Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Episode 6

ہلکی بارش میں بڑے آرام سے گاڑی چلاتے رازی موسم کو انجوائے کر رہا تھا کہ اس کے موبائل پر ناجو بابا کی کال آنے لگی جس نے اس کی ڈرائیو کو خراب کیا.
جی بابا حکم _ رازی نے فون اٹھاتے نہایت مؤدب انداز میں پوچھا حکم تو تم ایسے کہہ رہے ہو جیسے تم ہمارا بہت کہنا مانتے ہو. رازی تم نے مجھے بہت مایوس کیا ہے. آج کتنے دن ہونے والے ہیں اور تم نے ابھی تک مجھے کوئی خبر نہیں سنائی …… ؟؟ ناجو بابا کی آواز میں ناراضگی کے ساتھ ساتھ غصہ بھی تھا. بابا آپ کی تو میں حکم عدولی سوتے میں بھی نہیں کر سکتا. اگر آپ خواب میں بھی مجھے کچھ کہیں گے تو میں وہ بجا لاؤں گا مگر بات یہ ہے کہ جتنی جلدی آپ اس کام میں کر رہے ہیں میرے خیال سے وہ ٹھیک نہیں. مجھے اپنے طریقے سے کام کرنے دیں. تھوڑا انتظار کریں اس کا رزلٹ اتنا ہی اچھا ملے گا. رازی نے گاڑی کو سائیڈ پر لگاتے ہوئے آرام سے جواب دیا کتنا انتظار کرنا پڑے گا مجھے ایک دفعہ بتا دو کیونکہ بار بار میں کسی سے وضاحت طلب نہیں کرتا تم جانتے ہو. …… ؟؟ ناجو بابا نے اب کی بار آہستہ مگر سخت لہجے سے پوچھا میرے خیال سے کم از کم ٹائم بھی لگا تو تین مہینے تو لگ ہی جائیں گے وہ انگلش میں کہتے ہے ناااااا “Slow and steadly win the race” آپ مجھ پر بھروسہ کریں میں آپ کو خوش کر دوں گا. رازی نے انتہائی شائستگی اور تمیز سے جواب دیا ٹھیک ہے میں تمہاری بات پر اعتبار کرتا ہوں مگر کام پکا ہونا چاہیے اور مجھ پر ذرا بھی آنچ نہ آئے. اب ناجو بابا نارمل تھے. شکر ہے آپ کو تسلی تو ہوئی. آپ مجھ پہ بھروسہ رکھیں آپ تو مجھے بچپن سے جانتے ہیں. ناجو بابا کو نرم پڑتا دیکھ کر رازی نے سکھ کا سانس لیا. اس کام سے فارغ ہو کر ڈیرے کا چکر لگاؤ. تمہارے لیے میں نے نیا گھوڑا لیا ہے. تمہیں دیکھ کر اچھا لگے گا. ناجو بابا جانتے تھے رازی کو کیسے راضی رکھنا ہے …..؟ ؟ اب تو آپ نے ایسی بات کی ہے کہ جلد ہی چکر لگانا پڑے گا. آپ میرا اور میرے شوق کا کتنا خیال رکھتے ہیں. “I love u baba ” رازی کی بات پر ناجو بابا کھلکھلا کر مسکرا دیے. میرے گھوڑے کا خیال رکھیے گا. رازی نے کہتے کال بند کی اور موبائل ڈیش بورڈ پر پھینک دیا کس مصیبت میں پھنس گیا ہوں سمجھ نہیں آتی کیا کروں …… ؟؟ رازی سیٹ ساتھ ٹیک لگاتے خود کلامی کی پھر بدر کا خیال آتے ہی ڈیش بورڈ کی طرف ہاتھ بڑھایا. 🪶🪶🪶🪶🪶 تمہیں شرم آتی ہے ……. ؟؟ نور نے دروازہ کھولتے انتہائی غصے سے پوچھا آتی ہے، مگر بندہ اپنے کمرے میں تو شرٹ اتار کر بیٹھ سکتا ہے. بدر نے منہ بناتے اپنی شرٹ صوفے سے اٹھا کر پہننا شروع کی جلدی پہنو مجھے تم سے ضروری بات کرنی ہے. نور نے بدر کی طرف سے رخ موڑتے ہوئے کہا اب تمہیں شرم آتی ہے. میری طرف سے منہ موڑ کر تم مرر میں مجھے دیکھ رہی ہو …… ؟؟ بدر نے شرٹ پہنتے ہوئے بدلہ برابر کیا تمہیں دیکھنے کا بڑا “ثواب” ملتا ہے. نور نے پلٹتے ہوئے طنز کیا ثواب کا پتہ نہیں مگر “گناہ” نہیں ملتا. بدر نے صوفے پر بیٹھتے ہوئے جواب دیا. تم نے چاچو سے میرے لیے لڑکا دیکھنے کا وعدہ کیا ہے. بے غیرت انسان نور نے تقریبا چیختے ہوئے کہا
اس میں بے غیرت ہونے والی کون سی بات ہے. شادی کے لیے تمہیں آخر ایک لڑکے کی ضرورت پڑے گی پڑے گی نااااااا ……. ؟؟ بدر نے تصدیق کے لیے دوبارہ پوچھا جس پر نور اسے گھورنے لگی مجھے پتہ ہے تم میرے لیے کون سا لڑکا دیکھو گے کیونکہ تمہیں اس کے علاوہ کچھ نظر ہی نہیں آتا. بلکہ یوں کہنا زیادہ درست ہو گا کہ تمہارے حلقہ احباب میں صرف وہی ایک لڑکا ہے. نور کی بات پر بدر نے تقریبا اچھلتے ہوئے اس کی طرف دیکھا اور تمہاری ناقص عقل کے مطابق وہ کون ہے …….. ؟؟ بدر نے ابرو اچکا کر پوچھا وہی “رازی” جس کے لیے میں کبھی مر کر بھی “راضی” نہیں ہوں گی ہے ناااااااا
نور کی بات پر بدر مسکرانے لگا
یا روسی ٹی وی میں تو سمجھتا تھا کہ تم بالکل بے وقوف ہو مگر تمہارے تو اوپر والی منزل میں دماغ ہے. حیرت ہے. بدر نے نور کے سر پر ہاتھ مارا.
بکواس نہیں _ نور نے جھٹکے سے بدر کا ہاتھ پیچھے کیا اگر تم نے “رازی نامہ” سر ورق سے بدل کر کسی بھی زبان میں چاچو کو پڑھ کر سنایا تو میں بتا دوں گی کہ تم اسی کی شادی میں شرکت کے لیے جہلم گئے تھے. نوری کی یاد دہانی پر بدر نے بھولنے کی ایکٹنگ کی زیادہ معصوم مت بنو سمجھے، مجھے سب یاد ہے. نور کہتی ہوئی پلٹنے لگی دیکھو فی الحال اسی پر گزارا کر لو. اب تو دو دو شادیوں کا ٹرینڈ چل رہا ہے. لیکن اگر تمہیں مسئلہ ہے تو پھر ہم تسلی سے بعد میں مل کر اچھا سا لڑکا تلاش کر لیں گے. بدر نے نور کو منانے کے لیے کہا بعد میں تسلی سے جب میرے دو تین بچے ہوں گے ہے نا ااااااا …..؟ ؟ نور کی بات پر بدر دبا دبا سا مسکرایا
اور یہ اچھا لڑکا کیسا ہوتا ہے …….. ؟؟ نور نے بیڈ پر بیٹھتے ہوئے پوچھا
اچھا لڑکا وہ ہوتا ہے جو اچھا لڑکا ہوتا ہے. بدر کی بات پر نور نے تالی بجائی
مسٹر بدر اگر تم نے میرے ساتھ اب کوئی بھی گیم کھیلنے کی کوشش کی تو میں تمہیں “دربدر” کر دوں گی. نور کہتی بیڈ سے کھڑی ہو گئی
نور دیکھو میں نے تمہاری بھلائی چاہی ہے. بدر نے اپنی بات سمجھانے کے لیے پیار سے مخاطب کیا
“ملائی” مگر میں تو “ملائی” نہیں کھاتی. نور کی بات پر بدر نے زچ ہوتے ہوئے اسے پکارا
نورررررررر
میں جب بھی تم سے سیریس بات کرنے لگتا ہوں تمہیں دورہ پڑ جاتا ہے
حورررررر بدر مجھے تمہاری یہی بات اچھی لگتی ہے کہ تم مجھے غصے میں بھی ہمیشہ پیار سے بلاتے ہو. مجھے اچھا لگا تم نے مجھے حور کہا اب بتاؤ کیا بات ہے …… ؟؟ نور نے دوبارہ بیٹھتے ہوئے آرام سے پوچھا
میں یہ کہنا چاہ رہا تھا کہ میرے “انکار” میں تمہاری بھلائی ہے کیونکہ میں سمجھتا ہوں میں تمہارے قابل نہیں ہوں مطلب ہماری “جوڑی” اچھی نہیں رہے گی. بدر نے آہستہ آہستہ بات شروع کی
” بیکار” مگر تمہیں اتنے “بیکار” نہیں ہو جتنا خود کو سمجھتے ہو ایسے اپنے آپ کو خواہ مخواہ انڈراسٹیمیٹ نہیں کرتے مجھے اچھا نہیں لگتا اور یہ “گوری” کون ہے….. ؟؟ نور کے جواب پر بدر نے ایک گہری سانس ہوا کے سپرد کی
(میرے خیال سے اس کی چارجنگ ختم ہو جاتی ہے تب ایسی باتیں شروع کر دیتی ہے بدر نے بڑڑاتے ہوئے نور کی طرف دیکھا)
نور تمہیں اب نیند آ رہی ہے.میرے حساب سے تمہیں اب سو جانا چاہیے. ہم پھر بات کریں گے. بدر نے نور کا ہاتھ پکڑتے ہوئے دروازے کی طرف اشارہ کیا
جا رہی ہوں میں کون سا یہاں رات رہنے آئی ہوں. میں تو بس یہ کہہ رہی تھی کہ میں تمہارے رازی ساتھ راضی نہیں
نور کہتی دروازے کی طرف بڑھ گئی. (اچھی خاصی بات کر رہی ہوتی ہے کہ “پٹری” سے نیچے اتر جاتی ہے. بدر دروازہ بند کرنے کی نیت سے اس کے پیچھے بڑبڑاتا چل دیا.)
“پتری” پتری کا کیا کرو گے …..؟ ؟ دیکھو پلیز اب خود کشی کرنے نہ بیٹھ جانا. مجھے اس قسم کے جذباتی ڈراموں سے سخت نفرت ہے. نور نے مڑتے ہوئے طنز کیا
ہاں کارٹون تو جیسے بہت معلوماتی پروگرام ہوتا ہے. بدر نے دروازہ پکڑتے اقرار کیا
وہ تو ہے. بہت سبق ملتا ہے اگر کوئی سیکھنے والا ہو تو
نور منہ بناتی کمرے سے باہر نکل گئی
پاگل _ بدر دروازہ بند کرتا پلٹا میں پاگل نہیں ہوں. نور زور سے چلائی جی بالکل، میں پاگل ہوں. بدر نے اندر سے آواز لگائی لوگ عشق میں پاگل ہوتے ہیں اور میں “کزن ازم” میں ہائے ری قسمت …..؟ ؟ بدر نے شرٹ اتار کر صوفے پر پھینکی اور گرنے والے انداز میں بیڈ پر گرا. تبھی اس کے موبائل پر میسج ٹون بجی
فورا نیچے دی گئی لوکیشن پر پہنچ موبائل کی سکرین پر رازی کا میسج جگمگا رہا تھا
پھر شرٹ پہننی پڑے گی. ایک تو یہ لوگ مجھے آزاد نہیں رہنے دیتے. اوکے کا میسج کرتے بدر بستر سے اٹھا
🪶🪶🪶🪶🪶
جی فرمائیے حکم!!! ویسے جتنی ایمرجنسی میں آپ نے بلوایا ہے. مجھے نہیں لگتا کہ خیریت ہوگی مگر اخلاقا پوچھ رہا ہوں کہ خیریت ……. ؟؟ بدر نے اپنا موبائل اور چابی ٹیبل پر رکھتے ہوئے رازی سے پوچھا جو کسی گہری سوچ میں ڈوبا اسے دیکھ رہا تھا
بہت معزرت، مگر مجھے آنکھوں کی زبان سمجھ نہیں آتی ورنہ اب تک کنوارا نہ ہوتا. لہذا آپ اپنے منہ سے کوئی گل افشانی کریں جسے میں سمجھ سکوں کہ میں یہاں اتنی رات کو کیوں پایا جا رہا ہوں ……. ؟؟ جب رازی کچھ نہ بولا تو بدر کو تجسس ہوا
یار مجھے اب ناجو بابا پریشان کر رہے ہیں وہ جلد از جلد اس کی موت چاہتے ہیں. انہیں یہ بات سمجھ نہیں آرہی کہ وہ ایک جیتی جاگتی انسان ہے ایک دم ہم اسے کیسے ختم کر سکتے ہیں …… ؟؟ رازی نے آہستہ مگر پریشان کن تاثرات سے کہا
مسٹر رازی!!! ناجو بابا غلط نہیں ہے بلکہ آپ غلط ہیں. مجھے سمجھ نہیں آرہی جب اسے مارنا ہی ہے تو آپ اتنی دیر کیوں لگا رہے ہیں …… ؟؟ بدر نے کرسی سے ٹیک لگاتے ہوئے جواب دیا
اچھا تم بتا دو کیسے ماروں …..؟ ؟ رازی نے سنجیدگی سے پوچھا
میں نے تیرے مسئلے پر بہت ریسرچ کی ہے اور تقریبا سات ایسے طریقے نکالے ہیں جس سے وہ لڑکی مر بھی جائے گی اور تیرا نام بھی نہیں آئے گا. ناجو بابا بھی خوش ہو جائیں گے. مگر تو عمل کرے تب نااااا …..؟ ؟ اپنی بات کے آخر میں بدر نے مایوسی سے سر ہلایا
اچھا ٹھیک ہے تو ایک ایک کر کے مجھے بتاتا جا، میں عمل کرتا جاتا ہوں. بتا سب سے پہلے کیا کروں….. ؟؟ رازی نے ہار مانتے ہوئے پوچھا
یہ ہوئی نا بات، بتاتا ہوں مگر پہلے کچھ کھانے کے لیے تو منگوا
وہ کیا ہے نا کہ گھر سے بھی نور نے دماغ “چاٹ” کر بھیجا ہے تو میرا دل ہے کہ “چاٹ” ہی کھا لیا چائے. بدر کی بات پر رازی نے ماتھا مسلا
گولی کے بارے میں تیرا کیا خیال ہے ……. ؟؟ رازی نے جیب سے سگریٹ کی ڈبیہ نکالتے پوچھا
ہاں یہ خوب رہی، تیرے سے دوست پہ فورا گن نکل آتی ہے اور اس لڑکی پر _ بدر نے منہ بناتے کہا جس پر رازی ہونٹوں میں سگریٹ دباتا مسکرا دیا. اچھا جو دل چاہتا ہے آرڈر کر دے مگر بتا کہ سب سے پہلے کیا کروں …… ؟؟ رازی نے ویٹر کو اشارہ کرتے بدر سے کہا سب سے پہلے تو آپ ان محترمہ کو ہوٹل سے اپنے گھر لے جائیں اور جیسا آپ نے کہا تھا گڑیا کی دوست ہونے کے ناطے اسے آنٹی سے متعارف کروائیں. بدر نے ویٹر کو اپنا آڈر دیا. اچھا پھر …….. ؟؟ رازی نے ویٹر کے جاتے ہی بدر سے کہا پھر کیا آج کل ساون کا موسم ہے. تمام الیکٹرانکس کی اشیاء میں کرنٹ تو آ ہی جاتا ہے. اسے کپڑے دھونے کے بہانے، کپڑے استری کروانے کے بہانے کسی نہ کسی چیز کے ساتھ چپکا دینا اور کوشش کرنا کہ اس وقت گھر میں کوئی نہ ہو. یہ طریقہ واردات جناب عالی بلکل نارمل ہے. کسی کو شک نہیں ہو گا. بدر نے سمجھداری سے آگے جھکتے کہا چلو یہ بھی کر کے دیکھتے ہیں. بدر نے منہ سے دھواں نکالتے سر ہلایا اسی وقت ویٹر آڈر لے آیا. 🪶🪶🪶🪶🪶 ماما آپ کیوں غصے ہو رہی ہیں میں نے آپ کو بتایا ہے نا کہ میری دوست کی کزن ہے. بیچاری بہت غریب ہے. ہاسٹل میں رہنے کے لیے اس کے پاس پیسے نہیں ہیں. اس لیے کچھ دن ہمارے گھر رہے گی پیپرز دے کر چلی جائے گی. رونق لگی رہے گی ویسے بھی سارا دن میں اور آپ اکیلی ہی ہوتی ہیں. ماما پلیز گڑیا پچھلے آدھے گھنٹے سے بانو بیگم کو راضی کر رہی تھی. مجھے سمجھ نہیں آتی یہ بیٹھے بٹھائے تم دونوں بہن بھائی کو کیا دورہ پڑ جاتا ہے. تم نے کہا کہ اس نے یہاں رہنا ہے اور وہ منہ اٹھا کر اس لڑکی کو لینے چلا گیا. نہ جان نہ پہچان، ہمیں کیا پتہ وہ بچی کیسی ہے اور پھر ہم کسی کی جوان اولاد کو اپنے گھر کیوں رکھیں …… ؟؟ بانو بیگم کے وہی سوال جن سے گڑیا تنگ آ گئی تھی. ماما ایک مہینے کی تو بات ہے. آپ پتہ نہیں کیا کیا خدشے پال کر بیٹھی ہوئی ہیں. اگر ہم کسی سے نیکی کریں گے تو ہمیں ثواب ملے گا. گڑیا نے ماں کی توجہ ثواب کی طرف دلائی جانتء تھی کہ اس کی ماں نیکی کر کے بہت خوش ہوتی ہے پتہ نہیں کیوں میرا دل تو مطمئن نہیں ہے مگر اگر تم دونوں بہن بھائی تلے ہوئے ہو تو جیسے دل چاہتا ہے ویسے کر لوں مگر میں اس لڑکی کو ایک مہینے سے اوپر ایک دن بھی برداشت نہیں کروں گی. بانو بیگم کہتی ہوئی کمرے سے باہر نکل گئی جبکہ گڑیا نے خوشی سے موبائل پکڑتے رازی کو میسج کیا بھائی آپ کا کام میں نے کر دیا ہے. اب آتے ہوئے میرے لیے آئس کریم ضرور لیتے آنا. گاڑی ڈرائیور کرتے رازی کو گڑیا کا میسج ملا دیکھو جو باتیں میں نے تمہیں سمجھائی ہیں نا پلیز ان پر عمل کرنا ورنہ میرے اور تمہارے لیے بہت مشکل بن جائے گی. رازی نے گڑیا کا میسج پڑھتے ہانی کی طرف دیکھا ٹھیک ہے میں ویسا ہی کروں گی. ہانی نے بجھے بجھے سے لہجے میں جواب دیا اب کیا ہے اب تو خوش ہو جاؤ. خود ہی کہتی تھی مجھے اپنے گھر لے جاؤ. اب گھر لے کر جا رہا ہوں تو یوں منہ بنایا ہوا ہے …….. ؟؟رازی کو ہانی کا رویہ سمجھ نہیں آیا آپ کے گھر میں بس دو ہی افراد ہیں. ….. ؟؟ ہانی نے یہ جملہ کوئی دسویں بات پوچھا تھا کتنی بار بتاؤں کہ بس میری ایک چھوٹی بہن اور ایک ماں ہے. کہو تو اسٹام پر لکھ دوں. مجھے سمجھ نہیں آرہی زندگی میں بڑے بڑے حادثے ہو جاتے ہیں تم تو خود ناجو بابا کے ڈیرے پر پلی بڑھی ہو وہاں پر کیا کچھ نہیں ہوتا پھر بھی ایک چھوٹے سے واقعے کو تم نے اتنا سیریس لے لیا ہے. رازی کا اشارہ وقار کی طرف تھا. آپ کو وہ واقعہ چھوٹا لگتا ہے…… ؟؟ ہانی نے سنجیدگی سے رازی کی طرف دیکھا دیکھو تم اتنی فضول باتوں میں وقت کیوں برباد کر رہی ہو تم موسم کیوں نہیں انجوائے کرتی ………. ؟؟
دیکھو کتنے مزے کی بارش ہو رہی ہے تم کبھی اس طرح بارش میں لونگ ڈرائیو پر نکلی ہو. نہیں ناااااا، تو پھر اس وقت کو انجوائے کرو بجائے اس کے کہ گزرے ہوئے ایک برے وقت کو یاد کر کے اپنا آج بھی برباد کیا جائے. رازی نے محبت سے کہتے ہوئے ہانی کی طرف دیکھا
آپ اپنے گھر والوں کو سچ سچ کیوں نہیں بتا دیتے ہماری شادی کا …… ؟؟ ہانیہ نے رازی کا موڈ اچھا دیکھ کر پوچھا
لڑکی تم بھول کیوں نہیں جاتی کہ ہماری شادی ہوئی ہے. ہماری شادی نہیں ہوئی. تمہیں ڈیرے سے باہر نکالنے کے لیے بس وہ ایک ہی حل تھا سمجھی _
ہماری کوئی شادی وادی نہیں ہوئی. میری امی میری شادی میری پھپھو کی بیٹی سے کرنا چاہتی ہیں. شاید کچھ دنوں میں ہماری منگنی بھی ہو جائے. رازی نے چڑ کر جواب دیا.
“دل بھی توڑا تو سلیقے سے نہ توڑا تم نے
بے وفائی کے بھی آداب ہوا کرتے. ہیں”
آپ کو اپنی کزن پسند ہے …..؟ ؟ ہانیہ نے باہر گرتی بارش کی طرف دیکھتے ہوئے کہا
میری پسند کا پوچھتا ہی کون ہے ……. ؟؟ زیر لب بڑبڑاتے رازی نے گاڑی کی سپیڈ تیز کی یہ جانے بغیر کہ اس کے الفاظ کسی کو بہت دکھ دے گے ہیں
🪶🪶🪶🪶🪶
جاری ہے.