Jeena Hi Tu Hai by Zaroom NovelR50550 Last updated: 26 February 2026
Rate this Novel
Jeena Hi Tu Hai (Episode 01)Jeena Hi Tu Hai (Episode 02)Jeena Hi Tu Hai (Episode 03)Jeena Hi Tu Hai (Episode 04)Jeena Hi Tu Hai (Episode 05)Jeena Hi Tu Hai (Episode 06)Jeena Hi Tu Hai (Episode 07)Jeena Hi Tu Hai (Episode 08)Jeena Hi Tu Hai (Episode 09)Jeena Hi Tu Hai (Episode 10)Jeena Hi Tu Hai (Episode 11)Jeena Hi Tu Hai (Episode 12)Jeena Hi Tu Hai (Episode 13)Jeena Hi Tu Hai (Episode 14,15)Jeena Hi Tu Hai (Episode 16,17)Jeena Hi Tu Hai (Episode 18)Jeena Hi Tu Hai (Episode 19)Jeena Hi Tu Hai (Last Episode)
Jeena Hi Tu Hai by Zaroom
صادان نے شاہ میر کی دیکھ بھال کے لئے بوا رکھ لی تھی ، نرمین نے آنے سے صاف انکار کر دیا تھا وہ بچیوں کو میرب کے گھر سے لے آیا تھا ، اُسکے بھائیوں نے صادان کو فون کر کے لے جانے کا کہا تھا ، خود وہ آفس جانے کے بجائے گھر سے ہی کام کر رہا تھا ، پہلے اُسکی ماں ساتھ رہتی تھی تو نرمین اور وہ اکثر ہی باہر گھومنے جایا کرتے تھے مگر پچھلے سال اُنکی وفات کے بعد اُسے بچیوں کو لے کر تشویش رہتی تھی ، ماں کی خواہش اور اپنی مرضی سے ہی بیٹے کی لیے اُس نے دوسری شادی ضرور کی تھی مگر بیٹیوں سے کبھی غافل نہیں ہوا تھا نابی جو چھوٹی تھی ماں کے بغیر نہیں رہ سکتی تھی اُسکا خرچہ باقاعدگی سے میرب کو دیتا تھا اور نابی کو ملنے کے لئے اپنے پاس بھی لایا کرتا تھا ،
صادان کے تین اور بہن بھائی تھے ایک بھائی اور دو بہنیں سب اپنے گھروں میں خوش رہ رہے تھے ، بیٹا نہ ہونے پر جن سب نے اُس کو شادی کے لیے زور دیا تھا ، شاہ میر کی پیدائش کے بعد اور نرمین کے نہ ہونے کے باوجود بھی اُسکی مدد کرنے کوئی نہیں آیا تھا ۔
بابا کھانا لگ ہے آپ آ جائیں ،، نور کی آواز پر خیالوں سے نکلا اور حقیقت کی دنیا میں آیا
اوکے بیٹا آپ اور آمنہ شروع کریں میں ہاتھ دھو کر آتا ہوں ،،۔
ٹھیک ہے بابا ہم انتظار کر رہی ہیں ،، کہتی ایک نظر شاہ میر پر ڈالتی باہر نکل گئی
اُس بچے نے نہ اپنا جنس خود چنا تھا نہ ہی اس گھر میں پیدا ہونا مگر اس کے ساتھ کیسا سلوک ہو رہا ہے ، دس سالہ وہ لڑکی اُس ان چاہے بچے کے لئے بُرا محسوس کر رہی تھی اُسکا تو قصور نہیں تھا
