Tarap Dil Ki By Ramsha Hayat Readelle 50058 Last Episode ( Part 2)
No Download Link
Rate this Novel
Last Episode ( Part 2)
لاسٹ ایپی پارٹ ٹو
بغیر اجازت کے کاپی پیسٹ کرنا منع ہے۔
💜 💜 💜 💜 ☠️☠️
کون ہے تمھارا بوس؟ ارسم نے اُس آدمی کو دیکھتے غصے سے پوچھا۔
اتنی بھی کیا جلدی ہے تمہیں میرے بارے میں جاننے کی؟ حمزہ نےخوشگوار لہجے میں وہاں آتے پوچھا۔
میں جانتا تھا کہ ایسا گھٹیا کام صرف تم ہی کر سکتے ہو۔
ارسم نے ماتھے پر تیوری لیے حمزہ کو دیکھتے کہا۔
کسی برے انسان سے تم اچھے کی امید کیسے رکھ سکتے ہو؟ ارسم اور اس حد تک اترنے کے لیے تم نے ہی مجھے مجبور کیا ہے۔ملائکہ کو مجھ سے چھین کر اور آج بازی میرے ہاتھ میں ہے۔تمھاری جان لینے کے بعد میں ملائکہ کو اپنے نام کر لوں گا۔اور تم کچھ نہیں کر پاؤ گئے۔
حمزہ نے زہریلے لہجے میں ارسم کو دیکھتے کہا۔وہ خود باہر کے ملک نہیں گیا تھا۔کیسے جاتا ملائکہ تو ان اس کی ضد ب چکی تھی۔
ملائکہ بےیقینی سے حمزہ کو دیکھ رہی تھی۔
اُسے نہیں معلوم تھا کہ حمزہ اس حد تک گر سکتا ہے۔
تم کچھ بھی کر لو چاہے مجھے جان سے مار دو لیکن ملائکہ ہمیشہ میری ہی رہے گی۔
اور اگر آج میں مر بھی جاتا ہوں تو خان تمہیں نہیں چھوڑے گا۔اس لیے مجھے اپنی جان کی تو بلکل بھی پرواہ نہیں ہے۔
ارسم نے تمسخرانہ انداز میں کہا۔
تو ٹھیک ہے جیسی تمھاری مرضی
آج میں تمہیں اپنی آنکھوں کے سامنے مرتا ہوا دیکھنا چاہتا ہوں۔حمزہ نے کہتے ہی اپنے آدمیوں کو اشارہ کیا جو ارسم کی طرف بڑھنے لگے تھے انہوں نے ہاتھ میں ڈنڈے پکڑے ہوئے تھے۔
نہیں تم ایسا نہیں کرو گئے پلیز ان کو روکو ملائکہ نے ارسم کی طرف بڑھتے آدمیوں کو. دیکھتے چلاتے ہوئے حمزہ کو دیکھتے کہا۔
اب تو کچھ نہیں ہو سکتا۔
آج تم اپنی آنکھوں کے سامنے اس کمینے کو مرتے ہوئے دیکھو گی۔حمزہ نے مسکراتے ہوئے کہا۔
💜 💜 💜
End
