Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Last Episode

sneak peak

ہشام آپ میرے لیے گجرے لائے؟
کمرے میں داخل ہوتی زمل نے بنا ہشام کو دیکھتے پوچھا۔
وہ تیار ہوئے باہر چلی گئی تھی۔
ساری تیاریاں دیکھ رہی تھی۔. اور ہشام تھوڑی دیر پہلے ہی کمرے میں تیار ہونے آیا تھا۔
ویسے تو ضرغام چاہتا تھا کہ اس کی حویلی میں فنکشن ہو لیکن داؤد چاہتا تھا اس کی حویلی میں ہو اس لیے ہشام نے درمیان کا راستہ نکالا اس نے کہا کہ فنکشن اگر اس کے گھر ہو جائے تو کیسا ہے؟ اس لیے سب نے ان پر اتفاق کیا۔
اب ہشام کے گارڈن کو ڈیکوریٹ کیا گیا تھا۔اقبال کے ساتھ عرفان نے بھی مدد کی تھی۔
ہشام نے مڑ کر زمل کی طرف دیکھا۔
خود اس نے بلیک کلر کا کرتا ساتھ بلیک کلر کی پنٹ پہنی تھی۔
اور زمل نے بلیک کلر کی ساڑی پہنی تھی۔
جس میں وہ نظر لگ جانے کی حد تک خوبصورت لگ رہی تھی۔
ہشام نے زمل کی طرف دیکھا تو نظریں پلٹنا بھول گیا۔
وہ لگ ہی اتنی پیاری رہی تھی۔
جوڑا بنائے اچھے سے کیے گئے میک اپ میں وہ بہت خوبصورت لگ رہی تھی۔
ہشام آپ میرے گجرے لائے؟ اب زمل نے نظریں اٹھا کر ہشام کی طرف دیکھتے پوچھا۔
جو بت بنا زمل کو دیکھ رہا تھا۔
ہشام کہی آپ بھول تو نہیں گئے؟
زمل نے گھورتے ہوئے ہشام کے پاس آتے پوچھا۔
بھول تو میں اس وقت گیا ہوں کہ مجھے کہنا کیا ہے۔
ہشام نے منہ میں بڑبڑاتے ہوئے کہا۔
ہشام زمل نے دبے لہجے میں چیختے ہوئے اس کا نام لیا۔
میری جان ایسا ہو سکتا ہے کہ تم.مجھے کوئی کام کہو اور میں نا کروں؟
ہشام نے مسکراتے ہوئے زمل کے قریب آتے کہا۔
تو کہاں پر ہیں؟
زمل نے اپنا ہاتھ آگے کرتے پوچھا.
ہشام نے اس کا وہی ہاتھ کھینچ کر خود کے قریب کرتے اس کی ہتھیلی پر لب رکھے۔
زمل ایک دم اس کے ردعمل سے سٹپٹا گئی تھی۔