاق
چندہ نے ہی زندگی گزارنی ہے ہم نے نہیں اگر وہ جافر کے ساتھ شادی کرنے میں خوش ہے
تو ہمیں بھی کوئ اعتراض نہیں
آفشین صاحبہ بولی
میرا ٹریٹمنٹ مکمل ہوجاۓ تو بھائ صاحب کو بلوا کر شادی کی ڈیٹ فکس کروا دیں گے
آفاق صاحب بولے
بلکل صیح کہا آپ نے اس حالت میں آپ کی شہزادی کوئ بات کرنے بھی نہیں دے گی ہاہاہا آفشین صاحبہ ہنستے ہوۓ بولی
ہاہاہا آفاق صاحب بھی مسکراۓ
ویسے بھائ صاحب آۓ نہیں ہوسپٹل آفاق صاحب حیرانگی سے بولے
چندہ ایکدم سے اندر آئ
ڈیڈی میں نے تو بہت کالز کی تھی تایا ابو کو یہاں تک کے تائ امی کو بھی تھی
تایا ابو ریسیو نہیں کر رہے تھے
اور تائ امی کال کاٹ رہی تھی
اچھا آفاق صاحب بولے
چلیں ڈیڈی بیٹھیں
چندہ اپنے ڈیڈی کو بیٹھانے لگی
ڈیڈی آپ فروٹس کھاۓ
آفاق صاحب فروٹس دیکھ کر ہنسنے لگے
فروٹس الگ الگ قسم کی شکلوں میں کٹا ہوا تھا
تب تک ماما آپ مجھے سوپ بنانا سیکھا دیں
چندہ اپنی ماما کو دیکھتے ہوئے بولی
اچھا چلو آفشین صاحبہ کھڑے ہوتے ہوئے بولی
💞💞
لنچ سب نے کرلیا تھا
تینوں کیک ٹیبل پر پڑے تھے
کیک کاٹو بھئ الیاس تینوں سے بولا
جو کے کیک شکل دیکھ رہے تھے
سر بہت دکھ ہو رہا ہے ابدللہ فانی بولا
کوئ بات نہیں دکھ منانے کے لیۓ کیک نہیں لایا
کاٹنے کے لیۓ لایا ہوں سو کاٹو اسے
آفس سے نکلنے کی خوشی میں کیک کاٹو
آفس سے نکلنے کی خوشی میں کیک کاٹو
سب نے مل کر نارے لگاۓ
تینوں نے کیک کاٹا
اکیفہ رحمان نے کیک الیاس کی طرف بڑھایا
اس نے چھوٹی سی بائیٹ لے کر واپس اکیفہ رحمان کی طرف کیا
اکیفہ نے جیسے ہی منہ کھولا
الیاس نے پورا کیک اس کے منہ کے ساتھ رگڑ دیا
پیچھے سے مبین نے فیکری رجال کی گردن پکڑ کر ٹیبل پر پڑے کیک کے ساتھ رگڑ دی
اکیفہ نے تھوڑا سا کیک انگلی میں لے کر الیاس کے چہرے پر لگا دیا
الیاس ایکدم غصے سے اکیفہ کی طرف دیکھنے لگا
جاری ہے
