No Download Link
Rate this Novel
Episode 9
ابھی باس کے روم میں زوردار دھماکہ ہونے والا ہے ثنا ڈئیر …..
وہ ثنا کے سامنے بیٹھتے ہوئے بولی تو ثنا نے ناسمجھی سے اسے دیکھا جو کے بہت ہی خوش لگ رہی تھی آج
تبھی انہیں پیوئن اپنی طرف آتا ہوا دیکھائی دیا اس نے ثنا کی جانب دیکھ کر اپنی ایک آنکھ جھپکائی تو ثنا نے اسے بیوقوفوں کی طرح دیکھا
مس خان !!!
آپ کو باس اپنے کیبن میں یاد کر رہے ہیں ۔۔۔
پیوئن نے اپنی بتیسی دیکھاتے ہوئے اس سے کہا تو اس نے حیرت سے پیوئن کو دیکھتے ہی پیچھے مڑ کر ثنا کی جانب دیکھا
یار !!!باس کیوں یاد فرما رہے ہیں اب مجھے میں نے تو انہیں فائل میل کے ذریعے ان کے پاس پوسٹ کر تو لیا تھا میں نے ۔۔۔
اس نے ثنا سے کہا تو ثنا نے اپنے کندھے اچکاتے ہوئے لاعلمی کا اظہار کیا تو اس نے بھی اپنے قدم باس کے روم کی جانب ڈرتے ہوئے بڑھائے جب وہ باس کے کیبن کے سامنے آکر رکھی تو ایک لمبی سانس خارج کر کے اس نے اپنی آنکھیں بند کر کے اپنا ہاتھ گلاس وال پر رکھ کر اسے آہستہ سے کھولتی چلی گئی اور جب گلاس وال پورا کھول گیا تو اس نے اپنی آنکھیں کھول کر سامنے دیکھا تو ایس کے مزے سے کافی کے چسکے لے رہا تھا یہ دیکھ کر اس کے آنکھوں میں ایک دم سے ایک شیطانی چمک نظر آئی ایس کے کو۔۔ تو “ایس کے ” کے بھی لبوں نے ایک مسکراہٹ چمکنے لگی جیسے دیکھ کر وہ جل کر رہ گئی تھی
کومینگ ۔۔۔”مسسز خان “میں آپ ہی کا انتظار کر رہا تھا ۔۔۔پلیز نہ بیٹھے یہاں ۔۔۔۔
شرارت سے ایس کے نے اس کی جانب دیکھ کر اپنے ہاتھوں سے سامنے والی چئیر کی طرف اشاره کرتے ہوئے کہا
“No thanks Mr Sk “
میں ایسے ہی ٹھیک ہوں ۔۔۔سر آپ نے مجھے بولایا تھا
ناگواری سے ایس کے کو جواب دینے کے بعد اس نے باس سے پوچھا
مس خان !!!
آپ کو میں نے نہیں ایس کے صاحب نے بولایا تھا ۔۔۔
باس نے جبرن مسکرا کر ایس کے کی جانب دیکھا تو ایس کے نے بھی اپنی نظروں سے جسے اسے دھمکی دی ہوں ایس کے کی نظروں سے خوفزدہ ہو کر باس نے جلدی سے اپنا دوسرا ہاتھ چھپا لیا اور وہ کب سے ان دونوں کے نین مٹکوں کو سمجھنے کی کوشش میں پوری کی پوری ایس کے کی جانب جھک گئی تھی وہ ایس کے اسے اس طرح اپنی طرف جھکتے دیکھ کر ایس کے نے بھی موقع کا فایدہ اٹھایا اور اپنے گال اس کے گال سے ٹکرائے تو یکدم سے اس کی اس حرکت پر وہ جلدی سے پیچھے ہو کر اسے حیرت سے دیکھنے لگی جو کہ اب آرام دہ انداز میں کرسی سے ٹیک لگائے اس کی جانب دیکھنے میں مصروف تھا حیرت تو انصاری صاحب کو بھی ہوئی تھی اسے اس طرح کھلے عام یہ حرکت کرتے ہوئے ۔۔۔۔
“How dare you touch me”
اس نے چلاتے ہوئے ایس کے کی جانب دیکھا جو کے اب اس کی جانب بڑھ رہا تھا اسے اپنی طرف بڑھتے ہوئے دیکھ کر وہ پیچھے ہونے لگی اور ایس کے اسے اس طرح ڈر کر پیچھے کی جانب بڑھتے ہوئے دیکھ کر مسکرانے لگا
ایسے !!! بلکل ایسے چھوا تھا تم کہوں تو میں ابھی پورا tiriler کر کے دیکھتا ہوں تمہیں مسسز خان ۔۔۔
وہ جو خوف سے اپنی آنکھیں بند کر کے دیوار کے ساتھ چھپکی ہوئی کھڑی تھی تب ہی اپنے نزدیک اس کی آواز سن کر اس نے اپنی آنکھیں کھول کر اس نے سامنے دیکھا ۔۔۔جو کے چند انچ کے فاصلے پر کھڑا اسے دیکھنے میں مصروف تھا
“واٹ تم کیا کہہ رہے ہوں “۔۔۔تمہارا دماغ تو خراب نہیں ۔۔۔۔
اس نے ایک دم سے چلا کر اس سے کہا
میں نے tiriler کی بات کی ہے تم سے دماغ کی نہیں تم کہوں تو ابھی بھی ہمارا روم اس tiriler کے لیے کافی ہے ۔۔۔کیوں ٹھیک کہا ناں میں نے مسسز خان
ایس کے نے شرارت سے دیکھ کر اسے کچھ اشارہ کیا۔۔۔ تو اس کا اشارہ سمجھ کر اس کی آنکھیں خوبخود شرم سے جھکنے پر مجبور ہوئی تھی ایس کے کا سارا سحر انصاری صاحب کے آواز نے تھوڑا تو انہوں نے انصاری صاحب کی جانب دیکھا جو کہ نیچے جھکے اپنا ایک ہاتھ اپنے پیٹ پر رکھے بہت زور سے چلا رہے تھے اس نے حیرت سے ایس کے کی جانب دیکھا جو کہ پوری طرح نیچے جھکے انصاری صاحب کی طرف متجوجہ تھا اسے صحیح سلامت دیکھ کر وہ یکدم سے حیران ہوگئی تھی
(اس کا مطلب ہے ۔کہ وہ کافی اس بد روح نے نہیں باس نے پیا ہے ۔۔۔۔oh my God )
ٹھیک سمجھا تم نے وہ کافی میں نے نہیں مسٹر انصاری صاحب نے پیا ہے ۔۔۔۔
ایس کے نے کچھ دیر پہلے والا واقع یاد کیا تو اسکی مسکراہٹ اور گہری ہونے لگی کچھ دیر پہلے ایس کے نے اس کی ساری کاروائی اپنے آنکھوں سے دیکھی تھی جو کے کافی میں کچھ ڈالتے ہوئے اس میں چمچہ ہلا کر ٹرے پیوئن کہ ہاتھوں میں تھاما کر اس کے آنکھوں کے سامنے ایک نوٹ لہرانے لگی اور ایس کے کو اس کی ساری پلین کا علم اس پیوئن کو بہت سارے نوٹ دے کر اس سے سب اگلوانے کہ بعد ایس کے نے ایک زبردست پلان بنایا اور پیوئن کو بیھج کر اسے یہاں بولایا
🤭🤭🤭
