Aatish Lagi By Binte ShahJahaan Ali Readelle50221

Last updated: 8 September 2025

59.1K
27

Aatish Lagi

By Bint E Shah Jahaan Ali

چندہ جعفر چیختے ہوۓ بولا
زوبیہ صاحبہ اور حنین باہر آئیں تو جعفر غصے سے انہیں دیکھ رہا تھا
کیا ہے اتنا چلا کر کیوں بول رہے ہو حنین غصے سے بولی
میں چلا کر بول رہا ہوں جعفر حنین کے قریب آتے ہوئے بولا
ہاں حنین غصے سے بولی
میرے گھر کے باہر گورنمنٹ کے نوٹس لگے ہیں انہوں نے سیل کردیا ہے کیوں جعفر حنین کو دیکھتے ہوئے بولا
مجھے کیا پتہ ہے کے تمہارا گھر کیوں سیل ہوا ہے حنین حیرانگی سے بولی
تمہیں نہیں پتہ لیکن جو تمہارا شوہر ہے اسے سب کچھ پتہ ہے
جعفر نے بولتے ساتھ ہی حنین کا ہاتھ پکڑا اور اسے اپنے ساتھ گھسیٹتے ہوئے لے گیا
جعفر چھوڑو حنین کو زوبیہ صاحبہ آگے آتے ہوئے بولی
چل ہٹ بے بڑھیا مجھے اگر پہلے پتہ ہوتا کے تو الیاس کی ماں ہے
تو تجھے پہلے مار دیتا
جعفر نے غصے سے زوبیہ کو دھکا دیا اور ساتھ ہی باہر نکل گیا
زوبیہ نے روتے ہوئے الیاس کو کال ملائ
ہیلو الیاس زوبیہ روتے ہوئے بولی
امی آپ ٹھیک تو ہیں الیاس پریشانی سے بولا
الیاس جعفر آیا تھا پتہ نہیں کیا کیا بول رہا تھا
اور ساتھ میں حنین کو بھی لے گیا بیٹا اب کیا کریں تم بھی یہاں نہیں ہو زوبیہ اپنے آنسو صاف کرتے ہوئے بولی
امی آپ حوصلہ رکھیں حنین کو کچھ نہیں ہوگا
وہ ایک گھنٹے کے اندر اندر گھر پہنچ جاۓ گی
الیاس زوبیہ سے بولا
امی میں فون رکھ رہا ہوں کسی اور جگہ کال کرنی ہے اللہ حافظ الیاس نے بولتے ساتھ ہی کال کاٹ دی

Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Categories: Love Story Based Romance Romantic Urdu Novel Rude Hero Uncategorized urdu novels
Tags: cute love story Innocent Heroine love story based Revenge Based Novels Romantic Urdu Novels