Ishq Ki Khatir By Rimsha Hayat Readelle50137 Last updated: 4 August 2025
Rate this Novel
Episode 1Episode 2Episode 3Episode 4Episode 5Episode 6Episode 7Episode 8Episode 9Episode 10Episode 11Episode 12Episode 13Episode 14Episode 15Episode 16Episode 17Episode 18Episode 19Episode 20Episode 21Episode 22Episode 23Episode 24Episode 25Episode 26Episode 27Episode 28Episode 29Episode 30Episode 31Episode 32Episode 33Episode 34Episode 35Episode 36Episode 37Episode 38Episode 39Episode 40Episode 41Episode 42Episode 43Episode 44Episode 45Episode 46Episode 47Episode 48Episode 49Last Episode
Ishq Ki Khatir
By Rimsha Hayat
اب طبیعت کیسی ہے تمھاری۔۔۔۔؟
زین نے میر سے پوچھا جو کسی سوچ غرق تھا۔۔۔
اب تو کافی بہتر ہوں احد کیسا ہے اور کب تک واپس آرہا ہے۔۔۔۔؟ میر نے اپنی سوچ کو جھٹکتے ہوئے کہا۔۔۔۔
وہ بھی اب ٹھیک ہے کچھ دنوں بعد وہ بھی آجائے گا۔۔۔۔!! زین نے کہا۔۔۔۔
زین ایک بات تو بتاؤ تم۔۔۔۔!! میر نے زین کی طرف دیکھتے ہوئے سنجیدگی سے کہا۔۔۔۔
زین بھی میر کی بات سن کر سیدھا ہو گیا تھا اسے لگا تھا کوئی اہم بات ہو گی۔۔۔۔ زین میر کے چہرے کی طرف دیکھ رہا تھا۔۔۔
تمھاری بیوی ابھی بھی تمہیں کمرے سے باہر نکال دیتی ہے۔۔۔۔!!! میر نے سیریس انداز میں کہا جبکہ آنکھوں میں اس کے شرارت ناچ رہی تھی۔۔۔۔
میر کی بات سن کر زین کو شرمندگی کے ساتھ غصہ بھی آیا تھا۔۔۔۔
تمہیں اس حالت میں بھی سکون نہیں ہے۔۔۔۔؟ پہلے ہی تمھاری ہڈیاں ٹوٹی ہوئی ہے تم مجھ سے مزید تڑوانا چاہتے ہو۔۔۔۔؟
زین نے گھورتے ہوئے میر کو کہا۔۔۔
یار سچ میں کیا بیوی ملی ہے تجھے میں جب جب تمہیں حور کے سامنے بے بس دیکھتا ہوں نا تو یقین کرو مجھے دلی سکون ملتا ہے۔۔۔۔!!! میر نے ہنستے ہوئے کہا۔۔۔۔
کمینمے تو باز آجا ورنہ میں تیری حالت مزید بگاڑ دوں گا۔۔۔۔!! زین نے اپنی جگہ سے اٹھتے ہوئے کہا۔۔۔
تو جانتا ہے تو کچھ نہیں کرسکتا اس لیے اپنی انرجی ضائع نا کر۔۔۔۔!!! میر نے مزاحیہ انداز میں کہا۔۔۔۔
زین میر کی بات سن کر پھر سے اپنی جگہ بیٹھ گیا تھا ٹھیک ہی تو کہہ رہا تھا۔۔۔
میر تم اتنی جلدی میں واپس کیوں آئے تھے یقیناً کوئی بڑا مسئلہ ہو گا جو تمہیں ارجنٹ پاکستان آنا پڑا۔۔۔۔؟؟ زین نے سنجیدگی سے پوچھا۔۔۔
یہ سوال اس کے دماغ میں مچل رہا تھا اور جواب کافی ڈھونڈنے پر بھی نہیں ملا تھا۔۔۔ میر بھی زین کی بات سن کر سنجیدہ ہوا تھا۔۔۔
نور کو اےڈی نے کیڈنیپ کر لیا تھا کبیر بھی اسی کے پاس تھا میرا آنا ضروری تھا۔۔۔۔!! میر نے ساری بات زین کو بتاتے ہوئے کہا۔۔۔
نور اور کبیر اب کیسے ہیں۔۔۔؟ زین نے فکر مندی سے پوچھا۔۔۔
وہ دونوں اب ٹھیک ہے کچھ دنوں تک کبیر نور کو وائٹ پیلس لے آئے گا۔۔۔۔!!!
میر نے آگے کی پلنگ زین کو بتاتے ہوئے کہا۔۔۔
اور برہان کے بارے میں بھی اےڈی کو معلوم ہو گیا ہے برہان نے اےڈی کا بہت زیادہ نقصان کیا ہے اور اگر کہیں بھی برہان اےڈی کو نظر آگیا تو وہ اسے گولی مارنے میں ایک سیکنڈ بھی نہیں لگائے گا اےڈی برہان کو کتوں کی طرح ڈھونڈ رہا ہے۔۔۔۔!!! زین نے میر کو بتایا۔۔۔
میں برہان سے بات کر چکا ہوں وہ اس وقت اسد لوگوں کے ساتھ ہے اور وہ وہاں زیادہ محفوظ ہے اور اُس نے میرے بارے میں کبیر کو کچھ نہیں بتایا جب تک میں پوری طرح ٹھیک نہیں ہوجاتا تمہیں ہر ایک چیز پر نظر رکھنی ہو گی اس بار میں اپنے فیملی کے کسی بھی ممبر کو کھونا نہیں چاہتا۔۔۔۔!!! میر نے سرد لہجے میں کہا۔۔۔۔
اوکے میں سب دیکھ لوں گا لیکن جو تم نے کہا کہ کبیر نور کو لے کر واپس آرہا ہے تو اسے احد سے کون بچائے گا۔۔۔۔؟
زین نے ایک اور سنگین مسئلہ میر کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا۔۔۔۔
زین کی بات سن کر اتنی سیریس سچویشن میں بھی میر ہنس پڑا تھا۔۔۔۔۔
وہ کبیر اور احد کا مسئلہ ہے۔۔۔۔!!! میر نے ہنستے ہوئے کہا۔۔۔۔
پھر تو کبیر کے ساتھ میری دعائیں ہیں کیونکہ اسے احد سے اللہ کے سوا کوئی نہیں بچا سکتا۔۔۔۔!!! زین نے بھی ہنستے ہوئے کہا۔۔۔
پھر دونوں بزنس کے بارے میں باتیں کرنے لگے تھے۔۔۔۔۔
