Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode07

Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode07

تھینکس سر ۔۔۔۔۔۔ حور نے ان کا شکریہ ادا کیا
شہر یار حسن کون ہے ۔۔۔۔۔۔ سر نے پوچھا تو شیری کھڑا ہو گیا
آئیں آپ حور کے ساتھ آ کر کھڑے ہو جائیں سر کے کہنے پر وہ حور کے ساتھ آ کر کھڑا ہو گیا
یہ ہیں آپ کی کلاس کے جی آر اور سی آر اوکے کلاس۔۔۔۔۔
یس سر ساری کلاس ایک ساتھ بولی
اوکے آج کے لئے اتنا ہی اب کلاس کا ٹائم ختم ہو گیا ہے کل سے ہم
اپنی پڑھائی شروع کریں گے
اللہ حافط کلاس ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سر کلاس سے بولے
اللہ حافط سر سب بولے
اگلا لیکچر فری ہے چلو گراونڈ میں چلتے ہیں شیری ان سے بولا تو وہ سب گراونڈ میں آ گئے
سب باتیں کر رہے تھے اور دعا موبائیل میں گھسی ہوئی تھی
کیا ہے دعا میں اتنے عرصے بعد آیا ہوں تم مجھ سے باتیں کرنے کی بجائے
موبائیل میں گھسی ہوئی ہو میری کوئی اوقات نہیں تمھاری نظر میں ۔۔۔۔۔۔ شیری نے اپنے نا نظر آنے والے آنسوں صاف کیے
میرے پاس تم جیسے فضول لوگوں کے کوئی ٹائم نہیں ہے
دعا موبائیل سے منہ ہٹائے بنا شیری سے بولی
کیا کہا تم نے میں فضول تو تم کیا ہو ۔۔۔۔۔ چڑیل کہیں کی بھوتنی نا ہو
مجھے فضول کہہ رہی ہے ۔۔۔۔۔۔ شیری مصنوئی غصے کا اظہار کیا
تمھارا سر پھاڑ دینا ہے میں نے شیری ۔۔۔۔۔۔۔ دعا نے اسے گھورا
حور ، عائزہ اور مشال ان کی باتیں سن سن کر ہنس رہیں تھیں مشال ان میں کافی حد تک گل مل گئی تھی
تم لوگ کیوں ہنس رہی ہو ۔۔۔۔۔۔ ہم نے کوئی لطیفہ سنایا ہے اب دعا کی توپوں کا رخ عائزہ ، مشال اور حور کی طرف تھا
ہمارا کیا قصور ہے تم لوگ باتیں ہی اس طرح کی کر رہے ہو حور نے ہنستے ہوئے جواب دیا
شیری مجھ سے لڑائی کر رہا ہے اور تم لوگ ہنس رہی ہو ۔۔۔۔۔ دعا حور کی
بات کا برا مان گئی
یہ کون سا بڑی بات ہے تمھیں تو موقع چاہئیے ہوتا ہے لڑنے کا ۔۔۔۔۔۔
حور اسے تنگ کرنے سے باز نا آئی
تم میرا ساتھ دینے کی بجائے مجھ میں ہی سے نقص نکال رہی ہو ۔۔۔۔۔۔
دعا نے منہ پھلایا
اچھا یار ۔۔۔۔۔ بس کرو اب تم سے بات کیا کی تھی تم بات کو کدھر
لے گئی ۔۔۔۔۔۔ تم سے یہی تو پوچھا تھا موبائیل میں کیوں گھسی ہوئی
ہو تم نے جواب کیا دینا تھا اپنی ہی لڑائی شروع کر کے بیٹھ گئی
شیری دعا سے مخاطب ہوا
دعا پھر بھی کچھ نا بولی
اچھا میری ماں معاف کر دے جو تمھیں چڑیل کہہ دیا اس بات کا تو
چڑیل بھی برا مان گئی ہو گی کہ میں نے کیوں تم کو چڑیل کہا تم تو چڑیل سے بھی اوپر کی چیز ہو ۔۔۔۔۔۔۔ شیری پھر بھی باز نا آیا اس کو تنگ کرنے سے شیری ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اونچی آواز میں چینخی
سب نے اپنے کانوں پر ہاتھ رکھ لئے
اچھا بتاؤ کیا کر رہی ہو موبائیل پر ۔۔۔۔۔۔ شیری نے پوچھا
واٹس اپ گروپ چیک کرو ایک وڈیو میں نے گروپ میں سینڈ کی ہے
دعا بولی
اچھا ابھی کرتا ہوں ۔۔۔۔ شیری بولا
تم بھی دیکھو مشال ۔۔۔۔ دعا نے اپنا موبائیل اس کو دیا
حور نے واٹس گروپ بنایا ہوا تھا جس کی اڈمن حور تھی اس گروپ میں
آیان ، شایان ، حسن ، رضا ، ہانیہ ، دعا ، عائزہ ، زاوی ، زویا ، باسل ، نور
شیری اور حور اس گروپ کے میمبرز تھے
یہ وڈیو میں تو حور ہے جو کسی کو مار رہی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شیری وڈیو
دیکھنے کے بعد ان سب سے بولا
ہاں حور ہی ہے ۔۔۔۔۔۔ عائزہ بولی
پر حور نے اس لڑکے کو کیوں مارا ۔۔۔۔۔ مشال نے پوچھا
دعا نے صبح والا سارا واقع شیری اور مشال کو سنایا
اچھا کیا حور تم نے اس کے ساتھ ایسا ہی کرنا چاہیئے تھا ۔۔۔۔۔۔ شیری
بولا
اور تم لوگوں کو پتا ہے حور نے فائیٹنگ کورس بھی کیا ہوا ہے عائزہ نے ان
دونوں کو بتایا
سچی ۔۔۔۔۔۔۔ مشال نے پوچھا
ہاں سچی ۔۔۔۔۔ دعا بولی
واہ جھانسی کی رانی ۔۔۔۔۔ کیا بات ہے آپ کی ۔۔۔ شیری حور سے بولا
ایک اور بات بھی تمھیں بتانی ہے مشال کہ حور کو بہت اچھا وائلن بھی
بجانا آتا ہے اسے بائیک اور کار بھی چلانی آتی ہے ۔۔۔۔۔ دعا نے مشال کو بتایا
واوووو۔۔۔۔۔۔۔۔ حور تم تو بہت ٹلنٹیڈ ہو مشال نے اس کی تعر یف کی
تھینکس مشال اور اب تم لوگ میرے بارے میں باتیں کرنا بند کرو کوئی اور بات کر لو اور جہاں تک والے واقعہ کی بات ہے اس لڑکے کے ساتھ ایساہی ہونا چاہیئے تھا حور ان سب سے مخاطب تھی
اچھا شیری تم رہ کہاں رہے ہو آج کل ۔۔۔۔ حور نے اس سے پوچھا
اپنے گھر میں ۔۔۔۔۔۔۔۔ شیری بولا
کیا مطلب ۔۔۔ اپنا گھر کیا ادھر بھی تم لوگوں کا گھر ہے حور نے
اس سے پوچھا
ہاں ہے اور وہ بھی اس چڑیل کے ساتھ والا گھر ۔۔۔۔۔۔ شیری نے دعا
کی طرف اشاراہ کیا
کیا ۔۔۔۔۔ حور دعا اور عائزہ ایک ساتھ چیخی تھیں
ہاں پاپا نے اپنا بزنس اس شہر میں شیفٹ کر لیا ہے اور اس بات کا سب کو پتا ہے سوائے تم تینوں کے میں نے ہی سب کو منع کیا تھا تم لوگوں کو بتانے سے ۔۔۔۔۔۔۔ شیری نے مسکراتے ہوئے انہیں آگاہ کیا
جاؤ ہم نے نہیں بات کرنی تم سے حور نے منہ بنا لیا
ارے کیا ہے یار تم لوگ منہ بنا کر بیٹھ جاتی ہو تم لوگوں کو تو خوش ہونا
چاہیئے کہ میں تم لوگوں کے پاس آ گیا ہوں
خوش تو ہم بہت ہیں عائزہ بولی
اچھا انکل اور آنٹی کب آ رہے ہیں ادھر ۔۔۔۔۔۔۔ حور نے اس سے
پوچھا
وہ تو آ گئے ہوں گے کب اب تک ۔۔۔۔۔ شیری نے جواب دیا
یہ تو بہت اچھی بات ہے ۔۔۔۔۔ہم سب پھر سے اکھٹے ہو گئے
دعا بولی
اچھا چلو کلاس میں چلتے ہیں اگلا لیکچر شروع ہونے والا ہے حور ان سے بولی سب کلاس میں چلے گئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیسا گزرا آج کا دن میری بیٹی کا ۔۔۔۔۔۔ علی صاحب نے حور سے پوچھا
بہت اچھا ۔۔۔۔۔۔ حور چہکی
وہ سب اس وقت ڈائینگ ٹیبل پر بیٹھے لنچ کر رہے تھے علی صاحب آج
جلدی گھر آگئے تھے کیوںکہ حور کی خالہ ندا بیگم کے گھر آج کا ڈنر تھا
ان لوگوں نے اپنے آنے کی خوشی میں ڈنر رکھا تھا اور سب کو اپنے گھر ڈنر پر بلایا تھا
ماما ، پاپا میں آپ سے ناراض ہوں آپ نے مجھے خالہ لوگوں کے آنے کا
نہیں بتایا
شیری نے منع کیا تھا اس لئے نہیں بتایا بیٹا ۔۔۔۔۔ فاطمہ بیگم بولیں
اٹس اوکے ماما ۔۔۔۔۔۔ حور بولی
اچھا آج کیا کیا ۔۔۔۔۔ کیا یونی میں ۔۔۔۔ علی صاحب نے اس سے پوچھا
ایک نئی دوست بنائی مشال نام ہے اس کا بہت ہی پیاری اور معصوم سی
ہے سر نے مجھے کلاس کی جی آر اور شیری کو سی آر بنا دیا لیکچرز لئے اور میں دعا ، عائزہ اور شیری اف سی گئے تھے کیونکہ میں نے ان کو ٹریٹ دینی تھی ۔۔۔۔۔۔ بس اور کچھ نہیں کیا حور نے ان ساری تفصیل بتائی
اوکے ۔۔۔۔۔۔ علی صاحب بولے
ایک بات تو بتائی نہیں حور تم نے ماما اور پاپا کو آیان بولا
کون سی بات ۔۔۔۔۔۔۔ فاطمہ بیگم نے پوچھا
کیا معرکہ مارا ہے حور نے آج ۔۔۔۔۔ نور بولی
کیا مطلب ۔۔۔۔۔۔ علی صاحب نے پوچھا
یہ دیکھیں پاپا اور ماما ۔۔۔۔۔۔ شایان نے اپنے موبائیل پر حور کی
یونی کی وڈیو چلا کر ان کے سامنے موبائیل کیا
واہ کمال کر دیا میری بیٹی نے ۔۔۔۔۔۔۔ فاطمہ بیگم نے اسے داد دی
میری بیٹی ہے ہی بہت بہاد ر بہت اچھا کیا تم نے علی صاحب نے
اسے شاباشی دی
تھینکس پاپا ماما ۔۔۔۔۔۔ حور مسکراتے ہوئے بولی
ویسے حور ہوا کیا تھا جو تم نے اس کے ساتھ ایسا کیا نور نے اس سے پوچھا
تو حور نے صبح والی ساری بات بتا دی
اچھا کیا تم نے ۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کی بات سننے کے بعد نور بولی
کھانا کھا کر سب ریڈی ہو جاؤ ہم نے آپی ندا کی طرف جانا ہے
فاطمہ بیگم ان سے بولیں
اوکے ۔۔۔۔ سب بولے
بابا آج میں نے تین لڑکیوں سے دوستی کی ہے وہ تینوں کزنز اور پہلے سے
ہی دوست تھیں ایک کا نام دعا دوسری کا نام عائزہ اور تیسری کا نام حور ہے حور بہت ہی کمال کی لڑکی ہے اسے بائیک اور کار بھی چلانی آتی ہے
وائلن بجانا بھی آتا ہے ، فائیٹنگ بھی آتی ہے
آپ سب کو میں اب کیا بتاؤں وہ کتنی بہاد ر لڑکی ہے آج ایک لڑکے نے ان کی ریگینگ کرنے کی کوشش کی تو حور نے اس کے منہ پر ایسا تھپڑ مارا کہ اس لڑکے کا منہ گھوم کر دوسری طرف چلا گیا اور پھر اسے واشروم میں بند کر دیا
مشال نے اپنے بابا ، امی اور بھائی کو آج کے دن کے بارے میں اور حور لوگوں کے بارے میں بتایا
بہت اچھا کیا حور نے لڑکیوں کو ایسا ہی ہونا چاہیئے کوئی کچھ کہے تو اس کا منہ توڑ دینا چاہیئے مشال کا بھائی معاذ بولا
بلکل ٹھیک کہا معاذ نے اس کے بابا بولے
کبھی گھر لے کے آنا ان کو بیٹا اسکی امی بولیں
اچھا امی ۔۔۔۔۔۔ مشال مسکراتے ہوئے بولی
علی ، مصطفی ، احمد صاحب اور ان کی فیملی شیری کے گھر موجود تھے
صبا بیگم اور عامر صاحب بھی ان کے گھر آئے ہوئے تھے
عامر صاحب اور شیری کے پاپا کی بھی علی صاحب کی وجہ سے دوستی
ہو گئی تھی یہاں بزنس شیفٹ کرنے میں شیری کے پاپا کی عامر صاحب نے کافی مدد کی تھی
زاوی اور زویا کے علاوہ باقی سب یہاں موجود تھے کیوں کہ وہ دونوں اپنے
ہنی مون سے ابھی واپس نہیں آئے تھے
بیٹا تم نے تو کمال کر دیا آج مجھے اور تمھارے انکل کو شیری نے وڈیو دیکھائی تھی ندا بیگم حور سے بولیں
واقعی بیٹا تم نے اچھا کیا اس کے ساتھ ۔۔۔۔۔ مصطفی صاحب نے بھی اسے شاباشی دی
سب نے اسے داد دی جو آج اس نے اس لڑکے کے ساتھ کیا
سب نے اچھے ماحول میں ڈنر کیا
ا گلے دن جب وہ یونی پہنچی تو گیٹ پر ہی ان کو مشال مل گئی
وہ اپنی کلاس کی طرف جا ہی رہیں تھیں کہ کل والا لڑکا ان کو کچھ لڑکوں
کے ساتھ راستے میں کھڑا نظر آیا
حور وہ دیکھوکل والا لڑکا جس کو تم نے تھپڑ مارا تھا کچھ لڑکوں کے ساتھ کھڑا ہے عائزہ نے اسے آگاہ کیا
لڑکوں کے گروپ میں سے ایک لڑکے نے ان کو دیکھ کر گانا گانا شروع کر دیا
کوکا کولا تو۔۔۔۔۔
شعلہ شعلہ تو۔۔۔۔۔۔۔۔
کوکا کولا تو۔۔۔۔۔۔۔۔
شعلہ شعلہ تو۔۔۔۔۔۔
تو میری تومیری ارے دل کی پاس بجانا
تو میری تو میری دن بھر کی تھکن ِمٹانا
کوکا کولہ تو۔۔۔۔۔۔۔
اور باقی سب اونچی آواز میں ہنسنے لگے
حور کو گانا سن کر بہت غصہ آیا
حور رک گئی اس کو دیکھ کر وہ تینوں بھی رک گئیں
دعا وڈیو بناؤ اور تم تینوں میرا کمال بھی دیکھو کہ میں کیا کرتی ہوں
حور نے اپنی بوکس وغیرہ ان کو پکڑائیں
دھیان سے حور ۔۔۔۔۔۔ دعا بولی
حور نے بلیک ٹاٹس ، بلیک فراک اور بلیک ہی ڈوپٹا اور حجاب لے رکھا
تھا
ہممممم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حور اپنا ڈوپٹا اپنی کمر کے گرد باندا اور ان لڑکوں کے پاس گئی
ہائے یار کیا لڑکی ہے بلکل جنت کی حور جیسی جس کو یہ مل جائےاسے جنت کی حور کی کیا ضرورت ہےان لڑکوں میں سے ایک لڑکا حور کو دیکھ کمینگی سے بولا
اس کی بات سن کر حور کو غصہ تو بہت آیا پر اس نے کنٹرول کر لیا کیوں کہ ابھی پہلے کو سبق سکھانا ضروری تھا
لگتا ہے مسڑ کو بڑی ہی پیاس لگی ہے حور نے گانا گانے والے لڑکے
سے پوچھا
تم کیا میری پیاس بجا دو گی ۔۔۔۔۔۔۔ اس لڑکے نے دوسرے لڑکے
کے ہاتھ پر ہاتھ مارتے ہوئے کمینگی سے ہنستے ہوئے حور سے پوچھا
ہاں کیوں نہیں ۔۔۔۔۔۔ پیاس ادھر ہی بجاؤ گے کہ اکیلے میں ۔۔۔۔۔
حور نے اس سے پوچھا
جیسے تمھاری مرضی بےبی ڈول ۔۔۔۔۔ اس لڑکا نےحور کو کمینگی سے دیکھتے ہوئے اپنے دانتوں کی نمائش کی
__________
جیسے تمھاری مرضی بےبی ڈول
۔۔۔۔۔ اس لڑکا نےحور کو کمینگی سے دیکھتے ہوئے اپنے دانتوں کی نمائش کی
میرا خیال ہے ادھر ہی ٹھیک رہے گا سب کو بھی پتا لگنا چاہیئے کہ میں
تمھاری پیاس کیسے کم کرتی ہوں
اوکے مجھے منظور ہے وہ لڑکا بولا
حور نے کیھنچ کر ایک تھپڑ اس کے ایک گال پر اور دوسرا اس کے
دوسرے گال پر مارا یہ سب اتنی جلدی ہوا کہ اس لڑ کے کو اپنا دفاع کرنے کا موقع ہی نہیں ملا
پیاس کم ہوئی ۔۔۔۔۔ حور نے غصے سے اس سے استفسار کیا
اس لڑکے کے ساتھی اور ارد گرد موجود سب سٹوڈینٹس اور دعا لوگ منہ کھولےحور کو دیکھ رہے تھے جب کہ وہ لڑکا غصے سے حور کو گھور رہا تھا
اس لڑکے نے حور کو تھپڑ مارنا چاہا تو حور نے جھک کر سائیڈ پر ہوتے
ہوئے اس کا وار خطا کر دیا
نا ۔۔۔ نا مسڑ میرے اوپر ہاتھ اٹھانے کی غلطی بھی مت کرنا ورنہ مجھ سے برا کوئی نہیں ہو گا سمجھے ۔۔۔۔۔۔ حور نے اسے دھمکی دی
یہ کہہ کر حور وہاں سے جانے لگی تو اس لڑکے نے حور کا ہاتھ پکڑ لیا
حور غصے سے مڑی اور ایک مکہ اس کے ناک پر مارا
وہ لڑکا نیچے گر گیا
مکہ اتنی ذور سے اس کے ناک پر لگا کہ اس کے ناک سے خون نکلنے لگا
تمھاری ہمت بھی کیسے ہوئی حور علی کا ہاتھ پکڑنے کی اس دنیا میں کسی
میں اتنی ہمت نہیں ہے کہ مجھے ہاتھ لگا سکے سمجھے حور اس پر دھاڑی
حور جانے لگی تو وہ لڑکا اس کے سامنے آ گیا جس نے اسے دیکھ کر
جنت کی حور کہا تھا
تم ہمیں جانتی نہیں ہو ہم کون ہیں اس لڑکے نے اسے دھمکی دی
تو میں نے کیا کرنا ہے تمھیں جان کر ۔۔۔۔۔ حور پر اسکی دھمکی کا ذرا برابر
اثر نا ہوا
عائزہ روکو حور کو اسے کہو بس کرے ان کی دشمنی مول نا لے دعا بولی
کچھ نہیں ہو تا یار حور کو انہیں سبق سیکھا لینے دو عائزہ اس سے بولی
تم نے اچھا نہیں کیا تم جانتی نہیں ہو ہم تمھارے ساتھ کیا کر سکتے ہیں اس لڑکے نے دھمکی دی
کیا کر لو گے ہاں ۔۔۔۔ کیا کر لو گے تم لوگ حور بنا ڈرے اس کے سامنے تن کر کھڑی ہو گئی
تمھارا وہ حال کریں گے کہ کسی کو منہ دیکھانے کے قابل نہیں رہو گی
اس لڑکے نے حور کو ایک اور دھمکی دی
اس کی بات کے جواب میں حور نے اس کے منہ پر ایک کرارا سا تھپڑ
مارا اور پھر ایک ہاتھ سے اس لڑکے کا بازو پکڑا اور دوسرا ہاتھ اس کے
کندھے پر رکھ کر اسے گھوما کر زمین پر پٹخ دیا یہ دیکھ کر وہاں موجود سب کے منہ کھل گئے
اب تم مجھ جیسی حور کی تمنا کبھی نہیں کرو گے ۔۔۔۔۔ حور اس
لڑکےکے سر پر کھڑے ہوتے ہوئے غصے سے بولی
ایک لڑکی کو اس قابل ہونا چاہیئے کہ وہ اپنی حفاظت خود کر سکے
ایسے لڑکوں کامنہ توڑ سکے جو اس کو تنگ کرنے کی کوشش کرے
کبھی کبھی ایک لڑکی کو بنا کسی مرد کے سہارے کے بھی زندگی گزارنی
پڑتی ہے
اس لیے وہ اس قابل ہو کہ بنا کسی مرد کے بھی اپنی زندگی گزار سکے
چلیں سب اب جائیں بہت ہو گیا شو ٹائم حور وہاں پر موجود سب سے
بولی اور اپنے ہاتھ جھاڑے سب اپنے اپنے راستے چل دیئے
اور وہ لڑکے اپنے دونوں ساتھیوں کو لے کے وہاں سے چلے گئے
یہ سب کیا تھا شیری نے ان سے پوچھا جو ابھی تک منہ کھولے کھڑی تھیں شیری ابھی ہی یہاں آیا تھا
منہ بند کر لو تم تینوں نہیں تو منہ میں مکھی چلی جائے گی حور نے ان کے پاس ان سے مخاطب ہوئی
حور یہ تم ہی ہو نا یا تم میں کسی اور کی روح آ گئی ہے دعا نے شاک کی کیفیت میں پوچھا
جی ہاں میں ہی ہوں ۔۔۔۔ حور نے سنجیدگی سے جواب دیا
تم اتنی خطرناک ہو حور مجھے نہیں پتا تھا عائزہ بھی شاک کی کیفیت میں تھی
تم نے کتنی بری طرح مارا ہے ان کو ۔۔۔۔۔ مشال کا حال بھی دعا اور عائزہ سے مختلف نہیں تھا
کوئی مجھے بھی تو بتائے کہ ہوا کیا ہے حور نے ان کو کیوں مارا ۔۔۔۔۔
شیری نے دہائی دی.
جاری ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *