171.5K
25

Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Adhore Rishte (Episode - 8)

Adhore Rishte By Isra Rao

“رابعی” وہ آواز پر پلٹی

“ہاں” سامنے ہماد تھا

“مارکیٹ چلیں”

“کیوں”

“چلو تو راستے میں بتاؤں گا”

“نہیں مجھے Assignment بنانی ہے”

“آکر بنا لینا plzzz”

“نہیں آج نہیں” وہ صوفے سے اٹھ کر کمرے کی طرف جانے لگی

“سنو رابعی” ہماد نے اس کی بے رخی کو جانچتے ہوۓ کہا

“تم مجھ سے اتنا دور کیوں بھاگتی ہو میں تم سے محبت کرتا ہوں اور تم پتا نہیں….”

“ہماد plzz اس بارے میں بعد میں بات کرتے ہیں” وہ جواب دیے بنا ہی وہاں سے چلی گئ

……..@……..

“مما ایک بات کہوں” رابعہ نے کہا

“جی بیٹا بولو”

” میں ہماد سے شادی نہیں کرنا چاہتی”

“کیا”

“ہاں مما مجھے ہماد پسند نہیں کیا یہ منگنی ٹوٹ نہیں سکتی”

“پاگل ہوگئ ہو تم اتنا اچھا لڑکا ہے ہماد کماتا بھی اچھا ہے تو مسلہ کیا ہے تمہیں”

“مما وہ مجھے پسند نہیں اور میں کسی…..”

“بس یہ بات اپنے دماغ سے نکال دو ایسا کچھ نہیں ہوگا جو تم چاہتی ہو”

“مما یہ رشتے زبردستی کے تو نہیں ہوتے نہ پھر…..”

” میں آپا کو کیا جواب دوں گی بچپن سے تم ان کی مانگ ہو ان کے بہت احسان ہیں ہم پر اور تمہیں مسلہ کیا ہے ہماد بہت اچھا لڑکا ہے”

“مما آپ سمجھ کیوں نہیں رہیں”

“بس رات ہوگئ ہے کافی سوجاؤ”

آج اسے ارسلان بہت یاد آرہا تھا وہ بھائ جو اپنی بہن کو خوش رکھنے کے لیے سب سے لڑجاتا تھا وہ آج اس کی ضد پوری کرنے کے لیے اس کے پاس نہیں تھا وہ ہوتا تو شاید وہ یہ بات بھی پوری کروالیتی….

…….@…….

دو دن بعد رابعہ کی سالگرہ تھی وہ مارکیٹ سے گفٹ خریدنے کے لیے رابعی کو ساتھ لے جانا چاہتا تھا مگر اس کے انکار کرنے پر وہدوسرے دن اکیلا ہی چلا گیا تبھی مارکیٹ میں اس کی نظر رابعہ پر پڑی جو کسی لڑکے کے ساتھ تھی اس کے پیروں تلے جیسے زمین نکل گئ……