Mafia Wars by Uzzai Zehan
وہ ہلا دینے والے انکشافات کے بعد گھر پہنچی تو اسے نہیں معلوم تھا ایک اور قیامت اسکا انتظار کر رہی ہے ۔
یشم اسکے گھر پہلے سے ہی موجود تھا ۔
کیوں ؟ کب ؟ کیسے؟ پوچھنے کا موقع دیئے بغیر وہ اسے دیکھتا اٹھ کھڑا ہوا۔
وہ اتنا خاموش تو کبھی نہیں رہتا تھا ؟
اسکے چہرے کی مسکراہٹ بھی کہیں غائب تھی؟
آنکھوں سے وحشت ٹپک رہی تھی ۔
نبیشہ کو پہلی بار اس سے خوف محسوس ہوا ۔
مجھے سب پتا چل چکا ہے ۔۔۔
اس کی آنکھیں لہو ٹپکا رہی تھی
لہجے میں دکھ تھا مان ٹوٹنے کا دکھ ۔۔ وہی مان جس کے چلتے اسے بھروسہ تھا کہ نبیشہ 'جھوٹ نہیں بول سکتی
م میں ۔ میں تمہیں ۔۔ بتانے ہی والی تھی ۔۔۔ی ییشم
اس نے خوف سے قدم پیچھے لیئے ۔
مگر تم نے نہیں بتایا نبیشہ !
اسکا گلا رندھا ۔۔۔
ی ۔۔۔. شم میں ۔۔۔
جھوٹ بولا تم نے مجھ سے !
وہ غم وغصے سے دھاڑا ۔۔
نبیشہ گھبرا کر پیچھے ہٹتی دیوار سے جا لگی ۔۔۔
مجھے تم سے اسکی امید نہیں تھی نبیشہ !
اسکی آنکھیں نم ہونے لگیں ۔
آم میں تمہیں بتا نے ہی والی تھی یشم ۔۔۔ لیکن میں بہت ڈر گئی تھی ۔۔۔۔
وہ لرزتی آواز میں کہتی زمین پر بیٹھتی چلی گئی ۔۔
ڈر گئی تھی ؟؟
اسکی سرخ آنکھیں چھوٹی پڑیں
میں بہت ڈر گئی تھی ۔۔۔ جب تمہیں پتا چلے گا کہ تم میری وجہ سے جیل چلے گئے تو تم کیسا ری ایکٹ کرو گے؟؟؟ ۔۔۔ لیکن میں تمہارا دل بھی نہیں توڑنا چاہتی تھی ۔۔۔
یقین کرو اس دن بس جذبات میں آکر میں نے ہاں کہہ دی تھی مگر مجھ بہت بڑی غلطی ہو گئی
مجھے تمہی سچ بتا دینا چاہیئے !
وہ آنسوئوں اور سسکیوں کے بیچ صفائیاں پیش کرنے لگی ۔۔
یشم کے کانوں میں گویا کسی نے پگھلا ہوا سیسہ ڈال دیا ہو ۔۔
وہ منی لانڈرنگ کرتی تھی ؟؟؟
وہ صدمے کی سی کیفیت میں اسے دیکھنے لگا ۔۔۔
کون ہو تم؟؟؟ اسکی رگیں تنیں ۔۔
وہ اسکی محبت میں گوڈے گوڈے ڈوب چکا تھا ۔اور وہ اسے اب بتا رہی تھی 'ہاں ' صرف اسکا دل رکھنے کے لئے کی تھی اس نے ۔۔
نبیشہ نے بے اختیار آنسوئوں سے لبریز چہرہ اٹھا کر اسے دیکھا ۔ ۔۔
یہ کیسا سوال ہے ؟؟
وہ بھیگے لہجے میں بولی ۔
بلکل ویسا ہی جیسے تمہارے کام ہیں ۔۔۔
تمہیں میں ہی ملا تھا؟؟؟؟؟
دشمنی کیا تھی آخر تمہاری مجھ سے ؟؟
کیوں کیا میرے ساتھ ایسا ؟؟؟
آخر کے لفظ اس نے دکھ بھرے لہجے میں کہے ۔۔۔
میرا یقین کرو میری تم سے کوئی دشمنی نہیں ، میں نے وہ سب کسی منصوبے کے تحت نہیں کیا تھا میں تو بس اپنی جان بچا کر بھاگی تھی وہاں سے مجھے کیا پتا تھا اسکا الزام تمہارے سر پر آجائے گا ۔۔۔ ! وہ رودی ۔
یشم کا دل بری طرح سے ٹوٹ گیا ۔
مگر اسکے آنسوئوں کے سامنے بے بس سا ہوکر وہ اسے سے زرا فاصلے پر دیوار سے ٹیک لگا کر بیٹھ گیا ۔۔۔۔
ان کے درمیان گہرہ سکوت چھا گیا۔۔۔
وہ رو رہی تھی ۔۔ اور یشم اسے دلاسہ تک نہ دے پایا
بہت سا رو لینے بعد وہ سر اٹھا اسے دیکھنے لگی ۔۔۔
آئی ایم سوری یشم۔۔۔
میں تمہارا دل نہیں توڑنا چاہتی تھی ۔۔۔
وہ سمجھ نہیں پارہی تھی کیسے اپنی غلطی کا ازالہ کرے
تم میرا دل توڑ چکی ہو ۔۔
لاکھ چاہنے کے باوجود بھی وہ سختی نہ برت سکا ۔
ہم یہاں بہت سے خواب لے کر آئے تھے ، نہیں معولم تھا سارے خواب آنکھوں کر نوچ لئے جائیں گے ۔۔
الٹا مجرم بن کر رہ گئی ہوں لوگوں کی
اسے لہجے میں قیامت کا دکھ تھا ۔۔۔
کون تھے وہ ؟؟
میں صرف اسکا نام جانتی ہو ۔۔
اس نے بے بسی ہاتھوں کی لکیروں کو چھوا ۔
مجھے بتائو ۔۔؟
یمان ۔۔۔
اس نے نفرت سے کہا ۔
یشم نے بے اختیار سر اٹھا کر اسے دیکھا ۔۔
یمان کہا تم نے ؟؟؟ اسے جیسے یقین نہیں آیا ۔
ہاں ۔۔ یمان فرمان نام ہے اس شخص کا ۔۔
اسکے لہجے سے چھلکتی نفرت یشم کو پریشانی میں مبتلا کر گئی ۔۔۔
اس نے بے اختیار نظریں چرا لیں ۔۔
یمان نے یہ سب کیا تھا ؟؟؟ مگر کیوں ؟؟
وہ صدمے کی کیفیت میں اٹھ کھڑا ہوا ۔ ۔
تم چاہو تو مجھے سزا دے سکتے ہو ،
وہ اسے جاتا دیکھ کر بول پڑی ۔وہ پیشمان تھی اسکے جذبات کے کھلواڑ کیا تھا ۔۔ وہ خود سے نظریں ملانے کے قابل نہیں رہی تھی ۔
Detailed Summary
Mafia Wars by Uzzai Zehan is an emotional mafia romance that blends love, betrayal, crime, and suspense. The story follows characters whose lives are deeply entangled in the dangerous underworld, where every decision comes at a heavy price.
One of the central storylines revolves around Nabeesha and Yasham, whose relationship is built on trust and love until a shocking truth destroys everything between them. Nabeesha is forced to confess that her past actions unintentionally led to Yasham being imprisoned in a money-laundering case. Although she never meant to harm him and had planned to reveal the truth herself, fear and guilt prevented her from doing so. Yasham is devastated—not only by the betrayal but also because the woman he trusted most had hidden such a life-changing secret.
As emotions run high, Nabeesha reveals that the mastermind behind the conspiracy is Yaman Farman, a dangerous and influential figure responsible for framing innocent people for his own benefit. This revelation shifts the story from a heartbreaking romance to a tense battle against powerful enemies. Yasham must decide whether to forgive the woman he loves or seek justice, while Nabeesha struggles to redeem herself and expose the truth.
Filled with emotional confrontations, hidden conspiracies, dangerous mafia politics, and unexpected twists, Mafia Wars explores themes of trust, forgiveness, sacrifice, revenge, and unconditional love. The novel keeps readers engaged as the characters fight not only external enemies but also the emotional scars left by betrayal.