Muhabbat Aik Judai Hai by Nadia Memon NovelR50673 Muhabbat Aik Judai Hai (Episode 04)
Rate this Novel
Muhabbat Aik Judai Hai (Episode 04)
Muhabbat Aik Judai Hai by Nadia Memon
مما…..مما…..!!!
اور چلاؤ جیسے پاپا کی نیند خراب ہوجاۓ….
کیا پاپا یہاں ہے وہ آفس سے لوٹ آئیں….؟
ہاں کوئی کیس جلدی ختم ہوگیا تبھی پاپا لوٹ آۓ…
اچھا موٹی سن میں سنہا کے گھر جا رہی ہوں تھوڑا کام تھا,,,
میں بھی چلوں.
میں بھی چلوں,,مہرماہ نے پنکی کی نقل کی…اب ہم دونوں کی بیچ تیرا کیا کام…
ٹھیک ہے…پنکی نے منہ پھلا دیا…
اچھا مما ہے کہاں دکھ ہی نہیں رہی ہے….وہ پورے لاؤنچ میں اپنی بظریں گھما رہی تھی…
پتا نہیں پنکی نے بے رخی سے جواب دیا..
اوففف مینے بھی کس بھینس سے پوچھ لیا,,وہ اپنے دانت پیسنے لگی…..
آپی کیا ملتا ہے آپ کو مجھے چڑا کر….
آآہاں…کچھ نہیں… وہ سامنے ﮈائینگ ٹیبل پر بیٹھے ہوۓ Apple کھا رہی تھی…..
مما…
مہرماہ نے چلاتے ہوۓ مما کو پکارا….
کیا ہے کیوں چلا رہی ہو..
سیب کھاؤ گی…
نہیں…مما نے اسکو حیرانگی سے گھورا….
اچھا سنو تو میری پیاری ما….مہرماہ نے پیچھے سے مما کو ہگ کیا….
ممی یہ مسکے لگا رہی ہے پیچھے سے پنکی بول رہی تھی…
مسکے کس بات کے……مما نے مہرماہ کے ہاتھ اپنے کندھوں سے ہٹاۓ اور آگے بڑ کر سوالیہ نگاہوں سے دیکھا…
مما مجھے سنہا کے گھر جانا ہے جاؤں..
نہیں بلکل نہیں….مما نے صاف صاف انکار کیا..
مما پلییزز جانے دو نہ بس جلد ہی واپس آجاؤں گی…
اچھا ٹھیک ہے جاؤ…اور منا بھی کروں گی پر توں سنتی کہاں ہے میری…مما نے ناراضگی دکھائی..
پر مہرماہ نے بغیر کچھ دیکھے فرج کی طرف قدم بڑھاۓ اور آئسکریم نکال کر باہر چلنے لگی…باء مما….لو یو….وہ اپنے آخری الفاظ نکالتے ہوۓ چلی گئی..
___________________
بڑے خوش نظر آ رہے ہو آج عاشر…..شہرناز نے عاشر کے منہ پر خوشی کے تاثرات دیکھ کر پوچھا….
وہ بھابھی بس آج کا کلاس ہی بڑا انٹرسٹنگ تھا…بہت مزا آیا,,,
اچھا….کھانا کھا کے آۓ ہو,,,
نہیں بھابھی,,عاشر کا دہیان ٹی وی میں ہی تھا,,,
اوکے….میں لگا رہی ہوں..,,
نہیں بھابھی بھوک نہیں ہے,,,
ارے ایسے کیسے صبح بھی ایسے ہی نکل گۓ,,,میں یہاں پر ہی لا رہی ہوں اور پورا کھانا ختم کرنا ہوگا,,,شہرناز ﮈانٹنے والے انداز میں بولی اور کچن کی طرف چلی گئی,,,,
___________________
ہاء سنہا…..
مہرماہ اپنی دوست کے گھر پہنچ گئی اور باہر گارﮈن میں ہی اسکو سنہا دکھ گئی,,,,
اچھا ہوا مہرو آگئی,,,,سنہا نے اپنی نگاہیں اوپر کرتے ہوۓ مہرماہ کو دیکھا,,,
کیا ہوا میری جان اداس کیوں ہو…..مہرماہ چیئر پر بیٹھ گئی,,,
یار بہت پریشان ہوں,,,,,
مہرماہ نے بغیر کچھ سنے آنکھیں بند کی اور اندر سے آنے والی ہر خوشبو کو محسوس کرنے لگی,,,,
سن یار کیا پک رہا ہے,,,,
تجھے کھانے کی پڑی ہے اور میری جان نکل رہی ہے,,,سنہا جنجلاہٹ سے بول رہی تھی…
ارے بتا نا کیا پک رہا ہے,,,,
قیمہ بریانی اور کباب,,,سنہا نے اداس اواز میں کہا,,,
کیا….!!!مہرماہ کی آنکھیں خوشی سے کھل گئی اور وہ چیئر پر کھڑی ہوگئی,,,
ہاں…..امی بنا رہی ہے,,,
اوہ واؤ….میں تو جا رہی ہوں اندر….وہ نیچے اتر کر جانے لگی…
تم بکھڑ کھانا کھانے آئی تھی یا مجھ سے ملنے,,,
آئی تو تجھ سے ہی ملنے تھی…پر اب ارادہ بدل گیا..ہاہاہاہاہا…باء
وہ اچھل کود کر اندر چلی گئی سنہا بھی اسکے پیچھے چلی گئی,,,
السلام علیکم آنٹی,,مہرماہ جلدی کچن میں گس گئی اور سنہا کی امی کو بڑے ادب سے سلام کیا,,,
وعلیکم سلام مہرماہ بیٹا تم کب آئی….
بس ابھی ابھی آئی پھر دیکھا آپ اکیلے کام جر رہی ہو تو سوچا ہیلپ کردوں,,,
سیکھ کچھ اسسے سنہا, بیچاری کیسے ہیلپ کرنے آ گئی ہے,,,سنہا مہرماہ کے پیچھے ہی کھڑی تھی اور امی نے اسے آنکھوں سے اشارہ کیا,,,
ارے آنٹی don’t worry سیکھ جاۓ گی یہ بھی میری سنگت کا اثر بہت جلد ہی پڑتا ہے,,,
پر مجھے بکھڑ کی سنگت میں پڑنا ہی نہیں ہے,,,,سنہا روکھے انداز میں بولی….
آنٹی دیکھو نا کتنی دیر سے آئی ہوئی ہوں اسنے نا کھانے کا پوچھا نا پینے کا….
ارے بیٹا تم اسے چھوڑو جو دل چاہے کھا پی لو اپنا ہی گھر تو ہے,,,
ہاں آنٹی…بس لوگوں سے امید بھی کیا کی جاۓ….مہرماہ نے چبھتی ہوئی نگاہوں کے ساتھ ,,,بس امی اب اسے اجازت مل گئی,اب دیکھنا پورا کچن صاف کر کے دیگی,,,,
ارے جانے من بلکل ٹھیک فرمایا,,,مہرماہ فرج سے ایک کین اور آئسکریم نکال کر کھانے لگی…..
پتا ہے آنٹی اگر آپ نا ہوتی نا تو یہ چڑیل مجھے بوکھا مار دیتی…
اب باہر چلے گی یا نہیں….وہ تیکھی نگاہوں سے مہرماہ کو گھور رہی تھی….
ویٹ تو کر…..مہرماہ آنٹی کی طرف گئ,,,,آنٹی کیا میں یہ ٹیسٹ کر سکتی ہوں…..
ہاں بلکل بیٹا…..تم چکھ لو میں آتی ہوں….
اوکے آنٹی….سنہا پلیٹ تو دو,,,
پکڑ اور جلدی باہر آجا,,,سنہا کھانے والی نظروں سے مہرماہ کو دیکھ رہی تھی….
ظالم کہیں کی…وہ اب قیمہ اور کباب اپنی پیلٹ میں ﮈالنے لگی,,,
میں نہیں کھاؤں گی…..
تو تجھے کیا لگا یہ میں تیرے لیۓ لے رہی ہوں……ہاہاہاہاہاہاہا مہرماہ قہقہ لگا کر بولی,,,
یار میں پریشان ہوں اور تجھے کھانے کی پڑی ہے,,,سنہا نے غصہ دکھایا,,,
ابے بتا نا کیا پریشانی ہے,,,
تم بس کرو تو تب میں شروع کروں نا,,,,
کیا ہو رہا ہے…آنٹی کچن میں آگئی,,,
ارے کچھ نہیں آنٹی,,,
بس یہ ضد کر رہی تھی کہ اور بھی کھاؤں….
اچھا تو لے لیتی اور بھی…
نہیں آنٹی بس وہ تھوڑے سے پکوڑے دینا اور جو سائیﮈ پر پاپڑ پڑے ہیں وہ بس اور کچھ نہیں,,,,,
سنہا باہر گارﮈن میں لیکے آنا میں جا رہی ہوں,,,,مہرماہ کچن سے باہر آگئی,,,
سنہا نے زور سے پلیٹ کو پٹک کر ٹیبل پر رکھا اور مہرماہ کو کھا جانے والی نظروں سے گھور رہی تھی,,,
یار سنو نا….
کیا ہے….اگر یہ سوچ رہی ہو کے اپنے کھانے میں سے حصا دوں گی تو مس سنہا اس غلط فہمی سے باہر نکل آنا…..مہرماہ بغیر کچھ دیکھے کھانے میں مصروف تھی….
آہاں..کیا ہے…سنہا کی چونٹی کانٹنے سے مہرماہ کی آہ نکلی اور آخری پاپڑ کھا چکی تھی,,,
تم سنتی ہو یا میں چلی جاؤں,,,,
اچھا بتا کیا ہے کیوں پریشان ہو…..
امی نے رشتا پکا کر دیا ہے,,,سنہا نے ادسی میں کہا…..
کیا…..
ہاں اب تم ہی بتاؤ کیا کروں….
پاگل لکشمی دروازے پر کھڑی ہے اور تم ٹھکرا رہی ہو…..مہرماہ چیئر پر کھڑی ہوگئی…اور کمر پر ہاتھ رکھتے ہوۓ فلمی انداز میں بولی…
ہششششش….آہستہ ورنہ امی سن لیگی….
ہاں ہاں ٹھیک ہے پر بتا تو کون ہے وہ بیچارہ بدنصیب…..مہرماہ کے چہرے پر شرارتی مسکان آگئی….
بس ہے ویچارہ بدنصیب جسے میں خوشنصیب دیکھنا چاہتی ہوں…سنہا بھی اب اسکے ہی انداز میں بول رہی تھی….
مطلب….مہرماہ نے سوالیہ نگاہیں سنہا پر ﮈالی…..
مطلب کہ تم اپنا شیطانی دماغ چلاؤ نا اور اسے خوشنصیب بنا دو…..
پاگل ہو کیا……میں تو کہتی ہوں لائف میں دو چار رشتے پکے تو ہونے ہی چاہیے….اور ایک دو انگیجمینٹ بھی….مہرماہ والک کرتے ہوۓ اپنے انداز میں بات کر رہی تھی….
کیا….!!!!!دو چار رشتے اور ایک دو انگیجمینٹ…..تم عقل بیجھ کر آئی ہو کیا…
نہیں گروی رکھ دی ہے گولگپوں والے کی دکان پر….
تو واپس لے آؤ نا…..
نہیں دے رہا ہے…مہرماہ نے بچوں کی طرح منہ پھلانے لگی…
اب یہ اپنی نوٹنگی بند کر….اور بتا میں کیا کروں…
ارے کر لے انگیجمینٹ اور شادی ورنہ یہ سب ہماری قسمت میں کہاں…..مہرماہ کندھے اچکاتے ہوۓ بولی….
کہو تو تمہاری بات چلا دوں اسسے.
نہیں بابا نہیں میں اپنی دوست کا سہاگ نہیں اجاڑوں گی…ہاہاہاہاہا….
یار مزاک چھوڑ نا اور تم تو جانتی ہو میں کس سے پیار کرتی ہوں میں اسکے علاوہ کسی کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتی….
اوہو…..کون ہے وہ..
اب پتا بھی ہے پر پھر بھی پوچھ رہی ہو….
بتا نا پھر بھی….مہرماہ اسے جھنجوڑنے لگی….
یار طارق…سنہا نے چلا کر نام لیا…..
ہاہاہاہاہاہاہاہا….یر یہ پیار محبت سب بکواس ہے پتا نہیں کیوں تم لوگوں کو اسکی بیماری پڑی ہے…….
تم نہیں سمجھو گی یہ سب تمہیں سب بکواس لگتی ہے نا جب تم کسی کو چاہنے لگو گی نا تب پوچھوں گی….
ہاہاہاہاہاہاہاہا یار اس بکواس کے چکر میں مجھے پڑنا ہی نہیں ہے…مہرماہ دو ٹوک انداز میں بول رہی تھی….
وہ وقت جلد ہی آۓ گا,,,دیکھ لینا مہرماہ,
اچھا سن…کیا کرتا ہے وہ لڑکا..
کون….
ارے میرا نہ ہونے والا جیجاجی…
انجنیئر ہے….
کیا……اور تم اسے ٹھکرا رہی ہو….مہرماہ حیرت سے اسے دیکھنے لگی..
یار فضول باتیں چھوڑو,اور کام پر لگ جا,,کل مینے اسے پارک میں بلایا ہے اور میرے ساتھ تم بھی چلوگی ٹھیک ہے….
ہممممم ٹھیک ہے….
_________________
وہ نیچے آگیا…عشارب اخبار پڑھ رہا تھا,عاشر کے آنے سے اس نے اسنے لپیٹ لی,,
کیا حال ہے عاشر…
سب خیر بھائی جان….
سنیے عاشر آج کل خوش دکھنے لگا ہے,,,
عاشر کے مسکرانے پر شہرناز نے اسکے تاثرات بتاتے ہوۓ کہا…
ہاں بھئی اچھا ہوا جو گھر کے ماحول سے نکل گۓ,,,
عاشر ﮈرائینگ ٹیبل سے اٹھا اور بریﮈ پر مکھن لگا رہا تھا,,,
ارے بیٹھ کر کھاؤ نا اتنی جلدی بھی کیا ہے,,,
نہیں بھائی یونی کا کام ہے تھوڑا اور دو تین دن بعد میچ بھی ہے اسکی تیاری کرنی ہے,,,
اچھا ٹھیک ہے…
اوکے اللّٰه حافظ بھائی بھابھی,,
اوکے بیٹا….شہرناز نے جواب دیا..
