Beri Piya by Hareem NovelR50424 Beri Piya Episode 2
Rate this Novel
Beri Piya Episode 2
Beri Piya by Hareem
عالیہ تائ… .
ہممم… عالیہ نے چاۓ کا گھونٹ بھرتے ہوۓ شزرا کی طرف دیکھتے ہوۓ ہنکار بھرتے پوچھا…
ماہی ناشتے پہ نہیں آئ یونیورسٹی جانا تھا نا آج؟؟؟
میں کیا کہوں بیٹا اپنی مرضی کی مالک ہے وہ…مجھے تو لگتا ہے اُس نے پیدا ہوتے ہی قسم کھالی تھی ماں کی بات نا ماننے کی..
عالیہ کو تو موقعہ چاہیے ہوتا تھا جلے دل کے پھپھولے پھوڑنے کے لئیے..
تبھی ماہی ڈائننگ ہال میں انٹر ہوئ..
نہیں جاتی یونی بس آپ خوش رہیں..اور یہ کہتے ہی کُرسی گھسیٹ کر بیٹھ گئ.
عالیہ نے حیرت سے گردن موڑے ماہی کی طرف دیکھا. ….
تبھی سردار بخش صاحب نے اپنی موجودگی کا احساس دلانا ضروری سمجھا.
یہ کیا بچپنا ہے ماہی پہلے آپکو یونی جانا تھا.جب سارے انتظام ہوگۓ اور فیس تک جمع ہوگئ اب آپ کہہ رہی ہیں آپکو نہیں جانا یہ کیا بات ہوئ بھلا.
اس نے تو اپنے باپ کو پیسہ کمانے کی مشین ہی سمجھ لیا ہے اب اتنی فیس جو ضائع جائیگی وہ… عائشہ کو تو موقعہ چاہیے ہوتا تھا ماہی کو رگیدنے کا
عائشہ آپ خاموش رہیے میں بات کر رہا ہوں نا…سردار بخش نے اُنہیں ٹوکا
صحیح تو کہہ رہی ہے یہ ماؤں کہ کام ہوتے ہیں بیٹیوں کو سمجھانا پر ہماری بہو کو اپنی ڈگریوں پہ فخر کرنے سے فرصت ملتی تو اولاد پہ دھیان دیتیں…
عالیہ حیرت سے سر اُٹھاۓ اپنی ساس کو دیکھنے لگیں…ابھی تو وہ ماہی کہ شاک سے ہی نہیں سنبھلی تھیں…
اُنہیں اُس وجہ کا سوچ کہ ٹینشن ہورہی تھی جس کی وجہ سے ماہی نے اپنا فیصلہ بدلا تھا کیونکہ ماہی اور اپنی ضد سے پیچھے ہٹ جاۓ ایسا ناممکن تھا.
وہاں بیٹھے عالیہ حیرت میں تھیں ..
تو شزرا خوش تھی کہ کم ازکم ماہی نے کہیں تو پیچھا چھوڑا….اور عائشہ اس بات پر خوش تھیں کہ ماہی کی وجہ سے عالیہ کی تربیت پر اُنگلی اُٹھی ہے…
میں گھر پر ماما سے کوکنگ سیکھوں گی….ماہی نے جوس کا گلاس اُٹھاتے ہوۓ اعلان کیا..
عالیہ کو تو آج شاک پر شاک مل رہے تھے..وہ تو حیرانگی کہ مارے کچھ کہہ ہی نہیں پا رہی تھیں..
چلو یہ تو کام کی بات ہے اب کوئ کچھ نہیں کہے گا بچی کو.. بالکل صحیح فیصلہ لیا ہے…
یہ لے میرا بچہ اور لے دادو نے ماہی کہ سامنے ہاف فراۓ انڈے رکھتے ہوۓ کہا اب تو بات ہی ختم کردی گئ تھی…
************
مہد اُٹھ جا.. .
نو بج گۓ ہیں صبح کہ آج دفتر بھی نہیں گیا خیر تو ہے نا…یہ کہتے ہوۓ اُنہوں نے اپنا ہاتھ اُسکی پیشانی پہ رکھا..
تبھی ایک جھٹکے سے مہد عائشہ بیگم کا ہاتھ ہٹاتا اُٹھ بیٹھا..
سب خیر ہے کچھ نہیں ہوا مجھے…
تو دفتر کیوں نہیں گۓ ؟؟؟نئ نئ نوکری ہے اور تم نے چھٹی کرلی…
آج میں ایک عدد شورم کا مالک ہوتا اگر آپ بروقت ماہی کا ہاتھ میرے لئیے مانگ لیتیں پر نہیں آپ کو تو پتہ نہیں کس بات کا بیر ہے اُن سے…
تمھاری پھوپھو موقع دیتیں تو مانگتی نا رشتہ ..نو سال کی تھی ماہی.تب ہی عالم بھائ کہ سامنے بیٹھ گئ تمھاری پھوپھو اور رشتہ لیکر ہی اُٹھی…
پورے سات سال چھوٹی ہے وہ بُراق سے اتنا نہ ہوا کہ شزرا کا ہی کہہ دیتی میری طرح میرے بچوں کی قسمت بھی ماڑی ہے…
میں اپنی بات کر رہا ہوں ماما اور آپ ہیں کہ اپنا ہی رونا ختم نہیں ہوتا آپکا تو…
ویسے تو ہر وقت آپ کسی نہ کسی طرح اپنے کام نکلوا ہی لیتی ہیں پر میرے لئیے کچھ نہ کر پائیں آپ…مہد اب بیڈ سے اُٹھتا کاوچ پر جا بیٹھا.
مہد میرا بچہ تو خود سوچ زین تو امریکہ میں ڈاکٹر ہے وہیں سیٹل ہے…
یہ ماہی بھی شادی کر کہ چلی جائیگی..
تو یہ سب تم دونوں بھائیوں کا ہی ہوگا…پھر کیوں یہ ماہی نام کی بلا اپنے گلے میں ڈالتی میں..
تو فکر ہی نہ کر کسی اچھیییی سی امیر سی لڑکی سے شادی کرواونگی تیری میں..
اُف ماما ایک آپ اور آپکی پلا ننگز…مجھے پسند ہے ماہی…
کیاااا
خبردار جو کسی اور کہ سامنے کہا تو.یہ ہی ملی تھی پسند کرنے کو اُنہیں تو آگ ہی لگ گئ تھی…
مہد جھنجھلاتا ہوا باتھروم میں گھس گیا. کیونکہ وہ جانتا تھا اگر وہ کچھ کہے گا تو بات مزید بڑھے گی.
*************
شزرا یونیورسٹی کہ کیفے میں اپنی بیسٹ فرینڈ کہ ساتھ بیٹھی ہوئ جوس سے لطف اندوز ہورہی تھی….
یار شزرا تم نے تو کہا تھا آج تمھاری کزن آئیگی آئ نہیں کیا. ..
شکر کرو نہیں آئ…
پتہ نہیں اللہ نے کیسے سن لی میری بہت خوش ہوں آج میں…جو کھانا ہے لے آو بل میں دونگی ٹریٹ سمجھ لو میری طرف سے شزرا نے کھل کر اپنی خوشی بیان کرتے ہوۓ کہا..
پر وہ آئ کیوں نہیں؟؟؟
کیونکہ اُس بیوقوف کو ساری تیاری کہ بعد یاد آیا کہ اس سال اُسکی شادی ہے سو یونی کہ بجاۓ گھرداری پہ دھیان دینا چاہیے…
ہاہاہاہاہاہا
واقعی پاگل ہے یہ تو. ایمن نے قہقہہ لگاتے ہوۓ کہا
ہاں بس کچھ ایسی ہی ہے…
پر دل کی بہت اچھی ہے.. اور میرے لئیے تو ایکسٹرا اچھی ہے. شزرا نے شانے اُچکاتے ہوۓ فخر سے کہا..
اُسکی شادی تمھارے اُسی پیرس والے کزن سے ہورہی ہے نا جس کی تصویر تم نے انسٹا پر دیکھائ تھی…
ہاں وہی شزرا نے کھوۓ کھوۓ لہجے میں کہا.
وہ تو بہت ہاٹ ہے یار ویسے تمھارے اُس کزن کو تم نظر نہیں آئ؟؟؟
تطمٰئین کہ آگے شزرا کبھی کسی کو نظر ہی نہیں آئ…شزرا نے سُلگتے ہوۓ لہجے میں کہا…
تبھی کسی خیال سے چونکتے ہوۓ شزرا نے ایمن کا دھیان وقت کی طرف دلوایا…
چلو میرا ڈرائیور آگیا ہوگا پھر ملتے ہیں….
اوکے باۓ….ایمن کہ سوالوں سے بچتی وہ فوراً ہی کھڑی ہوئ اور یہ جا وہ جا ہوگئ.
***********
بُراق ابھی ابھی اپنے گھر میں انٹر ہوا تھا…
اور اپنا کوٹ اور مفلر اُتار رہا تھا کہ
تبھی مہوش بیگم نے اُسے آواز دی…
یہیں آجاو کچن میں بُراق اُنکے بُلانے پر بُراق کچن میں ہی اُنکے پاس آگیا…
کیا بنایا ہے آپ نے جلدی سے دے دیں بہت بھوک لگی ہے….
یہ لو تمھارا فیورٹ سوپ ہے اُنہوں نے اُسکے سامنے چکن مشروم سوپ رکھا واو آج تو عید ہوگئ….
آرام سے کھاو (مہوش نے مُسکراتے ہوۓ کہا)
تبھی کچھ دیر بعد وہ دوبارہ سے بولیں…
تم کب چُھٹیاں لے رہے ہو؟؟؟
میں چھٹیاں کس لئیے ماما…بُراق نے چونکتے ہوۓ پوچھا
یاد ہے نہ پاکستان جانا ہے شادی کہ لئیے تمھاری… بُراق نے منہ تک لے جاتا چمچ واپس رکھتے ہوۓ اُنہیں گھورا اور بے بسی سے اپنی بات اکسپلین کرنا چاہی…
ماما وہ لڑکی بہت عجیب ہے میرا گُزارا بہت مشکل ہے اُسکے ساتھ….
شادی سے پہلے کسی کہ بارے میں اندازے لگانا صحیح بات نہیں ہے جب آپ ساتھ رہتے ہیں تبھی ایک دوسرے کو جان پاتے ہیں..
اور ویسے بھی ماہی بہت پیاری ہے بہت زندہ دل ہے اتنے سالوں اتنی بورنگ لائف گزاری ہے میں نے اب اور نہیں…
اُسے اُنکی منطق سمجھ نہیں آئ تھی.
تبھی بُراق نے سوپ پیتے اُنہیں دیکھتے ہوۓ پوچھا…
آپ اُسے میرے لئیے لا رہی ہیں کہ اپنے لئیے؟؟؟
تم کیا چاہتے ہو یہاں کی کوئ میم لے آوں جو اگلے ہی دن تمھیں اُڑا لے جاۓ…اب کہ غصے سے بُراق کی طرف دیکھتے ہوۓ کہا….
اب یہ بھی نہیں کہہ رہا میں…
تو پھر؟؟؟
ماہی کہ بجاۓ شزرا بہتر ہے ماما…
اُس سے بات ہوتی رہتی ہے وہ ویسی ہی ہے جیسی لائف پارٹنر مجھے چاہیے مام…
اور ماہی ایک بار آپ کہ کہنے پر ویڈیو کال کی تو کیا جواب آیا اُسکا یاد ہے نہ؟؟؟؟
بُراق بھائ میرا کرکٹ ٹائم ہے بعد میں کال کریں…اور کمرہ دیکھا تھا اُسکا ایسا لگ رہا تھا جیسے پیلے لڈو میں بیٹھی ہوئ ہے دیکھ کر ہی کوفت ہورہی تھی..اینڈ آئ ہیٹ ییلو کلر. بُراق نے سر جھٹکتے اُنکا ہاتھ پکڑے دوبارہ سے کہنا شروع کیا…
مام مجھے بیوی چاہیے بچی نہیں پلیز سمجھیں آپ….
شزرا میری بھتیجی ہے پر بیٹیاں ماوں کا عکس ہوتی ہیں اور مجھے عائشہ بھابھی کبھی پسند نہیں رہیں….
اور دوسری بات میں بہت عرصہ پہلے بات کر چُکی ہوں کچھ نہیں تو اپنی ماں کی دی ہوئ زبان کا ہی خیال کر لو بُراق..
دو مہینے ہیں اپنا مائنڈ بنا لو….
وہ کُرسی گھسیٹتے کھڑی ہوئیں..اور ہاں پلیٹ دھو کر رکھنا وہ یاددہانی کرواتی چل دیں اور بُراق سر پکڑے وہیں بیٹھا رہا…
************
پتہ نہیں کون لوگ شفٹ ہوۓ ہیں.
کچھ دکھ ہی نہیں رہا
پچھلے ایک گھنٹے سے ماہی چھت پر دوربین لئیے کھڑی تھی پر لان میں کوئ نکل ہی نہیں رہا تھا.
پتہ نہیں یہ لوگ کیوں اتنے بڑے بڑے لان بنوا دیتے ہیں… حد ہے تھوڑا چھوٹا بنوا لیں تو پتہ تو چلے سامنے کیا ہورہا ہے.
ماہی اب غصے میں دوربین سائیڈ پر رکھتے بیٹھ گئ تھی….
کچھ کرنے کو ہی نہیں ہے لائف کتنی ڈل ہوگئ ہے. وہ اپنی ہی سوچوں میں مگن تھی
تبھی شزرا پہنچی…
تم کیا کر رہی ہو ماہی اب کس کی جاسوسی پر فائز ہو آجکل ویسے بھی تم نے کوئ گھر چھوڑا نہیں ہے…
شزرا نے ماہی کا مزاق اُڑاتے ہوۓ مالٹا چھیلنا شروع کیا…
تمھیں پتہ ہے شزرا
سامنے والے گھر میں کوئ نئ فیملی شفٹ ہوئ ہے…
اچھا کون ہے کتنے لوگ ہیں وغیرہ وغیرہ…
ویسے تم نے ساری معلومات تو اکٹھی کر لی ہونگی…شزرا نے بھنویں اُچکاتے ہوۓ پوچھا…
کہاں یار بہت ہی کوئ بورنگ لوگ ہیں اتنی اچھی دھوپ چھوڑے اندر بیٹھے ہیں بیوقوف لوگ…
ماہی نے اُنکے اندر گھسے ہونے پر افسوس منایا…
اچھا پر وہ لان میں تو شاید کوئ بیٹھا ہوا ہے…
ہیں ماہی نے جھٹ سے اپنی دوربین اُٹھائ…
اور زوم کرتے ہوۓ دیکھنے لگی…
یہ تو کوئ لڑکا ہے…
ماہی نے مزید زوم کیا..
واو یہ تو بالکل ہیرو جیسا ہے….
مجھے بھی دیکھاو تم تو منگنی شدہ ہو کیا پتہ میرا چانس لگ جاۓ…
شزرا نے دوربین جھپٹتے ہوۓ کہا..
اور دو منٹ بعد مایوسی سے دوربین ماہی کو واپس لوٹا دی…
تمھارا منہ کیوں لٹک گیا ہے شزرا..
وہ لڑکا بہت ہینڈسم ہے اور یہ جو خوبصورت مرد ہوتے ہیں نہ خود کو کوئ بہت توپ چیز سمجھتے ہیں.اور لڑکیوں کو اپنے پیچھے بہت خوار کرواتے ہیں..
میں ایگری نہیں ہوں تمھاری بات سے سب مرد ایک جیسے ہوتے ہیں انہیں صرف لڑکی سے مطلب ہوتا ہے…ماہی کی ہر چیز میں اپنی ہی منطق تھی…
شزرا نے پُرسوچ نظروں سے ماہی کو دیکھا.
اچھااااا….تو چلو ایک شرط لگاتے ہیں اگر تم نے اُس لڑکے کو ایک عام مرد ثابت کر دیا اور اپنے پیار میں پاگل بنا لیا تو تم جو کہو گی. .جو بھی کہو گی میں وہ کرونگی…..
ماہی نے حیرت سے شزرا کو دیکھا اُسکی بات پر چار سو چالیس والٹ کا کرنٹ لگا تھا اُسے تبھی وہ صرف اتنا ہی بول پائ
کیاااااااااااا………..
