Masoom Si Larki Season01 by Sabahat Khan NovelR50800 Masoom Si Larki Season01 by Sabahat Khan Episode25
Rate this Novel
Masoom Si Larki Season01 by Sabahat Khan Episode01 Masoom Si Larki Season01 by Sabahat Khan Episode02 Masoom Si Larki Season01 by Sabahat Khan Episode03 Masoom Si Larki Season01 by Sabahat Khan Episode04 Masoom Si Larki Season01 by Sabahat Khan Episode05 Masoom Si Larki Season01 by Sabahat Khan Episode06 Masoom Si Larki Season01 by Sabahat Khan Episode07 Masoom Si Larki Season01 by Sabahat Khan Episode08 Masoom Si Larki Season01 by Sabahat Khan Episode09 Masoom Si Larki Season01 by Sabahat Khan Episode10 Masoom Si Larki Season01 by Sabahat Khan Episode11 Masoom Si Larki Season01 by Sabahat Khan Episode12 Masoom Si Larki Season01 by Sabahat Khan Episode13 Masoom Si Larki Season01 by Sabahat Khan Episode14 Masoom Si Larki Season01 by Sabahat Khan Episode15 Masoom Si Larki Season01 by Sabahat Khan Episode16 Masoom Si Larki Season01 by Sabahat Khan Episode17 Masoom Si Larki Season01 by Sabahat Khan Episode18 Masoom Si Larki Season01 by Sabahat Khan Episode19 Masoom Si Larki Season01 by Sabahat Khan Episode20 Masoom Si Larki Season01 by Sabahat Khan Episode21 Masoom Si Larki Season01 by Sabahat Khan Episode22 Masoom Si Larki Season01 by Sabahat Khan Episode23 Masoom Si Larki Season01 by Sabahat Khan Episode24 Masoom Si Larki Season01 by Sabahat Khan Episode25 (Watching)Masoom Si Larki Season01 by Sabahat Khan Episode26 Masoom Si Larki Season01 by Sabahat Khan Episode27 Masoom Si Larki Season01 by Sabahat Khan Episode28 Masoom Si Larki Season01 by Sabahat Khan Episode29 Masoom Si Larki Season01 by Sabahat Khan Episode30 Masoom Si Larki Season01 by Sabahat Khan Episode31 Masoom Si Larki Season01 by Sabahat Khan Episode32 Masoom Si Larki Season01 by Sabahat Khan Last Episode
Masoom Si Larki Season01 by Sabahat Khan Episode25
Masoom Si Larki Season01 by Sabahat Khan Episode25
اتنی رات ہوگئی اب تک نہیں آئے پتا نہیں کہاں گئے حیا اب تک روم میں یہاں سے وہاں ٹہل رہی تھی،میری کوئی بات تو بری نہیں لگ گئی،نہیں پر میں نے تو کچھ کہا ہی نہیں تھا،وہ بیڈ پر آکر بیٹھ گئی کھانا اس نے اب تک نہیں کھایا تھا یہ سوچ کر کے روہان کے ساتھ کھائے گی،
میم نیچے کوئی آیا ہے لیلہ نے روم میں آکر اطلاع دی کون آیا ہے میم وہ بوس کے ساتھ بزنس کرتے ہیں شاید وہ اور ان کی وائف آئی ہیں لیلہ کی کہنے پر حیا نے ہاں میں سر ہلایا،
اس نے گھڑی کی طرف دیکھا جو رات کے سات بجا رہی تھی وہ بھی گھر پر نہیں ہے نیچے جاؤ یا نہیں پر ایسے اچھا نہیں لگتا ان کے دوست آئیں ہیں اس نے وارڈروب کھولی صبح سے وہ ان ہی کپڑوں میں تھی اور ایسے کسی کے سامنے جانا ٹھیک نہیں،
اس نے یہاں وہاں اپنے کپڑے کیے وہ اپنا سامان روہان کے روم میں رکھ چکی تھی اور خود بھی اس وقت روہان کے روم میں موجود تھی،یہ ٹھیک رہے گی اس نے ایک اورنج کلر کی فراک نکالی اور فریش ہونے چلی گئی،
میکپ سے پاک معصوم چہرا اس پر اورنج کلر کی فراک جس پر رنگ برنگے دھاگوں سے ہلکا پھلکا کام ہو رہا تھا اپنے بالو کو وہ باندھنے لگی کے اتنے میں پھر سے دروازا نوک ہوا،
جی آجاؤ حیا کے کہنے پر لیلہ اندر آئی میم وہ لوگ کہہ رہے ہیں کے انہیں دیر ہو رہی ہے اس لیے وہ جا رہے ہیں نہیں نہیں انہیں آپ ڈرائنگ روم میں بٹھاؤ میں آئی حیا نے اپنے کھولے ہوئے بالوں پر ہی دوپٹہ اوڑھ کر جلدی سے باہر آئی اگر یہ لوگ ایسے ہی چلے گئی تو ان کو برا لگے گا،
حیا نے ڈرائنگ روم میں قدم رکھا ایڈورڈ نے نظرے اٹھا کے دیکھا تو جھپکنا بھول گیا حیا نیچے نظرے کیے اندر آئی اس نے ایک نظر ایڈورڈ پر ڈھالی جو بلیک سوٹ میں ملبوس اسے ہی دیکھ رہا تھا حیا جلدی سے آگے بڑھ کے مسسز ایڈورڈ سے ملی یہ میرے ہسبنڈ ہیں ایڈورڈ اور میں ان کی وائف خوبصورت سی لیڈی نے اپنا تعارف کروایا جو خود اس وقت بلیک کلر کے ڈریس میں ملبوس تھی جو اس کے گٹھنے سے بھی تھوڑا اوپر تھا حیا کو اس کا ڈریس دیکھ کے تھوڑی شرم آئی پر یہاں کا ماحول اب وہ سمجھنے لگی تھی یونیورسٹی میں بھی کافی لڑکیوں نے اس ٹائپ کی ڈریسنگ کی ہوئی تھی،
پریٹی گرل اس لیڈی نے حیا کے گال چومتے ہوئے کہا اور واپس بیٹھ گئی،لیلہ نے ہمیں بتایا کے روہان نے شادی کرلی مجھے تو بہت حیرت ہوئی کہاں وہ ہر وقت لڑکیوں سے دور بھاگنے والا اور ایک دم شادی مسسز ایڈورڈ بول کے خود ہی ہنسی پر تمہیں دیکھ کے اندازا ہوا ہے کے واقعی تم ہو ہی اتنی پیاری تمہیں دیکھ کر تو کسی کا بھی دل تم پر آ جائے ان کی بات پر حیا ایک دم جھینپ گئی،
سوری مجھے آنے میں تھوڑی دیر ہوئی حیا نے آرام سے کہا ارے نہیں ایسی کوئی بات نہیں ہم یہاں روہان سے ملنے آئے پر ہمیں کیا معلوم تھا ہمیں یہاں اتنا اچھا سرپرائز ملے گا جواب ایڈورڈ کی طرف سے آیا تھا حیا کو اس کی نظرے کنفیوژ کر رہی تھی وہ بہت عجیب انداز میں حیا کو دیکھ رہا تھا،
یہاں رکھ دو لیلہ اندر کچھ کھانے پینے کا سامان لے آئی حیا نے جوس اٹھا کے ان کے آگے کیا ایک منٹ سویٹی میری کال آئی ہے مسسز ایڈورڈ اپنی کال اٹین کرکے روم سے باہر چلی گئی لیلہ بھی سامان رکھ کے جا چکی تھی ایڈورڈ اسے عجیب نظروں سے دیکھ رہا تھا جس سے حیا کافی کنفیوژ ہو رہی تھی اس کے ہاتھ بھی اب کپکپانے لگے مسسز ایڈورڈ کو گئے ہوئے کافی دیر ہوگئی تھی،
وہ اٹھ کے جانے لگی کے ایک دم ایڈورڈ اس کے سامنے آگیا حیا نے نظرے اٹھا کے اسے دیکھا جو اسے دیکھ کر مسکرا رہا تھا،حیا سائڈ میں سے جانے لگی وہ پھر آگے آگیا اب حیا سہی معنوں میں پریشان ہوئی،
حیا نے ایک بار اور کوشش کی کے اس نے حیا کا ہاتھ پکڑ لیا چھوڑو میرا ہاتھ اس کی آنکھوں میں فوراً آنسوں آگئے وہ اپنا ہاتھ اس کی گرفت سے چھڑوانے لگی پر اس نے ایک دم حیا کو اپنی طرف کھینچا جس سے اس کے سر سے دوپٹہ سرک کے کندھے پر آگیا اور وہ اس کے نزدیک ہوگئی،
چھوڑو مجھے حیا نے اپنے دونوں ہاتھ اس پر رکھ کے اسے خود سے دور کرنے کی کوشش کی،کوئی ہے کوئی ہے حیا نے ہمت کر کے تیز آواز دی کوئی تو ہو جو اس کی مدد کرے مسسز ایڈورڈ وہ کہاں گئی،اب اس کی آنکھوں سے آنسوں گرنے لگے،
کوئی نہیں آئے گا میری جان ایڈورڈ نے حیا کا ہاتھ پکڑ کے پیچھے کی طرف موڑا جس سے حیا کے منہ سے چیخ نکل گئی،آاااااا چھوڑ دو مجھے خدا کے لیے حیا نے اس سے اپنے ہاتھ چھوڑوآنے چاہے جو اس جیسی نازک لڑکی کے بس کی بات نہیں تھی،روہان!!!!!!! حیا نے چیخ کے روہان کا نام پہلی بار لیا پر وہ ہوتا تو سنتا نا،
اس کا تو نام بھی نہیں لو ورنہ میں تجھے اور تکلیف دوں گا روہان نے میرے ساتھ کیا نہیں کیا میرا بزنس اونچائی پر تھا یہاں اس نے اپنا ہاتھ ہوا میں بلند کیا پر جب سے وہ آیا پورے لندن میں بس روہان انڈسٹریز کا نام ہے ایڈورڈ کو تو لوگ بھول ہی گئے ہے سب تمہارے روہان کی وجہ سے اس نے حیا کے گال پر کھینچ کے تھپڑ مارا جس سے وہ دور جا گری،
لیلہ!!!! مسسز ایڈورڈ !!!!!حیا نے تیز سے آوازے دی ایڈورڈ چل کے اس کے پاس آیا اس کے بالوں کو مٹھی میں پکڑا جو پہلے سے کھولے ہوئے تھے اس کے ہونٹوں کے پاس سے خون نکلنے لگا،اس کا پورا جسم کانپ رہا تھا وہ نفی میں سر ہلا رہی اسے دور دھکا دے رہی،
کوئی نہیں آئے گا میری جان کوئی نہیں اس نے حیا کے بالوں کو تیز کھینچا جس سے اس کے منہ سے چیخ نکلی،وہ میری بیوی نہیں تھی میرے لیے کام کرنے والوں میں سے تھی اور اس نے سب نوکروں کو بھیج دیا ویسے بھی رات ہورہی سب اپنے اپنے گھر گئے،اس نے حیا کے جبڑے زور سے پکڑے اس وقت حیا کی آنکھیں خوف سے پھیلی ہوئی تھی،
اور رہی بات تیرے روہان کی وہ آج دیر سے آئے گا میں نے اسے ہر طرح سے نیچا دیکھانا چاہا پر وہ اور اونچائی پر جاتا رہا اس نے نفرت سے حیا کی طرف دیکھا جو اس وقت پوری کانپ رہی تھی،
جب مجھے پتا لگا اس نے شادی کی ہے میں آگیا___ اسے برباد کرنے کا اس سے اچھا موقع کہاں ملے گا __کیوں کے تم لوگ اپنی عزت کے معاملے میں بہت زیادہ حساس ہوتے ہو__ اس نے حیا کا دوپٹہ پکڑ کے کھینچا پر اسے حیا نے نہیں چھوڑا آنکھوں میں خوف لیے اس نے اپنے دوپٹے کو قابو کیا ہوا تھا،
چھوڑ __ایڈورڈ نے زور لگایا پر حیا میں پتا نہیں کیسے جان آئی اس نے اپنے ہاتھ سینے پر باندھ کر اپنے ڈوپٹے کو قابو کیا ہوا اور بلکل خاموش تھی منہ سے ایک لفظ نہیں نکل رہا بس آنکھوں سے آنسوں گر رہے،اس کا زہن اس وقت بلکل خالی تھا،
چھوڑ!!!!اس نے ایک اور تھپڑ حیا کے چہرے پر مارا جس سے اس کا سر زمین سے لگا پر اس نے اپنے دوپٹے کو اب بھی نہیں چھوڑا،سر پر لگنے والی چوٹ سے وہ بے ہوشی میں جارہی تھی،روہان!!! روہان!!! اس کے ہونٹوں پر بس یہی نام تھا جب ایڈورڈ نے اس کے جبڑے سختی سے پکڑے اس کمینے کا نام لے گی تو تیری عزت کو تار تار کرتے وقت اور بھی تکلیف دوں گا تجھے اس نے غصے سے حیا کو دیکھا جس کی آنکھیں بند ہو رہی تھی اور ڈوپٹے پر اس کی گرفت کمزور ہوتی جارہی تھی،ایڈورڈ کے چہرے پر مسکراہٹ آئی اس نے ہاتھ آگے کر کے حیا کا ڈوپٹہ پکڑا،
ایڈورڈ!!!!!!!!!!! روہان کی دھاڑ سے ایڈورڈ نے ایک دم اپنا ہاتھ پیچھے کیا اس سے پہلے وہ کھڑا ہوتا روہان اس کے پاس پہنچ چکا تھا اس نے پیچھے سے پکڑ کے اسے دور پھینکا،پھر حیا کی طرف دیکھا جو کسی بے جان گڑیا کی طرح زمیں پر پڑی ہوئی تھی اس کے سر سے خون نکل رہا تھا گالوں پر انگلیوں کے نشان ہونٹ ہلکا سا پھٹا ہوا لٹل گرل وہ گٹھنے کے بل اس کے پاس بیٹھا اس کی آنکھوں میں اپنی لٹل گرل کی حالت دیکھ کر آنسوں آگئے،
ایڈورڈ نے کھڑے ہوکے اسے دیکھا روہان کو ٹوٹا ہوا دیکھ کے اسے خوشی محسوس ہوئی ایک دم روہان کھڑا ہوا اس کی طرف موڑا اس وقت ان آنکھوں میں سب کچھ ختم کر دینے کا جنون تھا روہان کی آنکھیں لال سرخ ہوگئی ایڈورڈ کی مسکراہٹ غائب ہوئی اس نے اپنے قدم پیچھے لیے اسے روہان سے خوف آرہا تھا،
تیری ہمت کیسے ہوئی تو نے میری بیوی کو ہاتھ لگایا روہان نے آگے بڑھ کے اس کے چہرے پر ایک کے بعد ایک کئی مکے مارے ایڈورڈ نڈھال ہوکر زمین پر گرا روہان نے پاس پڑا گلدان اس کے سر پر مارا جس سے اس کے سر سے خون بہنے لگا،
ان ہاتھوں سے تو نے میری لٹل گرل کو چھوا اس نے ایڈورڈ کا ایک ہاتھ پکڑ کے غصے سے اس کی طرف دیکھا وہ نفی میں سر ہلانے لگا روہان نے اپنے گٹھنے پر اس کا ہاتھ رکھ کے زور سے جھٹکا دیا جس سے اس کا ہاتھ ٹوٹ گیا آاااااا اس کی دل خراش چیخ نکلی ،یہی عمل اس نے ایڈورڈ کے دوسرے ہاتھ کے ساتھ کیا آااااا ایڈورڈ کی چیخ سے پورا کمرا گونج گیا،
وہ بلکل نڈھال ہوکر زمین پر پڑا تھا پھر بھی روہان اسے پاگلوں کی طرح مار رہا تھا ہاؤ ڈیر یو ہاؤ ڈیر یو،برو برو جیک ایک دم اندر آیا روہان اسے ہوش میں نہیں لگا برو وہ مر جائے گا جیک نے اسے دور کیا جب اس کی نظر حیا پر گئی جو زمین پر بے ہوش تھی بھابھی کو کیا ہوا جیک حیا کی طرف بڑھنے لگا،
دور رہو میری حیا سے جان سے مار دوں گا روہان کی دھاڑ سے جیک کے چلتے قدم رکے،پر برو بھابھی جیک نے اس کا دھیان حیا کی طرف دلوایا جب اس نے دیکھا اس کی لٹل گرل کا دوپٹہ اس کے سر پر نہیں وہ جلدی سے پاس آیا اور اسے اپنے حسار میں لے کر اپنے اندر چھپا لیا،مجھے معاف کر دو میں بہت برا ہوں میری وجہ سے آج تمہیں اتنا کچھ سہنا پڑا روہان کی آنکھوں سے آنسوں گرنے لگے لندن کا اتنا بڑا بزنس مین روہان انڈسٹریز کا مالک اپنی لٹل گرل کے لیے بچوں کی طرح رو رہا تھا،ہاں وہ رو رہا تھا،بے تحاشہ بچوں کی طرح اسے اپنے اندر چھپا کے رو رہا تھا،
جیک کی بھی آنکھیں نم ہوگئی اس نے آج سے پہلے روہان کی آنکھ میں ایک آنسوں تک نہیں دیکھا تھا برو!!جیک نے اس کے کندھے پر ہاتھ رکھا دفاع ہو جاؤ یہاں سے اس نے حیا کو اپنے اور اندر چھپا کے اس کا سر ڈوپٹے سے ڈھانپنے لگا جیک سمجھ گیا کے روہان نہیں چاہتا اس کی حیا کو کوئی بھی دیکھے،
اسے باہر کچرے میں پھینک دو روہان نے حیا کو اپنی بانہوں میں اٹھا کر ایک نظر ایڈورڈ پر ڈھال کر جیک کو کہا اور اپنی لٹل گرل کو لے کر کمرے میں آیا،
بکھرے ہوئے بال چہرے پر چوٹ کے نشان اپنی لٹل گرل کی ایسی حالت دیکھ کے اسے تکلیف ہو رہی تھی آرام سے اسے بیڈ پر لیٹا کر فرسٹ ایڈ بوکس لینے گیا،
****************
اس نے اپنا سارا سامان پیک کیا اب اس میڈم کا سامان اف پہلے اس کو باہر تو نکالوں بلال کو یاد آیا اس نے اب تک وہ روم بایر سے نہیں کھولا احمد کی باتیں ہی اس کے دماغ میں گھوم رہی کیا کوئی کسی کے ساتھ ایسا کر سکتا کہاں ہوگی اس کے چاچا کی بیٹی لیکن میں کیوں سوچ رہا ہوں بلال خود سے باتیں کرتا ہوا باہر آیا اس نے دروازے کی کنڈی کھول کر اندر قدم رکھا،
دعا جو اندر اپنی ہی سوچوں میں تھی ایک دم دروازا کھولنے سے کھڑی ہوگئی،میڈم چلنا نہیں ہے یہی رہنا ہے بلال نے اس کے پاس آتے ہوئے کہا،کل اندھیرے کی وجہ سے وہ اسے سہی سے نہیں دیکھ سکا پر اب اس نے دیکھا تو اسے یاد آیا اس لڑکی کو وہ دو بار دیکھ چکا ہے پہلے بھی___ ایک بار گھر میں دوسری بار گلی میں،
او اچھا تو آپ دعا ہو بلال نے اسے دیکھتے ہوئے کہا جس نے خود کو بلیک کلر کی چادر میں اچھے ڈھانپا ہوا تھا جس چادر کا رنگ بھی اب اوڑ چکا تھا،دعا نے اپنا سر جھکا لیا وہ اور کیا کہتی وہ اور کیا کہہ سکتی تھی
اتنی سیدھی ہو تو نہیں جتنی بن رہی ہو بلال کو اس لڑکی کے ناٹک(جو کے اسے لگا وہ ناٹک کر رہی)بہت برے لگے دل تو کیا اسے یہی چھوڑ جائے اب چلو بلال کے ایک دم کہنے پر دعا نے سوالیہ نظروں سے اسے دیکھا،
میرے ساتھ چلو اب جہاں میں لے کر جاؤ گا تمہیں وہی چلنا ہوگا بلال نے ایک آئی برو اٹھاکر مزے سے کہا،تمہارا سامان کہاں ہے،
صاحب صاحب غضب ہو گیا منشی نے اندر آتے ہوئے کہا بلال نے اسے گھورا منشی کو دیکھ کر دعا جو اب تک آرام سے کھڑی تھی وہ بلال کے پیچھے چھپ گئی تمہیں تمیز نہیں ہے کسی کے بھی گھر بغیر اجازت گھس گئے بلال نے ایک نظر اپنے پیچھے کھڑی دعا پر ڈھال کر منشی کو غصے سے کہا،
صاحب معاف کردیں مجھے گھبراہٹ میں کچھ دھیان نہیں رہا منشی نے ہاتھ باندھ کر نظرے جھکا کر کہا دعا نے بلال کے پیچھے سے چھپ کے اسے دیکھا کل تک جس کی زبان بند نہیں ہو رہی تھی آج وہ ہاتھ باندھ کے نظر جھکا کے کھڑا تھا اسے حیرت ہوئی،
اب بولو بھی کیوں آئے ہو ہمیں دیر ہورہی ہے ہم شہر جائیں گے بلال نے بیزاری سے کہا صاحب وہ___وہ__آگے بھی بولو بلال نے ایک دم غصے سے کہا،
صاحب چاچی کی کوئی غلطی کی وجہ سے چاچی کے گھر میں سلنڈر پھٹ گیا چاچی کی چیخے پورے محلے میں گھوم گئی ہم جب تک وہاں گئے چاچی کا پورا جسم جل چکا تھا منشی کی بات پر دعا ایک دم بلال کے پیچھے سے باہر آئی اور باہر کی طرف بھاگنے لگی کے بلال نے اسے پکڑا اب کہا جارہی ہو،
دعا اپنا آپ بلال سے چھڑوانے لگی جیسی بھی تھی اس کی چاچی تھی اسے ان کے پاس جانا تھا،منشی تم جاؤ ہم آتے ہیں بلال کے کہنے پر منشی نے ہاں میں سر ہلایا صاحب ان کا جسم اب دیکھنے لائک نہیں اور پورا گھر بھی جل کے راکھ ہو گیا اس لیے چاچی کو دفنانے لے کر جارہے ہیں منشی بول کے باہر چلا گیا،
پاگل لڑکی ناخن کیوں مار رہی دعا اس کے ہاتھ پر اپنے ناخن مار رہی تاکہ وہ اسے جانے دے ابھی تک تو اس نے اپنی گڑیا کے بارے میں بھی نہیں پوچھا تھا اسے وہ کہا ڈھونڈے گی بلال نے اسے پکڑ کے کمرے میں بند کیا،
دعا دروازا پیٹنے لگی بلال نے دروازے کو دیکھا اور باہر چلا گیا اب جیسی بھی عورت تھی اس کا اس دنیا میں کوئی نہیں تھا اسے دفنا کے سب کام ختم کرکے وہ گھر آیا تھا اس نے حیدر کو بتا دیا تھا کے اسے آنے میں دیر ہو جائے گی،سہی کہتے ہیں کے کسی کے ساتھ اتنا ہی برا کرو جتنا اللّٰہ کو جواب دے سکتے ہوں
بلال نے گھر میں قدم رکھا شام ہوگئی تھی ان سب کاموں میں اس لڑکی نے صبح سے کچھ نہیں کھایا یہ سوچ کے بلال واپس باہر گیا کچھ کھانے کا سامان لایا اس نے واپس روم کا دروازا کھولا دعا سامنے زمین پر بیٹھی رو رہی تھی
عجیب لڑکی ہے اس عورت کے لیے اتنا رو رہی ہے جس نے ہم پر الزام لگایا اب اسے کیا پتا وہ اپنی معصوم گڑیا کے لیے رو رہی تھی جو پتا نہیں کہاں ہے اب اسے ڈھونڈنا بھی آسان نہیں،آ جاؤ کھانا کھاؤ بلال نے اسے آواز دی پر دعا اب بھی خاموشی سے زمیں پر بیٹھی تھی پر اس کی آنکھوں سے آنسوں گر رہے تھے،
بلال نے پاس آکر اس کا ہاتھ پکڑ کر کھڑا کیا دعا نے اسے دیکھا تم بس آنکھوں سے بولتی ہوں میں نے تمہاری آواز نہیں سنی ویسے تو لڑکیاں بہت بولتی ہے بلال اسے بیڈ پر لے آیا سامنے کھانا رکھا تم بولتی کیوں نہیں ہو بلال کے ایک دم سوال پر دعا نے نظرے جھکائی اگر میں نے انہیں بتا دیا میں بول نہیں سکتی یہ مجھے یہی چھوڑ دیں گے دعا نے دل میں خود سے کہا،
بولو بھی کیوں بات نہیں کرتی بات نہیں کرو گی دعا نے نفی میں سر ہلایا اور کھانا کھانے لگی ورنہ بلال کا بھروسہ نہیں سوال پر سوال کرتا،بلال نے اسے کھانا کھاتے دیکھ سکون کا سانس لیا اور خود بھی کھانا کھانے لگا ویسے لڑکی عجیب ہے بہت عجیب بلال نے اسے دیکھتے ہوئے سوچا،
**************
وہ نہاں کر نکلی تو شام کا وقت ہو رہا تھا اس نے اپنے بال سلجھائے ابھی وہ روم سے باہر جارہی تھی کے ایک دم لائٹ چلی گئی،اب اس لائٹ کو کیا ہوا ہے ایک تو مجھے ابھی اپنے اسائنمنٹ بھی بنانے تھے خود سے بولتی ہوئی وہ اپنا موبائل ڈھونڈنے لگی ایک تو اتنے اندھیرے میں اسے کچھ نظر نہیں آرہا تھا،
کون ہے!!!کھڑکی کے پاس سے کوئی آواز آئی مشعل وہاں جاتی اس سے پہلے ایک دم کسی نے اس کا ہاتھ پکڑ کے اسے اپنے پاس کھینچا مشعل کی آنکھوں میں خوف آگیا وہ چیخ مارتی اس سے پہلے حیدر نے اس کے ہونٹوں پر ہاتھ رکھا،
مسسز حیدر ریلیکس اس کے کان کے قریب اس نے سرگوشی کی مشعل کا چہرا جو خوف سے پیلا ہو گیا تھا حیدر کی آواز سن کے شرم سے جھک گیا،
مجھے مس کیا وہ اس کے ہونٹوں سے ہاتھ ہٹا کر اسے اپنے حسار میں لے چکا تھا مشعل کا چہرا شرم سے سرخ ہو گیا،بتاو نا جان حیدر اس نے سرگوشی جرتے ہوئے گھیرا اور تنگ گیا ایک دم لائٹ آگئی جس سے مشعل نے اپنے چہرے کے تاثرات سخت کیے اور ایک دم اس کے حسار سے نکل گئی،
آپ یہاں کیا کر رہے اس نے دوسری طرف منہ کیے سوال کیا یہ اس کی ناراضگی کا اظہار تھا حیدر کے چہرے پر مسکراہٹ آگئی،اس نے قریب آکر پیچھے سے مشعل کو پکڑ کر اپنی تھوڑی اس کے کندھے پر رکھی،
بس آپ کی یاد مجھے یہاں لے آئی میں تو بس آپ سے ایک اجازت لینے آیا تھا مشعل کا ارادہ تو تھا خوب غصّہ کرنے کا پر حیدر کے اس انداز سے شرم سے بار بار اس کا چہرا جھک رہا تھا، کیسی اجازت مشعل نے آرام سے کہا پر اس بار حیدر سے دور نہیں ہوئی،
حیدر نے اس کا رخ اپنی طرف کیا،رخصتی کی بولو اجازت ہے آنکھوں میں محبت کا جہان لیے وہ اس سے سوال کر رہا تھا،مشعل نے ایک دم چہرا جھکا لیا پر کہا کچھ نہیں،کچھ تو بولو یار میں تمہیں پڑھنے کی پوری اجازت دوں گا بعد میں بھی پڑھائی ہو سکتی تھوڑی سے پکڑ کے اس کا چہرا اپنی طرف کرتے ہوئے حیدر نے پیار سے کہا
مشعل نے اس کی آنکھوں میں دیکھا حیدر کی نظروں سے اس کے گال سرخ ہوگئے اس نے واپس نظرے جھکا کے بس ہاں میں سر ہلایا جس سے حیدر کے چہرے پر بہت خوبصورت مسکراہٹ آگئی،اس نے مشعل کے ماتھے پر اپنے پیار کی مہر ثبت کی جلدی آؤ گا لینے وہ بھی دھوم دھام سے وہ اسے بولتا ہوا واپس کھڑکی کے راستے سے باہر چلا گیا،
اس نے اپنے ماتھے پر ہاتھ رکھا جہاں اب بھی اسے حیدر کا لمس محسوس ہو رہا تھا اس نے مسکرا کر اپنے دونوں ہاتھوں سے اپنا چہرہ چھپا لیا،
*************
وہ اس کے پاس آکر بیٹھا پیار سے اپنا ہاتھ اس کے گال پر رکھا جس پر اب بھی انگلیوں کے نشان تھے روہان کی آنکھیں نم تھی اس کی لٹل گرل کی یہ حالت اس کی وجہ سے ہوئی تھی اس نے حیا کے زخم صاف کیے اس کے سر پر ماتھے سے خون صاف کیا یہ عمل کرتے ہوئے بھی اس کی آنکھوں میں آنسوں تھے،
حیا کے سر پر پٹی کی تھی کے اتنے میں فون بجا روہان نے ایک نظر سائڈ ٹیبل پر پڑے فون پر ڈھالی جیک کا فون تھا،اس نے فون اٹھا کے کان سے لگایا،
برو میں ڈاکٹر کو لایا ہوں کیا ہم روم میں آجائیں بھابھی کا چیک اپ کروانا ہے،میں نے تمہیں کہا ڈاکٹر کو لاؤ روہان نے ایک نظر حیا کو دیکھ کر غصے سے کہا،پر برو بھابھی کی حالت،
تمہیں کس نے کہا تم ڈاکٹر کو لاؤ میں نے اس کے سر پر پٹی کردی ہے میں اس وقت کسی سے نہیں ملنا چاہتا اب تم جاؤ یہاں سے غصے میں کہتے ہوئے اس نے فون رکھ دیا،
حیا کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لے کر وہ اسے دیکھ رہا تھا اپنی لٹل گرل کی اتنی سی بھی تکلیف اس سے برداشت نہیں ہو رہی تھی پلز آنکھیں کھولوں لٹل گرل میں وعدہ کرتا ہوں میں تمہیں کبھی اکیلا نہیں چھوڑو گا کبھی بے دھیانی سے کام نہیں لوں گا خود سے زیادہ تمہاری حفاظت کروں گا آنکھیں کھولوں پلز اس کا ہاتھ اپنی آنکھوں پر لگا کر وہ بے بس نظر آرہا تھا،
اس نے حیا کو کمبل اوڑھا کر اپنا موبائل اوف کیا اور خود بھی دوسری طرف آکر لیٹ گیا اس نے حیا کی طرف دیکھا جو اب بھی آنکھیں بند کیے روہان کا امتحان لے رہی تھی،
روہان نے آرام سے اپنے پاس کرکے اسے اپنے حسار میں لیا اور پیار سے اس کے بالوں میں اپنی انگلیاں پھیری لٹل گرل پلز یار اب اٹھ جاؤ فجر کا ٹائم ہو گیا تھا اس کی لٹل گرل اب بھی آنکھیں بند کیے لیٹی تھی،
روہان نے اس کا چہرہ اپنے ہاتھ میں لیا معصوم سا چہرہ روہان اس میں کھو سا گیا جب حیا نے آرام آرام سے اپنی آنکھیں کھولنے کی کوشش کی پھر واپس آنکھیں بند کرلی،
لٹل گرل اٹھ گئی یار آنکھیں کھولوں روہان نے ایک دم اس کا چہرہ اپنے دونوں ہاتھ میں تھامتے ہوئے کہا،
چھوڑو____چھوڑو____ اس نے روہان کا ہاتھ جھٹک دیا آنکھیں بند کیے وہ اسے خود سے دور کر رہی تھی،
لٹل گرل میں ہوں یار آنکھیں کھولوں پیار سے اس کے گال پر ہاتھ رکھ کے کہا حیا ایک دم اٹھ کے بیٹھ گئی روہان کو خوف زدا نظروں سے دیکھنے لگی،
لٹل گرل اس نے اپنا ہاتھ آگے کیا حیا پیچھے ہوگئی،نہیں ___میرے پاس نہیں آنا نہیں میرے____پاس نہیں آنا___ حیا پیچھے ہوکے بیڈ سے چپک گئی اس کی خوف زدہ نظرے وہان پر تھی جس کی آنکھوں میں اس وقت بے بسی تھی،
سوئٹ ہارٹ یہاں دیکھوں میں ہوں روہان اٹھ کے اس کے سامنے آیا حیا نے اپنے دوپٹے کو قابو کرنا چاہا پر اس نے دیکھا اس کے پاس دوپٹہ نہیں ہے بغیر ڈوپٹے کے بکھرے بالوں میں وہ اس وقت بہت معصوم اور ڈری ہوئی لگ رہی تھی،
روہان نے اس کے ہاتھ پر جیسے ہی ہاتھ رکھا حیا نے اسے پیچھے دھکا دیا نہیں___میرے__پاس نہیں آو__روہان !!!!!! اس کی آنکھوں سے آنسوں گرنے لگے،اس نے تیز سے روہان کو آواز دی
روہان نے اسے دیکھا جو اس سے ڈر کے اسے ہی آوازے دے رہی ہے وہ سمجھ گیا ابھی حیا سدمے میں ہے وہ یہاں وہاں شاید اپنا دوپٹہ ڈھونڈنے لگی،
روہان نے پاس پڑا ڈوپٹہ اس کے سر پر اوڑھا کر اسے دیکھا جو اب چیخنے کی جگہ روہان کو بہت غور سے دیکھ رہی تھی رو رو کے اس کی آنکھیں سرخ ہوگئی تھی،
لٹل گرل میں ہوں تمہارا روہان اس کا چہرہ اس نے پیار سے ہاتھ میں لیا کچھ دیر تو وہ اسے دیکھتی رہی پھر ایک دم اس کے سینے سے لگ کر پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی،
روہان کی بھی آنکھوں میں آنسوں آگئے اس کی لٹل گرل کے آنسوں اسے اپنے دل پر گرتے ہوئے محسوس ہو رہے تھے،
وہ___وہ___روتے روتے وہ روہان کو کچھ بتانے لگی روہان نے پیار سے اس کے بالوں میں ہاتھ پھیرا،ہاں بولو لٹل گرل کیا ہوا،وہ چاہتا تھا وہ کچھ بولے اس سدمے سے باہر آئے بولو لٹل گرل میں سن رہا ہوں سوئٹ ہارٹ،
وہ___آدمی__گندہ___اس نے مجھے___چھو__وا رونے کے درمیان اٹک اٹک کر وہ روہان کو اپنی تکلیف بتا رہی تھی روہان نے اپنی آنکھیں سختی سے بند کرلی اس کا دل کیا اس ایڈورڈ کے اتنے ٹکڑے کرے اتنے کے زندگی بھر کوئی بھی اس کی لٹل گرل پر گندی نظر ڈھالنے سے پہلے ہزار بار سوچے،
لٹل گرل میں نے اسے بہت مارا گھر سے بھی نکال دیا جان وہ اب نہیں آئے گا وہ واپس آپ کو تنگ نہیں کرے گا اپنی تھوڑی اس کے بالوں پر رکھے وہ اسے پیار سے سمجھانے لگا،
وہ___اچھا___نہیں__ حیا نے اپنا چہرہ اٹھا کے روہان کی طرف دیکھا جو اسے پیار سے دیکھ رہا تھا اس کی آنکھوں میں بے بسی تھی اس سے اپنی لٹل گرل کی یہ حالت نہیں دیکھی جا رہی تھی،وہ اب نہیں آئے گا یہاں روہان نے پیار سے اس کے آنسوں صاف کیے،
حیا نے صرف ہاں میں سر ہلایا اور واپس روہان کے سینے میں چہرہ چھپا لیا پر اس بار وہ خاموش تھی رو نہیں رہی تھی،روہان نے اسے پیار سے واپس لٹایا اس نے روہان کا ہاتھ مظبوطی سے پکڑا ہوا تھا،
وہ اسی کے پاس لیٹ گیا ویسے تو صبح ہوگئی تھی اسے آفس جانا تھا پر اس کی لٹل گرل کو اس کی ضرورت تھی ابھی وہ اسے چھوڑ کے کہی نہیں جا سکتا تھا،اس کے پاس لیٹ کے وہ پیار سے اس کے بالوں میں ہاتھ پھیرنے لگا،
حیا نے ایک دم چہرہ اٹھا کے اسے دیکھا ان آنکھوں میں واپس خوف تھا،کیا ہوا لٹل گرل روہان نے پیار سے اس کے چہرے کی طرف دیکھا،
وہ___واپس نہیں آئے__گا__نا آنکھوں میں خوف لیے وہ اس سے پوچھ رہی تھی،روہان نے واپس اسے اپنے حسار میں لیا،کوئی نہیں آئے گا میری جان کوئی بھی میری لٹل گرل کے پاس نہیں آئے گا روہان کسی کو بھی آپ کے پاس نہیں آنے دے گا یو ار مائن جسٹ مائن اس کے ماتھے پر محبت کی مہر ثبت کرتے ہوئے اس نے بہت پیار سے کہا پر اس کی آنکھوں میں آنسوں تھے،وہ اسے خود سے کبھی دور نہیں کرے گا کبھی نہیں،
اس نے دیکھا وہ سو چکی ہے واپس روہان نے اس کے گرد اپنا حسار قائم رکھا وہ اسے حساس دلانا چاہتا تھا اپنے ساتھ کا احساس اپنی محبت کا احساس اپنے جذبے کا احساس،
جاری ہے
