61.1K
27

Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Episode 10

مبین آپ اس کی زنجیروں کو پکڑیں یہ آپ کو کچھ بھی نہیں کہے گا ڈونٹ وری
سر آپ خود پکڑ لیں نہ میں آپ کو کمپنی دوں گا
مبین ڈرتے ہوۓ بولا
مبین آپ یہاں آکر اس کو پکڑو اور ہاں اس کو کتا نہیں روکی کہنا ہے سمجھے
جی سر مبین اپنا سانس روک کر
روکی کے قریب آکر زنجیر پکڑ لی
روکی نے اپنی گردن جیسے ہی مبین کی طرف گھومائ تو مبین نے الیاس کا بازو زور سے پکڑ لیا تھا
سر اللہ کا واستہ آپ کو مجھے ہاتھ پکڑنے سے نہ روکیۓ گا
الیاس کو ہنسی آئ لیکن وہ چھپا گیا
اوکے نہیں روکتا چلیں
مبین اور الیاس دونوں روکی کے ساتھ واک کر رہے تھے
مبین الیاس کے ساتھ چپک چپک چپک کر چل رہا تھا
مبین آپ لوگوں کی گیم کہا تک پہنچی
سر بس کر رہے ہیں مبین روکی کو دیکھتا ہوا بولا
اچھا
آپ کی فیملی نہیں ہے الیاس مبین کو دیکھتا ہوا بولا
سر ہے نہ میری فیملی ایک بھائ امی ابو بیوی اور ایک بیٹی بھی لیکن وہ پاکستان میں رہتے ہیں
اچھا تو اپنی وائف اور بیٹی کو یہاں کیوں نہیں سیٹیل کر لیتے
وہ سر ابھی اتنا آفورڈ نہیں کرسکتا جب بھائ کو نوکری مل جاۓ گئ تو میں اپنی فیملی کو بھی یہی لے آؤں گا
ہمم بھائ کیا کرتا ہے
سر اس نے انجیرنگ کی ہے بس پاکستان میں نوکری ڈھونڈ رہا ہے مبین ایزی ہوتا ہوا بولا اور اب اس کا ڈر بلکل ختم ہوگیا تھا
الیاس مبین کا ڈر بھاگنا چاہتا تھا جس میں وہ کامیاب ہوگیا
مبین آپ ایسا کرو اپنے بھائ کے ڈاکومنٹس مجھے دے دو میں اس کی نوکری لگا دوں گا
کیونکہ فلحال آفس کے لیۓ ابھی کوئ پوسٹ خالی نہیں ہے
سر تھینکیو سو مچ آپ ہمارہ اتنا بڑا کام کر رہے ہیں مبین سچے دل سے شکریہ کرتا ہوا بولا
اتنا خوش ہونے کی ضرورت نہیں ہے ابھی نوکری ملی نہیں الیاس مبین کو گھورتا ہوا بولا
سر آپ نے بول دیا ہے نہ تو انشاللہ مل جائے گی
انشاللہ الیاس بولا
سر آپ کی فیملی کہا ہے
مبین الیاس سے بولا
الیاس کے چہرے پر اداسی چھا گئ
ایکدم سے غصے کے آثار نمایاں ہونے لگے
💞💞
چندہ
لیو اور لارا کا ایکسیڈنٹ ہوا ہے
جیسمین فون پر بولی
وٹ چندہ حیرانگی سے بولی
ہے ابھی ہاسپٹل میں ہیں مجھے بھی ہاشم نے بولا ہے
او ہو یار میرا تو پاسپورٹ بھی میرے پیرنٹس نے لے لیا ہے چندہ اپنی دوست جیسمین سے بولی
کوئ بات نہیں میں تمہیں ان کی حالت کا بتاتی رہوں گی کوشش کرنا کل شام تک ہاسپٹل آجاؤ
اوکے ٹیک کئیر چندہ کال کاٹ کر بیڈ پر لیٹ گئی
اب ماما اور ڈیڈی سے پھر کوئ جھگڑا نہ ہوجاۓ
پتہ نہیں ان سب کو مجھ سے مسئلہ کیا میری چیزیں لے لی
اور تو اور اب باہر جاؤں گی تو وہ بھی ان کے ساتھ
چندہ دل ہی دل میں بڑبڑا رہی تھی
ایسا کرتی ہوں ان سے بات کرتی ہوں چندہ جھٹ سے بیڈ سے کھڑی ہوئی ۔
اور اپنے بالوں کا جوڑا بنا کر دروازے کے پاس گئ
اگر ابھی چلی گئ تو جھگڑا تو ضرور ہوگا اتنا تو مجھے پتا ہے
جس کی وجہ سے آذان اور آذنان نہیں جا سکے گیں گھومنے
💞💞
لائبہ گھر آئ تو اس کی ماما اسی کے انتظار میں بیٹھی تھی
آسلام علیکم ماما جانی
لائبہ اپنا بیگ صوفے پر پھینکتے ہوۓ بولی
وعلیکم اسلام ماما کی جان
کھانا لاؤں
جی ماما آپ گرم کر لیں میں جلدی سے فریش ہو جاتی ہوں
لائبہ بنا مسکرائی روم میں جانے لگیں
لائبہ (نرگس) لائبہ کی ماما نے آواز دی
جی ماما لائبہ اپنے آنسو چھپاتے ہوۓ بولی
کیا ہوا نرگس بازو باندھ کر بولی
لائبہ اپنی ماما کے گلے لگ کر رونے لگ گئ
کیا ہوا جانی نرگس پیار سے بولی
لائبہ کی پیٹھ پر ہاتھ رکھا
ماما آج لڑکے مجھ سے بدتمیزی کر رہے تھے وہ تو شکر ہے پولیس راؤنڈ لگا رہی تھی ورنہ اللہ جانے وہ میرے ساتھ کیا کرتے
کچھ بھی نہیں کرسکتے وہ لڑکے
کیونکہ تم نے آیت الکرسی پڑھی
تھی اور تم اللہ کے حفظ و امان میں تھی سمجھی
جی ماما لائبہ اپنے آنسوں صاف کرتے ہوئے بولی
چلو جلدی سے شاور لو اور کچن میں آؤ
اوکے لائبہ مسکرا کر چلی گئ
لائبہ فلیٹ میں رہتی تھی جس میں دو کمرے ایک کچن لاونج اور اٹیج واشروم تھے
گھر میں نرگس اور لائبہ کے علاوہ اس کا ایک بھائ آدم ہے جو گھر کبھی کبار آتا
کیونکہ وہ ڈرگس ایڈیکشن کا شکار تھا
لائبہ شاور لے کر باہر آئ
نرگس کھانے سمیت صوفے پر بیٹھ گئ
لائبہ آدم آیا تھا
اچھا کچھ کہا تو نہیں لائبہ کھانا کھاتے ہوۓ بولی
تمہارے جہیز کا جو گولڈ رکھا تھا وہ سارا لے گیا ہے نرگس اداسی سے بولی
کوئ بات نہیں ماما
لائبہ مسکرا کر بولی ہم کچھ سوچیں گیں بھائ کے بارے میں
ہممم نرگس لمبا سانس کھینچ کر بولی
💞💞
تم سے مطلب الیاس غصے سے بول کر آگے بڑھ گیا
مبین تو بہت سخت ڈر گیا تھا
سر سوری مبین الیاس کے پیچھے بھاگتے ہوۓ بولا
الیاس اپنے گھر میں داخل ہوا
اور مبین کے ہاتھ سے روکی کے گلے میں پڑی زنجیریں لے کر باندھ دیا
فولو می الیاس مبین کو بول کر چلنے لگا
اور مبین بھی اس کے پیچھے بھاگا
الیاس کچن میں چلا گیا
سٹ الیاس مبین کو دیکھ کر چئیر کی طرف اشارہ کرتا ہوا بولا
یس سر مبین سیدھا تیر کی طرح کھڑا تھا الیاس کے کہنے پر ایکدم بیٹھ گیا
کیا کھاؤ گے الیاس سپاٹ لہجے میں بولا
سر کچھ بھی مبین آنکھیں نیچے کر کے بولا
ہمم اوکے الیاس فریج کی طرف بڑھا ۔
اور اپنا موڈ ٹھیک کرتا ہوا بولا
فریج سے نگٹس نکالیں اور چپس وغیرہ نکالیں
نگٹس فرائ کیۓ اور کھانا وغیرہ ٹیبل پر نکال کر رکھا
مبین سکتے کی حالت میں تھا الیاس کو دیکھ کر
دوبئ کی نمبر ون کمپنی کا مالک گھر میں کھانا خود نکال کر کھاتا ہے
مبین اور الیاس کھانا وغیرہ کھا کر کھڑے ہوۓ
آؤ
الیاس مبین کو اپنے روم میں لایا
جو بہت ہی خوبصورتی سے ڈکوریٹ ہوا تھا
ایک گول بیڈ سامنے صوفے اور اسکے پیچھے بڑی بڑی کھڑکیاں
کھڑکیوں کے آگے بہت خوبصورتی سے پردے لگاۓ ہوۓ تھے
الیاس نے روم کے اندر جاکر سامنے ایک اور دروازہ کھولا
جہاں کمپیوٹرز پڑے تھے
آؤ میں بھی ایک گیم کا پروجیکٹ بنا رہا ہوں
تم مجھے دیکھو کچھ اندازہ ہوجاۓ گا
جی
آآاآآآ مبین جمائ لیتا ہوا بولا
کیونکہ اسے بہت زیادہ نیند آرہی تھی
مبین اپنے گھر گیارہ بجے تک سوجاتا تھا
لیکن ابھی پونے ایک بج چکا تھا
الیاس کو اس کی شکل پر بلکل بھی رحم نہیں آیا اور اسے نیا حکم دے دیا
💞💞
کل وہاں سے آکر ماما بابا سے بات کر لوں گی چندہ واپس اندر ہوگئ
اور ڈریسنگ کے سامنے کھڑی ہوکر اپنے بالوں کو کیچر سے آزاد کر دیۓ
چندہ کے بالوں کی لھینتھ بہت جلدی ہوتی تھی
لیکن وہ ہر منتھ پارلر جاکر اپنے بالوں کو کندھے تک کٹوا دیتی
چندہ کے ڈیڈی نے بھی کہی بار کہا تھا کے بال نہ کٹواۓ لیکن اس نے نہیں سنا
اور اپنی کاروائ کرتی
💞💞
مبین کا برا حشر ہوچکا تھا نیند سے لیکن الیاس اسے اگنور کر رہا تھا
سر تین ہونے والے ہیں مبین بے چارگی سے بولا
ہمم الیاس کمپیوٹرز کو آف کرتا ہوا بولا
چلو الیاس نے مبین کو اپنے سامنے والے روم میں بھیج دیا
اور خود آکر بیڈ پر بیٹھ گیا
جاری ہے