Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Kesa Yeh Ishq Hai by Anam Sana

"تمہں کیسی لڑکی چاہیے اسال" ہانیہ نے اسال سے پوچھا ۔۔۔۔ آج چھٹی کا دن تھا اور سب ہی باہر لان میں بیٹھے تھے ان کے دادا ان کے ساتھ بیٹھے تھے ۔۔۔۔۔
"مجھے ایسی لڑکی چاھئے
جو کرکرے کی طرح ٹیڑھی ھو پرمیری ھو" اسال نے شوخی سے جواب دیا ۔۔۔۔ اور ساتھ ہی سب ہنس پڑے ۔۔
"مان بھائ آپ کو کیسی لڑکی پسند ہے ۔۔۔؟ ہانیہ نے مان سے پوچھا جو دادا کے پاس بیٹھا چائے پی رہا تھا
"مجھے ان فضول باتوں سے دور رکھو" مان نے مایا کو دیکھ کر کہا جو اس کو اشتیاق سے دیکھ رہی تھی ۔۔۔۔
"ہاں مان بتاو نا تمھے کیسی لڑکی پسند ہے ۔۔۔؟ مایا نے بھی پوچھا
اسال بھی بولا "ہاں بتاو بھائ کیسی لڑکی پسند ہے ۔۔۔؟
"دادا جی " مان نے مدد طلب نظروں سے اپنے دادا جی کو دیکھا ۔۔۔
دادا جی نے اپنے کندھے اچک دئے بولے" بیٹا یہ تمہارا اپنا مسئلہ ہے ۔۔۔۔"
آخر ہار مانتے ہوۓ مان بولا
"مجھے ایسی لڑکی پسند ہے جو اپنے آپ کو چھپا کر رکھتی ہو اپنی نمائش کرتی نا ہو ۔۔۔۔ جیسے محرم اور نا محرم میں فرق پتا ہو ۔۔۔" اور آخری بات اس نے مایا کو دیکھ کر کہی جو اب بھی ڈوپٹے سے بے نیاز بیٹھی تھی ۔۔۔۔
"بھائ وہ تو آپ نے بتایا ہی نہیں جو آپ نے مجھے بتایا تھا " اسال آخر بول پڑا جو کافی ٹائم سے چپ تھا ۔۔۔
"کیا " مایا جلدی سے بولی ۔۔۔ کیوں کو مان کی پہلی کوئی بھی بات اچھی نہیں لگی تھی ۔۔۔۔
"وہی نیلی آنکھیں ہونٹ کے پاس تل " اسال شرارت سے بولا
"اسال۔ ۔۔۔۔۔۔۔" مان غصے سے بولا
اور اسال زبان چرا کر بھاگ گیا ۔۔۔۔۔
"بیٹا یہ کیا کہہ رہا تھا "دادا جی نے مان سے پوچھا ۔۔۔۔۔مان کو سمجھ نہیں آیا کہ کیا جواب دے ۔۔۔ وہ بھی اس کے پیچھے بھاگ گیا ۔۔۔
مایا اور ہانیہ اس کو دیکھ کر رہ گی کیوں کے ان دونوں کو کچھ بھی نہیں پتا تھا ۔۔۔۔۔
"اسلام علیکم چھوٹی بی بی " خان بابا نے اس کو مخاطب کیا
"آپ ۔۔۔۔؟؟؟؟" بیا نے ان کو سوالیہ نظروں سے دیکھا ۔۔۔
"میں خان بابا ہوں چھوٹی بی بی آپ کو لینے آیا ہو ۔۔۔ صاحب نے پہلے ہی فون کر کے ہم کو بتا دیا تھا ۔۔۔۔۔۔
"اوہ اچھا آپ ہیں خان بابا ۔۔۔" بیا نے اان کو کہا ۔۔۔
"جی " خان بابا نے بس اتنا ہی کہا
خان بابا نے اس کا سامان کار میں رکھا اور بیا کار میں بیٹھ گی ۔۔۔۔۔
تھوڑے ہی وقت کے بعد بیا گھر پہنچ چکی تھی سب ملازمین نے اس کا استقبال کیا ۔۔۔۔
بیا یہ سب دیکھ کر بہت خوش ہوئی ۔۔۔۔
بیا گھر کے اندر آئ تو بہت اداس ہوئی کیوں کے یہاں اس کا بچپن گزرا تھا ۔۔۔۔۔ وہ اور اس کی ماما اور بابا کتنے سکون سے رہتے تھے ۔۔۔۔۔ ایک حادثے نے ان کی زندگی بدل دی ۔۔۔۔
"چھوٹی بی بی کھانا کھائیں گی "مائی نے بیا کو کہا
"ہاں ۔۔۔۔"بیا نے اسے جواب دیا جیسے ابھی خواب سے جاگی ہو ۔۔۔
"آپ ابھی کھانا کھائے گی" مائی نے دوبارہ پوچھا ۔۔
"نہیں ابھی میں کمرے میں جا کر آرام کرو گی ۔۔۔ "
"ٹھیک ہے چھوٹی بی بی " اس کے بعد بیا اپنے روم میں چلی گی ۔۔۔۔۔۔
وہ واش روم گی اور فریش ہو کر واپس آگی اور آکر بیڈ پر لیٹ گی ۔۔۔
بیا تھکی ہوئی تھی اس لئے جلدی سو گی اور صبح یونیورسٹی بھی جانا تھا ۔۔۔۔
‏ہم بارگاہِ عشق میں مقبول یوں ہوئے
خود سے بچھڑ گئے تیری قربت کے شوق میں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *