Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob NovelR50750 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode06
No Download Link
455.5K
47
Rate this Novel
Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode01 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode02 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode03 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode04 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode05 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode06 (Watching)Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode07 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode08 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode09 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode10 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode11 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode12 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode13 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode14 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode15 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode16 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode17 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode18 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode19 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode20 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode21 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode22 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode23 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode24 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode25 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode26 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode27 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode28 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode29 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode30 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode31 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode32 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode33 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode34 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode35 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode36 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode37 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode38 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode39 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode40 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode41 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode42 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode43 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode44 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode45 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode46 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Last Episode
Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode06
Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode06
تو کیسا گزرا آپ سب کا آج کا دن علی صاحب نے بچوں سے پوچھا
بہت اچھا پاپا ہم نے لنچ کیا شاپنگ کی اور فن لینڈ بھی گئے آیان خوشی سے چہک رہا تھا
پاپا آپ کو اور ماما کو بھی ہمارے ساتھ جانا چائیے تھا نور ان سے بولی
بیٹا ہم ضرور جاتے پر میرا اور تمھاری ماما کا کراچی جانا بھی ضروری تھا اگر کام نا ہوتا تو ہم ضرور آپ لوگوں کے ساتھ جاتے علی صاحب بولے
کوئی بات نہیں آپ کا جانا بھی تو ضروری تھا شایان بولا
اچھا حور کل تمھارا یونی کا پہلا دن ہے کیسا لگ رہا ہے فاطمہ بیگم نے اس سے پوچھا
آئی فیل ویری ایکسائٹینگ ماما ۔۔۔۔۔ حور پرجوش تھی
اوکے ۔۔۔۔ اچھی بات ہے فاطمہ بیگم مسکراتے ہوئے بولیں
کھانا کھانے کے بعد سب اپنے اپنے روم میں چلے گئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Good morning حور ڈائنیگ ٹیبل پر موجود سب سے بولی
Good morning سب نے جواب دیا
تو آج میری بیٹی کا پہلا دن ہے یونی کا بیسٹ آف لک علی صاحب مسکراتے ہوئے بولے
تھینکس پاپا ۔۔۔۔۔۔۔۔
حور دھیان سے رہنا کہیں کوئی تمھاری ریگینگ نا کر دے نور نے اسے آگاہ کیا
یو ڈونٹ وری مائی سسڑ ۔۔۔۔۔۔۔۔ کوئی کر کے تو دیکھے ریگینگ اس کو اسکی نانی نا یاد کروا دی تو میرا نام بھی حور نہیں ۔۔۔۔۔۔
اوکے بیسٹ آف لک سس ۔۔۔۔۔۔ نور بولی
سب نے اسے بیسٹ آف لک بولا
دھیان سے گاڑی چلانا بیٹا فاطمہ بیگم حور کو ہدایت دینا نا بھولی تھیں
اوکے ماما جو آپ کا حکم ۔۔۔۔۔ ماما میں نے دعا اور عائزہ کو ٹریٹ دینی ہے اس لئے واپس پر دیر ہو جائے گی
اوکے اللہ حافظ اب جاؤ ورنہ لیٹ ہو جاؤ گی ۔۔۔۔۔فاطمہ بیگم بولیں
اوکے ماما اللہ حافظ
اس نے جیسے ہی گاڑی گیٹ سے باہر نکالی دعا اور عائزہ دعا کے گھر کے گیٹ کے پاس کھڑی نظر آئیں
شکر ہے تم آ گئی ہم نے تو سوچا شاید آج کی تاریخ میں تم نا آؤ دعا نے طنز کیا
چلو جلدی بیٹھو نہیں تو دیر ہو جائے گی ہمیں حور ان سے بولی
لیٹ خود آئی ہو اور جلدی کرنے کا بھی ہمیں ہی کہہ رہی ہو یہ اچھی بات ہے عائزہ نے اسے گھورا
اچھا اب بیٹھ بھی جاؤ اب نہیں ہو رہی دیر ۔۔۔۔ حور بولی
فرنٹ سیٹ پر میں بیٹھو گی دعا بولی
نہیں میں بیٹھوں گی ۔۔۔۔۔۔ عائزہ بولی
اب تم لوگوں نے لڑائی شروع کر دی ہے چپ کر کہ کوئی بھی بیٹھ جاؤ حور ان سے بولی
نہیں میں بیٹھوں گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دعا بولی
اچھا یار اس کا بھی حل ہے ایک دن تم اور دوسرے ان عائزہ فرنٹ سیٹ پے بیٹھ جایا کرنا اب ٹھیک ہے حور نے حل نکالا
ٹھیک ہے لیکن آج میں ہی اگلی سیٹ پر بیٹھوں گی دعا بولی
اچھا بیٹھ جا دفعہ ہو کمینی نا ہو تو ۔۔۔۔۔ عائزہ خفگی سے دعا سے بولی
تھینکس ۔۔۔۔۔۔۔ دعا عائزہ کو گلے لگا کر فرنٹ سیٹ پر بیٹھ گئی
ہوں ۔۔۔۔۔۔۔ عائزہ بھی ہوں کرتے ہوئے بیٹھ گئی
ان کے گاڑی میں بیٹھتے ہی حور نے گاڑی سٹارٹ کر دی
ویسے دعا اور عائزہ تم دونوں کتنا لڑتی ہو نا میرے بھائیوں کا کیا بنے گا اللہ ان کی حفاظت کرے تم جیسی چڑیلوں سے ۔۔۔۔۔۔۔ حور بولی
اب اتنا بھی نہیں لڑتی ہیں ہم ۔۔۔۔۔ دعا نے اپنی صفائی دی
وہ تو مجھے پتا ہے ۔۔۔۔۔۔ حور بولی
تم چھوڑو ان باتوں کو اور دھیان سے گاڑی چلاؤ کہیں ہم یونی کی بجائے ہوسپٹل نا پہنچ جائیں ۔۔۔۔۔۔۔ عائزہ حور سے بولی
باتیں کرتے کرتے انہیں پتا ہی نہیں کب وہ لوگ یونی پہنچ گئیں
لو آگئی یونی تم دونوں چلو میں گاڑی پارک کر کے آتی ہوں حور ان کو گیٹ پر اتارتے ہوئے بولی
اوکے ہم گراونڈ میں جا رہیں ہیں ادھر ہی آ جانا اوکے دعا بولی
اوکے ۔۔۔۔۔۔ ان سے کہتی وہ گاڑی پارک کرنے چلی گئی
دعا پنک کلر کا پٹیالہ شلوار ،کرتی پہن رکھی تھی سر پر سفید حجاب ، کندھے پر پنک کلر کا ڈوپٹا رکھے ، پنک ہی سینڈل پہنے اور میک اپ کے نام پر صرف نیچرل پنک کلر کی ہی لیپسٹک لگائے بہت پیاری لگ رہی تھی
عائزہ نے سی گرین کلر کی پٹیالہ شلوار ، کرتی سر پر بلیک حجاب لئے ، سی گرین کلر کا ڈوپٹا کندھے پر رکھے بلیک سینڈل پہنے اور نیچرل پنک لیپسٹک لگائے پیاری لگ رہی تھی
حور بلیو جینز کی پینٹ ، بلیو گُھٹنوں تک آتا فراک اور اسی رنگ کا ڈوپٹا کندھے پر رکھے بیبی پنک کلر کا سر پر حجاب لئے ، بلیو ہی سینڈل پہنے اور نیچرل پنک لیپسٹک لگائے بہت خوبصورت لگ رہی تھی
حور گاڑی پارک کر کے ان کے پاس آگئی
چلو دیکھتے ہیں پہلا لیکچر کون ساہے اور کب ہے حور ان سے بولی
عائزہ اور دعا سر ہلاتی ہوئی اس کے ساتھ چل دیں
وہ تینوں نوٹس بورڈ سے اپنے لیکچر دیکھ کر کلاس روم کی طرف جانے ہی والی تھیں کے ان کے پاس ایک لڑکا آیا
آپ فریشرز ہیں یونی میں۔۔۔۔۔ اس لڑکے نے ان تینوں سے پوچھا
جی دعا نے جواب دیا
اوکے۔۔۔۔۔ ویلکم ان دا یونی ۔۔۔۔۔ آپ کس ڈپارٹمنٹ کی ہیں اس لڑکے نے ان سے پوچھا
فزکس ۔۔۔۔ جواب عائزہ کی طرف سے آیا
اچھا آئیں میں آپ کو آپ کے آپ کی کلاس تک چھوڑ آؤں اس لڑکے نے ان کو آفر کی
دعا نے کچھ بولنے کے لئے منہ کھولا ہی تھا کہ حور بول پڑی
چلیں ٹھیک ہے ویسے بھی ہمیں اپنی کلاس کا نہیں پتا تھا حور اس لڑکے سے بولی
حور کی بات سن کر دعا اور عائزہ نے حور کی طرف دیکھا حور نے آنکھوں ہی آنکھوں میں ان کو چپ رہنے کا اشارہ کیا
چلیں آئیں ۔۔۔۔۔۔۔ وہ لڑکے ان سے بولا
وہ تینوں اس لڑکے کے پیچھے پیچھے چل پڑیں
اس لڑکے نے کو واشرومز کے سامنے لا کھڑا کیا
یہ آپ کی کلاس ۔۔۔۔۔۔۔ وہ لڑکے ہنستے ہوئے بولا
ذرا آؤ تو تمھیں کلاس روم کی سیر بھی کروا دوں حور بولی اور ساتھ ہی دعا اور عائزہ کو اشارہ کیا
حور کا اشارہ سمجھتے ہی دعا نے اپنے موبائیل میں وڈیو بنانی شروع کی اور عائزہ نے واشروم کا دروازہ کھولا
کیا مطلب اس بات کا ۔۔۔۔۔۔۔ اس لڑکے کی طرف سے سوال کیا گیا
مطلب بھی بتا دیتے ہیں اتنی جلدی کیا ہے
تم نے کیا ہمیں پاگل سمجھا تھا ہمیں تو پہلے ہی اپنی کلاس کا پتا تھا میں نے تمھیں سبق سکھانے کے لئے تمھاری بات مانی تھی
اب تم یاد رکھو گے مجھے میں کیا چیز ہوں حور غصے سے بولی
تم کیا کر لو گی ایک لڑکی ہی تو ہو کمزور سی میرا کیا بگاڑھ لو گی اس لڑکے نے حور کو سیریس نا لیا
حور نے اس کے منہ کیھنچ کر تھپڑ مارا
تھپڑ اتنے ذور کا تھا کہ اس لڑکے کا منہ گھوم کر دوسری طرف چلا گیا
اور اس لڑکے کے سنھبلنے سے پہلے ہی اسے دکھا دے کر اسے واشروم میں بند کر دیا اور باہر سے ڈور لوک کر دیا
اب لیتے رہو کلاس جب تک تمھارا دل کرے حور غصے سے اس لڑکے سے بولی
چلو چلتے ہیں ہم اب حور دعا اور عائزہ سے بولی
واہ یار کیا علاج کیا اس کا تم نے عائزہ نےحور کو داد دی
واقعی یار مزا آگیا تم نے تو کمال کر دیا یہ دیکھو میں نے ساری وڈیو بنائی ہے سب کو دیکھاوں گی گھر جا کر دعا اس سے بولی
ہاہاہاہاہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مجھے بھی دیکھاؤ کیسی لگ رہی ہوں میں وڈیو میں ۔۔۔۔۔۔۔۔ حور ہنستے ہوئے بولی
دیکھ لو پھر کام آگیا نا میرا فائٹینگ کورس ۔۔۔۔۔ حور نے وڈیو دیکھنے کے بعد
فخریہ انداز میں بولی
ہاں یہ تو ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ دعا نے اسکی بات سے اتفاق کیا
اچھا چلو کلاس میں چلتے ہیں عائزہ ان سے بولی تو وہ تینوں کلاس کی طرف چل دیں
جب وہ کلاس میں داخل ہوئیں تو کلاس میں کافی سٹوڈینٹس پہلے سے موجود تھے
کلاس میں تین تین کرسیوں کی رو بنائی گئی تھی
وہ تینوں ایک ہی رو میں بیٹھ گئیں
تھوڑی دیر بعد ایک لڑکی کلاس میں انٹر ہوئی لڑکوں نے اسے دیکھ کر ہوٹینگ شروع کر جس سے وہ لڑکی رونے والی ہو گئی
یار حور کچھ کر یہ بچاری تو بہت معصوم ہے اس کو بچا ان سب سے ۔۔۔۔ دعا حور سے مخاطب ہوئی
جب ہم انٹر ہوئیں تھیں تب بھی ان لوگوں نے ایسا ہی کیا تھا وہ تو ہم نے کوئی رسپونس نہیں دیا پر اس لڑکی نے ابھی کے ابھی رو پڑنا ہے ۔۔۔۔۔ عائزہ بولی
سٹاپ اٹ ۔۔۔۔۔۔۔ حور اونچی آواز میں دھاڑی تو سب چپ ہو گئے
حور اٹھ کر اس لڑکی کے پاس گئی جو ابھی تک دروازے میں ہی کھڑی تھی
اور اس کا ہاتھ پکڑ کر اسے اپنی جگہ پر بیٹھا دیا
ہیلو میرا نام حور ہے اس لڑکی کے بیٹھنے کے بعد حور نے اسکے سامنے اپنا ہاتھ بڑھایا
ہیلو میں مشال ہوں اس لڑکی نے اپنا تعارف کروایا
ہیلو مشال میں دعا اور یہ عائزہ ہے دعا نے اپنا اور عائزہ کا تعارف اس سے کروایا
ہیلو ۔۔۔۔ مشال ان دونوں سے ہاتھ ملاتے ہوئے بولی
مشال کیا تم ہم سے دوستی کرو گی ۔۔۔۔۔ حور نے اس کو دوستی کی آفر کی
جی کیوں نہیں ۔۔۔۔ مشال بولی
اوکے مشال تو پھر آج سے ہم دوست ۔۔۔۔۔ ٹھیک ہے عائزہ بولی
ٹھیک ہے ۔۔۔۔۔۔ مشال نے ہاں میں سر ہلایا
میں ، حور اور دعا ایک دوسرے کی کزنز اور بہت اچھی دوست بھی ہیں
ہم تینوں ڈفنس میں رہتی ہیں اور ہمارے گھر بھی ساتھ ساتھ ہی ہیں ہم تینوں کے پاپا کا اپنا بزنس ہے اور ماما ہاؤس وائف ہیں میرے دو بھائی ہیں ، دعا کا ایک بھائی اور ایک بہن اور حور کی ایک بہن اور دو بھائی ہیں
عائزہ نے اپنا ، دعا اور حور کا مکمل تعارف مشال سے کروایا
اچھا اب تم اپنے بارے میں بتاؤ کچھ ۔۔۔۔۔۔
میں ثمن آباد میں رہتی ہوں میرے بابا کا جنرل سٹور ہے امی ہاؤس وائف ہی ہیں میرا ایک بھائی ہے ۔۔۔۔ دعا کے پوچھنے پر مشال نے اپنے بارے میں ان کو بتایا
تمھیں کسی سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے میرے ہوتے ہوئے اوکے ۔۔۔۔۔۔ حور مشال سے بولی
اوکے ۔۔۔۔۔۔۔۔مشال نے ہاں میں سر ہلایا
اچھا اب میں تم لوگوں کی ساتھ والی رو میں بیٹھ رہی ہوں کہیں کوئی اور ہی نا آ کر بیٹھ جائے حور ان تینوں سے بولی
اوکے۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ تینوں ایک ساتھ بولیں
روز کے درمیان تھوڑا ہی فاصلہ تھا تقریبا ایک شخص کے گزرنے کا ہی راستہ تھا روز کے درمیان میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حور کا دھیان دعا لوگوں کی طرف تھا جب کوئی اس کے ساتھ والی کرسی پر کوئی آ کر بیٹھا حور نے گردن موڑ کر اسے دیکھا
اوے ۔۔۔۔۔۔۔۔ شیری کے بچے تم ادھر ۔۔۔۔۔۔ حور اسے دیکھ کر اتنی اونچی آواز میں چیخی کہ سب اس کی طرف متوجہ ہو گئے اور اپنی اپنی باتیں چھوڑ کو حور کو دیکھنے لگے
______
اوے ۔۔۔۔۔۔۔۔ شیری کے بچے تم ادھر ۔۔۔۔۔۔ حور اسے دیکھ کر اتنی اونچی آواز میں چیخی کہ سب اس کی طرف متوجہ ہو گئے اور اپنی اپنی باتیں چھوڑ کو حور کو دیکھنے لگے
ارے لڑکی آہستہ کیوں مجھے بہرہ کرنا چاہتی ہو اگر میں بہرا ہو گیا تو کوئی
بھی لڑکی مجھ سے شادی نہیں کرے گی اور اگر میری شادی نا
ہوئی تو میں کیا کروں گا میں نے کنوارا نہیں مرنا ۔۔۔۔۔ شیری مظلومیت
سے بولا
اوے ڈرامے باز ۔۔۔۔۔ سیدھی طرح میری بات کا جواب دے بات کو
گھوما نا ۔۔۔۔۔ حور شیری کو گھورا
وہ میں نے اس یونی میں اڈمیشن لیا ہے وہ بھی تمھاری ہی کلاس میں
اس لئے ادھر ہوں شیری کی طرف سے فورا جواب حاضر تھا
تم نے ادھر اڈمیشن لے لیا اور مجھے بتایا بھی نہیں ۔۔۔۔۔۔ حور نے اسے
گھورا
میں تمھیں سر پرائز دینا چاہتا تھا اس لئے نہیں بتانا
پر میں تم سے ناراض ہوں ۔۔۔۔۔ حور نے خفگی کا اظہار کیا
اچھا معافی نہیں ملے گی کیا ۔۔۔۔۔ شیری کی طرف سے سوال کیا گیا
جاؤ تمھیں معاف کیا ۔۔۔۔۔ کیا یاد کرو گے کس سخی سے پالا پڑا ہے
حور ایک ادا سے بولی
شکریہ آپ کا ملکہ عالیہ ۔۔۔۔۔۔ شیری مسکراتے ہوئے بولا
یہ کون ہے ۔۔۔۔۔۔۔ جس سے حور بات کر رہی ہےمشال نے دعا سے پوچھا
یہ حور کی خالہ کا بیٹا ہے اسکی خالہ کراچی میں رہتی ہیں دعا نے اسے بتایا
اچھا ۔۔۔۔ مشال بولی
آؤ میں تمھیں دعا ، عائزہ اور اپنی ایک نئی دوست سے ملواتی ہوں حور شیری سے بولی
ہیلو گلز ۔۔۔۔۔۔۔ شیری دعا لوگوں کے پاس جا کر بولا
ہیلو ۔۔۔۔۔ دعا اور عائزہ بولیں
ویسے شیری تمھیں بتانا چاہئیے تھا کہ تم نے بھی ہمارے ساتھ اڈمیشن
لیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ عائزہ نے اس سے شکوہ کیا
سوری یار میں تم سب کو سرپرائز دینا چاہتا تھا اس لئے نہیں بتایا
چلو کوئی بات نہیں معاف کیا تمھیں بہت خوشی ہوئی تمھیں جہاں دیکھ کر عائزہ نے خوشی کا اظہار کیا
اے تم کیوں چپ ہو ۔۔۔۔۔ یقینا کہیں پہنچ گئی ہو گی کیا اب بھی تمھاری یہ ہی عادت کہ کر کچھ اور رہی ہوتی ہو اور سوچ کچھ اور رہی ہوتی ہو
شیری دعا سے بولا
بلکل ٹھیک کہا ہے تم نے شیری یہ اب بھی ایسی ہے جواب حور کی طرف سے آیا
اچھا کیا سوچ رہی ہو اب ۔۔۔۔۔ شیری نے دعا سے پوچھا
یہی کہ تم کتنے برے ہو دعا اس سے مخاطب ہوئی
اچھا میں کتنا برا ہوں سوچ لیا پھر ۔۔۔۔
ہاں ۔۔۔۔۔ تم بہت بہت بہت بہت برے ہو
وہ کیوں ۔۔۔۔۔۔ شیری کی طرف سے سوال کیا گیا
تم اس لئے برے ہو کہ تم نے ہمیں اپنے آنے کا بتانا بھی پسند نہیں کیا اب تم ہم سے بھی اپنی باتیں چھپایا کرو گے یہ وقت بھی آنا تھا اللہ اللہ کیا زمانہ آ گیا ہے دوست دوست نا رہا دعا دہائی دی
بس کر ڈ رامے باز تیری تو جس بیچارے سے شادی ہو گی اس بیچارے کو تو تم نے پاگل ہی کر دینا ہے اپنے ان ڈراموں سے ۔۔۔۔۔۔شیری دعا سے بولا
تو مجھے ڈ رامے باز کہہ رہا ہے اور خود کیا ہے دعا نے شیری کو گھورا
بس کرو کوئی مشال کا ہی خیال کر لو وہ بیچاری کو کوئی پوچھ ہی نہیں رہا
حور نے ان دونوں کو مشال کی طرف متوجہ کیا جو کب سے ایک کا تو کبھی دوسرے کا منہ دیکھ رہی تھی
شیری یہ ہماری دوست مشال اور مشال یہ میری خالہ کا بیٹا اور میرا ، دعا اور عائزہ کا بچپن کا دوست ۔۔۔۔۔۔۔ پہلے ہم بھی کراچی میں ہی رہتے تھے
کراچی میں میرا ، دعا ، عائزہ اور شیری کا گھر ساتھ ساتھ ہی تھا ہم ایک ہی کلاس اور ایک ہی سکول میں پڑتے تھے حور مشال سے مخاطب ہوئی
ہیلو ۔۔۔۔ شیری بولا
ہیلو ۔۔۔۔۔۔ مشال اس کے ہیلو کے جواب میں بولی
اتنے میں سر آگئے کلاس میں اور حور اور شیری اپنی جگہ پر جا کر بیٹھ گئے
اسلام علیکم کلاس میں آپ کا فزکس کا ٹیچر ہوں اور آپ کی کلاس کا
ہیڈ بھی۔۔ ۔۔۔۔ میرا نام محمد قاسم شاہ ہےاب آپ سب اپنا اپنا تعارف کروائے
سب نے اپنا پنا تعارف کروایا
اچھا اب ہم آپ کی کلاس کا سی آر اور جی آر بھی سلیکٹ کر لیتے ہیں
ایسا کرتے ہیں گلز میں سے جس کے سب سے زیادہ مارکس ہیں وہ
جی آر ہو گی اور بوائز میں سے جس لڑکے کے سب سے زیادہ مارکس ہیں
وہ کلاس کا سی آر ہو گا
ٹھیک ہے کلاس کسی کو کوئی اعتراض تو نہیںسر نے سب سے پوچھا
نو سر ساری کلاس بولی
اوکے ٹھیک ہے تو دیکھتے ہیں کس کے مارکس زیادہ ہیں سب سے سر نے
رجسٹر سےسب کے مارکس دیکھے
حور علی کون ہیں ۔۔۔۔ سر نے پوچھا
سر میں ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حور کھڑی ہو گئی
اوکے حور آپ ادھر آئیے سر نے اسے اپنے ایک طرف کھڑا ہونے کا بولا
حور جا کر سر کے پاس کھڑی ہو گئی
آپ کو پتا ہے کلاس کہ یہ اس سال کی بورڈ کی ٹاپر ہیں اور ان کا
ہماری یونی میں فل سکولرشیپ پر اڈمیشن ہوا ہے
سر نے ساری کلاس کو اس کے بارے میں بتایا ساری کلاس نے حور کے لئے کلیپنگ کی
بہت بہت مبارک ہو آپ کو بیٹا سر نے اسے مبارک باد دی.
جاری ہے
