Man Wehshat E Jaanam By Rimsha Hayat Readelle50138

Man Wehshat E Jaanam By Rimsha Hayat Readelle50138 Last updated: 2 August 2025

Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

 Man Wehshat E Jaanam

By Rimsha Hayat

یہ سب کیا ہے معاذ؟ اسد نے تصاویر اور رپورٹ کو معاذ کے سامنے پڑے ٹیبل پر پھینکتے ہوئے سنجیدگی سے پوچھا معاذ نے پہلے حیرانگی سے رپورٹ کو دیکھا لیکن جھٹکا تو اسے تصاویر کو دیکھ کر لگا تھا ۔ اسے بات کی طے میں جانے میں ایک سیکنڈ لگا اسد سامنے بیٹھا معاذ کے تاثرات نوٹ کر رہا تھا بھائی یہ جھوٹ ہے میرا زوبیا کے ساتھ ایسا کوئی رشتہ نہیں تھا میں اس سے پیار ضرور کرتا تھا لیکن میں نے آج تک اپنی حد پار نہیں کی میرا یقین کریں میں سچ بول رہا ہوں معاذ نے پریشانی سے بوکھلائے ہوئے کہا یہ سوچ ہی اس کی جان ہلکان کر رہی تھی کہ اس کے ماں باپ اور سحر اسکے بارے میں کیا سوچ رہے ہونگے یقیناً زوبیا اس کے گھر گئی ہو گی معاذ آرام سے بیٹھ جاؤ اسد نے معاذ کو بیٹھنے کا اشارہ کیا جو کھڑا ہو گیا تھا معاذ دوبارہ اپنی جگہ پر بیٹھ گیا اور اسد کو دیکھنے لگا۔ وہ لڑکی تمھارے گھر آئی تھی اس کا کہنا ہے کہ تم نے اپنے گھر والوں کی وجہ سے اسے طلاق دی تھی اور اب وہ تمھارے بچے کی ماں بننے والی ہے اسد نے معاذ کے چہرے کی طرف دیکھتے ہوئے کہا معاذ بے بسی سے اسد کی طرف دیکھ رہا تھا بھائی آپ کو بھی لگتا ہے میں ایسا کر سکتا ہوں جس لڑکی سے میں محبت کرتا ہوں اسے شادی کے بعد چھوڑ دوں صرف اس لیے کے میرے گھر والوں کو برا لگے گا نہیں بھائی میں کبھی بھی اسے نا چھوڑتا وہ لڑکی مجھے دھوکا دے رہی تھی اس کی ایک بیٹی بھی ہے معاذ نے پھر اپنی شادی کا سارا واقعہ اسد کو سنا دیا جو اس نے پہلے نہیں بتایا تھا اسد سنجیدگی سے معاذ کی بات سن رہا تھا اس بارے میں سحر جانتی ہے؟ اسد نے جانچتی ہوئی نظروں سے معاذ کو دیکھتے ہوئے پوچھا میں نے اسے سب کچھ بتا دیا تھا معاذ نے لمبا سانس لے کر خود کو پر سکون کرتے ہوئے کہا ۔ . معاذ رپورٹ کا تو مجھے علم نہیں ہے لیکن تصاویر کو دیکھ کر مجھے اتنا تو یقین ہے کہ ان کو اڈیٹ کیا گیا یہ ساری تصاویر نقلی ہیں جہاں تک بات ہے رپورٹ کی تو وہ بھی می‍ں معلوم کروا لوں گا تم فکر مت کرو تم میرے بھائی ہو اور مجھے تم پر پورا بھروسہ ہے تم کبھی بھی کوئی بھی ایسا کام نہیں کروں گئے جو کسی کے لیے تکلیف کا باعث ہو اب تم یہی آرام کرو میں تمھارا مسئلہ حل کرکے آتا ہوں اسد نے مسکرا کر کہا معاذاسد کی بات سن کر اس کے گلے لگ گیا تھینک یو بھائی معاذ نے تشکرانہ انداز میں اسد کو دیکھتے ہوئے کہا بھائی ہوتے کس لیے ہیں اسد نے معاذ کے کندھے کو تھپتھپاتے ہوئے کہا اور وہاں سے چلا گیا ۔ معاذ نے سکون کا سانس لیا تھا ورنہ اسے لگ رہا تھا اسد بھی اس پر یقین نہیں کرے گا معاذ کے دماغ میں اب اپنے گھر والوں کے چہرے گھوم رہے تھے ۔سب لوگ میری وجہ سے پرشان ہونگے بہت برا کیا تم نے زوبیہ معاذ نے اپنے منہ پر ہاتھ پھیر ہوئے نفرت سے کہا اور پھر سحر کے بارے میں سوچنے لگا ۔ آج والے معاملے کے بعد اس بات پر مہر لگ گئ کہ سحر اسے چھوڑ دے گی پہلے تھوڑی بہت امید تھی لیکن آج وہ بھی ختم ہو گئ 💖------------💖 رپورٹ پر کسی کلینک کا نام لکھا ہوا تھا ساتھ ایڈریس بھی لکھا تھا اسد اس ایڈریس پر پہچا تو اسے ایک جھوٹا سا کلینک نظر آیا کلینک میں دو روم تھے کچھ لوگ بھی باہر بیٹھے ہوئے تھے وہاں کھڑے چھوٹی سی عمر کے لڑکے سے اسد نے ڈاکٹر فضا کے بارے میں پوچھا جو وہاں کے لوگوں کو ترتیب سے بیٹھنے کی تلقین کر رہا تھا وہ سامنے والے روم میں ہیں لیکن ابھی آپ کو انتظار کرنا ہو گا ابھی وہ فری نہیں ہیں لڑکا بتا کر پھر سے اپنے کام میں مصروف ہو گیا اندر کوئی میل پیشنٹ ہے یا فیمیل اسد نے پھر سے اس لڑکے سے پوچھا وہ لڑکا اسد کے جواب پر عجیب نظروں سے اسے گھورنے لگا تھا وہ ابھی کسی سے ملنا نہیں چاہتی ابھی اندر کوئی نہیں ہے لڑکے نے کہا کیا بات ہے باہر اتنے لوگ بیٹھے تمھاری ڈاکٹر کا انتظار کر رہے ہیں اور وہ اندر ارام فرما رہی ہے اسد نے لڑکے کو سخت لہجے میں کہا اور روم کی طرف چلا گیا عجیب انسان ہے لڑکے نے اسد کی پشت کو گھورتے ہوۓ کہا ۔ اسد روم میں داخل ہوا تو ڈاکٹر فضا موبائل پر کسی سے بات کر رہی تھی آپ اندر کیسے آئے؟ چھوٹے کو پتہ نہیں کب عقل آئے گی میری کہی بات بھول جاتا ہے فضا نے غصے سے منہ میں بڑبڑاتے ہوۓ کہا اسد آرام سے فضا کے سامنے والی کرسی پر بیٹھ گیا اور رپورٹ اس کے سامنے پڑی ٹیبل رکھی فضا ناسمجھی سے رپورٹ کو دیکھ رہی تھی جب اسد نے آنکھوں کے اشارے سے اسے پڑھنے کا کہا فضا نے اب غور سے سامنے بیٹھے خوبرو مرد کو دیکھا تھا اس کے کلینک پر ہمیشہ آس پاس کے محلے کے لوگ ہی آتے تھے اسد دیکھنے میں کافی امیر لگ رہا تھا اگر میرا معائنہ کر لیا ہے تو اس رپورٹ کو دیکھو اسد کی بھاری آواز چھوٹے سے کمرے میں گونجی فضا نے ہڑبڑا کر اسد کے چہرے سے نظریں ہٹائی اور رپورٹ کو دیکھنے لگی جسے ہی اس نے رپورٹ کو دیکھا اس چہرے کا رنگ اڑ گیا تھا اسی بات کا اسےڈر تھا ۔ فضا نے خود کو کمپوز کیا اور اسد کی طرف دیکھا جو فضا کو ہی دیکھ رہا تھا ۔ رپورٹ ہے یہ ۔فضا نے کہا جبکہ اس آواز کی کپکپاہٹ کو اسد نے صاف محسوس کیا تھا میں بھی اچھے سے واقف ہوں لیکن آپ نے جھوٹی رپورٹ کیوں بنائی ڈاکٹر فضا اسد نے تھوڑا ٹیبل کی طرف جھکتے ہوۓ طنزیہ لہجے میں کہا اسد نے ہوا میں تیر چھوڑا تھا جو سیدھا نشانے پر جا کر لگا فضا پہلے سے ہی ڈری ہوئی تھی اس سے کوئی بات نہیں بن رہی تھی ۔اس نے آج تک کوئی ایسا کام. نہیں کیا تھا اور اب زوبیا کے کہنے پر اس نے نقلی رپورٹ بنائی تھی اگر تم مجھے سچ بتا دو گی تو ہو سکتا ہے میں تمہیں چھوڑ دو ورنہ تم بہتر جانتی ہو اگر یہ خبر میں میڈیا کو دے دوں تو تمھارے کیریر کا کیا ہو گا اسد نے عام سے لہجے میں کہا میں نے زوبیا کے کہنے پر سب کچھ کیا تھا وہ میری بیسٹ فرینڈ ہیں اور اس نے مجھے پیسے بھی دیے تھےاس لیے میں نے اس کی ہیلپ کی تھی فضا نے شرمندگی سے کہا تم. میرے ساتھ چلو یہی سب باتیں تم اسد کی فیملی اور اپنی فرینڈ کے سامنے کہو گی ۔ اسد نے سنجیدگی سے کہا میں ایسا نہیں کر سکتی زوبیہ مجھے جان سے مار دے گی فضا نے خوف ذدہ لہجے میں کہا تمہیں کچھ نہیں ہو گا اس بات کی گارنٹی میں تمہیں دیتا ہوں اسد نے یقین دلاتے ہوئے کہا آپ کون ہیں؟ فضا نے اسد سے پوچھا وہ جاننا تمھارے لیے ضروری نہیں ہے چلو میرے ساتھ اسد نے کھڑے ہوتے ہوئے کہا فضا خاموشی سے اسد کے ساتھ چل پڑی تھی 💖------------💖