599.1K
24

Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Ana Parast Episode 24 (Last Episode)

Ana Parast by Hamna Tanveer

“دیکھ لو بھئی ہم نے تو ہاتھ بھی نہیں لگایا تمہاری مسز کو…. “

نور ہاتھ کھڑے کرتی ہوئی بولی۔

“ہاں اب میرے سامنے تو ایسے ہی کہیں گیں… “

وہ تفتیشی نظروں سے دیکھتا بیٹھ گیا۔

“چلو مان لیا ہو رہا تھا ظلم تمہیں کیا یہ ہم دونوں نند بھاوج کا مسئلہ ہے کیوں عائشہ؟”

نور نے عائشہ کو بھی شامل کیا۔

“جی بلکل….”

عائشہ محظوظ ہو رہی تھی۔

“یہ تمہاری دوائیاں بھی لے آیا ہوں… “

عمر شاپر سائیڈ ٹیبل پر رکھتا ہوا بولا۔

“اب تو میں یہیں پر پر ہوں کچھ دن… تم دونوں کا خیال میں خود رکھوں گی۔”

وہ یشفع کو اویس سے لیتی ہوئی بولی۔

“ویسے بھی تو روز آ جاتی ہیں… “

اویس منہ بناتا ہوا بولا۔

“تو؟”

نور نے گھوری سے نوازا۔

“ساتھ ہی گھر ہے آپ کا… روز روز آ جاتی مجھے تو پتہ بھی نہیں چلا کہ ان کی شادی بھی ہوئی ہے… ایسا لگتا ہے دو دن کسی رشتہ دار کے رہ کر آ جاتی واپس… “

وہ قہقہ لگاتا عمر کو دیکھ رہا تھا۔

“امی کو بتاتی ہوں میں… “

وہ چڑ کر بولی۔

“ہاں تو بتا دیں… بھیا بتائیں غلط کہا کیا میں نے؟ اپنے جانے کی فیلنگز تو آنے دیں ہمیں… “

وہ بیچارگی سے دیکھتا ہوا بولا۔

“بلکل صحیح کہہ رہا ہے اویس…. “

عمر لب دانتوں تلے دباےُ مسکراہٹ دباتا ہوا بولا۔

“ٹھیک ہے… اب نہیں آؤں گی میں دیکھ لینا تم دونوں… “

وہ خفگی سے کہتی اٹھ کر دروازے کی جانب بڑھ گئی۔

عقب میں اسے عمر اور اویس کا قہقہ سنائی دیا۔

“میں بھی چلتا ہوں دیکھوں امی کو کیا بتاتی ہیں… “

اویس ہنستا ہوا چل دیا۔

“ہماری گڑیا کیا کر رہی ہے؟”

عمر اسے گود میں اٹھاتا ہوا بولا۔

“بابا کی جان…. “

وہ اس کی پیشانی پر بوسہ دیتا ہوا بولا۔

“ہماری چھوٹی سی دنیا…. “

عائشہ اسے دیکھتی پر طمانیت سے بولی۔