Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode31

Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode31

فضل حسین ۔۔۔۔۔ حورم بولی
جی ۔۔۔ جی ۔۔۔ میم ۔۔ وہ حورم کی طرف مڑتے ہوئے ڈ رتے ہوئے بولا
اسکے انداز پر سب کی ہنسی نکل گئی
تمھارے آنے کا بہت بہت شکریہ اور آئیندہ سے میں تم پر کم غصہ کروں
گی اوکے حورم مسکراتے ہوئے اس سے گویا ہوئی
اوکے میم ۔۔۔۔۔ وہ سوچ رہا تھا کہ میم لگتا ہیں اپنی شادی کے بعد بدل گئی ہیں اور اپنی شادی سے ہی زیادہ خوش ہیں
حورم نے کمال اور جمال کا بھی آنے پر شکریہ ادا کیا
حورم میرے ساتھ سٹیج پر تو آو روحان اسکا ہاتھ پکڑ کر اسے سٹیج پر لے آیا
ہیلو ایوری ون آئی وانٹ ٹو پلے آ سونگ آن وائلن فور مائی بیوٹفل وائف
حورم نے سب کو متوجہ کرنے کے بعد
”” ہم کو ہمی سے چرا لو ””
گانے کی دھن پلے کی
حورم خوشی سے روحان کو دیکھ رہی تھی اور اس کی دھن سن رہی تھی
تھوڑی دیر کے بعد حورم نے اس سے وائلن لے لیا
فور مائی ہینڈسم ہز بینڈ ۔۔۔۔۔
یہ کہتے ہوئے حورم نے بھی اسی گانے کی باقی دھن بجائی
سب نے تالیاں بجا کر ان کو داد دی
چلو حورم آج تم ہمارے ساتھ جاؤ گی ۔۔۔۔۔ نور حورم سے مخاطب تھی
کیا مطلب ۔۔۔۔ روحان نے حیرانگی سے استفسار کیا
مطلب یہ کہ یہ رسم ہوتی ہے کہ دلہن آج کی رات اپنے ماں باپ کے گھر
رہتی ہے ۔۔۔۔ عائزہ نے اسے بتایا
میں نہیں مانتا ایسی ویسی رسم کو ۔۔۔۔ روحان نے کہتے ساتھ ہی حورم کا
ہاتھ پکڑ لیا
چلو بچو چلنا نہیں ہے کیا گھر حرا بیگم فاطمہ بیگم کے ساتھ سٹیج پر آ گئیں
اور ان سب کو چلنے کا کہا
اور ہاں روحان بیٹا آج حورم ہمارے ساتھ جائے گی یہ رسم ہوتی ہے
فاطمہ بیگم نے اسے آگاہ کیا
یہ کیا رسم ہوئی بھلا میں نہیں بھیج رہا ہنی کو کہیں بھی کل ہی تو آئی ہے
میرے پاس اور آپ پھر اسے لے کر جا رہیں ہیں
اٹس ناٹ فیئر آنٹی
روحان نے دکھی سا منہ بنایا
سب روحان کی حورم کے لئے محبت دیکھ کر مسکرا دیں
تو آپ بھی چلے جاؤ حورم کے ساتھ بیٹا ۔۔۔ حرا بیگم نے اسے مشورہ دیا
ہاں بیٹا آپ بھی آ جاو حورم کے ساتھ ہماری طرف ۔۔۔۔۔ فاطمہ بیگم نے بھی کہا
ٹھیک ہے پھر میں اپنی ہنی کے ساتھ ہی جاؤں گا روحان نے لو دیتے لہجے میں حورم کو دیکھتے ہوئے بولا
اوئے ہوئے ۔۔۔۔۔ سب نے ہوٹینگ کی
سب اپنے اپنے گھر چلے گئے اور حورم اور روحان حورم کے گھر آ گئے
_________
ہائے اللہ تھک گئی میں آج تو ۔۔۔۔۔ حورم اپنے پاؤں ہیلز سے آزاد کیے
وہ اس وقت اپنے کمرے میں موجود تھی اور روحان اپنے اور اسکے ڈ ریسز لینے
اپنے گھر گیا تھا
یہ لو ہنی اپنا نائٹ ڈ ریس چینج کرلو تھک گئی ہو گی تم اس ڈ ریس میں
روحان نے اسکی طرف بلیک ٹراوزر اور وائٹ ٹی شرٹ جس پر ریڈ دل بنا ہوا تھا اور دل میں ”’ H ”’ لکھا ہو اتھا اسکی طرف بڑھایا
بہت پیارا ہے تم نے ہی لیا ہو گا اپنی پسند کا ۔۔۔۔ حورم ن مسکراتے
ہوئے اس سے استفسار کیا
ہاں میں نے اپنے اور تمھارے لئے ایک جیسے ہی لئے ہیں میں مارکیٹ گیا تھا
وہاں مجھے یہ دونوں ڈ ریس پسند آ گئے اور میں نے لے لئے
روحان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا
وہ مسکراتی ہوئی ڈ ریسنگ ٹیبل کے سامنے کھڑی ہو گئی اور خود کو اپنے بھاری ڈوپٹے سے آزاد کروانے لگی
کیا مصیبت ہے ۔۔۔۔۔۔ حورم سے اپنے ڈوپٹے کی پینز نہیں اتر رہی تھیں
وہ جھنجھلا گئی تھی
روحان چینج کر کے آ چکا تھا اور حورم کو اپنے ڈوپٹے سے الجھتا دیکھ اس کے
پاس آ گیا
لاؤ میں تمھاری ہیلپ کر دیتا ہوں تم یہاں بیٹھو روحان نے اسے کندھوں سے پکڑ کر اسے سٹول بیٹھایا
اور اسکو اسکے ڈوپٹے کے ساتھ ساتھ سارے زیور سے بھی آزاد کر دیا
لو ہو گیا ہنی اب جا کر چینج کر لو جا کے ۔۔۔۔
روحان نے اسکی پیشانی چومی
اور وہ خود کو چھوڑوا کر فورا وہاں سے کسک گئی
روحان نے مسکراتے ہوئے اسے جاتا ہوئے دیکھا
بہت پیاری لگ رہی ہو ہنی ۔۔۔۔۔
جب وہ باہر آئی تو روحان نے اسے اپنی بانہوں میں لے لیا اور اسکے کیچر
میں مقید اسے بال آزاد کر دئیے اسکے کمر تک آتے بھورے بال ابشار کی
طرح اسکی کمر پر بکھر گئے
چلو سوتے ہیں کافی رات ہو گئی ہے روحان نے اسے خود سے الگ کیا
وہ دونوں بیڈ پر لیٹ گئے
روحان نے اسکو کھینچ کر اپنے پاس کیا اور اس کے گرد اپنی بانہوں کا
حصار بنا لیا اور اسکے بالوں میں انگلیاں چلانے لگا
حورم کو اسکے وجود سے آنے والی بھینی بھینی خوشبو سکون بخشنے لگی
جس سے اس کی آنکھیں خود با خود بند ہونے لگیں اور جلد ہی اس پر نیند کی
دیوی مہربان ہو گئی
روحان بھی اسکے سر پر اپنا سر ٹکا کے سو گیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہنی گھومنے کہاں جاناہے بتا تو تاکہ میں ٹکٹ بک کروا لوں
اگلی صبح وہ دونوں تیار ہو رہے تھے جب روحان نے اسے پوچھا
مری چلیں گے برف باری ہو رہی ہے آج کل مری میں
مجھے برف بہت اچھی لگتی ہے پر ابھی نہیں کچھ دنوں بعد
کیونکہ ابھی ہمیں سب کے گھر دعوت پر جانا ہے پھر دعا ، مشال اور عائزہ
کی ویڈینگ اینورسری بھی ہے کچھ دن کے بعد ہم اسکے بعد چلیں گے
ویسے بھی میری ابھی کافی چھٹیاں رہتی ہیں
حورم نے اپنا سارا پلین اسے بتایا
ٹھیک ہے جیسے تمھاری مرضی ہنی ۔۔۔۔۔
چلو ہنی اب نیچے چلتے ہیں سب کے پاس سب آ گئے ہوں گے
ہممم ۔۔۔ چلو چلتے ہیں حورم اسکے ساتھ نیچے چلی گئی
آج حورم کے ماما اور پاپا نے اپنے گھر ان کی دعوت رکھی تھی اور باقی سب کو بھی مدعو کیا تھا
ماشااللہ ۔۔۔۔ اللہ میرے بچوں کو ہر بری نظر سے دور رکھے
فاطمہ بیگم نے ان دونوں کو آتا دیکھ دل ہی دل میں ان کو دعا دی
حورم نے زنک کلر کا ڈریس جس پر براون کلر کا کام تھا اور روحان نے زنک شرٹ اور براون نیرو پینٹ پہنی ہوئی تھی
وہ دوںوں بہت پیارے لگ رہے تھے
ان دونوں نے سب کو مشترکہ سلام کیا اور سب کے ساتھ بیٹھ گئے
سب نے مل کر ایک دوسرے کے ساتھ اچھا ٹائم گزارا اور اچھے ماحول میں کھانا کھایا گیا
رات گئے سب اپنے اپنے گھر روانہ ہو گئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حورم تم اور بھائی کیا ایک دوسرے کی صلاح سے میچنگ کے کپڑے پہنتے ہوئے میں نے نوٹ کیا ہے تم دونوں کے کپڑے ہمیشہ سیم کلر کے ہوتے ہیں
میرے ، عائزہ ، مشال کے گھر بھی جب تم دونوں آئے تھے دعوت پر
تب بھی تم دونوں کے کپڑوں کا کلر بھی سیم ہی تھا
دعا نے پوچھا
آج زاوی نے حورم اور روحان کو اپنے گھر پر دعوت دی تھی کھانے کی اور ساتھ سب کو بھی مدعو کیا ہوا تھا
اور اس وقت سب زاوی کے گھر موجود تھے
جب وہ دونوں دعا کے گھر دعوت پر گئے تھے تو روحان نے بلیک کلر کا تھری پیس اور حورم نے بلیک ساڑی پہنی تھی
اور مشال کی طرف دعوت پر روحان نے رائل بلو شرٹ اور بلو جینز کی نیرو پینٹ اور حورم نے رائل بلو کلر کی ساڑی پہنی تھی
جبکہ عائزہ کے گھر دعوت پر جانے کے لئے حورم نے گرے کلر کی ساڑی
اور روحان نے گرے کلر کی شرٹ اور بلیک نیرو پینٹ پہنی تھی
اور آج حورم نے چاکلیٹ کلر کی شارٹ فراک اور سکن کلر کا شرارہ اور
روحان نے سکن کلر کی نیرو پینٹ اور چاکلیٹ کلر کی شرٹ
پہنی ہوئی تھی
ہاں صلاح سے ہی میچنگ کرتے ہیں حورم نے مسکراتے ہوئے جواب دیا
بہت پیارے لگتے ہو تم دونوں ایک جیسے کپڑوں میں نور نے ان کی تعر یف کی
تھینکس نور اور تم لوگوں کو ایک اور بات بتاوں شادی کے بعد سے اب تک ہم دونوں نے جو بھی ڈ ریسز پہنے ہیں ہم دونوں نے ہی ایک دوسرے کو
گفٹ کیے ہیں ۔۔۔۔ حورم مسکراتے ہوئے بولی
واوووو۔۔۔۔۔۔ سب بولیں
کیا محبت ہے تم دونوں کی تم دونوں نے تو ہیر رانجے کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
ہے عائزہ خوشی کا اظہار کیا
اور تم لوگ بتاؤ اپنی اینورسری کی پارٹی کہاں رکھی ہے حورم نے ان تینوں سے پوچھا
ہوٹل میں ارینج کیا ہے شیری ، رضا بھائی اور حسن بھائی نے جواب مشال کی طرف سے آیا
اوکے ۔۔۔۔ حورم بولی
پھر وہ سب کافی دیر باتیں کرتی رہیں
اور کھانا کھانے کے بعد اور کچھ وقت ایک دوسرے کے ساتھ گزارنے کے بعد سب اپنے اپنے گھر چلے گئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت خوبصورت لگ رہی ہو ہنی میرا تو دل کر رہا ہے کہ تمھیں اپنے دل میں چھپا کر رکھ لوں کہیں تمھیں آج کسی کی نظر ہی نا لگ جائے
روحان نے آنچ دیتے لہجے میں کہتے ہوئے اسکے ہونٹوں پر اپنے ہوںٹ رکھ
دئیے
آج دعا ، مشال اور عائزہ کی اینورسری تھی اور وہ دونوں پارٹی میں جانے کے لئے تیار ہو چکے تھے اور اس وقت اپنے کمرے میں موجود تھے
حورم نے ریڈ باربی فراک اور ریڈ ہی حجاب لیا ہوا تھا
روحان کے کیے ہوئے میک اپ اور ریڈ فراک میں وہ بہت خوبصورت لگ رہی تھی
جبکہ روحان بھی ریڈ شرٹ اور بلیک پینٹ کوٹ اور ریڈ ٹائی لگائے حورم
سے کم نہیں لگ رہا تھا
کیا ہے روحان میری لیپسٹک خراب ہو جاتی
حورم نے روحان کے آزاد کرنے کے بعد اپنی سانس اور دل کی دھڑکن کو نارمل کرتے ہوئے خود کو
آئینے میں دیکھتے ہوئے روحان کو گھورا
روحان نے مسکراتے ہوئے پیچھے سے اسے اپنے حصار میں لے لیا
خراب ہو جاتی تو میں ٹھیک کر دیتا ۔۔۔۔ اور میں کیا کروں تم اتنی پیاری لگ رہی ہو میں خود کو روک ہی نہیں سکا
روحان اسکے کان کے پاس مسکراتے ہوئے گویا ہوا
تم بھی بہت پیارے لگ رہے ہو حانی ۔
ایکچلی ہم دونوں ہی ایک ساتھ بہت پیارے لگ رہے ہیں
روحان مسکراتے ہوئے آئینے میں حورم کو دیکھتے ہوئے بولا
تمھارا ڈمپل بہت پیارا ہے حانی ۔۔۔۔ حورم نے اسکی طرف مڑتے ہوئے
اسکا ڈمپل چوم لیا
لیکن تم سے کم روحان محبت سے چور لہجے میں بولا
چلو چلتے ہیں نہیں تو ہم لیٹ ہو جائیں گے حورم نے اسے وقت کا احساس دلایا
ہممم ۔۔۔۔ چلو ہنی
پھر وہ دونوں ہوٹل کی طرف روانہ ہو گئے.
جاری ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *