Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob NovelR50750 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode08
No Download Link
455.5K
47
Rate this Novel
Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode01 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode02 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode03 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode04 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode05 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode06 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode07 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode08 (Watching)Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode09 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode10 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode11 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode12 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode13 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode14 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode15 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode16 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode17 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode18 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode19 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode20 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode21 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode22 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode23 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode24 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode25 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode26 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode27 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode28 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode29 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode30 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode31 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode32 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode33 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode34 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode35 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode36 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode37 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode38 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode39 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode40 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode41 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode42 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode43 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode44 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode45 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode46 Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Last Episode
Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode08
Humko Humise Chura Lo by Sadia Yaqoob Episode08
تمھیں کون کہتا ہے لیٹ آنے کو ۔۔۔۔۔۔۔ دعا شیری سے بولی
اچھا نا ہوا کیا ہے یہ بتا دو لڑ بعد میں لینا ۔۔۔۔
انہوں نے حور کو چھیڑا اور حور چھیڑ گئی پھر آگے کی کہانی میں گروپ
میں واٹس اپ کرنے لگی ہوں دیکھ لینا
دعا اس سے بولی
ان کی تو ۔۔۔۔ شیری غصے سے بولتا ہوا ان لڑکوں کے پیچھے جانے لگا
تو حور اسکے راستے میں آ کر کھڑی ہو گئی
کول ڈاون شیری ان کے ساتھ میں نے ہی بہت کر دی ہے تم کیوں ان کی اور درگت بنانا چاہیتے ہو ۔۔۔۔ حور نے مسکراتے ہوئے اسے ان لڑکوں
کے پیچھے جانے سے باز رکھنے کی کوشش کی
پر حور انکی ہمت بھی کیسے ہوئی تمھارے ساتھ بد تمیزی کرنے کی شیری کا غصہ کم ہونے کا نام نہیں لے رہا تھا
چلو اس بار ان کو معاف کر دو اگر آئیندہ انہوں نے کچھ غلط کیا تو میں تمھیں نہیں روکوں گی ۔۔۔ حورم کے کہنے پر شیری نے خود کا نارمل کیا
ٹھیک ہے حور جیسے تمھاری مرضی ۔۔۔۔۔۔
میرے خیال میں ہمیں کلاس میں چلنا چاہیئے فرسٹ لیکچر شروع
ہونے والا ہےحور نے ان سب کو یاد دلایا تو سب کلاس روم کی طرف چل پڑے
حور جیسے ہی کلاس میں انڑ ہوئی اس کو دیکھ کر ساری کلاس چپ ہو گئی
تقر یبا ساری کلاس نے حور کو ان سے لڑتے دیکھا تھا
دیکھ لو حور کیا دہشت ہے تمھاری کہ ساری کلاس کو تمھیں دیکھ کر سانپ سونگھ گیا ہے دعا حور کے کان میں بولی
حور نے اسکی بات کا کوئی جواب نا دیا اور چپ کر کے اپنی جگہ پر آ کے بیٹھ گئی
ساری کلاس نے حور کے پاس آ کر اسے ان لڑکوں کو سبق سکھانے پر
داد دی
حور نے صرف سر ہلانے پر ہی اکتفا کیا
حور تمھاری پرنسپل کے آفس میں تمھاری حاضری پکی ہے شیری نے وڈیو دیکھنے کے بعد حور کو مخاطب کیا
دیکھا جائے گا جو بھی ہو گا حور کا لہجہ لا پرواہ سا تھا
دیکھتے ہیں کیا ہو تا ہے شیری بولا
سر کلاس میں آ گئے سب نے ان کو مل کر Good morning
بولا
حور آپ کو پرنسپل بلا رہے ہیں آفس میں قاسم سر نے حور کو آگاہ کیا
وہ اوکے سر کہتی ہوئی اپنی چیزیں اٹھا کر پرنسپل آفس چلی گئی
جب وہ پرنسپل آفس داخل ہوئی تو آفس میں پرنسپل اور وہ دونوں لڑکے وہاں
پہلے سے موجود تھےساتھ میں ان دونوں لڑکوں کے والد بھی تھے
آؤ بیٹا پرنسپل صاحب نے حور کو اندر آنے کا بولا
آپ نے ان کے ساتھ کیا کیا ہے حور سے پرنسپل صاحب نے پوچھا
سر غلطی اب دونوں کی ہی تھی میرا کوئی قصور نہیں ہے آپ چاہیں تو خود دیکھ لیں حور نے ان کے سامنے اپنا موبائیل کیا جس میں وہ وڈیو تھی جو دعا نے بنائی تھی
پرنسپل صاحب نے وڈیو دیکھنے کے بعد وہ وڈیو ان دونوں کے والد
کو بھی دیکھائی
آپ کو ایسا نہیں کرنا چاہیئے تھا آپ یہاں پڑنے آتے ہو یہاں پڑنے والی
ہر لڑکی کی عزت کرنا آپ کا فرض ہے ان دونوں لڑکوں سے پرنسپل صاحب نے کہا وہ دوںوں منہ جھکائے کھڑے تھے
آپ انہیں معاف کر دیں آئیندہ یہ ایسی غلطی نہیں کریں گے ان دونوں کے والد میں سے ایک بولے
اوکے میں نے ان کو معاف کیا پر انہیں حور سے معافی مانگنی ہو گی
پرنسپل صاحب ان سے بولے
سوری ۔۔۔۔۔ وہ دونوں حور سے بولے
اٹس اوکے ۔۔۔۔۔۔ حور بولی
اوکے اب آپ لوگ جاؤ اپنی اپنی کلاس میں اور آئیندہ ایسا کچھ نا ہو
پرنسپل صاحب نے ان دونوں کو وارن کیا
اور آپ بھی جاؤ اپنی کلاس میں بیٹا پرنسپل صاحب نے حور کو بھی جانے کا بولا
اوکے سر ۔۔۔۔۔ حور وہاں سے نکل کر کلاس میں جانے کی بجائے
گراونڈ میں آ گئی کیوں کہ اس کا کلاس میں جانے کا کوئی موڈ نہیں تھا
وہ کچھ وقت اکیلے گزارنا چاہتی تھی حور نے بینچ پر بیٹھ کر بیگ سے اپنا وائلن نکالا اور آنکھیں بند کر کے اپنی پسندیدہ دھن بجانے لگی وہ آج اپنا وائلن ساتھ لے کر آئی تھی
گراونڈ میں موجود سب سٹوڈینٹس وائلن کی آواز سن کر اس کی طرف متوجہ ہو گئے
جب حور نے وائلن بجانا بند کیا تو سب نے تالیاں بجا کر اسے داد دی
حور نے کھڑے ہو کر اپنے سر کو ہلکا سا جھکاتے ہوئے ان سب کا شکریہ ادا کیا
واہ حور زبردست تم تو بہت اچھا وائلن پلے کرتی ہو مشال نے اسے داد سے نوازہ
دعا ، عائزہ ، مشال اور شیری بھی کلاس ختم ہونے کے بعد گراونڈ میں
آ گئے اور حور کو وائلن بجاتا دیکھ کر چپ کر کے اس کے پاس کھڑے ہو
گئے
تھینکس یار ۔۔۔۔۔۔ حور نے اسکا شکریہ ادا کیا
اچھا حور پرنسپل صاحب نے کیا کہا عائزہ نے پوچھا
جب میں پرنسپل آفس گئی تو وہ لڑکے اور ان کے والد پہلے سے موجود تھے
پرنسپل صاحب نے مجھ سے پوچھا تو میں نے ان کو وڈیو دیکھا دی
اور وڈیو دیکھنے کے بعد پرنسپل صاحب نے انہیں مجھ سے معافی مانگنے کا بولا
ان دونوں نے مجھ سے معافی مانگ لی اور نے معاف کر دیا اور پھر بات ختم حور نے ان کو ساری بات بتا دی
اچھا ہوا ان کو عقل آ گئی شیری بولا
پھر وہ سب کچھ دیر باتیں کرتے رہے اور اگلا لیکچر لینے چلے گئے
مشال تم ابھی تک یہاں ہو گئی کیوں نہیں عائزہ نے مشال کو ابھی تک
یونی کے گیٹ پر کھڑا دیکھ کر پوچھا
کیوںکہ مشال ان سے پہلے ہی گھر واپس چلی جایا کرتی تھی لیکن آج ابھی تک یونی میں ہی تھی
وہ بھائی ابھی تک نہیں آئے اور فون بھی پک نہیں کر رہے ہیں مشال نے اس کو بتایا
اچھا تم ایسا کرو ہمارے ساتھ آجاؤ اور بھائی کو میسج کر دو کہ تم ہمارے ساتھ گھر آ جاؤ گی حور نے اسکے سامنے ایک تجویز رکھی
نہیں بھائی آ جائیں گے ایسے ہی تم لوگوں کو تکلیف ہو گئی مشال بولی
کوئی بات نہیں ہمیں کوئی پرابلم نہیں ہو گا تم آ جاؤ اب کی بار دعا بولی
اوکے ٹھیک ہے ۔۔۔۔۔ مشال نے کہا اور دعا کے ساتھ پچھلی سیٹ
پر اس کے ساتھ آ کے بیٹھ گئی اس کے بیٹھتے ہی حور نے گاڑی چلا دی
حور گاڑی روکو ۔۔۔۔۔ گاڑی روکو ۔۔۔۔۔وہ لوگ ابھی راستے میں ہی تھیں کہ عائزہ بول پڑی
________
حور گاڑی روکو ۔۔۔۔۔ گاڑی روکو ۔۔۔۔۔وہ لوگ ابھی راستے میں ہی تھیں کہ عائزہ بول پڑی
کیا ہوا ۔۔۔۔۔۔ حور نے بر یک لگاتے ہوئے اس سے پوچھا
گاڑی ریورس کرو عائزہ بولی
ہوا کیا ہے ۔۔۔۔۔ پہلے یہ بتاؤ دعا بولی
وہ پیچھے نا گول گھپے والا ہے ۔۔۔۔۔ عائزہ نے بتایا
پلیز ۔۔۔۔۔۔ حور گاڑی ریورس کرو میں نے بھی گول گھپے کھانے ہیں
دعا نے بھی گول گھپوں کا نام سن کر شور مچایا
اوکے لیکن تم لوگ گاڑی میں ہی رہو گی میں خود اسے آڈ ر دے دوں
گی اور گاڑی میں ہی گول گھپے آجائیں گے ٹھیک ہےحور نے ان سے بولی
ٹھیک ہے ہمیں منظور ہے وہ دونوں بولیں گول گھپے کھانے کے لیے وہ کچھ بھی کر سکتی تھیں
حور نے گاڑی ریورس کی اور گاڑی سے نکل کر گول گھپے والے کو
گول گھپوں کا کہہ کر خود بھی گاڑی میں آ کر بیٹھ گئی
ان چاروں نے جی بھر کے گول گھپے کھائے اور مشال کے گھر کی
طرف روانہ ہو گئیں
لو آ گیا تمھارا گھر حور گاڑی مشال کے گھر کے سامنے روکتے ہوئے بولی
تھنکس یار ۔۔۔۔۔۔ مشال بولی
دوستوں میں نو تھینکس نو سوری سمجھی ۔۔۔۔۔۔ حور مسکراتے ہوئے بولی
اوکے تم لوگ اب اندر بھی آؤ امی تم لوگوں سے ملنا چاہتی ہیں کل انہوں نے مجھ سے بولا تھا کہ میں کبھی تم لوگوں کو گھر لے آؤں
چلو ٹھیک ہے چلتے ہیں عائزہ بولی
اور وہ سب مشال کے ساتھ ہی اس کے گھر میں داخل ہوئیں
جب وہ لوگ اندر آئیں تو لاونچ میں مشال کے بابا ، بھائی اور امی
تینوں ہی موجود تھے
اسلام علیکم ۔۔۔۔۔ انہوں نے ان تینوں کو سلام کیا
وعلیکم اسلام انہوں نے جواب دیا
امی یہ حور ، دعا اور عائزہ ہیں مشال نے ان کا تعارف کروایا
ارے معاذ بھائی آپ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حور نے خوشی اور حیرت کے ملے جلے جذبات کا اظہار کیا
جی میں گڑیا ۔۔۔۔۔۔۔ معاذ مسکراتے ہوئے بولا
ارے بھائی آپ کیا ان لوگوں کو پہلے سے جانتے ہیں مشال نے اس سے
پوچھا
ہاں یہ دعا ہیں رضا کی بہن اور یہ عائزہ ہیں حسن کی بہن اور یہ حور
حسن اور رضا دونوں کی جان ان کی گڑیا معاذ نے مسکراتے ہوئے اسکی بات کا جواب دیا
معاذ ،حسن اور رضا تینوں دوست تھے اور ایک ہی یونی اور کلاس میں پڑتے
تھے
آپ حسن بھائی اور رضا بھائی کی ہی بات کر رہے ہیں نا جو آپ کے دوست ہیں مشال نے اپنی بات کی تصدیق چاہی
ہاں حسن اور رضا کی ہی بات کر رہا ہوں
واہ بھائی یہ تو بہت اچھی بات ہو گئی مشال نے خوشی کا اظہار کیا
اچھا اب بیٹھ بھی لینے دو ان کو تم بہن بھائی نے تو ان کو گھیر ہی لیا
ہے مشال کی امی مسکراتے ہوئے بولیں
ہاں بیٹھو بیٹھو تم لوگ مشال ان سے بولی
اچھا آپ لوگ باتیں کرو میں کچھ لے کر آتی ہوں آپ سب کے لئے
مشال کی امی بولیں
نہیں آنٹی ہمیں کسی چیز کی ضرورت نہیں آپ بھی ہمارے ساتھ ادھر ہی بیٹھیں حور نے ان کا ہاتھ پکڑ کر ان کو اپنے ساتھ بیٹھایا
جیسے آپ کی مرضی ۔۔۔۔۔ بیٹا میں نے کل آپ کی بہت تعریفیں سنی ہیں مشال سے حور کی تو مشال فین ہو گئی ہے مشال کی امی ان تینوں سے مخاطب تھیں
آنٹی مشال خود بھی بہت اچھی ہے اور حور سے تو جو بھی ملتا ہے اس کا فین ہو جاتا ہےحور ہے ہی بہت اچھی اس کی تو ہم خود فین ہیں
دعا کے لہجے میں حور کے لیے پیار ہی پیار جھلک رہا تھا
میں نے کل مشال سے اور آج رضا اور حسن سے تمھارے کل والے
کارنامے کے متعلق بہت سنا ہے تم نے تو کمال ہی کر دیا بہت اچھا کیا تم نے مجھے نہیں پتا تھا کہ تم ہی وہ حور ہو جو مشال کی دوست ہے جس کی رضا اور حسن تعریفیں کرتے نہیں تھکتے معاذ مسکراتے ہوئے بولا
یہ تو سب کی محبت ہے بھائی ورنہ میں تو عام سے لڑکی ہوں حور عاجزی سے بولی
بھائی پتا ہے کیا ہوا آج ۔۔۔۔۔ مشال بولی
کیا ہوا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ معاذ نے پوچھا
تو مشال نے اسے آج جو ہوا سب بتا دیا اور عائزہ نے ان کو وڈیو بھی دیکھائی
بہت اچھا کیا تم نے حور ان کے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہیے تھا اگر میں
وہاں ہوتا تو ان کا منہ ہی توڑ دیتا معاذ بولا
غصہ تو مجھے بھی بہت آیا تھا بھائی پر میں نے صرف ان کو سبق
سکھانا تھا سیکھا دیا میں بات کو بڑھانا نہیں چاہتی تھی اس لئے ان کو چھوڑ
دیا ورنہ دل تو کر رہا تھا ان کو جان سے ہی مار دوں حور بولی
اوکے۔۔۔۔۔۔۔۔ معاذ بولا
انکل آنٹی کیا ہم مشال کو اپنے ساتھ یونی لے جا سکتی ہیں ہم اسے یونی لے بھی جایا کریں گی اور گھر چھوڑ بھی جایا کریں گی حور نے ان سے پوچھا
ٹھیک ہے بیٹا ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے مشال کے بابا بولے
تھینکس انکل ۔۔۔۔۔۔ حور ان کا شکر یہ ادا کیا
کچھ وقت ان سب کے ساتھ گزارنے کے بعد وہ لوگ گھر آ گئیں
بھائی آپ نے وڈیو دیکھی جو آج میں نے گروپ میں سینڈ کی ہے
دعا نے رضا سے پوچھا
ہاں دیکھی ہے وڈیو دیکھ کر میرا دل تو کر رہا ہے کہ ان لڑکوں کی جان ہی
لے لوں اگر آئیندہ انہوں نے کچھ ایسا ویسا کیا تو مجھے بتانا میں ان کا وہ حال کروں گا کہ ساری عمر یاد رکھیں گے رضا کو ان لڑکوں پر بہت غصہ تھا
اس کی ضرورت نہیں پڑے گی بھائی ان دونوں نے حور سے معافی
مانگ لی ہے دعا نے بتایا
کیا ہوا تھا کوئی ہمیں بھی بتا دو عائشہ بیگم نے ان سے پوچھا
ماما آج کچھ لڑکوں نے حور کے ساتھ بد تمیزی کی تھی تو جو حور نے ان کا
حال کیا ہے وہ آپ خود دیکھ لیں باسل نے عائشہ بیگم اور احمد صاحب
کو وڈیو دیکھائی
بہت اچھا کیا حور نے ۔۔۔۔۔۔ عائشہ بیگم نے وڈیو دیکھنے کے بعد بولیں
میں ابھی حور کو کال کر کے اسکو شاباش دیتا ہوں احمد صاحب بولے
دعا ، عائزہ اور شیری اور زاوی کے ماما ، پاپا نے فون کر کے حور کو
شاباشی دی
ان سب نے بھی وڈیو دیکھ لی تھی
آج تو میری بیٹی نے کمال کر دیا ہے مجھے سب نے فون کر کے بتایا
ہے جو آج میری بیٹی نے ان لڑکوں کو سبق سکھایا ہے اس کے بارے میں ۔۔۔۔۔۔ علی صاحب نے حور کو گلے لگایا اور اسے شاباشی دی
علی صاحب میٹنگ کے سلسے میں دوسرے شہر گئے تھے اور
ان کی واپسی رات کو ہوئی اس وقت سب ڈرائینگ روم میں بیٹھے کافی پی
رہے تھے جب علی صاحب گھر آئے
انہوں نے آتے ہی اسے شاباشی دی
تھینکس پاپا۔۔۔۔۔۔
اب مجھے سمجھ آیا میری بیٹی نے کیوں فائیٹنگ کورس کیا ہے جو بھی تمھیں تنگ کرے تم اس کے ساتھ ایسا ہی کرنا تمھارے پاپا ہمیشہ تمھارے ساتھ ہیں علی صاحب نے اسکا حوصلہ بڑھایا
اوکے پاپا ۔۔۔۔۔۔ حور مسکراتے ہوئے بولی
پاپا اس طرح تو حور نے اس شہر کے ہر لڑکے کی د رگت بنا دینی ہے
شایان بولا
اور پھر تو حور نے ڈون کے نام سے مشہور ہو جانا ہے نور بولی
اب حور تم یہ نا کہنا شروع ہوجانا
حور بنے کی ڈون ۔۔۔۔ حور بنے گی ڈون
جون کی طرح ۔۔۔۔۔۔ آیان ہنستے ہوئے بولا
آیان کی بات سن کر سب ہنسنے لگے
آیان کو موٹو پتلو کارٹون بہت پسند تھے جب بھی ٹائم ملتا موٹو پتلو ہی
دیکھتا تھا
ہاہاہاہاہا ۔۔۔۔۔۔ ویسے یہ آیڈیا بھی اچھا ہے آیان ۔۔۔۔۔۔۔ حور ہنستے ہوئے بولی
آج میں تو بہت خوش ہوں میری بیٹی نے آج بہت بہاد ری کا کام کیا ہے
فاطمہ بیگم حور کا ماتھا چومتے ہوئے بولیں
حور ذ را کھڑی تو ہونا نور بولی
حور کھڑی ہو گئی نور نے آیان اور شایان کو اشارہ کیا اور وہ تینوں حور کے گلے لگ گئے
ہماری بہن تو ہے ہی بہت بہاد ر وہ تینوں ایک ساتھ بولے
تھینکس ۔۔۔۔۔ حور مسکراتے ہوئے بولی
اس خوش میں کل کا ڈنر ہم سب باہر کریں گے علی صاحب ان سے بولے
واوووووو ۔۔۔۔۔۔ پاپا مزا آ جائے گا شایان چہکا
اچھا اب سب اپنے اپنے کمرے میں جاؤ صبح جلدی اٹھنا بھی ہے
فاطمہ بیگم ان سب سے بولیں
گوڈ نائٹ ماما پاپا ۔۔۔۔۔ وہ چاروں ان کو گوڈ نائٹ کہہ کے اپنے اپنے
روم میں چلے گئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پھر مشال نے بھی ان کے ساتھ یونی آنا اور جانا شروع کر دیا
اس دن کے واقعے کے بعد حور پوری یونی میں مشہور ہو گئی تھی پانچ ہفتے
ایسے ہی مامول کے مطابق گزر گئے
حور اور باقی سب باقاعدگی سے یونی آتے اور اپنے لیکچرز لیتے تھے آج حور لوگوں کی ویلکم پارٹی تھی
ان تینوں نے زاوی کے ولیمے والی ہی باربی فراک پہنی ہوئی تھی
دعا نے سکائی بلیو ، عائزہ نے سی گرین اور حور نے بیبی پنک کلر کی فراک
پہنی ہوئی تھی
وہ تینوں مشال کے گھر آ گئیں اسے بھی اپنے ساتھ لے جانے کے لئے
مشال نے میسج کر کےان کو اندر آنے کا بولا
اندر داخل ہوتے ہی ان کا سامنا مشال کی امی ہے ہوا
اسلام علیکم ۔۔۔۔۔ ان تینوں نے ان کو سلام کیا
وعلیکم اسلام ماشااللہ ۔۔۔۔۔۔۔ میری بیٹاں تو بہت پیاری لگ رہی ہیں
مشال کی امی نے ان تینوں کو دیکھتے ہوئے تعریف کی
تھینکس آنٹی ۔۔۔۔۔۔۔۔ دعا نے ان کا شکریہ ادا کیا
آنٹی مشال کدھر ہے عائزہ نے ان سے پوچھا
وہ اپنے کمرے میں ہے تم تینوں ادھر ہی چلے جاؤ وہ تینوں مشال کے کمرے میں آ گئیں
سبحان اللہ لوگ تو بہت اچھے لگ رہے ہیں آج کیا کسی کو قتل کرنے کا
ارادہ ہے حور مشال کو دیکھ کر بولی
مشال نے لائٹ پر پل کلر کی باربی فراک پہنی ہوئی تھی حور کی بات سن کر مشال کے گال لال ہو گئے
اوے ہوئے ۔۔۔۔۔۔ لڑکی بلش کر رہی ہے ۔۔۔۔۔ دعا نے اس کے
گال چھوئے.
جاری ہے
