Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Kafs E Ana by Gohr E Nayab Shah Episode05

Kafs E Ana by Gohr E Nayab Shah Episode05

آج یونی میں سپورٹس گالا.تھا …. ہر طرف مختلف رنگ بکھرے ہوئے…یونی کو بہت خوبصورت طریقے سے سجایا گیا تھا….سب کے چہروں پر خوشی تھی…کھلاڑی اپنی اپنی گیمز کی پریکٹس میں مگن تھے…
فٹبال ٹیم کا کیپٹن اپنی پوری ٹیم کو ہدایات دے رہا تھا..انکا میچ دوسری یونی کی ٹیم سے تھا….جسے ایک بار پہلے بھی انکے ہاتھوں شکست کھانا پڑی تھی….سو اس بار مقابل بھی ڈٹ کر تیاری کرکے آنے والا تھا…
انڈر سٹینڈ بوائز! !!!
فرحان نے ہدایات دے کر سب سے ہ
پوچھا….
یس کیپٹن! !سب ہم آواز ہو کر بولے…..
گڈ….وہ ابھی کہہ کر مڑا ہی تھا کہ اچانک سامنے سے ردا اور اسکے ڈپارٹمنٹ کی کچھ اور لڑکیاں متھے لگ گئیں. …
گڈلک فرحان!!ِِِِ
ردا نے سب سے پہلے جھپٹ کر کہا…
ہنہ تھینکس! !ِِِ
اسنے سرسری سا.سر ہلا.کر جواب دیا…
باقیوں نے بھی وش کیا..وہ.آگے بڑھنے لگا کہ اسکے ہاتھوں پر اسے نرم سی گرفت محسوس ہوئی..وہ چونک کر مڑا…… اور سامنے کا.منظر اسے طیش میں مبتلا کر گیا…
ردا نے اسکا ہاتھ تھام رکھا تھا…
تمہارے ہوئے ہوئے ہماری ٹیم ہار ہی نہیں سکتی..یو ول وِن!!
وہ گویا ہوئی….
جبکہ فرحان نے اپنا ہاتھ ایک جھٹکے سے آزاد.کروایا. …
دوبارہ ایسی حرلت نا ہو مائنڈ اٹ!!!
اسنے وارن کیا ….. جبکہ پاس کھڑی لڑکیاں ردا پر طنزیہ مسکرائی تھیں. …اسے شدید بے عزتی نے آ گھیرا تھا……
جبکہ وہ اکھڑ.مزاج شہزادہ کسی بات.کی پرواہ کیے بغیر آگے بڑھ گیاتھا…
تھوڑی دیر میں میچ.شروع ہوگیا…دونوں ٹیمز کافی دیر تک برابر رہیں. …محسوس ہونے.لگا میچ ٹائی ہی ہوگا….
پر اسے تو جیت کی عادت تھی..نشا تھا…وہ کیسے برداشت کرتا کوئی اور اس کے مقابل آئے یا وہ کسی سے شکست کھائے…اسے تو یہ بھی منظور نا تھا کہ اسے جیت بانٹنی پڑے یا دونوں ٹیمز کو داد وصول ہو…..
اسپے جنون سا تاری ہونے لگا..جیت کو.حاصل کرنے کا…
آخری تین منٹ تھے…اور وہ بال پر ایسا جھپٹا کہ کسی اور.کو موقعہ نا دیا…اور بالآخر جیت اسکا مقدرٹھری…
وہ ریفریش ہونے کے بعد باہر آیا….سب اسے مبارک باد دینے لگے…جو اسنے خوشدلی سے وصول کی…
اچانک اسکی نظر سامنے اٹھی…اور ایک انجانا سا خیال اسکی ذہن ہر چھایا…
سامنے ایک.لڑکی کھڑی تھی..اسکی کمر کا.رخ فرحان کی طرف تھا. …فرحان اسکو دیکھے گیا..وجہ تھی اسکے سیاہ سیدھے اور لمبے بال…جو فرحان کو بری طرح کسی کی یاد دلا چکے.تھے…اسنے جو کافی تگو دو.کے بعد خود کو سمجھایا تھا…دل کو ڈپٹدیا تھا…
اس.لڑکی کے بالوں نے اسکی ساری محنت پر بری طرح پانی پھیر دیا تھا..ایک سیکنڈ لگا.تھا اور وہ پھر سے اپنی خوبصورت مسکراہٹ اور شرارتی آنکھوں سمیت اسکے ذہن پر چھا چکی تھی…
وہ ایکسکیوز کرتا اندر کی طرف بڑھ گیا…..
🌸🌸🌸🌸🌸🌸
زندہ ہے؟؟؟
نمرہ نے ایمن کو.میسج کیا.تھا…اور رپلائی کا.انتظار کرنے لگی…
اسنے.مقی کو میسج کیا…. اسکا بھی رپلائی.نا آیا…
بلآخر وہ ان.تینوں کے مشترکہ گریپ میں آئی….
کدھر.مر گئی ہو.دونوں ؟؟؟؟؟بتا.کر تو.مرتی…خیر اب مر.ہی گئی ہو تو بریانی تو بھجوا دو…پلیز.رائتہ اور سلاد.زرا ذیادہ.دینا..آخر کو بیسٹ فرینڈ ہونے کی کرٹسی بھی.ملے….
مقدس جو.کہ ابھی کمرے میں گھسی.تھی مسیج کی آواز.پر موبائل کی طرف بڑھی…
بمرہ.کا.مسیج کھول کر دیکھا تو اپنی موت کا.پڑھ کر اسے جھٹکا.لگا….
چل نکل…مریں میرے دشمن…
اسے تو صدمے نے ہی آگھیرا تھا…
او مُقی تو زندہ ہے…😃😂
جی اللہ کے حکم سے….اور اتنی جلدی مرنے بھی نہیں لگی…
مقدس نے رہلائی کیا…
ہاں ہاں.جانتی تجھ جیسے ناسور اتنی جلدی تھوڑی جان چھوڑتے ہیں. ..معاشرے کو تباہ کر کے …اپنی نحوست پھیلا.کر ہی مرتے ہو…
نمرہ.نے اسکو.چڑایا…
بندے کی بوتھی اچھی نا ہو.نا تو بندہ کم از.کم بات ہی اچھی کر لے…مراسن نا ہو.تو-!!!!!!
وہ.کونسا کم تھی…فوراً جواب دیا..
اوے وہ تیسری مراسن کہاں ہے؟؟؟
اچانک اسکو ایمن کا خیال ایا …..
اتنے میں ایمن بھی آنلائن آگئی….
ادھر ہی ہوں….اسنے رپلائی دیا…
بوتھی کیوں بنی ہوئی ہے تیری؟؟انٹی نے عزت کی ہے کیا؟؟😁
مقدس نے شوخی سے پوچھا…
نہی اوے…ایمن نے جواب دیا..
پھر؟؟ اب کی بار نمرہ نے استفسار کیا…
یار مہمان آرہے ہیں. ….
اسنے بتایا….
تو اس میں کیا ہے؟؟شیطان کی اماں نا بن…مہمان تو اللہ کی حمت ہوتے….
مقدس.فوراً بولی…
مینے کب کہا کہ مہمانوں سے پریشان ہوں…
وہ چڑی تھی…
اففففففففففف!!……..پھر پھوٹ نا کیا کیڑاہے؟؟؟
آکون رہا ہے؟؟؟اب کی بار.نمرہ نے پوچھا….
چاچو اور انکا چھوٹا بیٹا سالار!!!!
اہہہممممم!!یہ تو وہی.نہیں اپنے جیجو ٹو بی!!😉
نمرہ نے شرارت سے ہوچھا…..
ہاں…..اہمن نے بس اتنا لکھا…
تو پریشان کیوں ہو رہی؟؟مقی نے میسج لکھا….
یار ویسے عجیب سا لگ رہا…کافی ٹائم ہوگیاِِلاسٹ ٹائم دو تین سال پہلے ملی تھی.تب تو چھوٹے تھے اتنا پتا نہی تھا پر.اب ذرا ……
مطلب سمجھ جاؤ نا….وہ الجھی سی تھی…
او ہو کیا ہوا یار…تو ایسا سوچ ہی مت نا کہ وہ تیرا منگیتر ہے یا یہ وہ…جسٹ تھنک ہم ایز اے کزن!!!
جیسے پہلے کزن.تھا اب بھی کزن.ہے..ویسے ہی ملنا…نارمل…..
بعد کی بعد میں دیکھی جائیگی…
نمرہ نے مشورہ دیا…
ہاں نا ایمن بس ریلیکس رہ…اتنا کیا سوچنا….اتنی سمجھدار ہے تو اور اب کیوں پینک ہو رہی…اتنا ڈیپ نا سوچ! !!!!
مقی نے سمجھایا….
ہاں سہی!! وہ کافی حد تک پہتر ہو گئی…
مہمان آرہے ہیں تو کھنا نھی سپیشل.ہوگانا😁 کیا کیا بنایا آپ نے اپنے خوبصورت ہاتھوں سے…مقی اصلیت پر اتری…
سلاد!!😛😁😬
ایمن نے فوراً رپلائی دیا…
ہاہاہاہا…نمرہ کی ہنسی چھوٹی…..
دفا.ہو!!😒😒میں بھی کس سے پوچھ رہی!!
مقی نے منہ بنایا…
آنٹی نے کیا بنایا ہے؟😍😁
اب کی بار اسنے پوچھا…
امی نے بہت کچھ.بنایا یے..بریانی,کوفتے,پاستا,ساتھ قورمہ….
ہائے!!کل چھٹی نا کرنا.دونوں اور ایمن تو بریانی ساتھ پاستا اور کچھ کوفتے ذرا پلیز لیتی آئیو😁
ہاہاہا…ہاں ہاں لاؤنگی….ایمن نے مسکرا کر رپلائی دیا
🌸🌸🌸🌸🌸🌸
Hey buddy,,,congrats!!!
اشعر اسکی طرف بڑھا اور گلے لگ گیا…
Thanks yr!!
فرحان مسکرایا تھا…
آج تو کمال.کردیا…دھوم مچ گئ ہے..مان.گئے آپکو!!!اشعر نے تعریف کی
ہاہاہابس دیکھ لے…فرحان نے کالر جھاڑے…
تھبی ساری لڑکیاں فلیٹ ہیں….
ہم معصوموں کو تو کوئی لفٹ ہی نہی آج..😒😔
اسنے برا سا منہ بنایا….جسے دیکھتے ہی فرحان کی ہنسی چھوٹی. ..
اچھا بس بس…چل گھر دادا جاب کو بھی تو بتانا ہے..
فرحان نے کہا…
آج تو پارٹی بنتی ہے…فل بکرا ڈن کر….
اشعر نے کہا…
ہاہا چل ٹھیک. … وہ بھی خوشدلی سے بولا….
کیا ہوا تو کچھ سوچ رہا ہے کیا؟؟اشعر نے بغور اسکی.شکل دیکھی…
ہنہ…نہی تو!!!
اسنے فوراً جواب دیا…
دل نے.ایک بار کہا بتا دے اسکو …پر پھر یہی سوچا..نا.نام کا پتا نا کچھ اور کیا بتائے گا….
سو وہ خاموشی سے ڈرائونگ کرنے لگا..جبکہ اشعر مطمئن نا ہوا.تھا…
🌸🌸🌸🌸🌸🌸
اسلام علیکم! !
وہ ڈرائینگ روم میں داخل ہوئی…
وعلیکم اسلام! !!…..
اسکے چاچو نے کھڑے ہو کر سر پر ہاتھ رکھا…
ایمن نے چائے اور باقی لوازمات ٹیبل پر عکھنا شروع کیے…
ڑرائنگ روم میں صرف اسکے امی ابو ,چاچو اور چھوٹا بھائی تھے…
تو کیا چاچو اکیلے آئے ہیں ؟؟؟اسکے.ذہن میں سوال آیا…
اسنے چائے دی سبکو…
اتنے میں لاؤنج میں پڑے فون کی گھنٹی بجی..
میں دیکھتی ہوں. .وہ اٹھ کر لاونج میں آئے پر تب تک فون بجنا بند ہوگیا.تھا..وہ لان کی طرف بڑھ گئی…ابھی دروازے میں ہی تھی کہ اچانک آگے سے کوئی نمودار ہوا اور وہ سیدھا سامنے والے سے دھڑام سے ٹکرا گئی!!!!
ہائی امی!!!اسکی تو آنکھوں کے آگے تارے ناچنے لگے جیسے کسی فولادی دیوار سے ٹکرائی ہو!!…….
آر یو اوکے؟؟ اسے بہت قریب سے بھاری مگر مانوس.سی آواز آئی!!
اسنے فوراً آنکھیں کھولیں. ..وہ کسی کے مضبوط حصار میں تھی..اسنے چہرہ اوپر کیا….
اور سالار کو دیکھ کر گڑبڑا گئی….
وہ فوراً پیچے ہوئی..اور اسی گڑبڑاہٹ میں اسکا پاؤں مڑ گیا….
اب کی بار تو پکا گئی!! وہ بڑبڑاہی….اور گرنے کو مقدر سمجھ کر آنکھیں پھر سے مینچ لیں….
پر یہ کیا؟؟وہ گری نہی تھی….
بلکہ ایک بار پھر کسی نے اسے تھام لیا تھا!!!!!
آپکو گرنے کا کوئی خاص شوق ہے یا صرف آج ہی ایسا.ہورہا.ہے؟؟
وہ ہلکا.سا جھک کر بولا…
اسنے فٹ آنکھیں کھولیں! !
جی؟؟؟؟ حیرانگی سے اسکی موٹی آنکھیں مزید موٹی ہو گئی تھیں! !
سالار نے بغور اسکی آنکھوں میں جھانکا.تھا…اسکا ڈوپٹہ سر سے سرک چکا تھا.اور کچھ آوارہ لٹیں اسکے پیارے سے چہرے کو نزید خوبصورت بنا رہے تھیں
ایمن کو ہوش آیا.تو فوراً خود کو اسکے حصار سے آزاد کروایا..
سو سوری!! وہ پیچھے ہو کر بولی….
اور رکی نہیں! !! اسکے جواب کا انتظار پھی نا کیا اور بھگ نکلی…
سالار مسکرا دیا…وہ کال سننے باہر نکلا تھا…وہ اندر کی طرف بڑھ گیا…
ایمن نے کمرے میں آتے ہی دروازہ لاک.کیا…اور اپنی اتھل پتھل سانسوں کو بحال کرنے لگی..
اففف یہ کیاحرکت کی مینے؟؟؟
اسے خود پر غصہ آیا…
ایک تو ٹکرا گئی اوپر سے بھگ نکلی…
کیا سوچ رہے ہونگے وہ…کیسی ام مچور لڑکی ہوں ؟؟؟اللہ کیا.کردیا میں. ..کہاں گیا میرا سارا اعتماد! !
اففففففف!!!
وہ سر تھام کر بیٹھ گئی…اس بات سے انجان.کہ ایسی صورتحال میں اکثر لڑکیاں کا کانفیڈینس ہی تو سب سے پہلے چھو ہوتا ہے…
تھوڑی دیر میں اسکا بھئی بلانے آیا…
آپی کھانا.لگاؤ امی کہہ رہی ہیں. …
مرتی کیا نا کرتی اٹھنا ہی پڑا..وہ کچن کی طرف بڑھ گئی….
ایک ہی خیال کھئے جا رہا تھا کہ اب سامنا کیسے کرے دوبارہ اسکا؟؟؟😶😶
اسنے کھنا ڈال کر سلیقے سے ٹیبل سیٹ کی…اتنے میں اسکی امی بھی آگئیں….
ہوگیا بیٹا؟؟کوئی کام.ہے اور؟؟
انہوں نے پوچھا…
جی سب ہوگیا امی!!
وہ بولی…
اچھا چلو پگر بلاتی ہوں میں سبکو….وہ جانے کے لیے مڑیں. ..
میں جاؤں امی؟؟اسنے جھٹ سے پوچھا…
کرھر؟؟اسکی امی نے.حیرانگی سے پوچھا
کمرے میں !!جواب حاضر تھا…
نہی! !پہلے بھی تم اٹھ آئی..برا.لگتا.ہے وہ.کیا.سوچیں گے…سب.کے.ساتھ.کھانا.کھاؤ…بھائی صاحب اور سالار ہئ تو ہیں. …اور تو کوئی نہی…
وہ کہہ کر رکی نہیں. .اور ایمن کو.رکنا پڑا..
وہ پہلے سے سیٹ برتنوں کو پھا.سیٹ کرنے.لگی…
آپی!! اسی سعد(چھوٹا بھائی) کی.آواز.آئی..
ہنہ کیا؟؟
یہ سب ٹھیک تو.پڑے ہیں. کیوں بےچاروں کا بیڑا غرق.کرنے پر تلی ہو؟؟؟
اسنے بہن کو چڑایا…
چپ.کرو.تم موٹے…اسنے فوراً اسکو.ڈپٹا…
اتنے میں سب آگئے..سالار نے اسکا ایک بھرپور.جائزہ لیا پھر بڑوں کی موجودگی کا احساس کرتے ہوئے ایسے نظریں جھکا لی گویا اس سے شریف تو کوئی ئو ہی نا…
ایمن بھی بیٹھ چکی تھی…سب کھانا کھانے لگے ساتھ باتیں بھی جاری رہیں. ..
جبکہ ایمن نے دوبارہ.نظر اٹھانے کی غلطی نا.کی تھی…
سالار یہ لو.نا…ایمن یہ دو اسکو.
ایمن کی امی نے حکم صادر کیا…
جی …اسنے کانپتے ہاتھوں سے ڈش.تھامی..
ارے تم دونوں تو.ملے ہی نہی!!
اچانک اسکے چاچو.کو.پتا نہی کہاں سے خیال آیا…
سالار بھی چونکا…
اہ
ایمن یہ سالار ….اور سالا ر یہ ایمن..بڑی ہوگئی.ہے کافی..وہ مسکرا دیے…
اسلام علیکم! !ایمن.نے سلام کیا..اب کی بار وہ.کوئی غلطی نا.کرنے کا تہیہ کیے بولی..
سالار چونکا تھا اس.ادائے بانیازی پہ…
یعنی میڈم کی ایکٹنگ تو دیکھو..شو وت ایسے کر رہی ہیں جیسے پہلی بار دیکھا ہو…
وعلیکم اسلام! !کیسی ہیں. “اب” آپ؟؟ اسنے ذرا ہلکی آواز میں “اب” پہ ذور دیا…
جی الحمدللہ. ..ایمن دانت چبا کر بولی…
سالار محضوظ ہوا…
لگتا ہے یاداشت واپس
آگئی ہے آپکی….
وہ بعض نا آیا…جبکہ.ایمن کچھ دیر پہلے پیش.آنے والے واقعے کو.سوچ کر پانی پانی.ہوگئی…
وہ خاموشی سے کھانا کھنے کی اداکاری کرنے لگی کیونکہ اسکے سامنے کھانا اسکی لیے محال ہو رہا تھا…
کھنے کے بعد چائے کا.دور.چلا..پھر وہ کمرے میں چلی گئی…
اور لیٹ کر سب سوچنے لگی…لیٹے لیٹے کب وہ سو.گئ اسے پتا.نا چلا…
چاچو.اور سالار واپسی.کے لیے تیار.رھے..
جاؤ سعد آپی کو.بلا.کر لاؤ!!اسکی امی نے بیٹے کو.بھیجا…
کچھ دیر بعد وہ اکیلا لوٹا..
امی آپی سو گئی ہیں! !اسنے.بتایا…
تو اٹھا دو نا.بیٹا…انہوں نے بیٹے سے کہا…
ارے نہی نہی رہنے دوِ…ہماری بیٹی کو سونے.دیں بھئی!! چاچا نے اسکو.روکا…
پھر مل لیں.گے..اب تو آنا.ہے ہے دوبارہ…
جی بھائی!! اسکے ابو بھی.مسکرا.دیے…
اور پھر.وہ.لوگ جلدی ہی دوبارہ آنے کا.کہہ کر چل.دیے!!!
🌸🌸🌸🌸🌸🌸
فرسٹ ائیر کے پیپر سر پر تھے..سب پڑھائی میں مصروف تھے…
جلدی سے اگزامز ختم ہوں…..نمرہ بولی..
ہاں پھر کہیں باہر کا.پلان کریں گے…کافی ٹائم ہوگیا اب تو اؤٹنگ جو بھی…
مقی بولی…
میری تو إوٹنگ پہلے سے ہلین.ہے..نمرہ نے.دانت دکھئے…
دونوں اسکی طرف متوجہ ہوئیں. ..
ہیں کب.کی؟؟کدھر؟؟ہمارے بغیر.ہی…
یار کل کال أئی تھی ہما خالہ کی..حسن بھئی کی شادی ہے نیکسٹ.منتھ کی ڈیٹ فکسکر دی ہے……
اسنے ان.دونوں کو.بتایا…
حسن.کی.منگنی پہلے ہی ئو چکی.تھی….
او اچھا..تم تو ادھر چلی جاؤگی..ہم ادھر ہی سڑیں گے….
ایمن بولی…
تو آپ بھی گاؤں کا ایک پھیرا لگا آئیں. .کسی کا.بھلا ہی ہو جائگا..موقع دیکھ کر ٹکر شکر مار لینا دوبارہ!!😜😉
مقی نے اسکے سالار سے ٹکرانے پر چوٹ کی..ایمن نے پورا واقعہ ان.دونوں کو سنایا تھا…
چپ کر !!😒😕 مجھے بتانا ہی نہی چاہیے تھا ….
وہ چڑی تھی کیونکہ مقدس اکثر اس.بات سے اسکو تنگ کرتی…
شاپنگ پر چلینگے پھر نمی کے ساتھ!!وہ پر جوش ئوئی…
ہاہاہا ہاں پلیز! !
نمرہ.نے شکر کیا کیونکہ ان دونوں کا ساتھ کافی مددگار ریتا تھا اسکے.لیے خصوصی طور پر شاپنگ میں. .
جاری ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *