171.5K
25

Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Adhore Rishte (Episode - 7)

Adhore Rishte By Isra Rao

“اس وقت کس کی کال ہے” وہ فون کی آواز پر اٹھ کر سوچنے لگی اور ہاتھ بڑھا کر فون اٹھایا جس پر کوئ انجان نمبر تھا

“ہیلو” اس نے کان سے لگاتے ہوۓ کہا

“ہیلو مس رابعہ”

“کون” وہ آواز پہچان گئ تھی پر پھر بھی پوچھا

“فیضان! آپ نے پہچانا مجھے کالج میں ملاقات ہوئ تھی اور…”

“دیکھیے مسٹر میں کوئ ایسی ویسی لڑکی نہیں اور پلیز دوبارہ مجھے تنگ مت کیجیے گا” اس نے فون بند کر دیااور سوچنے لگی اس وقت کال کیوں کی اس شخص نے.

دو تین دن سے مسلسل وہ اسے میسج اور کال کر رہا تھا اس بار اس نے دوبارہ کال اٹھا ہی لی.

.

“دیکھیں مجھے کیوں تنگ کر رہے ہیں مجبورا مجھے آپ کی بہن کو بتانا ہوگا” اس نے غصہ سے کہا

“آپ مجھے اچھی لگتی ہو ?Will u merry me”

دوسری طرف خاموشی دیکھ کر اس نے دوبارہ کہا

“Can u hear me? Hello”

وہ مسلسل بول رہا تھا پر اس کے الفاظوں نے رابعی کو خاموش کروا دیا تھا اس کے پاس جواب نہیں تھا وہ دیر رات سوچتی رہی اس شخص کے بارے میں……

…….@…….

اسے اچھا لگتا تھا اس شخص سے باتیں کرنا اپنی تعریف سننا وہ اس کی محبت میں گرفتار ہوتی جا رہی تھی..

“تم بہت خوبصورت ہو رابعہ” اس نے پیار سےکہا

“وہ تو میں ہوں” وہ کھل کر کہنے لگی اور اچانک چلائ

“Oh my God”

“کیا ہوا رابعہ” اس نے کہا

” ہماد لینے آگیا ہوگا کالج مجھے اور میں یہاں ریسٹورینٹ میں آرام سے بیٹھی ہوں” وہ ایک دم کھڑی ہوئ

“گھبراؤ مت چلو میں چھوڑ دوں گا کہ دینا دوست کے گھر گئ تھی”

“چلو جلدی اٹھو”

“ہاں ہاں چلو” وہ اس کے چل دیا باہر کی طرف…

…….@……

“کہاں گئ تھی” ہماد کی آواز آئ

“سارہ سے نوٹس لینے تھے تو….” اس گھبراتے ہوۓ کہا

“میں کالج کے باہر انتیظار کر رہا تھا بتا دیتی میں لے جاتا”

“یاد نہیں رہا next time بتا کر جایا کروں گی”

اس نے بے رخی سے کہا

“میرا وہ مطلب نہیں تھا میں بس….”

“جو بھی ہے خیر میں جا رہی ہوں سونے Good night” اس ٹوکتے ہوۓکہا

“Okay good night”

وہ ہر ممکن کوشش کرتا اسے خوش رکھنے کی پر اس کے دل میں جگہ نہیں بنا سکا کیونکہ وہ جگہ وہ کسی اور کو دے چکی تھی…….