Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Black Heart Love (Episode - 7)

Black Heart Love By Abdul Ahad Butt

ناجانے یہ کون لوگ ہیں جو اس کی جان کے پیچھے پڑے ہیں۔۔۔۔؟

ناجانے کیوں وہ شخص اس سے نکاح کرنا چاہتا ہے۔۔۔؟ کیا بگاڑہ ہے آیت نے اس کا جو وہ اس سے نکاح کرنا چاہتا ہے۔۔۔؟

اسے بس اتنا ہی پتہ تھا کہ اسے جلد از جلد اپنے بابا کے پاس پہنچنا تھا۔۔۔۔۔! لیکن کیا ذیشان یہ ممکن ہونے دے گا۔۔۔۔؟


🌹 🌹 🌹 🌹 🌹 🌹 🌹 🌹 🌹 🌹 🌹.

وہ اپنی ہی سوچوں میں گم سی بھاگی جارہی تھی۔۔۔۔! اسے معلوم نہ تھا کہ کونسا راستہ کہاں جاتا تھا۔۔۔۔!

آیت کے سر میں شدید درد کی لہریں اٹھ رہی تھی۔۔۔۔ جنھیں وہ با مشکل برداشت کیے وہاں سے بھاگنا چاہتی تھی۔۔۔۔”

جب ہی سامنے سے اسے ایک شخص آتا ہوا دکھائی دیا۔۔۔۔” جو شائید گندے ارادوں سے اس کی طرف بڑھ رہا تھا۔۔۔

آیت کو اس کے ارادے کچھ ٹھیک نہ لگے وہ وہاں سے بھاگی۔۔۔ جب ہی وہ اس کے پاس آیا۔۔۔۔!

” کیا ہوا میم صاحب۔۔۔۔! کوئی مدد چاہئیے اگر گھر جانا ہے تو بتائے میں چھوڑ دیتا ہوں۔۔۔۔!!”

وہ ہوس بھری نگاہوں سے اسے دیکھتے ہوئے بولا جب وہ اسے دھکا دیتے ہوئے وہاں سے بھاگی۔۔۔۔!

اور ایک الگ ہی راہ پر نکل آئی۔۔۔ جبکہ وہ شخص کافی دیر تک اس کا پیچھا کرتا رہا۔۔۔۔ تا کہ اسے پکڑ سکے۔۔۔”

حتی کہ وہ ابھی بھی اسی کا ہی پیچھا کر رہا تھا۔۔۔۔۔” آیت بھاگی جا رہی تھی جب ہی ایک چوڑے سینے والے شخص سے جا ٹکرائی۔۔۔۔”

جو اس کا ہاتھ تھامتے ہوئے اپنے پیچھے کر گیا۔۔۔۔” جبکہ وہ شخص اس کو دیکھتے ہوئے وہاں سے بھاگ گیا۔۔۔۔۔!

لیکن اب ذیشان کا غصہ اترنے والا تھا آیت پر۔۔۔۔! لیکن اس معصوم کا تو کوئی قصور بھی نہیں تھا۔۔۔۔”

” تمھیں میں نے سمجھایا تھا نا کہ پانچ منٹ میں تیار رہنا اور اگر ایسا نہ ہوا تو اپنے حشر کے لیے تیار رہنا۔۔۔۔

لیکن تم نے تو وہ کیا جو میرے ذہن میں بھی نا تھا۔۔۔۔ تم گھر سے ہی بھاگ گئی۔۔۔! شائید تمھیں میری بات سمجھ نہیں آئی تھی۔۔۔

لیکن اب سمجھانی پڑے گی۔۔۔۔! “

وہ غصے سے پاغل ہونے کو تھا۔۔۔۔” وہ بے حد ہی جنونی انداز میں بولا جبکہ آیت ہچکونے لے کر رو رہی تھی۔۔۔

اپنی بات مکمل کرتے ہوئے وہ اسے گاڑی کی طرف لے گیا اور پچھلی سیٹ کا دروازا کھولتے ہوئے اسے اندر دکھیلا۔۔۔”

جبکہ وہ زور زور سے رونے لگی اور یہ چلانے لگی کہ اسے اپنے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔۔! جو سنتے ہی ذیشان ذیشان مزید تیز میں آگیا۔۔۔۔”


🌹 🌹 🌹 🌹 🌹 🌹 🌹 🌹 🌹 🌹 🌹.

ذیشان نے گاڑی گھر کے سامنے لا کر روک دی۔۔۔۔! اور اسے گاڑی سے اتارتے ہوئے وہ اسے باہر لایا۔۔۔۔”

جبکہ وہ ابھی بھی یہی کہہ رہی تھی کہ اسے اپنے بابا کے پاس جانا ہے جو اسے بہت طیش دلا چکا تھا۔۔۔۔۔”

” بکواس بند کرو اپنی لڑکی۔۔۔۔۔! خبردار جو اندر مولوی صاحب کے سامنے کوئی الٹی سیدھی بات زبان گدھی سے کھینچ دو گا سمجھی۔۔۔،

اور اگر نکاح سے انکار کرنے کی کوشش بھی کی نہ تو تمھارے بھیجے میں اس پسٹل کی ساری گولیاں اتار دو گا۔۔۔۔۔! سمجھی۔۔۔۔”

وہ کب سے روئے جا رہی تھی۔۔۔۔” لیکن اب ذیشان کے غصے کی انتہا ہو چکی تھی۔۔۔۔” وہ مزید یہ برداشت نہیں کر پارہا تھا۔۔۔۔”

اسی وجہ اسے گن دکھاتے ہوئے وہ غرایا۔۔۔۔۔۔ جس پر وہ ایک دم خاموش ہو گئی۔۔۔۔۔ زندگی سے کسے پیار نہیں ہوتا۔۔۔۔؟

سب کو ہوتا ہے۔۔۔۔! کوئی بھی خود کو موت کے منھ میں تو نہیں دھکیل سکتا۔۔۔ آیت نے بھی اپنی جان بچائی۔۔۔

لیکن ذیشان کا خوف اس کا اندر اتنا بیٹھ گیا تھا اس کو دیکھ کر ہی کانپنے لگتی۔۔۔” جب ہی وہ اسے اندر لے گیا۔۔۔۔“


🌹 🌹 🌹 🌹 🌹 🌹 🌹 🌹 🌹 🌹 🌹.

اندر لاتے ہوئے اس نے اسے صوفے پر بیٹھایا اور خود اس کے سامنے بیٹھ گیا جبکہ مولوی صاحب دونوں کے درمیان تھے۔۔۔

اجازت لیتے ہوئے مولوی صاحب نے نکاح شروع کروایا۔۔۔۔”

” آیت شاہ ولد شاہ نواز آپ کا نکاح ذیشان شاہ ولد سرتاج شاہ سے بعوض حق مہر دو کروڑ روپے سقع راجہ الوقت کیا جاتا ہے کیا آپ کو یہ نکاح قبول ہے۔۔۔۔۔؟

پہلے مولوی صاحب آیت سے مخاطب ہوئے۔۔۔۔! جس پر پہلے اس نے نظر اٹھا کر سامنے کی طرف دیکھا جہاں پر ذیشان ہاتھ میں بندوق لیے ہوئے بیٹھا تھا۔۔۔۔!

اسے دیکھ کر آیت کو اس کی دھمکی بھی بہت اچھے طریقے سے یاد آگئی۔۔۔!

قبول ہے۔۔۔۔!
قبول ہے۔۔۔۔۔!
قبول ہے۔۔۔۔۔۔!

وہ تینوں دفعہ ہاں کہتی ہوئی اسے اپنی زندگی میں شامل کر چکی تھی۔۔۔۔!!

جبکہ اب مولوی صاحب اس سے متوجہ ہوئے۔۔۔۔!

” ذیشان شاہ ولد سرتاج شاہ آپ کا نکاح آیت شاہ ولد شاہ نواز سے بعوض حق مہر دو کروڑ روپے سقع راجہ الوقت کیا جاتا ہے کیا آپ کو یہ نکاح قبول ہے۔۔۔۔۔؟

قبول ہے۔۔۔۔!!
قبول ہے۔۔۔۔۔!!
قبول ہے۔۔۔۔!!

وہ بھی تینوں دفعہ کہتے ہوئے اسے اپنی زندگی میں شامل کر گیا تھا۔۔۔۔!!


🌹 🌹 🌹 🌹 🌹 🌹 🌹 🌹 🌹 🌹 🌹.

آیت کے گھر والوں کو سب معلوم ہو گیا تھا کہ آیت کا کڈ نیپ ہوا ہے۔۔۔۔! اس سی سی ٹی وی فوٹیج کی وجہ سے۔۔۔۔!

اس فوٹیج میں صاف ظاہر ہو رہا تھا کہ اسے باقاعدہ پلینگ کے ساتھ کڈنیپ کیا گیا ہے۔۔۔۔!

لیکن ایسی گھٹیا اور میچ حرکت کر کون سکتا ہے۔۔۔۔؟

آخر آیت کی ایسی بھی کیا کسی کے ساتھ دشمنی تھی جو اسے کس نیپ کیا گیا۔۔۔۔!

آیت کے ماموں کے آئی جی صاحب کے ساتھ اچھے تعلقات تھے۔۔۔۔۔ اس لیے انھوں نے چھان بھین شروع کرو دی تھی۔۔۔”

جبکہ نجمہ بیگم کا رو رو کر برا حال ہو رہا تھا۔۔۔۔ انھیں تو اپنی بیٹی کی فکر کھائے جا رہی تھی کہ اس نے کچھ کھایا ہو گا یا نہیں۔۔۔؟

وہ کیسی ہو گی۔۔۔۔؟ وہ اس کی ماں تھی۔۔۔۔! سوتے ہوئے بھی اس کا ہی خیال آتا۔۔۔اور ڈر جاتی کل سے بہت مشکل سے ہی وہ دو گھنٹے ہی سو پائی تھی۔۔۔

لیکن ناجانے اب کتنے طوفان آمے باقی تھے ان کی زندگی میں۔۔۔۔! پولیس اپنا کام کر رہی تھی۔۔۔۔ اور جلد ہی وہ ذیشان تک پہنچنے والے تھے۔۔۔۔”


🌹 🌹 🌹 🌹 🌹 🌹 🌹 🌹 🌹 🌹 🌹.

گھر پورا آج چکا تھا۔۔۔۔! سارہ تیاریاں مکمل ہو گئی۔۔۔۔! ہر طرف پھول ہی پھول بکھرے ہوئے تھے۔۔۔۔“

لیکن جس کے چہرے پر خوشیاں کھلنی چاہئیے وہ تو منھ بنائے بیٹھی تھی۔۔۔!

آج عشاء اور جواد کا نکاح ہے۔۔۔۔۔۔۔! لیکن کیا واقع یہ حقیقت ہے کہ آج ان دونوں کا نکاح ہے۔۔۔۔؟ یا حقیقت کچھ اور ہی ہے۔۔۔۔“

کیا عشاء کے بابا وہ سب سننے کے بعد بھی اپنی بیٹی کو کھائی میں دھکیلے گے یا نہیں۔۔۔۔؟


🌹 🌹 🌹 🌹 🌹 🌹 🌹 🌹 🌹 🌹 🌹.

آج ان کی ٹرپ کو آئے ہوئے دوسرا دن تھا۔۔۔۔” جبکہ ٹرپ کل چار دنوں کی تھی۔۔۔” امبر اور اس کی دوست کافی انجوائے کر رہی تھی۔۔۔

یارش بھی اپنے دوستوں کے ساتھ آیا تھا۔۔۔۔۔” لیکن جب سے اس نے یمن کو دیکھا اس وقت سے اس کے ہی خیالوں میں کھویا سا ہوا تھا۔۔۔

شام کے سائے ڈھل گئے۔۔۔۔ یمن کو اس وقت کافی پینے کی عادت تھی۔۔۔۔ لیکن امبر تھک گئی۔۔۔۔

اسی وجہ سے وہ اپنے لیے ہی کافی بنا کر اوپر ٹیرس پر آگئی۔۔۔۔ کچھ دیر اس نے حسین لمحات کا مزہ لیا۔۔۔۔

لیکن پھر کچھ لمحات بعد اس نے کسی کی موجودگی کو محسوس کیا۔۔۔۔۔ اور جیسے ہی دوسرے ٹیرس یعنی ساتھ والے ٹیرس پر دیکھا تو اسے ہی پایا۔۔۔۔”

” خیر ہے آج آپ اکیلی ہیں۔۔۔۔۔! آپ کی دوست نظر نہیں آرہی۔۔۔۔۔”

یارش نے ہی پہلے بات کو شروع کیا۔۔۔۔“ جس پر وہ ہلکا سا مسکرائی۔۔۔۔”

” وہ تھک گئی ہے۔۔۔۔ اسے نظر لگ گئی ہے۔۔۔۔۔”

اس کی بات کا جواب اس نے اس کے ہی لہجے میں دیا۔۔۔۔ جس پر وہ بھی مسکرایا۔۔۔۔“

” ویسے آپ نے اپنا نام نہیں بتایا۔۔۔۔؟”

” آپ نے پوچھا ہی نہیں۔۔۔۔۔”

” چلیں اب بتادے کہ کیا نام ہے آپ کا۔۔۔۔؟”

” یمن۔۔۔۔ یمن نام ہے میرا اور آپ کا۔۔۔۔!”

وہ بات کرنا شروع ہوئے تو کرتے چلے گئے اس نے اس کا نام پوچھا۔۔۔”٫

” یارش شاہ نام ہے میرا۔۔۔۔ ویسے کافی کیوٹ نیم ہے آپ کا۔۔۔۔”

یارش نے اس کے نام کی تعریف کرتے ہوئے کہا جس پر وہ مسکرائی۔۔۔

” شکریہ آپ کا نام بھی پیارا ہے۔۔۔۔”

یمن نے شکریہ ادا کرتے ہوئے اس سے کہا جس پر وہ مسکرایا۔۔۔ جبکہ امبر کی آواز سنتے ہی یمن نیچے چلی گئی۔۔۔۔”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *