Mohabbat Ke Moti By Rimsha Hayat Readelle50133 Last Episode
No Download Link
Rate this Novel
Last Episode
sneak peak
غزالہ تمھارا بیٹا کبھی امریکہ گیا ہے؟ دادا جان نے سنجیدگی سے پوچھا۔
جی ابو جان حاکم کام کے سلسلے میں جا چکا ہے غزالہ نے جلدی سے کہا۔
میں حاکم نہیں زوہیب کی بات کر رہا ہوں۔
جی نانا جان ڈیڈ نے اسے جانے کی اجازت دی تھی لیکن کیا ہوا سب خیریت؟ حاکم نے دادا جان کو دیکھتے ہوئے پوچھا۔
بیٹا جی اپنے بھائی کے کرتوت دیکھو دادا جان نے ڈی این اے کی رپورٹ حاکم کے سامنے رکھی۔
کوئی ہمیں بھی بتائے گا کہ کیا ہوا ہے؟ دادی جان نے پوچھا تو صنان ساری بات سبکو بتانے لگا۔
زوہیب تو وہاں سے اٹھ کر جانے لگا تھا جب حاکم نے اس کے بازو کو پکڑا۔
خبردار اگر تم نے یہاں سے ایک قدم بھی باہر نکالا تو مجھ سے برا کوئی نہیں ہو گا۔حاکم نے خونخوار نظروں سے دیکھتے ہوئے کہا۔
اس کا مطلب ہے زائشہ زوہیب کے بچے کی ماں بننے والی ہے۔زوہیب کے زائشہ کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے اور زائشہ صنان کے دوست کی بہن ہے جب زوہیب اُسے چھوڑ کر چلا گیا تو صورتحال ایسی بن گئی کہ صنان کو بچے کی خاطر اُس سے نکاح کرنا پڑا اور یہ صرف اُس نے زائشہ کے بڑھے باپ کی خاطر کیا۔
دادا جان نے زوہیب کی طرف دیکھتے کہا جس کے چہرے پر بارہ بج چکے تھے اسے نہیں معلوم تھا کہ دادا جان کو بھی صنان سارا سچ بتا چکا ہے۔
زائشہ کہاں ہے جاؤ اُسے بلا کر لاؤ دادا جان نے کرخت لہجے میں زوہا کو دیکھتے کہا۔
جو اثبات میں سر ہلا کر وہاں سے چلی گئی تھی۔
سب لوگوں کی زبانیں تالوں میں جکڑی ہوئی تھیں کسی کو امید نہیں تھی کہ زوہیب کچھ ایسا کرے گا زیادہ شرمندگی تو حاکم کو محسوس ہو رہی تھی۔
غزالہ ہونقوں کی طرح اپنے باپ کو دیکھ رہی تھی۔
دادا جان زائشہ اپنے کمرے میں نہیں ہے بلکہ وہ کہی بھی نہیں ہے میں ہر جگہ دیکھ چکی ہوں زوہا نے آتے ہی کہا۔
