970.6K
21

Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Khuwab Ay Dill Bikharne Naw Do (Episode 2)

Khuwab Ay Dill Bikharne Naw Do By Yumna Writes

منہا کی چھوٹی سی فیملی چار لوگوں پر مشتمل تھی ۔

جہاں منہا کے ہونے سے خوشیاں تھی وہ بظاہر لوگوں کو بہت سنجیدہ لگتی تھی لیکن صرف اُنکے لیے جن سےوہ بات کرنا پسند نہی کرتی تھی ۔۔اپنی فیملی کے لیے وہ بالکل محتلف تھی جو بہت چنچل سی شرارتیں کرنے والی اور سب کا احساس کرنے والی تھی ۔۔۔اکثر اُسکی والدہ کو انکی سہیلیاں کہتیں تھیں کہ بہت معصوم اور خاموش ہے انکی بیٹی ۔۔۔معصوم کو تو وہ حضم کر لیتی تھیں لیکن خاموش مزاج وہ بھی منہا۔۔وہ بےچاری بس خاموش سنتی رہتی تھیں کہ کبھی گھر آ کر اسکی شرارتیں دیکھیں۔۔۔

اور صرف انکی سہیلیاں ہی نہیں سب رشتے داروں میں بھی سب سے لاڈلی منہا ہی تھی ۔۔۔۔کیونکہ وہ ہے ہی ایسی تھی سب سے پیار کرنے والی ۔۔حساس سی ۔۔اپنی باتیں دل میں چھپانے والی ۔۔کسی کو اپنا غم نہی بتانے والی صرف ایک ایسی ذات تھی جسکو سب بتاتی تھی اور وہ اُسکی بہت نزدیکی دوست” کشف” تھی جس سے وہ سب شیئر کرتی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

__________________________

منہا بیٹا اُٹھ جاؤ مدرسہ نہی جانا کیا دیر ہو رہی ہے ؟؟

مما بس اٹھتی ہوں تھوڑی دیر سونے دیں ۔۔۔اُٹھ جاؤ تم نے آج دوستوں کے ساتھ جانا نہیں ہے ہوٹل جلدی جاؤ گی تو چھٹی لے کر جلدی آ جانا ۔۔۔

نہیں آج مجھے نہیں جانا آج اسکول ہی جاؤنگی اُنکے پاس وہ اٹھتی بولی۔۔۔

“افف مما پہلے کیوں نہی یاد کروایا آج تو فیئر ویل ہے مریم کی مجھے ریڈی بھی ہونا ہے ابھی”

وہ جلدی سے اٹھی اور فریش ہونے چلی گئی ۔۔۔۔آج اُسکی دوست کا لاسٹ ڈے تھا اسکول میں اُسکی شادی ہونے والی تھی اسی لیے سب دوستوں نے مل کر گھومنے کا پلان بنایا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔

اللہ حافظ مما آج دیر ہو جائے گی آنے میں پریشان مت ہوئیے گا آ جاؤنگی جلدی کہتی وہ اپنی دوستوں سے ملنے نکلی سب مل کر ہوٹل گئے وہاں چھوٹی سی سلبریشن کی اور وہاں سے بہت اچھے موڈ میں کھانا کھا کر اپنے اپنے گھر آ گئیں۔۔۔۔بس اب سبکو انتظار تھا اُسکی شادی میں جانے کا

ایسے ہی وقت گزرتا گیا اور بلاآخر وہ دن بھی آ پہنچا جب وہ سب مل کے شادی کے فنکشن میں گئے ۔۔۔۔۔۔۔یار ابھی تک یہ مریم کیوں نہی آئی مجھے تو گھر والے لینے آ جائیں گے۔۔۔ منہا نے تنگ آ کر کہا جو آدھے گھنٹے سے دلہن کے انتظار میں بیٹھی ہوئی تھی۔۔۔

آ جاتی ہے یار ابھی ۔۔۔۔وہ دیکھ آ گئی ۔۔۔۔۔اُٹھ اب مل کر آتے ہیں اسے منہا اور اُسکی دوست اٹھی اور گفٹ لے کر برائیڈل روم کی طرف چل دی۔۔۔۔

____________________

اچانک سے کوئی اس سے ٹکرایا جس کے نتیجے میں گفٹ اُسکے ہاتھ سے چھوٹ کے نیچے گرا ۔۔۔۔

مقابل فون کان کے ساتھ لگائے اپنی شاندار پرسنالٹی کے ساتھ آ رہا تھا اچانک صورتحال سے دونوں ہی گبھرا گئے۔۔۔۔

ہیلو مس آپ ٹھیک ہیں ؟

حمزہ اپنے سامنے جھکی چھوٹی سی لڑکی کی جانب متوجہ ہوا جو نیچے جُھکی ہوئی کچھ اٹھا رہی تھی ۔۔اُسکا چہرہ جُھکے ہونے کی وجہ سے نظر نہی آ رہا تھا۔۔۔۔

لیکن جیسے ہی منہا نے اپنا چہرہ اٹھایا حمزہ دیکھتا ہی رہ گیا ۔۔۔۔۔

بلیک کلر کا فراک پہنے ڈوپٹہ سر پر سلیقے سے لیے گورا رنگ، گھنی لمبی جُھکی پلکیں ،گلابی ہونٹ ۔۔ہلکے سے میک اپ میں وہ بہت پیاری لگ رہی تھی ۔۔۔حمزہ کچھ لمحے کے لیے اُسے دیکھتا ساکت رہ گیا ۔۔۔۔

ایک تو وہ حسین

اوپر سے کالا لباس ۔۔۔۔۔۔واللہ

Excuse me ۔۔۔۔۔۔

آپ کو کہیں لگی تو نہی۔۔۔۔ سوری میں اپنی فرینڈ سے بات کر رہی تھی تو دیکھا نہی آپکو۔۔۔۔وہ معذرت کرتی ہوئی بولی۔۔۔۔۔۔

ایکچولی میں اپنی دوست سے ملنے کے لیے اتنی ایکسائیٹڈ تھی کہ آپ کو دیکھ نہیں سکی ۔۔۔۔۔

I’m really very sorry again!!!!!

اسکے بولنے کے انداز پر حمزہ کو اعتراف کرنا پڑا کے اس سے زیادہ معصوم کوئی نہیں اس دنیا میں۔۔۔۔

No i am sorry ..its my mistake

حمزہ اُسے دیکھتا بولا

منہا its ok کہتے چلی گی ۔۔۔اور وہ وہاں کھڑا اسے دور جاتا دیکھتا رہا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔