Mohabbat Ke Moti By Rimsha Hayat Readelle50133

Mohabbat Ke Moti By Rimsha Hayat Readelle50133 Last updated: 4 August 2025

Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Mohabbat Ke Moti

By Ramsha Hayat

دعا پوری رات بے چین رہی تھی اسے سمجھ نہیں آرہا تھا کہ حاکم اتنا غصے میں کیوں تھا پوری رات سوچنے کے بعد اس نے سوچا تھا کہ اتنی جلدی وہ ہار نہیں مان سکتی اگر وہ سچ میں حاکم سے محبت کرتی ہے تو اس کے دل میں اپنے لیے محبت کا جگانا ہو گا۔اور آج ایک نئے عزم سے دعا اپنے کمرے سے باہر نکلی تھی اسے لگ رہا تھا کہ سب کچھ بہت آسان ہے۔لیکن وہ یہ نہیں جانتی تھی جو شخص شادی سے پہلے اسے سخت نا پسند کرتا ہے وہ شادی کے بعد اس کے ساتھ کیا کرے گا۔ کیسی ہو دعا؟رباب نے دعا کو دیکھتے پوچھا۔جو نوال سے ملنے آئی تھی۔نوال پیچھلے دو دنوں سے یہی پر تھی۔ میں ٹھیک ہوں آپی آپ کیسی ہے دعا نے خوشگوار لہجے میں پوچھا۔ میں بھی ٹھیک ہوں یہ بتاؤ نوال کہاں ہے؟ رباب نے پوچھا۔ اپنے کمرے میں بند ہے پتہ نہیں اُسے کیا ہو گیا ہے دعا نے نوال کے کمرے کی طرف اشارہ کرتے کہا۔ چلو ٹھیک ہے میں اُسے دیکھ لیتی ہوں اور تمہیں بہت بہت مبارک ہو رباب نے مسکرا کر کہا اور وہاں سے چلی گئی۔ یہ مجھے کس خوشی میں مبارکباد دے کر گئی ہیں؟ دعا نے منہ میں بڑبڑاتے ہوئے خود سے کہا۔اور دادی جان کے گھر کی طرف چلی گئی۔ 💜💜 💜 💜