Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob NovelR50750 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode44
No Download Link
455.5K
47
Rate this Novel
Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode01 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode02 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode03 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode04 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode05 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode06 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode07 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode08 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode09 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode10 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode11 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode12 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode13 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode14 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode15 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode16 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode17 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode18 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode19 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode20 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode21 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode22 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode23 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode24 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode25 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode26 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode27 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode28 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode29 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode30 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode31 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode32 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode33 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode34 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode35 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode36 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode37 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode38 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode39 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode40 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode41 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode42 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode43 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode44 (Watching)Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode45 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode46 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Last Episode
Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode44
Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode44
ساری دنیا کو پتا چل جائے کہ تم میری ہو صرف میری اور میں صرف تمھارا روحان لو دیتے لہجے میں بولا
پر حانی گھر والے بھی دیکھیں گے تو کیا سوچیں گے ۔۔۔۔ حورم منمنائی
کچھ نہیں سوچتے یہی سوچیں گے کہ ہم ایک دوسرے سے کتنی محبت
کرتے ہیں ۔۔۔۔ روحان اسکا ہاتھ تھامے چلنے لگا
حورم نے بھی اس موضوع پر پھر کوئی بات نا کی
شاپنگ کرنے کے بعد وہ ہوٹل آ گئے
ہنی مل گئی وڈیو آو دیکھتے ہیں روحان نے اسے اپنے پاس بلایا جو کھڑکی کے پاس کھڑی باہر دیکھ رہی تھی
حورم بیڈ پر بیٹھے روحان کے پاس آئی اور اسکے پاس بیٹھ گئی
روحان نے وڈیو پلے کی
اس لڑکی نے وڈیو کے بیک گراونڈ پر خوبصورت سا انگلش سونگ ایڈیٹ کر دیا
تھا
Oh, it’s been a hell of a ride
Driving the edge of the a knife
Never let you go
Never let me down
Don’t you give up
Nah ….. nah…….nah
I won’t give up
Nah…..nah……nah
Let me love you
Let me love you
Don’t you give up
Nah ….. nah…….nah
I won’t give up
Nah…..nah……nah
Let me love you
Let me love you
وہ وڈیو وہاں سے شروع ہوتی تھی جہاں سے حورم بھاگتی ہوئی روحان کی طرف
آ رہی تھی اور روحان کے اسکے ماتھے پر اپنا ماتھا ٹکانے تک تھی
وہ دونوں وڈیو دیکھ رہے تھے
حانی ہماری دیوانگی دن بدن بڑھتی ہی جا رہی ہے ہر وقت مجھے ڈر لگا رہتا ہے کہ کہیں ہمارے پیار کو کسی کی نظر نا لگ جائے
حورم روحان سے وڈیو دیکھنے کے بعد گویا ہوئی
روحان اسکے سامنے بیٹھ گیا اور اسکا چہرہ اپنے دونوں ہاتھوں میں تھام لیا
کچھ نہیں ہو گا ہنی اللہ ہمارے ساتھ ہے وہ کیسے ہمیں ایک دوسرے
سے الگ کر سکتا ہے ۔۔۔۔ روحان نے اسکی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے اسے
تسلی دی
ہمم ۔۔۔۔ حورم نے ہاں میں سر ہلایا روحان نے مسکراتے ہوئے اسکی
پیشانی چومی
حورم نے اسکے ڈمپل پر اپنے لب رکھ دیئے
چلو سو جاو ہنی ۔۔۔۔ روحان نے لیٹتے ہوئے بولا
حورم نے اپنا سر اسکے سینے پر ٹکا دیا اور روحان نے اسکے گرد ہمیشہ کی طرح اپنی بانہوں کا حصار بنا لیا
جلد ہی ان پر نیند کی دیوی مہربان ہو گئی
وہ دونوں ایک دوسرے میں مگن ہنسی خوشی زندگی گزار رہے تھے اس بات سے انجان کہ قسمت ان کے ساتھ کتنا برا کھیل کھیلنے والی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
روحان اور حورم لندن سے واپس آ چکے تھے اور آج سب لوگ شیری کے گھر
ڈنر کے لیے جمع تھے
ڈنر کرنے کے بعد سب ڈرائینگ روم میں موجود تھے اور اپنی اپنی باتوں میں مصروف تھے
حورم سب لڑکیوں کے ساتھ ایک سائیڈ پر بیٹھی ہوئی تھی
حورم ہم سب نے ایک وڈیو دیکھی ہے فیس بک پر آج کل یہ وڈیو بہت وایرل ہے اب تم ہمیں یہ بتاو کہ یہ تم اور روحان بھائی ہی ہو نا
دعا نے وڈیو پلے کر کے اسکے سامنے اپنا موبائیل کیا
وڈیو دیکھ کر حورم کے لبوں پر مسکراہیٹ رینگ گئی
اب میری خیر نہیں حورم نے دل میں سوچا
بتاو حورم یہ تم اور روحان بھائی ہی ہو نا نور نے بھی استفسار کیا
ہاں ہم دونوں ہی ہیں حورم نے ان سب کی طرف دیکھتے ہوئے مسکراتے ہوئے جواب دیا
توبہ کتنی بے شرم ہو مجال ہے جو یہ بتاتے ہوئے بھی شرما جاو ۔۔۔۔
عائزہ نے اسے شرم دلوائی لیکن وہ ڈھیٹوں کی طرح مسکرا رہی تھی
حورم ہماری تو حسرت ہی رہ جائے گی کہ تم روحان بھائی کہ ذکر پر شرماو
اور ہم مل کر تمھیں تنگ کریں ۔۔۔۔ مشال منہ بناتی ہوئی حسرت سے بولی
اسکی بات پر حورم سمیت سب مسکرا دیں
ایسا کبھی نہیں ہو گا حورم نے اسے چڑایا
ہاں پتا ہے ہمیں تم اور روحان بھائی ہو ہی بے شرم تم لوگوں کو تو شرم چھو کر بھی نہیں گزری اور اس بات کا ثبوت یہ وڈیو ہے اب کی بار دعا مسکراتے ہوئے بولی
حورم اب بھی مسکرا رہی تھی
اچھا یہ بتاو یہ وڈیو کس کس نے دیکھی ہے حورم نے ان سب سے استفسار
کیا
سب نے ہی دیکھی ساری ینگ پارٹی اور بڑوں نے بھی دعا کی بدولت ۔۔۔۔
جواب ہادیہ کی طرف سے آیا
دعا کوئی حال نہیں تمھارا بڑوں کو دیکھانے کی کیا ضرورت تھی وہ کیا سوچ رہے ہوں گے ہمارے بارے میں ۔۔۔۔ حورم نے دعا کو گھورا
تم لوگوں کو یہ سب کے سامنے کرتے ہوئے شرم نہیں آئی تو مجھے سب کو دیکھانے میں شرم نہیں آئی ویسے بھی کسی نے کچھ نہیں کہا
وڈیو دیکھ کر الٹا سب خوش ہی ہوئے تھے تم دونوں کی ایک دوسرے
کے لیے محبت دیکھ کر ۔۔۔۔ دعا مسکراتے ہوئے گویا ہوئی
ویسے حورم ہوا کیا تھا اس دن یہ بھی تو بتاو ۔۔۔۔ ہانیہ نے استفسار کیا
تو حورم نے ان کو ساری بات بتا دی
اللہ تم دونوں کو خوش رکھے اور ہر بری نظر سے دور رکھے ۔۔۔۔ زویا نے اسے دعا دی
آمین ۔۔۔۔ حورم سمیت سب نے آمین کہا
پھر زندگی معمول پر آ گئی سب اپنے اپنے کاموں میں مصروف ہو گئے
مشعل اور معاذ کی شادی ہو چکی تھی اور وہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ
بہت خوش تھے
روحان اور حورم بھی اپنی زندگی میں مگن تھے اور ایک دوسرے کے ساتھ
ہنسی خوشی زندگی گزار رہے تھے
حانی تم نے آج پھر آنے میں دیر کر دی ہے اب تو یہ تمھارا روز کا مامول بن گیا ہے ۔۔۔۔ حورم نے روحان کے کمرے میں داخل ہوتے ہی خفگی کا اظہار کیا
روحان کئی دنوں سے آفس سے واپسی پر لیٹ آرہا تھا
ہنی کام تھا اس لیے دیر ہو گئی ۔۔۔ روحان اسکی گود میں سر رکھ کے
لیٹ گیا
حورم بیڈ پر بیٹھی ہوئی تھی
حورم نے اسکے براون سلکی بالوں میں انگلیاں چلانی شروع کر دیں
آج پھر درد ہو رہا ہے حانی سر میں ۔۔۔۔ حورم نے پریشانی سے استفسار
کیا
ہاں آج بھی درد ہو رہا ہے ۔۔۔۔ روحان اپنی پیشانی مسلتے ہوئے گویا ہوا
اتنی دیر تک کام کرو گے تو ایسا ہی ہو گا خود پر بھی دھیان دو کل کو ڈاکڑ کے پاس جانا ہے ہم دونوں نے اور تمھارا چیک اپ کروانا ہے ۔۔۔۔حورم نے اسکا سر دبانا شروع کر دیا
ٹھیک ہے ۔۔۔۔روحان نے اپنی آنکھیں موند لیں حورم کی نرم نرم انگلیوں کا لمس اسکو سکون دے رہا تھا اسے ایسا لگ رہا تھا جیسے وہ اپنی انگلیوں سے اسکا درد چن رہی ہے
حانی کھانا لاوں تمھارے لیے ۔۔۔۔ کچھ دیر کے بعد حورم نے اس سے پوچھا
ہممم ۔۔۔۔ لے آو مجھے بھوک لگی ہے
ٹھیک ہے تم چینج کرو اور فریش ہو جاو میں تب تک کھانا لے کر آتی ہوں پھر مل کر کھانا کھاتے ہیں حورم اس سے کہتی ہوئی کھانا لینے چلی گئی
اور وہ واشروم میں گھس گیا
پھر ان دونوں نے مل کر کھانا کھایا اور سو گئے
حانی کیا ہوا ہے ایسے کیوں بیٹھے ہو آج تم لنچ پر بھی نہیں آئے میں تمھیں فون کرتی رہی تم میری کال کیوں نہیں اٹینڈ نہیں کر رہے تھے
تمھاری ریپورٹس بھی آنی تھیں آج مل گئی کیا ریپورٹس ۔۔۔۔
حورم گھر آئی تو روحان کو گھر میں ہی پایا وہ اپنے روم میں سر جھکائے بیٹھا تھا
حورم نے اسے دیکھتے ساتھ ہی اس پر سوالوں کی بوچھار شروع کر دی
حانی ۔۔۔۔۔ حورم اپنا حجاب اتارنے کے بعد اسکے سامنے بیڈ پر بیٹھ گئی
اور اسکا کندھے پر ہاتھ رکھا
روحان نے کوئی جواب نا دیا
حانی ۔۔۔۔ کیا ہوا ہے بول کیوں نہیں ہو تم حورم نے پریشانی سے استفسار
کیا
اور اسکا چہرہ اپنے دونوں ہاتھوں میں تھام کر اونچا کیا
حانی میری طرف دیکھو ۔۔۔۔ حورم کے کہنے پر روحان نے اسکی طرف دیکھا
تو اسکی لال انگارہ آنکھیں دیکھ کر حورم تڑپ اٹھی
حانی ۔۔۔۔ کیا ہوا ہے کیوں ایسی حالت بنائی ہوئی ہے تم نے ۔۔۔۔
روحان کی آنکھیں کافی دیر روتے رہنے کی چغلی کھا رہی تھیں
حورم اسے اس حالت میں دیکھ کر رونے لگی
حانی بولو نا کیوں میری جان لینے پر تلے ہوئے ہو ۔۔۔۔ حورم روتے ہوئے بولی
روحان نے اسکے سامنے اپنی ریپورٹس کر دیں
روحان اور حورم کل روحان کا چیک اپ کروانے گئے تھے ڈاکڑ نے کچھ ٹیسٹ لکھ کر دیئے تھے آج ان کی ریپورٹس آنی تھی جو روحان نے ہی
ہوسپٹل سے لینی تھیں
حورم نے ریپورٹس دیکھیں تو نفی میں سر ہلانے لگی اس کے ہاتھ سے ریپورٹس گر گئیں
ایسا نہیں ہو سکتا سب جھوٹ ہے یہ ہوسپٹل والوں کو کوئی غلط فہمی ہوئی ہو گئی ہم کل کسی اور ڈاکڑ کے پاس جائیں گے اس سے تمھارا چیک اپ
کروایں گے
حورم نے اپنے آنسو صاف کیے اور روحان کا چہرہ جو آنسو سے تر
تھا اپنے ہاتھوں سے صاف کیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایسا نہیں ہو سکتا سب جھوٹ ہے یہ ہوسپٹل والوں کو کوئی غلط فہمی ہوئی ہو گئی ہم کل کسی اور ڈاکڑ کے پاس جائیں گے اس سے تمھارا چیک اپ
کروایں گے
حورم نے اپنے آنسو صاف کیے اور روحان کا چہرہ جو آنسو سے تر تھا
اپنے ہاتھوں سے صاف کیا
کچھ نہیں ہوا حانی بھلا اللہ ہمیں کیسے یہ سزا دے سکتا ہے ۔۔۔۔
حورم نے روحان کو تسلی دی وہ ان ریپورٹس کو ماننے کو تیار نہیں تھی
یہی سچ ہے ہنی میں بہت جلد تمھیں چھوڑ کر چلا جاوں گا میں نے نہیں جانا تمھیں چھوڑ کر میں تمھارے ساتھ جینا چاہتا ہوں
روحان نے اسکے دونوں ہاتھ تھام لیے اور اسے یقین دلانے کی کوشش کی
میں نے بولا ہے نا حانی یہ ریپورٹس جھوٹی ہیں پھر اپنی ہی ہانکے جا رہے
ہو ۔۔۔ حورم نے غصے کا اظہار کیا
ہر بار ہمارے ساتھ ہی ایسا کیوں ہوتا ہے پہلے بھی مجھے تمھیں چھوڑ کر جانا
پڑا اور اس بار تو بھی ۔۔۔۔ اس بار تو واپسی کا کوئی راستہ بھی نہیں ہے
روحان کی آنکھوں سے آنسو رواں تھے
حانی کچھ مت کہو چپ رہو تمھیں کچھ نہیں ہو گا ہم ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ رہیں گے انشا اللہ
میں تمھارے لیے کچھ کھانے کے لیے کچھ لے کر آتی ہوں حورم نے اسکے آنسو صاف کیے
اور وہاں سے جانے لگی لیکن روحان نے اسکا ہاتھ پکڑ کر اسے روک لیا
ہنی میں مر رہا ہوں مجھے برین ٹیومر ہے یہی سچ ہے میں مر جاوں گا تمھیں چھوڑ کر چلا جاوں گا ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ۔۔۔۔ روحان بے بسی کی انتہا پر تھا اسکی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے
حورم کا ایک ہاتھ روحان کی گرفت میں تھا اس نے دوسرے ہاتھ سے ایک تھپڑ روحان کے منہ پر مارا
میں نے بولا ہے نا یہ سب جھوٹ ہے تم مجھے چھوڑ کر نہیں جا سکتےسمجھے تم
تمھیں میرے ساتھ جینا ہے تمھیں کچھ نہیں ہو گا
حورم نے روتے ہوئے اسے گریبان سے پکڑ کر جنجھوڑا
روحان نے اسے اپنے سینے میں بھینچ لیا
کافی دیر وہ ایک دوسرے کے گلے لگے اپنا دکھ ہلکا کرتے رہے
حورم کی روتے روتے ہچکیاں بند گئی تھیں
حورم نے اس سے الگ ہونا چاہا تو روحان نے اپنی گرفت اور مضبوط کر لی
پلیز ابھی نہیں ہنی ۔۔۔۔۔ حورم نے پھر سے اپنا سر اسکے کندھے پر ٹکا دیا
کافی دیر کے بعد روحان نے حورم خود سے الگ کیا
حانی اب اور نہیں رونا
نا میں نے اور نا تم نے.
جاری ہے
