Adhore Rishte
Author: Isra Rao
Novel code: NovelR50462
“کیوں آئی ہو یہاں تم؟”ہماد نے غصہ میں چیخ کر کہا
“ہماد تمہیں پتا ہے نو مہینے کیسے گزارے میں نے؟” اس نے سنجیدگی سے پوچھا
“جاؤ یہاں سے کیوں تم مجھے جینے نہیں دے رہی سکون سے؟” اس نے دوبارہ زور سے کہا اور پلٹ گیا
“سکون تو مجھے نہیں مل رہا ہماد ہر وقت بس تمہارا خیال……”
“جاؤ” وہ چلایا
“ہماد میں نے بہت دعائیں کی ہیں تمہارے لیے اپنے رب سے رو رو کر تمہیں مانگا ہے میری غلطی کی اتنی سزا مت دو ہماد” اس نے اس کے قریب آکر کہا
” میرے لیے نہ صحیح گھر والوں کے لیے چلو ہماد وہاں سب منتظر ہیں تمہارے” اس نے ہماد کا ہاتھ پکڑا پر اسی پل ہماد اس کا ہاتھ جھٹک دیا
” جاؤ یہاں سے مجھے اکیلا چھوڑ دو” اس نے غصہ سے کہا
“ہماد مجھے معاف کردو مجھے اور سزا مت دو میں نہ جی رہی ہوں اور….اور نہ مر رہی ہوں میری روح کو سکون نہیں مل رہا” اس نے ہماد کی پشت سے سر لگایا
“ہماد مجھے سکون دے دو ہماد میں تم سے……” سکیوں کی آواز پورے کمرے میں گونج رہی تھی پر ہماد چپ تھا کیونکہ اگر وہ کچھ بولتا تو شاید اس کے آنسو ظاہر ہوجاتے
” ہماد مجھے اور سزا مت دو میں شرمندہ ہوں اپنے ہر کیے کے لیے ہماد مجھ سے دور مت جاؤ “
ہماد کا چہرہ بھیگا ہوا تھا پر وہ خاموش تھا رابعہ اس کی پشت سے سر لگائے رو رہی تھی اس نے ہماد کو مضبوطی سے پکڑا تھا وہ اب اسے جانے نہیں دینا چاہتی تھی اسے کھونا نہیں چاہتی تھی…….
Summary
The novel revolves around characters whose lives are shaped by broken relationships, unspoken feelings, and emotional neglect. It highlights how misunderstandings, societal pressures, and emotional immaturity create distance between people who once meant everything to each other. Each relationship in the story feels “incomplete” — not always because love is absent, but because it is expressed too late or in the wrong way.
Adhoore Rishte focuses on themes of love, loss, emotional trauma, and self-realization. The characters struggle between holding on to the past and accepting painful realities. As the story unfolds, it emphasizes that some relationships are not meant to be completed; instead, they exist to teach lessons about self-worth, patience, and emotional growth.
The novel delivers a strong message that not every bond ends in togetherness — some remain incomplete yet leave a lasting impact on the heart and soul.