Kuch Mohabbatein Yun Bhi By Amna Mehmood Readelle50131 Last updated: 30 July 2025
No Download Link
Rate this Novel
Kuch Mohabbatein Yun Bhi
By Amna Mehmood
"کچھ محبتیں یوں بھی نبھائی جاتی ہیں خیال رکھ کر، دعا کر کے ، عزت دے کر" یار مسئلہ یہ نہیں ہے کہ تیری شادی ہو گئی ہے. حیرانگی کی بات تو یہ ہے کہ تجھے بھی کسی نے اپنی لڑکی دے دی .....؟؟ یعنی اب لڑکیوں پر اتنا برا وقت آ گیا ہے کہ تیرے جیسے انسان ساتھ بھی شادی کر لیں گئیں _____ بدر نے انتہائی دکھ سے رازی کی طرف دیکھا جو سگریٹ انگلیوں میں دبائے اسے ہی گھور رہا تھا. خیر اب تُو میرا یاررررر ہے تو مجبوراً تجھے مبارکباد دینا پڑے گی. لڑکی سے ہمدردی اپنی جگہ اور دوستی اپنی جگہ ____ بدر نے ایک ٹھنڈی آہ بھرتے رازی کی طرف قدم بڑھائے. اپنی مبارکباد اپنے پاس رکھ ہاں البتہ ہمدردی اُس سے ضرور کر دینا. اسے ویسے بھی بہت شوق رہتا ہے ہمدردیاں سمیٹنے کا ______ رازی نے کہتے ہوئے آدھ جلا سگریٹ نیچے پھینکا اور شوز سے مسلنے لگا بڑے بڑے ناشکرے دیکھے ہیں مگر تیری تو بات ہی الگ ہے. بدر نے سر نفی میں ہلاتے دوبارہ ریلنگ ساتھ ٹیک لگا لی. اگر مجھے پیسوں کی ضرورت نہ ہوتی تو میں کبھی بھی یہ شادی نہ کرتا. رازی نے کچھ سوچتے ہوئے سمندر کی لہروں کو دیکھا جو ساحل سے ٹکرا رہیں تھیں. ناجو بابا کو اگر تیرے ان سنہرے خیالات کی خبر ہو گئی نااااا تو یاد رکھ ڈیرے پر پھینٹی بڑی پڑتی ہے. بدر نے مسکراہٹ دباتے یاد دلایا میں پھینٹی سے نہیں ڈرتا. رازی نے بیزاری سے جواب دیا. ہاں وہ تو نظر ہی آ رہا ہے. ادھر ناجو بابا نے شادی کا کہا اُدھر جناب غازیان عرف بہادر رازی پہنچ گئے. ویسے ڈرتے تو کسی سے نہیں. بدر کا قہقہ ابھی پورے سے گونجا نہیں تھا کہ ایک زور دار مکے نے اسے چیخ میں بدل دیا.
