Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Episode 29

روحی کپڑے لیے اُس کے کمرے میں آئی اور ایک نیلے رنگ کی شرٹ نکال کر اُس کی پیکنگ کھولنے لگی

یہ تمہارے لیے کپڑے۔۔۔۔۔۔۔۔

نہیں چاہیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زار نے فوراً اُس کی بات کاٹ کے کہا

تمہاری شرٹ خراب ہو گئی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔پہن لو
روحی نے شرٹ اُس کی طرف بڑھائی

تمہیں اگر مجھے بنا شرٹ کے دیکھ کر شرم آرہی ہے تو اپنی آنکھیں بند کر سکتی ہو مجھے یہ نہیں چاہیے
زار نے نظریں پھیرتے ہوئے کہا

بات میری نہیں ہے۔۔۔۔۔۔میں یہاں اکیلی نہیں ہوں میرے ساتھ میری چار دوست بھی ہے ۔۔۔اگر اُن کے سامنے ایسے رہنے میں تمہیں کوئی اعتراض نہیں تو ٹھیک ہے۔۔۔۔۔۔۔
روحی نے شرٹ بیڈ پر رکھی اور خود باہر آگئی اُس نے روحی کے جانے کے بعد شرٹ اٹھا کر پھن لی

مشی تھوڑی دیر میں ڈاکٹر کو لے آئی ڈاکٹر نے اُس کا اچھے سے معائنہ کرکے اُسے دوائی دی اور کھانے پینے سے لیکر ہر بات کی صلاح دیتے ہوئی وہاں سے چلے گئے

ہیلو ۔۔۔۔۔
نینا مسکراتی ہوئی آکر بیڈ کے کنارے کھڑی ہو کر اُس سے مخاطب ہوئی اُس کی بے تکلفی پر روحی زمل اور نیہا کے ساتھ زار کو بھی حیرت ہوئی

یہ شرٹ کیسی لگی آپ کو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اُس نے شرٹ کی طرف اشارہ کرکے پوچھا زار نے دھیرے سے مسکرا کر سر اثبات میں ہلا دیا

میری چوائس ہے۔۔۔مجھے یقین تھا یہ آپ پر بلکل فٹ آئے گی اس دن دیکھا تھا نہ آپ کو۔۔۔۔۔۔
روحی کن انکھیوں سے زار کو دیکھ رہی تھی اور ساتھ کھڑی زمل اور نیہا حیرت سے

ویسے مجھے بہت شوق تھا ہمیشہ سے کسی پولیس آفیسر سے یوں بات کرنے کا۔۔۔۔۔۔آج آپ کو دیکھ کر اچھا لگا رہا ہے۔۔۔۔۔آپ تو بلکل وہ فلموں والے ہیرو جیسے ہے۔۔۔۔۔
وہ بچوں کی طرح خوش ہوتے ہوئے بولی وہ صرف مسکرا کے رہ گیا زمل نے اُسے پاس آکر کھني ماری

نینا یہ کیا کر رہی ہو تم۔۔۔۔۔۔
اُس کے کان کے قریب سرگوشی میں کہا

سچی یار بہت ارمان تھا کسی پولیس والے۔کو قریب سے دیکھنے کا
وہ زمل کے گھورنے کا کوئی نوٹس نا لیتے ہوئے بولی اور بیڈ کے کنارے پر بیٹھ گئی

ہائے میرا نام نینا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

زار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زار نے دھیرے سے کہتے ہوئے روحی کی طرف دیکھا جو نینا کو دیکھ رہی تھی

آپ کا تو نام بھی اعلیٰ ہے۔۔۔۔۔
نینا خوش ہوتے ہوئے بولی

یہ نینا کر کیا رہی ہے
نیہا زمل کے کان کے قریب ہو کر بولی

لائن مار رہی ہے
زمل نے اُسی طرح گھورتے ہوئے جواب دیا

آپ مجھ سے دوستی کرے گے
نینا نے اُس کی طرف ہاتھ بڑھاتے ہوئے کہا

پولیس والوں کی دوستی اچھی نہیں ہوتی
وہ مسکرا کر بولا اور روحی کی طرف دیکھا اُس کے چہرے کے بدلے رنگ صاف نظر آرہے تھے

اگر پولیس والا آپ جیسا ہو تو بری بھی چلے گی
نینا نے بےنیازی سے کہا تو زار نے ہنستے ہوئے اُس سے ہاتھ ملایا
Oh my god
اُس سے ہاتھ ملتے ہی وہ اُس کے ہاتھ کو آنکھیں بڑی کیے دیکھنے لگی

آپ کے ہاتھ تو بہت سخت ہے
اُس کے سوالیہ نظروں سے دیکھنے پر بولی

نینا بس کرو انہیں آرام کرنا ہے نہ
زمل نے اُس کا بازو پکڑ کے اٹھاتے ہوئے کہا

اچھا پھر ہم ڈنر پر ملے۔۔۔۔۔۔۔۔ڈنر تو آپ ہم سب کے ساتھ ہی کرے گے نا
نینا نے اٹھتے ہوئے کہا زار نے سر اثبات میں ہلا دیا

Okey۔۔۔۔see you later
نینا جلدی سے بولی کیوں کے زمل اُسے کھینچے جا رہی تھی وہ تینوں باہر چلی گئی روحی دوائی لے کر کر زار کی طرف آئی

دوائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پانی کا گلاس اُس کی طرف بڑھاتے ہوئے بولی

تمہارے ہاتھ سے نہیں چاہیے۔۔۔۔۔
زار نے اُس کی طرف دیکھے بنا سرد لہجے میں کہا اُس نے بیڈ سائڈ ٹیبل پر گلاس رکھ دیا اور گولیاں ساتھ رکھے ٹرے میں زار نے وہاں سے اٹھا کے دوائی لی اور پانی پی کر گلاس واپس رکھا اور لیٹنے لگا تو روحی نے اُس کی مدد کرنے کے لئے ہاتھ بڑھایا لیکن زار نے اُس کا ہاتھ پکڑ لیا

ہاتھ دور رکھو مجھ سے ۔۔۔۔۔۔۔مجھے تمہارے سہارے کی ضرورت نہیں ہے
زار نے اُس کا ہاتھ جھٹک کر دور کیا اور دھیرے سے لیٹ کر آنکھیں بند کر لی
💜💜💜💜💜💜💜💜💜

آپ کو کھانے میں کیا پسند ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ لوگ ڈائننگ ٹیبل پر بیٹھے تھے اور نینا زار کے ساتھ والی کرسی پر بیٹھی تھی جب کے روحی سامنے

کریلے۔۔۔۔۔۔
زار نے مسکراتے ہوئے کہا کھانا شروع ہونے کے ساتھ ہی اُس کے سوال شروع تھے تو رکنے کا نام نہیں لے رہے تھے

واؤ۔۔۔۔مجھے بھی کریلے بہت پسند ہے۔۔۔۔۔۔
نینا نے اُسے دیکھتے ہوئے کہا تو روحی سمیت سب اُسے منہ کھولے دیکھنے لگی

آپ کی فیوریٹ مووی کونسی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نینا کیا کر رہی ہو۔۔۔اُنہیں کھانا تو چین سے کھانے دو۔۔۔۔۔آپ یہ لیں۔۔۔۔۔۔
مشی نے اُسے ٹوکتے ہوئے کہا اور زار کی طرف کھانا پاس کیا
No I m done
اُس نے انکار کیا اور پانی کا گلاس اٹھا کے ہونٹوں سے لگا لیا

میرا بھی ہو گیا چلیں باہر چلتے ہے واک کے لیے۔۔۔۔
نینا نے فوراً کہا
کھانے کے بعد واک کرنا چاہیے۔۔۔۔صحت اچھی رہتی ہے
سب کو دیکھتے ہوتے وضاحت کرنے لگی

لیکن ابھی ان کی طبیعت خراب ہے نا نینا
مشی نے بمشکل مسکراتے ہوئے کہا

تو کیا ہوا تھوڑی دیر باہر نکلے گے اچھا لگے گا انہیں

لیکن باہر بہت سردی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔جانا ٹھیک نہیں
روحی نے سر جھکائے دھیرے سے کہا تو زار نے اُسے دیکھ کر نظریں گھمائی

میں اپنا اچھا برا جانتا ہوں۔۔۔۔۔چلیں۔۔۔۔۔
شاید پہلے وہ انکار کرتا لیکن اب تو ضد آگئی تھی روحی کیخلاف جانے کی
،💜💜💜💜💜💜

آپ روحی کو دکھانے کے لیے باہر تو آگئے۔۔۔۔۔۔ لیکن اب سردی لگ رہی ہے نا آپ کو
اُسے دونوں ہاتھ رگڑتے دیکھ وہ ہنستے ہوئے بولی زار بھی دھیرے سے ہنس دیا

آپ غصّہ ہے روحی سے۔۔۔۔۔۔۔
وہ اگلے گی پل سنجیدہ ہو کر اُسے دیکھنے لگی تو زار نے صرف اُسے دیکھا کچھ کہا نہیں

وہ بہت پیار کرتی ہے آپ سے
نینا نے اُس کی خاموشی پر کہا

جانتا ہوں۔۔۔۔۔
اُس نے گہری سانس لیے ہوئے سامنے دیکھا دونوں گارڈن میں رکھے صوفے پر بیٹھے تھے

پھر بھی آپ ناراض ہے اس سے

کچھ چیزیں ہمارے بس کے باہر ہوتی ہے۔۔۔۔۔

معاف کر دیں اُسے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فائدہ۔۔۔۔۔۔۔۔

ہو سکتا ہے سب صحیح ہو جائے
نینا اُس کی طرف دیکھ رہی تھی اور زار سامنے اُس نے سر نفی میں ہلایا
وہ کبھی اپنے باپ کی چال نہیں سمجھے گی۔۔۔اور اس کا ہٹلر باپ اس کی محبت نہیں سمجھے گا ان دونوں کی ضد میں سزا مجھے ہی ملے گی ہمیشہ

آپ نے وہ بات سنی ہے کے وقت اچھے اچھو ں کو بدل دیتا ہے۔۔۔۔۔ شاید اس دو سال کے وقت نے اُنہیں بھی بدل دیا ہو

لیکن یہ جوا ہے۔۔۔۔۔۔جو میں نہیں کھیلنا چاہتا ۔۔۔۔کیوں کے ہار اب ناقابلِ برداشت ہوگی۔۔۔۔۔جب اس میں حوصلا ہے مجھے چھوڑنے کا میں بھی اس کے بن مر نہیں رہا

آپ کو لگتا ہے اس میں حوصلا ہے۔۔۔۔ ۔

حوصلا ہے تبھی تو جی رہی ہے خوش ہے اپنی زندگی میں مری تو نہیں

پر زندہ بھی نہیں
زار نے اُس کی طرف دیکھا پھر سر جھٹک کر مسکرا دیا

اُسے احساس ہی نہیں میری تکلیف کا ۔۔۔یہ شاید اُسے فرق ہی نہیں پڑتا

فرق نہیں پڑتا تو اس وقت آپ کو اور مجھے یوں چھپ چھپ کر گھور نہیں رہی ہوتی
نینا نے مسکراتے ہوئے کہا تو زار نے اُسے حیرت سے دیکھا نینا نے کھڑکی کی طرف آنکھ سے اشارہ کیا تو وہ سر جھکا کر ہنس دیا

میں پہلے ہی سمجھ گیا تھا۔۔۔۔۔۔ آپ اپنی سہیلی کو جلانا چاہتی ہے مطلب

ہاں تاکہ اندر کی محبت کو باہر نکال دے جسے قید کر کے رکھ رہی ہے

اور اس سے کیا ہوگا۔۔۔۔۔۔

ہو سکتا ہے اس بار وہ اپنے لیے آگے بڑھے کسی کی پرواہ نا کرتے ہوئے

نا ممکن ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نا امید ہو رہے ہیں آپ ۔۔۔

کیوں کے میں یہ چاہتا ہے نہیں
زار نے بالوں میں ہاتھ پھیرتے ہوئے کہا

کیوں کیا محبت ختم ہو گئی
بہت وقت لگا ہے خود کو سنبھالنے میں اس کی واپسی کی خوشی اتنی نہیں ہوگی جتنا گہرا اس کے دوبارہ جانے کا صدمہ ہوگا۔۔۔۔۔میں اچھی طرح سے جانتا ہوں وہ اپنے پاپا کا وعدہ کبھی نہیں توڑنا چاہے گی اور اس آدمی پر مجھے یقین نہیں ہے کے وہ کبھی بدل جائے
نینا نے اُس کی بات پر رخ بدل کر سامنے دیکھا اُس کی بات غلط نہیں تھی

دولت بہت بری چیز ہے۔۔۔۔۔۔۔انسان کو سب دیتی ہے لیکن اس سے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت چھین لیتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔جذبات احساس پیار ان سب سے دور لے جاتی ہے بہت۔۔۔۔۔۔۔۔

باپ چاہے غریب ہو یا کروڑپتی اس کے جذبات اولاد کے لیے نہیں بدلتے بس سوچ تھوڑی الگ ہوتی ہے جو اپنی اولاد کا اچھا برا سوچتے وقت اپنی حیثیت کو بھولنے نہیں دیتی
نینا نے اُس کی بات پر کہا تو زار نے کندھے اچکا دیے
💜💜💜💜💜💜💜
کیا ہوا سب نے ایسے منہ کیوں پھلایا ہوا ہے
سب روحی کے کمرے میں تھیں اور نینا کے آتے ہی اُن کے چہرے پر بارہ بجنے لگے مگر وہ بے نیازی سے آکر اُن کے درمیان بیٹھ گئی

یہ سب کیا چل رہا ہے نینا۔۔۔۔۔زار کے ساتھ اتنا چپک کیوں رہی ہو
مشی نے کہا جب کے روحی سر جھکائے بیٹھی تھی

یار میں تو بس اُسے کمپنی دے رہی تھی۔۔۔۔تاکہ بور ہو کر بھاگ نا جائے

نینا روحی کو کیوں ہرٹ کر رہی ہو تم
زمل نے اُسے مذاق پر لیتے دیکھ غصے سے کہا

یار میں نے کیا کیا ہے ۔۔۔۔ روحی تو خود زار کو چھوڑنے کا فیصلہ کر چُکی ہے ہم نے کوشش کی نا سب ٹھیک کرنے کی لیکن وہ تو اُسے واپس پانا بھی نہیں چاہتی

تو تم کیا چاہتی ہو
مشی نے حیرت سے دیکھا

تم لوگ جیسا سوچ رہی ہو ویسا کچھ نہیں ہے ۔۔لیکن ایک بات بتاؤ مجھے۔۔۔اگر کوئی لڑکی زار میں یا زار کسی لڑکی میں انٹریسٹ لیتا بھی ہے تو روحی کو فرق کیوں پڑنا چاہئے۔۔۔۔

کیا تم یہ چاہتی ہو روحی کے زار بس تمہیں یاد کرکے اور اس ریلیشن کو لے کر ہی جیتا رہے زندگی بھر۔۔۔۔۔مطلب کیا اُسے اس سب سے نکل کر آگے نہیں بڑھنا چاہیے۔۔۔۔
وہ مشی کو جواب دے کر روحی سے مخاطب ہوئی روحی سر اٹھا کر اُسے دیکھنے لگی

تم اُس کی زندگی میں رہنا بھی نہیں چاہتی۔۔۔ اُس کی زندگی سے نکلنا بھی نہیں چاہتی۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیا یہ غلط نہیں لگتا تمہیں
نینا نے اُسے دیکھ کر سنجیدگی سے کہا مشی نے اُسے جواب دینا چاہا تو روحی نے اُسے روک دیا

نینا صحیح کہہ رہی ہے۔۔ ہاں مجھے برا لگتا ہے لیکن میں کوئی نہیں ہوتی اُس کی زندگی میں دخل دینے والی اُسے حق ہے جو چاہے کرے
وہ سے جھکائے بولی اور سب خاموش رہی کسی نے کچھ نہیں کہا

💜💜💜💜💜💜💜💜

کیا بات ہے ۔۔۔آج تو آپ ہنڈریڈ پرسنٹ ٹھیک لگ رہے ہیں
آج اُس کا تیسرا دن تھا اور اُس کی حالت کافی بہتر تھی وہ بلیک لیدر جیکٹ پہنے اُن کے درمیان آکر بیٹھا تھا
بلکل ۔۔۔۔۔۔۔
نینا کی بات پر دھیرے سے کہا نینا کے علاوہ کوئی اُسے مخاطب نہیں کرتا تھا فری ہونا تو بہت دور

تو کیا خیال ہے آج آپ کے ٹھیک ہونے کا جشن نا منایا جائے۔
نینا مسکراتے ہوئے بولی

کیوں نہیں۔۔۔۔۔۔

ایک بات پوچھوں آپ سے۔۔۔۔۔۔۔
کچھ دیر کی خاموشی کے بعد وہ روحی کا چہرہ دیکھ کر بولی جو سر جھکائے بیٹھی تھی

آپ تو کافی پریکٹیکل انسان لگتے ہے تو پھر ان لوو اموشنس میں کیسے پھنس گئے

نہیں تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایسا کچھ نہیں ہے
زار نے روحی کی طرف دیکھ کر نارمل انداز میں کہا

اچھا تو اب تک آپ اپنی محبت کا سوگ کیوں منا رہے ہیں
نینا ہنستے ہوئے بولی اور زار سمیت سب ہی اُسے حیرت سے دیکھنے لگے

سوری ہاں۔۔۔۔۔۔۔میرا مطلب تھا کیا آپ بھی پچھلے کل میں جینے والو میں سے ہے ۔۔۔۔کیوں کے میرا ماننا تو یہ ہے جو ہو گیا سو ہو گیا ۔۔۔۔۔۔۔کل کی باتیں بھول کے انسان کو آج میں جینا چاہیے۔۔۔۔۔۔۔لائف کو انجوائے کرنا چاہئے۔۔۔۔۔۔جو بیت گئی سو بات گئی
نینا نے فوراً بات سنبھال لی

بات تو سہی ہے ۔۔۔۔۔۔۔
زار نے روحی کی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے کہا

تو پھر کیا کہتے ہیں آج شام ہمارے ساتھ باہر نکل کر ایک نئی لائف کی شروعات کرنا چاہے گے۔۔۔۔۔۔۔
نینا نے چہرہ ہاتھ پر رکھے کہا اور زار نے اشارے سے ہاں کہہ دی

۔آج ہم سب نائٹ کلب چلتے ہے اوکے۔۔۔۔۔۔۔۔۔سنا ہے یہاں کی نائٹ لائف کافی کلر فل ہے۔۔۔۔۔۔۔
نینا نے اپنی باتیں جاری رکھی باقی سب لاتعلق بیٹھے رہے

💜💜💜💜💜💜💜💜