Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Episode 15

کالیا تو واپس کب آرہا ہے۔۔۔۔؟ ٹائیگر نے کالیا سے پوچھا۔۔۔۔
کالیا کچھ دنوں کے لیے شہر سے باہر گیا تھا۔۔۔۔
کام سارا ہو گیا ہے آج کا دن یہاں ہی رکوں گا اور رات کو نکلو گا۔۔۔۔۔!! کالیا نے عام سے لہجے میں کہا۔۔۔۔
میرے کو لگتا ہے تجھے ابھی نکل جانا چاہیے۔۔۔۔!!! ٹائیگر نے کہا۔۔۔
کیا ہوا ہے ٹائیگر۔۔۔۔؟؟ کالیا نے پریشانی سے پوچھا۔۔۔۔
تیری بلبل ہسپتال میں ہیں اس کی حالت بہت تشویشناک ہے۔۔۔۔!!!
اور اب میرے کو نا پوچھ کہ مجھے کیسے معلوم ہوا
مجھے سب معلوم ہوتا ہے۔۔۔۔!!! ٹائیگر نے کہا۔۔۔۔
ٹائیگر ہو سکتا ہے وہ کوئی اور ہو میری بلبل نا ہو۔۔۔۔؟؟؟ کالیا نے پریشانی سے کہا۔۔۔۔
اس کا نام حجاب ہے اب تو واپس آجا پھر بات کرتے ہیں۔۔۔۔!!! ٹائیگر نے کہہ کر فون بند کر دیا۔۔۔۔
💖————💖
اسد حجاب کو ہسپتال لایا تھا اور گھر والوں کو بھی بتا دیا تھا۔۔۔۔ سب لوگ بہت پریشان تھے حجاب کی حالت بہت خراب تھی۔۔۔۔ خون بھی بہت زیادہ بہہ گیا تھا۔۔۔۔
آپریشن تھیٹر سے ڈاکٹر باہر آیا تھا سب سے پہلے اسد نے ڈاکٹر سے پوچھا تھا۔۔۔۔
ڈاکٹر میری بیوی اب کیسی ہے۔۔۔۔۔؟؟ وہ ٹھیک تو ہے نا۔۔۔۔؟؟ اسد بےچینی سے پوچھا۔۔۔
اس کا دل بہت زور سے دھڑک رہ تھا۔۔۔۔
دیکھئے آپ کی وائف کا خون بہت زیادہ 3 بہہ گیا ہے۔۔۔۔ ہم نے پوری کوشش کی ہے۔۔۔۔ اور آپ سب دعا کریں آپ کی وائف کو دعاؤں کی زیادہ ضرورت ہے۔۔۔۔۔
ابھی تک تو وہ بے ہوش ہیں لیکن چوبیس گھنٹوں کے اندر ان کا ہوش میں آنا بہت ضروری ہے اگر ایسا نا ہوا تو وہ کوما میں بھی جاسکتی ہے۔۔۔۔!!!
اور کافی اونچائی سے گرنے کی وجہ سے ان کی ایک ٹانگ بھی فریکچر ہو گئ ہے آپ سب دعا کریں۔۔۔۔!!!
ڈاکٹر نے پروفیشنل انداز میں کہا اور اسد کا کاندھا تھپتھپا کر وہاں سے چلا گیا۔۔۔۔
سجل (حجاب کی ماما) کا رو رو کر برا حال ہو گیا تھا۔۔۔۔
زین احد تم دونوں میرے ساتھ آؤ۔۔۔۔!! میر نے دونوں کو کہا۔۔۔۔
اور تینوں ہسپتال سے باہر آ گئے۔۔۔
زین حجاب یونیورسٹی گئی تھی تو وہ وہاں سے ہوٹل کیسے پہنچی۔۔۔۔؟؟؟ میر نے سنجیدگی سے پوچھا۔۔۔۔
میں نے سب معلوم کروایا ہے یہ اےڈی کے آدمی کا کام ہے۔۔۔۔
جس آدمی نے حجاب کو اغوا کیا تھا اسے ہم نے پکڑ لیا ہے لیکن اس کا کہنا ہے کہ حجاب غلطی سے اغوا ہوئی ہے۔۔۔۔ وہ کسی اور لڑکی کو اغوا کرنا چاہتے تھے۔۔۔۔!! زین نے میر کو کہا۔۔۔۔
احد تم پتہ لگاؤ کہ کون ہے وہ جس نے بیسٹ کے گھر کی عزت پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی ہے
اسے میں بہت بری موت دو‌ں گا۔۔۔۔!!! میر نے غصے سے کہا۔۔۔۔۔
ٹھیک ہے تمہیں رات تک ساری ڈیٹیل مل جاۓ گی۔۔۔۔!! احد نے کہا اور وہاں سے چلا گیا۔۔۔
زین سب یہاں پر ہے لیکن کبیر نظر نہیں آیا وہ کہاں ہے۔۔۔۔۔؟ میر نے زین کی طرف دیکھتے ہوئے پوچھا۔۔۔۔۔
پتہ نہیں اس کا فون بند جا رہا ہے۔۔۔۔!! زین نے کہا۔۔۔۔
یہ لڑکا کرنا کیا چاہ رہا ہے۔۔۔۔؟؟؟
میر نے منہ میں بڑبڑاتے ہوئے کہا اور ہسپتال کے اند چلا گیا۔۔۔۔
💖————💖
جان تم ٹھیک ہو مجھے تو لگ رہا ہے تم کسی بات کو لے کر سٹریس ہو۔۔۔۔؟؟؟
روز نے وائن کا گلاس کبیر کو پکڑاتے ہوۓ پوچھا
جو کسی گہری سوچ میں غرق تھا۔۔۔۔
ہاں پریشان تو ہوں میں لیکن وہ پریشانی میں تمہیں بتا کر تمھارا موڈ خراب نہیں کرنا چاہتا۔۔۔۔
کبیر نے وائن کا گلا لبوں سے لگاتے مسکراتے ہوئے کہا۔۔۔۔
روز کے ہونٹوں پر مسکراہٹ آگئ تھی۔۔۔۔ روز نے کالے رنگ کا شارٹ ٹاپ پہنا ہوا تھا۔۔۔۔ جس میں بقول کبیر کے روز بہت ہاٹ لگ رہی تھی۔۔۔۔ لیکن اگر کبیر کی جگہ کوئی اور انسان ہوتا تو روز کو واہیات ضرور کہتا۔۔۔۔ جو اپنے جسم کی نمائش کرنے کو فیشن کہتی تھی۔۔۔۔۔
روز ایک تم ہی ہو جو مجھے سمجھتی ہو۔۔۔۔ اور مجھے اب کسی اور کی ضرورت بھی نہیں ہے۔۔۔۔!!! کبیر نے روز کو مزید اپنے قریب کرتے مدہوشی میں کہا۔۔۔۔۔
دونوں میں فاصلہ نا ہونے کے برابر تھا۔۔۔۔ اس سے پہلے دونوں ایک دوسرا میں کھو جاتے روز کا موبائل رنگ ہوا تھا۔۔۔۔
کبیر بدمزہ ہو کر پیچھے ہو گیا تھا اور دوبارہ وائن پینے لگا تھا۔۔۔۔
زید مجھے کیوں کال کر رہا ہے۔۔۔۔؟؟ روز نے حیرانگی سے کہا۔۔۔
کیا۔۔۔۔؟؟ زید دکھاؤ مجھے میں بات کرتا ہوں۔۔۔!! کبیر نے کہا اور فون کان سے لگایا۔۔۔۔
اب فون کیوں کر رہے ہو۔۔۔۔؟ تم دونوں نے تو مجھ سے بات نا کرنے کا کہاں تھا اب روز کو کال کرنے کا مطلب۔۔۔۔۔؟ کبیر نے فون کان سے لگاتے ہوئے کہا۔۔۔۔
نا تو مجھے تمھاری واہیات روز سے بات کرنے میں دلچسپی ہے اور نا ہی تم سے۔۔۔۔ اگر پاپا مجھے کال کرنے کا نا کہتے تو میں تمھاری تھرڈ کلاس گرل فرینڈ کو کبھی کال نا کرتا۔۔۔۔۔!!
حجاب کی حالت بہت خراب ہے وہ ہسپتال میں ہے اگر آپ اپنی روز سے فری ہے تو ہسپتال تشریف لے آۓ۔۔۔۔۔!!!
زید نے ہسپتال کا نام بتایا اور بنا کبیر کی سنے فون بند کر دیا۔۔۔۔
کبیر ابھی بھی فون کان سے لگاۓ بیٹھا ہوا تھا اسے زید کے لہجے نے بہت تکلیف دی تھی۔۔۔۔ لیکن حجاب کو کیا ہوا تھا۔۔۔۔؟ یہ تو ہسپتال جاکر ہی معلوم ہونا تھا۔۔۔۔
روز مجھے ایک ضروری کام ہے میں چلتا ہوں۔۔۔!! کبیر نے اپنا فون اور گاڑی کی چابیاں اٹھائی اور باہر کی طرف بھاگا تھا۔۔۔۔
💖————💖
کالیا کا بس نہیں چل رہا تھا کہ اُڑ کر حجاب کے پاس پہنچ جاۓ۔۔۔۔۔ لیکن سب سے پہلے کالیا ٹائیگر کے پاس آیا تھا۔۔۔۔
ٹائیگر کس نے میری بلبل کے ساتھ ایسا کیا ہے۔۔۔۔؟ کالیا نے غصے سے پوچھا۔۔۔
اےڈی کے پارٹنر عدنان نے۔۔۔۔!!! ٹائیگر نے سیگرٹ کا گہرا کش لیتے ہوۓ کہا۔۔۔۔۔
میں اس کمینے کی جان لے لوں گا۔۔۔۔!!! کالیا نے غصے سے کہا اور باہر جانے لگا جب ٹائیگر نے کہا۔۔۔
کہاں جارہے ہو۔۔۔۔؟ کالیا نے مڑ کر ٹائیگر کو دیکھا۔۔۔
تم جانتے ہو ٹائیگر۔۔۔۔!!! کالیا نے غصے سے کہا۔۔۔۔
تمہیں باہر جانے کی ضرورت نہیں ہے۔۔۔۔!!! ٹائیگر نے کہا۔۔۔۔
کیا مطلب۔۔۔۔؟؟؟ کالیا نے آنکھیں میں حیرت لیے پوچھا۔۔۔۔
ٹائیگر نے اپنے آدمی کو اشارہ کیا جو عدنان کو اند لے آیا تھا۔۔۔۔
عدنان کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے اور اس کے چہرے پر کالا کپڑا ڈالا ہوا تھا۔۔۔۔۔
ٹائیگر نے عدنان کے چہرے سے کالا کپڑا ہٹایا تھا۔۔۔۔
عدنان کے منہ پر بھی ٹیپ لگی ہوئی تھی جیسے ٹائیگر نے کھینچ کر اُتارا تھا۔۔۔۔
عدنان درد سے بلبلا اٹھا تھا۔۔۔۔
کون ہو تم لوگ اور کیوں مجھے یہاں لاۓ ہو۔۔۔۔؟؟ عدنان نے چلاتے ہوئے. پوچھا۔۔۔۔
اس سے پہلے کالیا آگے بڑھتا ٹائیگر نے اسے ہاتھ کے اشارے سے روک دیا تھا۔۔۔۔
تم نے حجاب کو اغوا کیوں کروایا۔۔۔۔؟؟ ٹائیگر نے سرد لہجے میں پوچھا۔۔۔
مجھے نہیں معلوم حجاب کون ہے۔۔۔۔؟ عدنان نے کہا۔۔۔
ٹائیگر نے ایک گھونسا عدنان کے منہ پر مارا تھا جس کے منہ سے خون نکلنے لگا تھا۔۔۔۔۔
جو بھی ہوا غلط فہمی سے ہوا ہے میں کسی حجاب کو نہیں جانتا تھا۔۔۔۔ وہ غلط سے وہاں لائی گئ تھی۔۔۔۔!! عدنان نے جلدی سے کہا۔۔۔۔
اسے ٹائیگر اور کالیا کی شکلیں دیکھ کر خوف آہا تھا۔۔۔۔
اگر وہ غلطی سے آئی تھی تو اسے واپس چھوڑ کے آنا چاہیے تھا۔۔۔ لیکن تمھارے اندر کا شیطان جاگا اور تم نے اُسے نوچنے کی کوشش کی۔۔۔۔ اور کس لڑکی کو اغوا کرنے والے تھے تم۔۔۔۔؟؟؟ ٹائیگر نے غصے سے گھورتے ہوئے پوچھا۔۔۔۔
میں اےڈی کو نیچا دکھانا چاہتا تھا۔۔۔ جس لڑکی کو اےڈی پسند کرتا ہے میں اس لڑکی کو اغوا کروانا چاہتا تھا لیکن میرے آدمی سے غلطی ہو گئ۔۔۔۔!!! عدنان نے کہا۔۔۔
اےڈی کس لڑکی کو پسند کرتا ہے۔۔۔۔؟؟؟ ٹائیگر نے عدنان کے سامنے کھڑے ہوتے ہوۓ پوچھا۔۔۔۔
نور اس لڑکی کا نام نور ہے جیسے اےڈی پسند کرتا ہے۔۔۔۔!!! عدنان نے جلدی سے کہا۔۔۔
نور کا نام سن کر ٹائیگر کی رگیں غصے سے تن گئ تھیں۔۔۔۔
کالیا اب تمہیں اس کے ساتھ جو بھی کرنا ہے کرو۔۔۔۔ اور ہاں اس نے تیری بلبل کے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی تھی۔۔۔۔ اور اس لڑکی نے اپنی عزت بچانے کے لیے چھلانگ لگا دی۔۔۔۔۔!!
ٹائیگر نے رخ موڑتے ہوۓ کالیا کو کہا۔۔۔۔ کالیا غصے میں عدنان کی طرف آیا تھا۔۔۔۔ جب عدنان نے چلاتے ہوئے کہا۔۔۔
میرے پاس کوئی نا آۓ تم لوگ میرے ڈیڈ کو جانتے نہیں ہو وہ تمہیں چھوڑے گے نہیں۔۔۔۔!!! عدنان نے دھمکی دیتے ہوئے کہا۔۔۔۔
تجھ سے بھی زیادہ بری حالت تیرے بڈھے باپ کی کروں گا میں لیکن ابھی تیری باری ہے۔۔۔۔!!! ٹائیگر نے غراتے ہوۓ کہا۔۔۔۔
پلیز مجھے معاف کر دو مجھ سے غلطی ہو گئ ہے پلیز۔۔۔۔!! عدنان کو جب لگا کہ یہ لوگ اسے نہیں چھوڑیں گے تو گڑگڑاتے ہوۓ کہا۔۔۔۔
کالیا آنکھوں میں خون لیے عدنان پر ٹوٹ پڑا تھا کالیا نے عدنان کو اتنا مارا کہ اب عدنان سے ہلا بھی نہیں جارہا تھا۔۔۔۔
عدنان کے جسم سے جگہ جگہ سے خون نکلنے لگا تھا۔۔۔۔۔
ٹھنڈا پانی لے کر آؤ۔۔۔۔!! کالیا نے دھاڑتے ہوۓ سامنے کھڑے آدمی کو کہا جو پانی لینے بھاگا تھا۔۔۔۔
ٹائیگر اپنے ایلکس کے ساتھ بیٹھا کالیا کو دیکھ رہا تھا۔۔۔۔ وہ آدمی ٹھنڈا پانی لے آیا تھا۔۔۔
کالیا نے سارا ٹھنڈا پانی عدنان پر ڈال دیا تھا وہ جو بےسدھ پڑا تھا ایک دم تکلیف سے چلانے لگا تھا۔۔۔
ابھی بھی کالیا کے دل میں ٹھنڈ نہیں پڑی تھی اگر اس نے حجاب کے پاس نا جانا ہوتا تو عدنان کو مزید تکلیف دیتا۔۔۔۔
کالیا نے تیز دھار والا چاقو پکڑا اور عدنان کے گلے پر پھیر دیا۔۔۔۔۔
خون فوارے کی طرح باہر آیا تھا اور کالیا کے چہرے پر بھی پڑا تھا کافی دیر تڑپنے کے بعد عدنان کا وجود بےجان ہو گیا تھا۔۔۔۔
اس کی لاش کو پھینکنا نہیں ہے اےڈی کو پارسل کر دو۔۔۔۔!!!
ٹائیگر نے کہا کالیا وہاں سے چلا گیا تھا اسے ہسپتال بھی جانا تھا۔۔۔۔
💖————💖
کالیا اُسی ہسپتال پہنچا تھا جس میں حجاب داخل تھی۔۔۔
کالیا کے لیے کمرے کا معلوم کرنا مشکل نہیں تھا لیکن کالیا حجاب کے کمرے میں نہیں جاسکتا تھا۔۔۔۔ کیونکہ حجاب کے گھر والے باہر ہی کھڑے تھے۔۔۔۔
کالیا نے ایک ڈاکٹر کا لباس پہنا اور منہ پر ماسک پہن کر حجاب کے روم میں داخل ہوا۔۔۔۔
حجاب کو اس حالت میں دیکھ کر آج پہلی بار کالیا کے بےرحم دل میں درد محسوس ہوا تھا۔۔۔۔
میری بلبل تجھے تو میں اچھا بھلا چھوڑ کر گیا تھا یہ کیا حالت بنا لی تم نے۔۔۔۔؟؟
اور تم فکر مت کرو جس نے تمہیں اس حالت میں پہنچایا ہے وہ اپنے انجام تک پہنچ چکا ہے اور مجھے یقین ہے تو بہت جلد ٹھیک ہو جاۓ گی ۔
کالیا نے حجاب کا ہاتھ پکڑتے ہوۓ آہستہ آواز میں بولتے ہوۓ کہا
تھوڑی دیر بیٹھا کالیا حجاب کے چہرے کو دیکھتا رہا تھا جو چہرہ ہمیشہ کھلا رہتا تھا اب مرجھا گیا تھا ۔
ابھی میں چلتا ہوں اور رات تک تجھے ہوش آجاۓ گا مجھے یقین ہے پھر میں تجھے ملنے آؤ گا
کالیا نے حجاب کے ہاتھ پر پیار سے اپنے ہونٹ رکھے اور پھر وہاں سے نکل گیا ۔
💖————💖
سر آپ کے لیے ایک پارسل آیا ہے۔۔۔!!!
جون نے اےڈی کو کہا جو نور کی بنا دیکھے تصویر بنا رہا تھا۔۔۔۔
کس نے بھیجا ہے۔۔۔۔؟ اےڈی نے پوچھا۔۔۔
سر صرف آپ کا نام لکھا ہے بھیجنے والے نے اپنا نام نہیں لکھا ہے۔۔۔۔!! جون نے کہا۔۔۔
جاؤ دیکھو کیا ہے اس میں۔۔۔۔؟؟
اےڈی نے کہا اس کے چہرے پر مسکراہٹ تھی جو شاید نور کی تصویر بنواتے ہوۓ اس کے چہرے پر آئی تھی۔۔۔۔
جون نے جب پارسل کو کھولا تو اس میں عدنان کی لاش تھی اسے بہت ہی بے رحمی سے مارا گیا تھا۔۔۔۔
جون ایک دم وہاں سے پیچھے ہوا تھا۔۔۔۔ اور اےڈی کے کمرے کی طرف بھاگا تھا۔۔۔۔
سر اس پارسل میں عدنان سر کی لاش ہے۔۔۔۔!!! جون نے گھبراتے ہوۓ اےڈی کو کہا۔۔۔۔
اےڈی نے جب جون کی بات سنی تو کمرے سے باہر نکل گیا تھا۔۔۔۔
اور عدنان کی لاش کو بد تر حالت میں دیکھ کر اسے بھی حیرانگی ہوئی تھی۔۔۔۔
کس نے اس کی اتنی بری حالت کی ہے۔۔۔۔؟؟ اےڈی نے اپنی پینٹ کی جیبوں میں ہاتھ ڈالتے ہوۓ پوچھا۔۔۔
جیسے اسے عدنان کی موت کا بلکل بھی افسوس نا ہو اور ایسا ہی تھا۔۔۔۔
اےڈی ایک پتھر دل انسان تھا جسے دکھ بلکل بھی نہیں ہوتا تھا۔۔۔۔ اور عدنان کے لیے تو بلکل بھی نہیں۔۔۔۔
اس کی لاش کو ٹھکانے لگا دو۔۔۔!!! اےڈی نے دوبارہ کمرے کی طرف جاتے ہوۓ کہا جب جون نے جلدی سے کہا۔۔۔۔
سر اگر ان کے دیڈ کو معلوم ہوا کہ ان کے بیٹے کی موت ہو گئ ہے تو وہ ہمیں نہیں چھوڑے گے۔۔۔۔!!!
جون نے ڈرتے ہوۓ کہا۔۔۔
اور یہ جھوٹ بھی نہیں تھا عدنان کے ڈیڈ نے ہی اےڈی کو یہاں تک پہنچایا تھا۔۔۔۔ عدنان سے زیادہ وہ اےڈی سے پیار کرتے تھے۔۔۔۔۔
جو بات عدنان کو بلکل بھی پسند نہیں تھی۔۔۔
وہ جانتے ہے میں عدنان سے جنتی بھی نفرت کرتا ہوں لیکن کبھی بھی اس کمینے کی جان نہیں لے سکتا۔۔۔۔!!! اےڈی نے سرد لہجے میں کہا۔۔۔
اوکے سر۔۔۔۔!!!
اور سر وہ آپ سے کچھ اور بھی کہنا تھا۔۔۔!! جون نے ڈرتے ڈرتے کہا۔۔۔
کیا۔۔۔۔؟؟؟ اےڈی نے سنجیدگی سے پوچھا۔۔۔
سر ہمارے کافی آدمیوں نے پلازہ میں بلیک کوبرا دیکھا ہے۔۔۔۔!!! جون نے کہا۔۔۔
جون کی بات سن کر اےڈی کے چہرے پر مسکراہٹ آگئی تھی۔۔۔۔
اس کا مطلب وہ واپس آگیا ہے۔۔۔۔؟؟ اےڈی نے دل میں خود سے کہا۔۔۔۔
سب آدمیوں کو منع کر دو اگر کسی کو بھی میرا کنگ نظر آتا ہے تو کوئی بھی اسے نقصان نہیں پہنچاۓ گا اگر کسی نے ایسا کیا تو اپنی موت کا ذمہ دار خود ہو گا۔۔۔۔!!!!
اےڈی نے جون کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا اور وہاں سے چلا گیا۔۔۔۔
💖————💖
اپنی قیمتی رائے ضرور دیں۔۔۔۔💞👀👻